Author Archives

دی وائر اسٹاف

مغربی بنگال: ایس آئی آر ڈرافٹ ووٹر لسٹ جاری، 58 لاکھ سے زیادہ نام ہٹائے گئے

منگل کو مغربی بنگال کے چیف الیکٹورل آفیسر نے ایس آئی آر کے تحت ریاست کی ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے حذف کیے گئے ناموں کی فہرست جاری کی۔ اس میں سے 5,820,898 پہلے سے رجسٹرڈ ووٹر کے نام مختلف وجوہات -موت، ٹرانسفر، ڈپلی کیشن، گمشدگی اور دوسری وجوہات کی بنا پر ہٹائے گئے ہیں۔ متاثرہ لوگ 15 جنوری تک اپنے دعوے اور اعتراضات درج کر سکتے ہیں۔

دہلی کی عدالت نے نیشنل ہیرالڈ کیس میں راہل اور سونیا گاندھی کے خلاف ای ڈی کی شکایت کو خارج کیا

دہلی کی ایک عدالت نے نیشنل ہیرالڈ کیس میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے دائر منی لانڈرنگ کی شکایت کو خارج کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ ای ڈی کی شکایت پی ایم ایل اے کے تحت قابل سماعت نہیں ہے کیونکہ یہ معاملہ کسی  ایف آئی آر پر نہیں بلکہ نجی شکایت پر مبنی ہے۔

اخلاق لنچنگ: برندا کرات نے یوپی حکومت کے الزامات واپس لینے کے فیصلے پر صدر جمہوریہ کو خط لکھا

سینئر سی پی آئی (ایم) لیڈر اور راجیہ سبھا کی سابق رکن برندا کرات نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو خط لکھ کر اتر پردیش حکومت کی جانب سے 2015 میں محمد اخلاق کو بھیڑ کے ذریعے پیٹ -پیٹ کر ہلاک کیے جانے کے معاملے میں ملزمین کے خلاف مقدمہ واپس لینے کے اقدام میں مداخلت کی درخواست کی ہے۔

بینک فراڈ کیس میں سی بی آئی نے انل امبانی کے بیٹے کے گھر پر چھاپہ مارا، معاملہ درج

سی بی آئی نے ریلائنس ہوم فائنانس اور ریلائنس کمرشل فائنانس کے ساتھ ساتھ ان کے سابق ڈائریکٹروں کے خلاف – جن میں انل امبانی کے بیٹے جئے انمول امبانی  بھی شامل ہیں- دو الگ الگ بینک فراڈ کے معاملات میں  کیس درج کیا اور ان کے احاطے کی تلاشی لی۔

’دنیا کو آدھار ماڈل کے پروپیگنڈہ میں نہیں پھنسنا چاہیے‘: 200 شہری اور 50 سے زیادہ تنظیموں کی اپیل

انسانی حقوق کے عالمی دن سے پہلے 50 سے زیادہ ہندوستانی تنظیموں اور تقریباً 200 ماہرین نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے بین الاقوامی کمیونٹی کو آدھار ماڈل سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آدھار ایک ناکام اور خطرناک شناختی نظام ہے، جس کی وجہ سے ہندوستان میں بڑے پیمانے پر اخراج اور رازداری کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔

پی ایم مودی کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ای ڈی نے 6,444 کیس درج کیے، صرف 56 میں ہوئی سزا: حکومت

پارلیامنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران حکومت نے بتایا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 2014 سے اب تک منی لانڈرنگ کے 6,444 معاملے درج کیے ہیں۔ وہیں، محکمہ انکم ٹیکس نے اسی مدت میں 13,877 معاملے درج کیے اور 9,657 چھاپے ماری کی۔ انکم ٹیکس کے معاملوں میں 522 افراد کو قصوروار ٹھہرایا گیا اور 963 کو بری کیا گیا۔ محکمہ نے 3,345 معاملے واپس لے لیے۔

