لاک ڈاؤن کی وجہ سےملک کی الگ الگ ریاستوں میں پھنسے مزدوروں اور مہاجروں کے لیے آن لائن پورٹل شروع کیے گئے ہیں۔ اپنی اپنی ریاست لوٹنے کے خواہش مند لوگ اس پر جاکر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
نئی دہلی: کو رونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کی وجہ سے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کا خمیازہ سب سے زیادہ یومیہ مزدوروں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔کھانا، پانی، دوائی، رہنے سمیت کئی طرح کی پریشانیوں سے ہر روز انہیں جوجھنا پڑتا ہے۔مزدوروں اور مہاجروں کو ان کے گھر واپس پہنچانے کی بڑھتی مانگ کے بعد وزارت داخلہ نے حال ہی میں ایڈوائزری جاری کر کےکہا کہ لاک ڈاؤن میں پھنسے لوگوں کو اسپیشل ٹرینوں کے ذریعے ان کے گھر پہنچایا جائےگا۔
اس بارے میں وزارت ریل نے تفصیلی گائیڈلان جاری کرکے ‘شرمک اسپیشل ٹرینوں’ کے ذریعے مزدوروں،طلبا وغیرہ کو ان کی ریاست میں پہنچانے کا منصوبہ بنایا ہے۔کچھ شرمک ٹرینوں کے ذریعے کچھ ریاستوں میں پھنسے لوگوں کو ان کی ریاست پہنچایا جا چکا ہے۔ ریلوے نے اپنی گائیڈ لائن میں کہا ہے کہ بھیجنے والی اور آنے والی دونوں ریاست آپس میں صلاح ومشورہ کر کےاہل مسافروں کی ایک فہرست تیار کرکے اس کوریلوے کو دیں گے۔ اس کی بنیاد پر ریلوے اس ریاست میں لوگوں کو پہنچانے کے لیے مناسب تعداد میں ‘شرمک ٹرینوں’ کو بھیجے گی۔
اس بارےمیں مختلف ریاستوں میں رہ رہے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ جو بھی لاک ڈاؤن میں پھنسے ہیں وہ اپنا رجسٹریشن کرائیں تاکہ ان کو ان کی ریاست میں پہنچانے کی کارروائی شروع کی جا سکے۔ اس کو لےکر مختلف ریاستوں نے کچھ آن لائن پورٹل شروع کیے ہیں۔ اپنی ریاستوں میں لوٹنے کے خواہش مند لوگ اس پر جاکر اپنا رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
حالانکہ گزشتہ اتوار کو داخلہ سکریٹری نے سبھی ریاستوں کے چیف سکریٹری کوخط لکھ کر یہ صاف کیا ہے کہ شرمک ٹرینوں کے ذریعے انہی لوگوں کو سفر کرنے کی اجازت ہے جو کسی طرح کہیں پر بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنس گئے ہیں۔ جو لوگ اپنی جگہ پر رہ رہے ہیں، انہیں سفر کی اجازت نہیں ہے۔
اس لیے ان پورٹل کے ذریعے جو بھی رجسٹریشن کرائیں وہ ان باتوں کو دھیان رکھیں۔ ہم یہاں آپ کو مختلف ریاستوں کے شرمک ٹرینوں کے ذریعےسفر کرنے کے لیے جاری کئے گئے پورٹل کے لنک دے رہے ہیں۔ آپ اس پر کلک کرکے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں اور ان ویب سائٹس پر دیےگئے ہیلپ لائن نمبروں کے ذریعے مدد مانگ سکتے ہیں۔
اگر آپ گجرات میں پھنسے ہیں، تو اس لنک پر کلک کر کے رجسٹریشن کرائیں
https://www.digitalgujarat.gov.in/loginapp/CitizenLogin.aspx
اگر آپ پنجاب میں پھنسے ہیں، تو اس لنک پر کلک کرکے رجسٹریشن کرائیں
https://covidhelp.punjab.gov.in
اگر آپ مہاراشٹر میں پھنسے ہیں، تو اس لنک پر کلک کرکے رجسٹریشن کرائیں
اگر آپ راجستھان میں پھنسے ہیں، تو اس لنک پر کلک کرکے رجسٹریشن کرائیں
https://emitraapp.rajasthan.gov.in/emitraApps/covid19MigrantRegistrationService
http://emitra.rajasthan.gov.in/content/emitra/en/home.html
اگر آپ ہماچل پردیش میں پھنسے ہیں، تو اس لنک پر کلک کرکےرجسٹریشن کرائیں
اگر آپ تمل ناڈو میں پھنسے ہیں، تو اس لنک پر کلک کر کےرجسٹریشن کرائیں
https://rtos.nonresidenttamil.org
اگر آپ ہریانہ میں پھنسے ہیں، تو اس لنک پر کلک کرکے رجسٹریشن کرائیں
https://edisha.gov.in/eForms/MigrantService
اگر آپ کرناٹک میں پھنسے ہیں، تو اس لنک پر کلک کرکے رجسٹریشن کرائیں
https://sevasindhu.karnataka.gov.in/Sevasindhu/English
اگر آپ اتراکھنڈ میں پھنسے ہیں، تو اس لنک پر کلک کرکےرجسٹریشن کرائیں
http://dsclservices.org.in/uttarakhand-migrant-registration.php
http://smartcitydehradun.uk.gov.in/
اگر آپ اڑیسہ میں پھنسے ہیں، تو اس لنک پر کلک کرکےرجسٹریشن کرائیں
https://covid19regd.odisha.gov.in/
اگر آپ چھتیس گڑ ھ میں پھنسے ہیں، تو اس لنک پر کلک کرکےرجسٹریشن کرائیں
http://cglabour.nic.in/covid19MigrantRegistrationService.as…
اگر آپ مدھیہ پردیش میں پھنسے ہیں، تو اس لنک پر کلک کرکے رجسٹریشن کرائیں
اس کے علاوہ کچھ ریاستوں نے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کئے ہیں جو کہ ان کے ٹوئٹر ہینڈل اور سرکار کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ سب سے زیادہ مہاجر بہار ریاست کے مختلف جگہوں پر پھنسے ہوئے ہے۔ اس کو لےکر ریاست کی نتیش سرکار کی کافی تنقید بھی ہو رہی ہے کہ وہ مزدوروں کو واپس لانے میں حساس نہیں ہیں اور سنجیدگی نہیں دکھا رہے ہیں۔
ریاستی سرکار نے پہلے کچھ نوڈل افسروں کے موبائل نمبر جاری کئے تھے لیکن مختلف جگہوں سے یہ شکایت آئی کہ ان نمبروں پر یا تو کوئی فون نہیں اٹھا رہا یا پھر یہ نمبر سوئچ آف ہیں۔ اس کو لےکر جے ڈی یو کے اتحادی بی جے پی کی ریاستی اکائی نے بھی تنقید کی ہے۔ بعد میں ریاستی سرکار نے کچھ نئے ہیلپ لائن نمبر جاری کئے جو کہ نیچے دیے جا رہے ہیں۔
اس بات کا بھی دھیان رکھیں کہ داخلہ سکریٹری اجے بھلہ نے ریاستوں کوخط لکھ کر کہا ہے کہ ایسے پھنسے ہوئے لوگوں کو سفر کی منظوری دی گئی ہے جو لاک ڈاؤن ہونے سے ٹھیک پہلے اپنی اصل رہائش یا کام کی جگہوں سے نکل گئے تھے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سےگاڑیوں کی آمد و رفت پر لگی روک کی وجہ سے اپنی رہائش یا کام کی جگہوں پر لوٹ نہیں پائے تھے۔
Categories: خبریں