Author Archives

دی وائر اسٹاف

ہریانہ حکومت نے اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر علی خان محمودآباد کے خلاف مقدمہ واپس لیا

ہریانہ پولیس نے گزشتہ سال 18 مئی کو اشوکا یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر علی خان محمودآباد کو گرفتار کیا تھا۔ یہ معاملہ آپریشن سیندور سے متعلق ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر ان کے تبصرے سے جڑا ہوا تھا۔ ان کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی گئی تھیں، جن کے بارے میں اب ہریانہ حکومت نے سپریم کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ اس نے اس معاملے میں مقدمہ چلانے کی منظوری نہیں دی ہے۔

ساہتیہ اکادمی 2025: اردو میں پرتپال سنگھ بیتاب اور ہندی میں ممتا کالیا سمیت 24 مصنفین ایوارڈ سے سرفراز

ساہتیہ اکادمی نے ہندی میں ممتا کالیا، انگریزی میں نوتیج سرنا، اردو میں پرتپال سنگھ بیتاب اور پنجابی میں جیندرسمیت مجموعی طور پر 24 ہندوستانی زبانوں کے مصنفین کو ساہتیہ اکادمی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا۔ اس باوقار انعام کے لیے اس بار آٹھ شعری مجموعوں، چار ناولوں، دو افسانوی مجموعوں، ایک ادبی تنقید، ایک خودنوشت اور دو یادداشتوں کے مجموعے کا انتخاب کیا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش: پی ایم مودی کی نقل اتارنے پر ٹیچر معطل، گیس کی قلت سے متعلق ویڈیو پر ہوئی کارروائی

گزشتہ جمعہ مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپوری میں وزیر اعظم نریندر مودی کی نقل اتارتے ہوئے گیس سلنڈر کی مبینہ قلت پر طنز کرنے والے سرکاری پرائمری اسکول کے ایک ٹیچر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ معطل ٹیچر نے اس کارروائی کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد صرف لوگوں کو ہنسانا تھا، کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں۔

ایل پی جی سلنڈر کے لیے قطار میں کھڑے دو لوگوں کی موت، سپلائی کو لے کر تشویش میں اضافہ

مغربی ایشیا میں جاری ایران-امریکہ-اسرائیل تنازعہ کے درمیان ایل پی جی کی سپلائی کو لے کر تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اتر پردیش کے فرخ آباد اور پنجاب کے برنالہ میں گیس سلنڈر لینے کے لیے قطار میں کھڑے دو لوگوں کی مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ حکومت نے کالا بازاری روکنے کے لیے چھاپے ماری تیز کر دی ہے۔

سنبھل مسجد میں نمازیوں کی تعداد محدود کرنے کا آرڈر منسوخ، الہ آباد ہائی کورٹ نے یوپی انتظامیہ کی سرزنش کی

الہ آباد ہائی کورٹ نے سنبھل کی ایک مسجد میں رمضان کے دوران نمازیوں کی تعداد محدود کرنے کے اتر پردیش انتظامیہ کے حکم کو مسترد کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے، اور اگر حکام اسے نافذ نہیں کر سکتے تو انہیں اپناعہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔

ایل پی جی کی کمی سے مہاراشٹر میں پی ایم پوشن اسکیم پر بحران، ریاست نے تیل کمپنیوں کو لکھا خط

مہاراشٹر میں ایل پی جی سلنڈروں کی سپلائی میں رکاوٹ آنے کے باعث پی ایم پوشن (مڈ ڈے میل) اسکیم متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف پرائمری ایجوکیشن نے بی پی سی ایل اور ایچ پی سی ایل سے سیلف ہیلپ گروپوں اور سنٹرل کچن کے لیے سلنڈروں کی ترجیحی فراہمی یقینی بنانے کی درخواست کی ہے،تاکہ طلبہ کے کھانے پر اثر نہ پڑے۔

سنبھل: عید سے پہلے امن کمیٹی کی میٹنگ میں سی او کا متنازعہ بیان – ایران کے لیے چھاتی پیٹنے پرعلاج کر دیا جائے گا