سلمان رشدی نے مودی حکومت میں بڑھتے ہندو راشٹرواد اور اظہار رائے کی آزادی پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا

مشہور زمانہ مصنف سلمان رشدی نے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے  ہندوستان میں بڑھتی ہوئی ہندو قوم پرستی، مسلمانوں کی امیج کو نشانہ بنائے جانے اور صحافیوں – مصنفین پر دباؤ کے حوالے سےتشویش کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے کئی دہائیوں قبل ان خطرات کے آثار دیکھ لیے تھے، جن کی تصدیق اب ہو رہی ہے۔

اتر پردیش میں بے دخلی کا سامنا کر رہے آسام کےمزدوروں میں دہشت

گزشتہ 22نومبر کو اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تمام ضلع حکام کو مبینہ ‘دراندازوں’ کی نشاندہی کرنے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ اب لکھنؤ میونسپل کارپوریشن نے ایک کریک ڈاؤن شروع کیا ہے، جس میں سب سے پہلےآسام سے آنے والے اور چھوٹے موٹے کام کر کے روزی کمانے والے 50 سے زیادہ خاندان  نشانےپر آ گئے ہیں۔

انڈیگو نے 2023 میں ٹرانسپورٹیشن سیکٹر میں خریدے تھے سب سے زیادہ الیکٹورل بانڈ

ہندوستان کی سب سے بڑی ایئر لائن انڈیگواس وقت اپنے سب سے بڑے آپریشنل بحران سے دوچار ہے، جس کے باعث ملک بھر میں فضائی خدمات ایک مجازی تعطل کا شکار ہے۔ دریں اثنا، حزب اختلاف کی کانگریس پارٹی نے سوال کیا ہے کہ کیوں انڈیگو کو کووڈ-19 وبائی مرض کے بعد کے سالوں میں ہوا بازی کے شعبے میں عملی طور پر اجارہ داری کی اجازت دی گئی۔

بی جے پی کو 2024-25 میں الیکٹورل ٹرسٹوں سے 959 کروڑ روپے ملے، اکیلے ٹاٹا گروپ نے دیے 757 کروڑ

بی جے پی کو 2024-25 میں مختلف الیکٹورل ٹرسٹوں سے 959 کروڑ روپے کا سیاسی چندہ ملا، جن میں سے تقریباً 757 کروڑ روپے، جو اس پارٹی کو موصول ہوئے کل چندے کا 83 فیصد ہے، ٹاٹا گروپ کے زیر کنٹرول پروگریسو الیکٹورل ٹرسٹ سے آئے۔

حکومت نے تمام فون کمپنیوں کو ہر نئے فون میں سرکاری ’سنچار ساتھی‘ ایپ انسٹال کرنے کو کہا

سرکارنے تمام نئے اسمارٹ فون میں ان-انسٹال نہ کیے جا سکنے والے’سنچار ساتھی’ ایپ کولازمی طور پر پری-انسٹال کرنے کی ہدایت دی ہے، جس نےپرائیویسی کے سنگین خدشات کو جنم دیا ہے۔ ماہرین اور اپوزیشن نے اسے شہریوں پر نظر رکھنے کا حربہ بتایا ہے اور اس کو فوراً واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دریں اثنا، ٹیلی کام کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے کہا ہے کہ ‘سنچار ساتھی ایپ لازمی نہیں ہے، اسے ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے۔’

ایس آئی آر: یوپی، راجستھان میں تین دن میں تین بی ایل او کی موت، الیکشن کمیشن نے جاری کیے تحریک دینے والے ویڈیو

پچھلے تین دنوں میں اتر پردیش کے دو اور راجستھان میں  ایک بوتھ لیول آفیسر (بی ایل او)کی موت ہوگئی۔ ان کے اہل خانہ نے موت کی وجہ ایس آئی آر سے متعلق کام کے دباؤ کو قرار دیا ہے۔ وہیں،الیکشن کمیشن نے ہلاکتوں پر کوئی تبصرہ نہ کرتے ہوئے دو ویڈیو جاری کرکے بتایا  ہے کہ بی ایل او کام کے دباؤ کا مقابلہ کس طرح کر رہے ہیں، ڈانس بریک لے رہے ہیں اور اپنے کام کے لیے کیسے ہمت حاصل کر رہے ہیں۔

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے ’آزادی صحافت کو لاحق خطرات‘ کی فہرست جاری کی، اڈانی گروپ اور اوپ انڈیا شامل

پریس کی آزادی پر نظر رکھنے والی ایک بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرزنے اپنی’پریس فریڈم پریڈیٹرز’یعنی آزادی صحافت کے لیے خطرہ سمجھے جانے والے افراد اور تنظیموں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں دو ہندوستانی ادارے -اڈانی گروپ اور ہندوتوا  ویب سائٹ اوپ انڈیا کو شامل کیا گیا ہے۔

ممبئی کی ووٹر لسٹ میں 11 لاکھ ڈپلیکیٹ نام، ناندیڑ میں کوچنگ سینٹر کے پتے پر درج سینکڑوں ووٹر

خبروں کے مطابق، ممبئی اور ناندیڑ کی ووٹر لسٹوں میں خامیاں پائے جانے کے بعد ریاستی الیکشن کمیشن نے ممبئی میں اعتراضات داخل کرنے کی آخری تاریخ 3 دسمبر تک بڑھا دی ہے۔ ممبئی میں 11 لاکھ سے زیادہ ڈپلیکیٹ اندراجات اور ناندیڑ میں کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے پتے پر سینکڑوں ووٹر  کے نام درج پائے گئے۔

سی ای سی گیانیش کمار سے ملے ٹی ایم سی لیڈر، کہا – ایس آئی آر اموات کو لے کر ان کے ہاتھ خون سے سنے

ترنمول کانگریس کے ایک وفد نے جمعہ کو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے ملاقات کی اور الزام لگایا کہ ان کے ‘ہاتھ خون سے سنے’ ہیں۔ انہوں نے انہیں کم از کم 40 افراد کی فہرست پیش کی جنہوں نے ایس آئی آر کے عمل کے دوران اپنی جانیں گنوائیں، لیکن الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ محض الزامات ہیں۔

جموں میں کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ، مدیران نے کہا – آزاد میڈیا کو چپ کرانے کی کوشش

جموں و کشمیر پولیس کی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے)  نے جمعرات کو جموں میں کشمیر ٹائمز کے دفتر پر چھاپہ مارا۔ اخبار کے مالکان نے اس چھاپے ماری  کو آزاد میڈیا کو چپ کرانے  کی کوشش قرار دیا ہے۔

بی جے پی اور آر ایس ایس کا اتحاد ہندوستان میں امتیازی قوانین کو فروغ دیتا ہے: امریکی کمیشن

مذہبی آزادی سے متعلق یونائیٹڈ اسٹیٹس کمیشن آن انٹرنیشنل ریلیجیئس فریڈم کےتازہ اپڈیٹ بریف میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کا سیاسی نظام مذہبی اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک کو فروغ دیتا ہے، اس کے ساتھ ہی حکمران بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کااتحاد ‘امتیازی’ قوانین کو فروغ دیتا ہے۔

چھتیس گڑھ: دو نابالغ کو ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں حراست میں لیا گیا، یو اے پی اے کے تحت کیس درج

چھتیس گڑھ میں اے ٹی ایس نے دو نابالغ کو حراست میں لیا ہے اور ان کے خلاف آئی ایس آئی ایس کے آن لائن ماڈیول سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے کے الزام میں یو اے پی اےکی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ریاستی وزیر داخلہ وجئے شرما نے کہا کہ دونوں نابالغ ایک آئی ایس آئی ایس گروپ کے ساتھ (آن لائن) رابطے میں تھے اور پاکستان واقع ایک ماڈیول کی ہدایات پر کام کر رہے تھے۔

