وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے کہا کہ موت کے 14 فیصدی معاملے 45 سال کی عمر سے کم کے ہیں، 34.8 فیصدی معاملے 45-60 سال کی عمر کے مریضوں کے ہیں اور 51.2 فیصدی موت کے معاملے 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے ہیں۔
نئی دہلی: ملک میں کووڈ 19 کے معاملے دوگنے ہونے کی شرح11 دن ہو گئی ہے۔ لاک ڈاؤن شروع ہونے سے پہلے یہ شرح3.4 دن تھی۔ وہیں انفیکشن سے موت کے معاملوں کی شرح 3.2 فیصدی ہے۔ وزارت صحت نے یہ جانکاری دی۔وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے ایک پریس بریفنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی، اتر پردیش، جموں وکشمیر، اڑیسہ، راجستھان، تمل ناڈو اور پنجاب میں معاملوں کی تعداد دوگنی ہونے کی شرح 11-20 دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرناٹک، لداخ، ہریانہ، اتراکھنڈ اور کیرل میں معاملوں کی تعداد20 سے 40 دن میں دوگنی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہلی (11.3)،اتر پردیش (12)،جموں کشمیر (12.2)،اڑیسہ (13)، راجستھان (17.8)، تمل ناڈو (19.1) اور پنجاب (19.5) میں معاملوں کی تعداد دوگنی ہونے کی شرح 11-20 دن ہے۔
Recovery rate of #COVID19 cases stands at 25.19% which was 13.06% 14 days ago. Fatality rate is 3.2%. Comorbidities was found in COVID-19 patients in 78% of the deaths. Doubling rate of the cases has now increased to 11 days: Lav Agrawal, Joint Secy, Health Ministry https://t.co/X5WKTS5YCH
— ANI (@ANI) April 30, 2020
ان کے مطابق، کرناٹک (21.6)،لداخ (24.2)،ہریانہ (24.4)،اتراکھنڈ (30.3) اور کیرل (37.5) میں معاملوں کی تعداد 20 سے 40 دن میں دوگنی ہو رہی ہے۔اگروال نے کہا کہ پچھلے 24 گھنٹے میں کووڈ 19 کے 1718 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور ملک میں اب تک انفیکشن کے کل معاملوں کی تعداد33000 سے زیادہ پر پہنچ گئی ہے۔ ملک میں کو رونا وائرس انفیکشن سے موت کی شرح3.2 فیصد ہے جہاں مرنے والوں میں 65 فیصدی مرد اور 35 فیصدی خاتون ہیں۔
حکام نے کہا، ‘اگر ہم عمر کی بنیاد پرتعداد کوتقسیم کریں تو موت کے 14 فیصدی معاملے 45 سال کی عمر سے کم کے ہیں،34.8 فیصدی معاملے 45-60 سال کی عمر کے مریضوں کے ہیں اور 51.2 فیصدی موت کے معاملے 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے ہیں۔’اگروال نے کہا کہ کووڈ 19 سے مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح میں بھی اصلاح ہوئی ہے اور پچھلے 14 دن میں یہ 13.06 فیصدی سے 25 فیصدی سے زیادہ ہو گئی ہے۔ 8324 مریض اب تک ٹھیک ہو چکے ہیں جو مریضوں کے کل معاملوں کا 25.19 فیصدی ہے۔
(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں