Author Archives

شرت پردھان

کیا الیکشن کمیشن واقعی غیر جانبدار ہے؟

ویڈیو: 18ویں لوک سبھا کے لیے انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کئی بار اس بات کا اعادہ کیا کہ جمہوریت کے لیے غیر جانبداری ضروری ہے، لیکن کیا آئندہ لوک سبھا انتخابات ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے لیے ‘لیول پلیئنگ فیلڈ’ ہیں؟ اس حوالے سے سینئر صحافی شرت پردھان کا نظریہ۔

کیا نریندر مودی کا حکم یوگی آدتیہ ناتھ کے لیے مسئلہ بن گیا ہے؟

ویڈیو: یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعے کابینہ کی توسیع میں سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے او پی راج بھر سمیت پارٹی بدلنے کی تاریخ رکھنے والے لیڈروں کو شامل کرنا کیا کسی مجبوری کی وجہ سے ہے؟ بتا رہے ہیں سینئر صحافی شرت پردھان۔

کیا راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیایے یاترا اتر پردیش میں کوئی کرشمہ دکھا پائے گی؟

ویڈیو: راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیایے یاترا مختلف ریاستوں سے ہوتی ہوئی اتر پردیش پہنچ گئی ہے۔ جمعہ کو بہار کے نوبت پور بارڈر سے یوپی کے چندولی میں راہل گاندھی داخل ہوئے۔ ان کی اس یاترا پر سینئر صحافی شرت پردھان کا نظریہ۔

اسمبلی انتخابات 2023: کیا مدھیہ پردیش میں بی جے پی گھبرائی ہوئی ہے؟

ویڈیو: گزشتہ دنوں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ مدھیہ پردیش کے دورے پر تھے، جہاں وہ مختلف اضلاع میں پارٹی کے ناراض رہنماؤں سے ملاقات کرتے نظر آئے۔ کیایہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے مشکل ہوتی راہ کا اشارہ ہے، بتا رہے ہیں سینئر صحافی شرت پردھان۔

اکھلیش یادو کس کے لیے چیلنج بن رہے ہیں؟

ویڈیو: سماج وادی پارٹی کے صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو ہر روز کسی نہ کسی بات پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ اس میں اپوزیشن کا انڈیا اتحاد بھی شامل ہے۔ سینئر صحافی شرت پردھان بتا رہے ہیں کہ انہیں اس بات کی تشویش ہے کہ جو ان کی صحیح جگہ ہے یا ریاست کے اسمبلی انتخاب میں پارٹی کو جو سیٹیں ملنی چاہیے، وہ اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے کے بعد نہیں مل رہی ہیں۔

کیا بی ایس پی سپریمو مایاوتی کا پی ایم مودی پر حملہ دکھاوا ہے؟

ویڈیو: بہوجن سماج پارٹی کی سپریمو مایاوتی کا ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے، جس میں وہ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کو سخت نشانہ بنا رہی ہیں۔ یہ ان کےاس رویہ کے خلاف ہے جو انہوں نے بی جے پی اور مودی حکومت کے تئیں ایک طویل عرصے سے اختیار کیا ہوا ہے۔ اس پر سینئر صحافی شرت پردھان کا نظریہ۔

کیا وشو ہندو پریشد نے رائے دہندگان کو بھڑکانے کے لیےکمر کس لی ہے؟

ویڈیو:وشو ہندو پریشد نے ہندوؤں کو جگانے کے لیے 30 ستمبر سے 15 اکتوبر تک ‘شوریہ جاگرن یاترا’ نکالنے کا اعلان کیا ہے۔اسے فرقہ وارانہ ماحول بنائے رکھنے کی قواعد بتایا جا رہاہے۔ اس بارے میں سینئر صحافی شرت پردھان کا نظریہ۔

’ون نیشن، ون الیکشن‘ جمہوریت کے مفاد میں نہیں: ایس وائی قریشی

ویڈیو: مودی حکومت نے ‘ون نیشن، ون الیکشن’ کے امکان کا جائزہ لینے کے لیے سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جسے اپوزیشن نے وفاقی نظام پر حملہ قرار دیا ہے۔ اس بارے میں سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی کے ساتھ سینئر صحافی شرت پردھان کی بات چیت۔

’ون نیشن، ون الیکشن‘ کے پس پردہ سرکار کا ایجنڈہ کیا ہے؟

ویڈیو: 18 سے 22 ستمبر کے درمیان پارلیامنٹ کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔ سیاسی حلقوں میں چرچہ ہے کہ یہ خصوصی اجلاس ‘ون نیشن، ون الیکشن’ کے لیے بلایا گیا ہے، جو وزیر اعظم نریندر مودی کے سیاسی ایجنڈے میں سے ایک ہے۔ اس موضوع پر سینئر صحافی شرت پردھان کا نظریہ۔

کیا گیان واپی مسجد کو بھی بابری کی راہ پر لے جایا جا رہا ہے؟

ویڈیو: وارانسی میں کاشی وشوناتھ مندر کے قریب واقع ماں شرنگار گوری مندر اور گیان واپی مسجد سے متعلق تنازعہ، عدالتوں کے احکامات اور اے ایس آئی سروے اور اس پر ہو رہی سیاست کے حوالے سے سینئر صحافی شرت پردھان کا نظریہ ۔

ٹوئٹر کے سابق سی ای او کے سرکاری دباؤ ڈالنے والے بیان سے کیوں پریشان ہے بی جے پی؟

ویڈیو: ٹوئٹر کے شریک بانی اور سابق مالک جیک ڈورسی کاہندوستان میں کسانوں کے احتجاج کے دوران ٹوئٹر پر دباؤ ڈالنے کا دعویٰ اس بات کو تقویت دیتا ہے کہ مودی حکومت نے میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کو بھی کنٹرول کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔

وزیر کھیل پہلوانوں کے مطالبات مان لیں گے، کیا اس بات پر یقین کیا جا سکتا ہے؟

ویڈیو: بدھ کو برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف احتجاج کررہے پہلوانوں – بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک کے ساتھ لمبی ملاقات کے بعد مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا تھا کہ انہوں نے پہلوانوں سے کہا ہے کہ وہ 15 جون تک احتجاج کورد کر دیں اور حکومت کی جانب سےکرائی گئی تمام یقین دہانیوں کو پورا کیا جائے گا۔

مودی جی! بیٹی بچاؤ یا باہوبلی بچاؤ؟

ویڈیو: کیا وزیر اعظم نریندر مودی کا ‘بیٹی بچاؤ’ کا مقبول نعرہ زمین پربامعنی ہے؟ اپنی پارٹی کے رکن پارلیامنٹ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کے خلاف احتجاج کرنے والے ریسلرزکے ساتھ وہ اور ان کی حکومت جس طرح کا برتاؤ کرتی ہے، اس کو دیکھ کر تو ایسا نہیں لگتا!

تین لڑکیوں کے لاپتہ ہونے پر ’کیرالہ اسٹوری‘، گجرات کی 40 ہزار سے زیادہ کی کہانی کیا ہے؟

ویڈیو: حال ہی میں ایک میڈیا رپورٹ میں این سی آر بی کے حوالے سے بتایا گیا تھاکہ گجرات میں پچھلے پانچ سالوں میں40000 سے زیادہ خواتین لاپتہ ہو ئی ہیں۔ اس سلسلے میں اٹھنے والے سوالوں کے بارے میں بات کر رہے ہیں سینئر صحافی شرت پردھان۔

کیا وزیر اعظم مودی کو برج بھوشن شرن سنگھ سے کسی طرح کا ڈر ہے؟

ویڈیو: جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا کر رہے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ بی جے پی کے رکن پارلیامنٹ اور اتر پردیش کے سب سے بڑے ‘باہوبلیوں’ میں سے ایک ہیں۔ ان کے خلاف ملک کے پہلوان چار ماہ سےآواز اٹھا رہے ہیں، لیکن وزیر اعظم نریندر مودی اس پر خاموش ہیں۔ ان کی خاموشی کی وجہ کیا ہے؟

عتیق احمد کے قاتلوں کے تار کس سے جڑے ہیں؟

ویڈیو: اتر پردیش کے شہر الہ آباد میں گزشتہ 15 اپریل کی رات پولیس گھیرے میں موجودگینگسٹر عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ اس سے پہلے 13 اپریل کو عتیق کے بیٹے اسد احمد اور ایک دیگر شخص کو جھانسی میں ایک انکاؤنٹر کے دوران اتر پردیش پولیس نے مار گرایا تھا۔

عتیق–اشرف قتل: اتر پردیش میں اب کورٹ –کچہری کا کیا کام؟

ویڈیو: عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کو الہ آباد میں اتر پردیش پولیس کی موجودگی میں میڈیا کے سامنے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے معاملے کی عدالتی تحقیقات کے حکم دیے ہیں۔ اس واقعہ کے پیش نظر ریاست میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر سینئر صحافی شرت پردھان کا نظریہ۔

گئو کشی کروائیں ہندو مہاسبھا کے ممبر اور پکڑے جائیں مسلمان؟

ویڈیو: گزشتہ دنوں یوپی پولیس نے بتایا تھا کہ آگرہ میں رام نومی کے موقع پر گئو کشی کی ایک واردات کے سلسلے میں اکھل بھارت ہندو مہا سبھا کے لوگوں نے کچھ مسلم نوجوانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی۔ بعد میں پولیس نے پایا کہ اس تنظیم کے ارکان نے مسلم نوجوانوں کو پھنسانے کے لیے گئو کشی کی سازش کی تھی۔ اس معاملے پر سینئر صحافی شرت پردھان کا نظریہ۔

کیا جھوٹ کی بنیاد پر راہل گاندھی کو پھنسایا جا رہا ہے؟

ویڈیو: کیا بھارت جوڑو یاترا سے راہل گاندھی کی بنی امیج کو خراب کرنے کے ارادے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کانگریس ایم پی کی کیمبرج یونیورسٹی میں کی گئی تقریر کو طول دے کر بڑا ایشو بنانے کی کوشش کر رہی ہے؟ سینئر صحافی شرت پردھان کا نظریہ۔

کیا سپریم کورٹ کی کمیٹی اڈانی-مودی حکومت کے رشتوں کی تحقیقات بھی کرے گی؟

ویڈیو: سپریم کورٹ نے اڈانی گروپ کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے عدالت عظمیٰ کے سابق جج کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ تاہم سینئر صحافی شرت پردھان سوال کرتے ہیں کہ کیا اڈانی گروپ کے یہ مبینہ گھوٹالے حکومتی سرپرستی کے بغیر ممکن تھے؟ ان کا نظریہ۔

’یوپی میں یہ با‘

ویڈیو: مقبول بھوجپوری گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھوڑ کو حال ہی میں پولیس نے ان کے مشہورگیت ‘یوپی میں کا با’ کے سیزن 2 کے لیے نوٹس جاری کیاتھا۔ انہوں نے گیت میں کانپور دیہات میں انسداد تجاوزات مہم میں ہوئی ماں اور بیٹی کی موت پر طنز کیا تھا۔ اس پر سینئر صحافی شرت پردھان کا نظریہ۔

’محمد زبیر کو سچ بولنے کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے‘

ویڈیو: 2018 میں کیے گئے ایک ٹوئٹ کے سلسلے میں ‘مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے’ کے الزام میں آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کو دہلی پولیس نے 27 جون کوگرفتار کیا تھا۔ اس کے علاوہ اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں وہ ایک ساتھ چھ مقدمات کا سامنا کر ر ہے ہیں۔ اس معاملے پر سینئر صحافی شرت پردھان کا نظریہ۔

کیا اکھلیش یادو کو کمزور کرنے کے لیے شیو پال یادو کا استعمال کیا جا رہا ہے؟

ویڈیو: پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے سربراہ شیو پال یادو نے اعظم خان سے جیل میں ملاقات کی اور وہی بات کہی جو یوگی آدتیہ ناتھ نے پہلے کہی تھی کہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کو اپنے لیڈر اعظم خان کے لیے کچھ کرنا چاہیے تھا۔ تاہم اس بار انہوں نے اپنے بھائی ملائم سنگھ کو بھی نشانہ بنایا اور کہا کہ نیتا جی کو لوک سبھا میں اعظم خان کے لیے آواز اٹھانی چاہیے تھی۔

اتر پردیش: یوگی حکومت کا نیا ہتھیار، مندر اور مسجد سے ہٹائے گئے لاؤڈ اسپیکر

ویڈیو: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گزشتہ دنوں حکم دیا تھا کہ تمام مذہبی مقامات پر نصب لاؤڈ اسپیکر کم آواز میں چلائے جائیں تاکہ کسی کو پریشانی نہ ہو۔ یوگی آدتیہ ناتھ کے اس فیصلے کو ان کے سیاسی کریئر کا اگلا قدم ماناجا رہا ہے، جو کہ دہلی ہے۔

کیا یوپی میں آوارہ جانوروں کا مسئلہ یوگی حکومت کو لے ڈوبے گا؟

ویڈیو: اتر پردیش میں آوارہ یا لاوارث جانوروں کا مسئلہ بھی اس اسمبلی انتخاب میں ایک بڑاایشو بن کر سامنے آیا ہے۔ آوارہ جانوروں نے کسانوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ اس موضوع پر سینئر صحافی شرت پردھان کا نظریہ۔

یوپی: ’حکومت معیشت سے متعلق اعدادوشمار کو توڑ مروڑ کر انتخاب میں جیت حاصل کرنا چاہتی ہے‘

ویڈیو: پورے ملک اوربالخصوص اتر پردیش میں بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے۔حالاں کہ، وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اعداد و شمار کو ایسے پیش کرتے ہیں جیسے نوکریاں مسلسل دی جا رہی ہیں۔ یہ گول مال ووٹ حاصل کرنے کے مقصدسے کیا جا رہا ہے۔

یوپی انتخابات: بی ایس پی کے قومی جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا کا دعویٰ – اب کی بار بہن جی کی سرکار

ویڈیو: بی ایس پی کے قومی جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا نے سینئر صحافی شرت پردھان کو لکھنؤ میں ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کہا کہ یہ سوچنا غلط ہے کہ بی ایس پی اتر پردیش میں ہار چکی ہے اور الیکشن سے باہر ہے۔

کیا مغربی اتر پردیش میں ہندو مسلم کی سیاست کر کے ووٹ بینک بنانا چاہتی ہے بی جے پی؟

ویڈیو: جب بھی مغربی اتر پردیش کی بات آتی ہے تو جاٹ اور مسلمانوں کا ذکر ہوتا ہے، کیونکہ یہاں دونوں کی اچھی آبادی ہے۔ مجموعی طور پردونوں برادریوں کے پاس 43 فیصد ووٹ ہے۔ مغربی یوپی میں بی جے پی کیا کرے گی؟ کیا اکھلیش کا جاٹ مسلم فیکٹر کام کرے گا یا بی جے پی کا 80 بنام 20 کا داؤ کام کرے گا؟ بتا رہے ہیں سینئر صحافی شرت پردھان ۔

یوگی آدتیہ ناتھ کے انتخابی وعدے: کتنے سچے، کتنے جھوٹے؟

ویڈیو: اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، ان کے سیاسی طرز عمل اور انتخابی وعدوں پر برٹن کی باتھ یونیورسٹی میں وزیٹنگ پروفیسر اور ماہر اقتصادیات سنتوش مہروترا سے سینئر صحافی شرت پردھان کی بات چیت۔

یوگی یا مودی؛ اتر پردیش انتخاب کی کمان کس کے ہاتھ؟

ویڈیو: اتر پردیش میں اسمبلی انتخاب سے قبل اچانک ایک بڑا انتظامی ردوبدل کیا گیا ہے۔ چیف سکریٹری آر کےتیواری کو ہٹانےکے بعد سینٹرل ڈیپوٹیشن پر ہاؤسنگ اور شہری ترقی کی وزارت میں سکریٹری کے طور پرتعینات درگاشنکرمشرا کو یہ ذمہ داری سونپی گئی۔کیایہ مانا جائے کہ نریندر مودی نے انتخاب کی کمان اپنے ہاتھ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،سینئر صحافی شرت پردھان کا نظریہ۔