ایس آئی آر: کیرالہ اور راجستھان میں 2 بی ایل او نے مبینہ طور پر کام کے دباؤ میں خودکشی کی

کیرالہ اور راجستھان میں ووٹر لسٹ کے جاری اسپیشل انٹینسیو ریویژن(ایس آئی آر)سے متعلق کام کے شدید دباؤ کی وجہ سے مبینہ طور پردو بوتھ لیول آفیسر(بی ایل او)نے خودکشی کرلی۔ اس سے قبل بہارایس آئی آرکے دوران بھی آرہ کے ایک سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور بی ایل اوکی حرکت قلب بند ہونے سے موت ہو گئی تھی۔

این آئی اے نے کہا – لال قلعہ کے قریب ہوا دھماکہ کار سے کیا گیا خودکش حملہ تھا

گزشتہ ہفتے لال قلعہ کے قریب ہوئے دھماکے کی تحقیقات کر رہی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے اتوار کو کہا کہ دھماکہ کرنے والی کار کو چلارہا عمر نبی ‘خودکش بمبار’ تھا۔ ایجنسی کے مطابق قومی دارالحکومت میں یہ اس طرح کا پہلا خودکش حملہ تھا، جو کار کی مدد سے کیا گیا۔

بہار میں ایس آئی آر کے بعد ووٹر لسٹ میں 3 لاکھ نام جوڑے گئے: الیکشن کمیشن

کانگریس  کی جانب سے بہار میں  ایس آئی آر کے بعد ووٹروں کی تعداد میں 3  لاکھ اضافے کے بعد ‘ووٹ چوری’ کا الزام لگانے پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ اضافہ 10 اکتوبر تک موصول ہونے والے نئے ووٹر فارموں کی وجہ سے ہوا ہے۔ کمیشن کے مطابق، قواعد کے تحت نئے ووٹروں کو نامزدگی کی آخری تاریخ سے 10 دن پہلے تک شامل کیا جا سکتا ہے۔

دس اکتوبر سے 14 نومبر کے درمیان 27 لاکھ منریگا مزدوروں کے نام ہٹائے گئے

اس سال 10 اکتوبر سے 14 نومبر کے درمیان مرکزی حکومت کی دیہی روزگار اسکیم، منریگا کے ڈیٹا بیس سے تقریباً 27 لاکھ مزدوروں کے نام ہٹا دیے گئے، جو اسی مدت کے دوران شامل کیے گئے 10.5 لاکھ نئے ناموں سے کہیں زیادہ ہیں۔ ڈیٹا بیس سے نام ہٹانےکی اس ‘غیر معمولی’ شرح پر کارکنوں اور ماہرین تعلیم کی ایسوسی ایشن لب ٹیک نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

بہار: اپوزیشن سے این ڈی اے کے کھاتے میں آئیں 75 سیٹوں پر جیت کے فرق سے زیادہ نام ایس آئی آر میں ہٹائے گئے

بہار کی 243 سیٹوں میں سے 202 سیٹیں جیتنے والی این ڈی اے  کی برتری اس بار ان علاقوں میں بھی دیکھنے کو ملی،جنہیں پہلے اپوزیشن کا گڑھ سمجھا جاتا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق 174 سیٹوں پر جیت کا مارجن ایس آئی آرکے دوران ہٹائے گئے ووٹروں کے ناموں کی تعداد سے کم تھا۔

اخلاق لنچنگ: ایک دہائی بعد یوپی حکومت نے ملزمین کے خلاف تمام الزامات واپس لینے کی عرضی دی

گوتم بدھ نگر کے دادری علاقے کے بساہڑا گاؤں کے رہنے والے 52 سالہ محمد اخلاق کو 28 ستمبر 2015 کو بھیڑ نے مبینہ طور پراس شبہ میں پیٹ-پیٹ کر ہلاک کر دیا تھا کہ انہوں نے اپنے گھر میں گائے کا گوشت رکھا ہواہے۔ اب اتر پردیش حکومت نے ان کی لنچنگ کے ملزمین کے خلاف قتل سمیت تمام الزامات واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بہار انتخابات: این ڈی اے سرکار کی واپسی، بی جے پی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری

بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے ووٹوں کی گنتی ہو چکی ہے۔ این ڈی اے حکومت اقتدار میں واپس آ رہی ہے۔ بی جے پی 89 سیٹیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے، جے ڈی یو نے 85 سیٹیں حاصل کی ہیں اور ایل جے پی (رام ولاس) نے 19 سیٹوں پر جیت درج کی ہے۔

دہلی دھماکہ: جو کبھی گھر نہ لوٹ سکے …

سوموار کو دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکے میں اپنی جان گنوانے والوں میں یومیہ اجرت کرنے والے مزدور سے لے کر خواب دیکھنے والے نوجوان اور اکیلے اپنی کمائی سےگھر سنبھالنے والے ایسے کئی لوگ شامل ہیں، جن کے اہل خانہ کی زندگی اب ہمیشہ کے لیے بدل گئی ہے۔

دہلی دھماکہ: تحقیقات جاری، پولیس نے یو اے پی اے اور بی این ایس کی دفعات کے تحت معاملہ درج کیا

دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ہوئے دھماکے کی تحقیقات جاری ہے۔ اب تک آٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ فی الحال پولیس نے ہلاکتوں کے حوالے سے کوئی آفیشیل جانکاری شیئر نہیں کی ہے اور نہ ہی حملے کو لے کر پولیس انتظامیہ نے واضح طور پر کوئی  بیان دیا ہے۔

ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن – راہل نے کہا، ووٹ چوری کو چھپانے کا عمل، اسٹالن نے بھی اٹھائے سوال

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ایس آئی آر ووٹ چوری کو چھپانے اور اسے ادارہ جاتی بنانے کا عمل ہے۔ وہیں، تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے کہا کہ ایس آئی آر کا فارم الجھن اور پیچیدگیوں سے بھرا ہوا ہے، اور عجلت میں اس کو کرنےسے ووٹروں کا نام  ہٹنے کا خطرہ ہے۔

علی گڑھ کے مندر میں ہندو نوجوانوں نے لکھا تھا آئی لو محمد، ذاتی جھگڑے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی تھی کوشش

علی گڑھ میں گزشتہ ہفتے دو مندروں کی دیواروں پر اسپرے پینٹ سے ‘آئی لومحمد’  لکھنے کو لے کر ہوئے تنازعہ میں پولیس نے بتایاہے کہ اس واقعے کے پیچھے ہندو نوجوانوں کا ہاتھ  تھا، جنہوں نے مبینہ طور پر اپنے مخالفین کو زمین کے تنازعہ میں پھنسانے کے لیے یہ حرکت کی تھی۔

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم نے تاریخ رقم کی، شاندار جیت

اکثر طنز، طعنوں اور دھمکیوں کا سامنا کرنے والی ہندوستانی خواتین کی کرکٹ ٹیم نے نوی ممبئی کے کھچا کھچ بھرےڈی وائی پاٹل کرکٹ اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کو 52 رنوں سے شکست دے کر کرکٹ ورلڈ کپ کاخطاب پہلی بار اپنے نام کیا۔

’مسلم لڑکیاں لاؤ، نوکری پاؤ‘ بیان دینے والے بی جے پی لیڈر کے خلاف مایاوتی کا سخت کارروائی کا مطالبہ

بی جے پی کے سابق ایم ایل اے راگھویندر پرتاپ سنگھ کے ‘مسلم لڑکیاں لاؤ ، نوکری پاؤ’والے بیان کو بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے نفرت پھیلانے والا بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر قانون کو اپنے ہاتھ میں لے کر معاشرے میں زہر گھول رہے ہیں، حکومت کو ان کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔

امریکہ نے ہریانہ کے 35 لوگوں کو ہتھکڑی لگا کر ہندوستان ڈی-پورٹ کیا

امریکہ سے ڈی-پورٹ کیے گئے 35 ہندوستانیوں کا تعلق ہریانہ کے کیتھل، کرنال اور کروکشیتر اضلاع سے ہے۔ ان میں سے کئی لوگوں نے امریکہ پہنچنے کے لیے’ڈنکی روٹ’اختیار کیا تھا۔ اس سال کے شروع میں بھی امریکہ سے ہندوستانی ڈی-پورٹ کیے گئے تھے، جنہیں ہندوستان بھیجتےہوئے 40 گھنٹے تک  ہتھکڑی لگاکر رکھا گیا تھا اور ان کے پاؤں زنجیر سے باندھے گئے تھے۔

دہلی فسادات: سپریم کورٹ نے عمر خالد اور دیگر کی ضمانت کی درخواستوں پر پولیس کو پھٹکار لگائی

سپریم کورٹ نے سوموار کو دہلی فسادات کے نام نہاد ‘سازش’ کیس میں عمر خالد، شرجیل امام، گلفشاں فاطمہ اور میران حیدر کی درخواست ضمانت پر شنوائی  31 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔عدالت نے ضمانت کی ان درخواستوں کا جواب نہ دینے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے دہلی پولیس کو پھٹکار لگائی ہے۔

ہندی اسکالر فرانسسکا اورسینی کو ویزا کے باوجود ہندوستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی

لندن یونیورسٹی کی پروفیسر فرانسسکا اورسینی کو ہوائی اڈے پر ہندوستان میں داخل ہونے سے منع کر دیا گیا، جبکہ ان کے پاس پانچ سال کا ای-ویزا تھا ۔ انہیں اس بابت کوئی جانکاری نہیں دی گئی۔

آئی آر سی ٹی سی معاملے میں دہلی کی عدالت نے لالو، رابڑی اور تیجسوی یادو کے خلاف الزامات طے کیے

کورٹ نے سوموار کو راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لالو پرساد یادو، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو کے خلاف سی بی آئی کے ایک معاملے میں الزامات طے کیے ہیں۔ یہ معاملہ پٹنہ میں رعایتی زمین کے بدلے مبینہ ریلوے ہوٹلوں کی غیر قانونی لیز سے متعلق ہے۔

یوپی: تاجر قتل کیس میں ہندو مہاسبھا کی رہنما پوجا شکن پانڈے گرفتار

اتر پردیش کے علی گڑھ میں ایک تاجر کے قتل کیس میں کلیدی ملزم اکھل بھارت ہندو مہاسبھا(اے بی ایچ ایم)کی رہنماپوجا شکن پانڈے کو پولیس نے سنیچر (11 اکتوبر) کو راجستھان کے بھرت پور سے گرفتار کر لیا ہے۔ پوجا شکن پانڈے اس سے قبل مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کی تعریف کرنے کے لیے سرخیوں میں آچکی ہیں۔

امت شاہ جی! گیارہ سال سے آپ کی ہی سرکار ہے تو ’گھس پیٹھ‘ کیسے ہو رہی ہے

فیکٹ چیک: وزیر داخلہ امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان میں مسلم آبادی میں اضافہ شرح پیدائش کے باعث نہیں، بلکہ بڑے پیمانے پر گھس پیٹھ کی وجہ سے ہوا ہے۔ شاہ کے دعوے سیاسی طور پر مؤثر ہو سکتے ہیں، لیکن وہ سائنسی اعداد و شمار اور حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔

سی جے آئی پر حملے کے خلاف وکیلوں کا احتجاج، اے آئی ایل یونے کہا – عدلیہ پر منصوبہ بند حملہ

سپریم کورٹ میں  سی جے آئی پر حملے کے خلاف آل انڈیا لائرز یونین اور اندھیری کورٹ کے وکیلوں نے ممبئی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔اے آئی ایل یونے اسے عدلیہ پر آر ایس ایس سے متاثر نظریاتی حملہ اور سی جے آئی کے خلاف مبینہ نسلی عصبیت قرار دیا۔