سنبھل میں عید سے پہلے ہوئی امن کمیٹی کی میٹنگ میں سی او کلدیپ کمار نے کہا کہ مذہبی تقریبات میں بین الاقوامی تنازعات کو شامل کرنا برداشت نہیں کیا جائے گا۔ دھمکی آمیز انداز میں انہوں نے کہا کہ ایران کے لیے سینہ کوبی پر علاج کر دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ سڑک یا عوامی مقامات پر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امریکہ – اسرائیل کے حملوں کے 12 دن بعد پہلی بار وزیراعظم مودی نے ایران کے صدر سے بات کی

مغربی ایشیا میں بڑھتے ہوئے تنازعہ کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے پہلی بار ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بات کی اور علاقائی صورتحال، ہندوستانی شہریوں کی سلامتی اور توانائی کی فراہمی پر تشویش کا اظہار کیا۔ ادھر آبنائے ہرمز کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کے باعث ہندوستان کی توانائی کی سپلائی اور میری ٹائم سیکورٹی پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے گھر میں نماز پڑھنے سے روکے گئے شخص کو 24 گھنٹے سکیورٹی دینے کا حکم دیا

بریلی سے تعلق رکھنے والے حسین خان کو مبینہ طور پر پولیس نے اپنے گھر میں نماز پڑھنے سے روک دیا تھا اور ان کے گھر پر بلڈوزر چلانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے انہیں دو مسلح سکیورٹی اہلکار فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے خبردار کیا کہ حسین خان یا ان کی جائیداد کے خلاف کسی بھی طرح کی تشدد کی کارروائی کے لیے ریاست کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

اڑیسہ میں گزشتہ دو برسوں میں 54 فرقہ وارانہ فسادات اور ماب لنچنگ کے سات معاملے سامنے آئے: وزیراعلیٰ

اڑیسہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی نے اسمبلی میں بتایا کہ جون 2024 سے اب تک ریاست میں 54 فرقہ وارانہ فسادات اور ماب لنچنگ کے سات واقعات درج کیے گئے ہیں۔ سب سے زیادہ 24 فرقہ وارانہ فسادات بالاسور ضلع میں درج کیے گئے، جبکہ 16 معاملات کھوردھا ضلع میں سامنے آئے۔ تاہم ان میں سے 50 فیصد سے بھی کم معاملات میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔

ایران پر حملوں کا گیارہواں دن: تیل کی قیمت دگنی، لبنان میں سات لاکھ نقل مکانی؛ خطے میں عدم استحکام

ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مغربی ایشیا میں جاری جنگ گیارہویں دن میں اور سنگین ہو گئی ہے۔ تیل کی قیمتوں کے دگنا ہونے، بڑے پیمانے پر نقل مکانی، نئے فوجی حملوں اور آس پاس کے ممالک کی سکیورٹی تیاریوں کے درمیان معاشی اور انسانی بحران مزید گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

دہلی فسادات کی ’بڑی سازش‘ معاملے میں شرجیل امام کو عبوری ضمانت

دہلی کی ایک عدالت نے شرجیل امام کو اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کے لیے 20 مارچ سے 30 مارچ تک دس دنوں کی عبوری ضمانت دی ہے۔ جنوری 2020 میں بہار کے جہان آباد میں ان کے گھر سے گرفتاری کے بعد پہلی بار امام کو ضمانت ملی ہے۔

ایران: لڑکیوں کے اسکول پر حملے کے بعد امریکی لیڈر کا متنازعہ بیان – ’وہ زندہ ہوتیں مگر برقع پہن کر‘

ایران کے شہر میناب میں لڑکیوں کے ایک اسکول پر میزائل حملے میں 175 افراد کی ہلاکت کے بعد امریکہ کے کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس کے صدر میٹ شلیپ نے ایک ٹی وی مباحثے میں کہا کہ طالبات ’زندہ ہوتیں لیکن برقع پہنے ہوئے۔‘ ان کے اس تبصرے کو انتہائی غیر انسانی اور غیر حساس قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

مہاراشٹر: چار ’گئو رکشکوں‘ پر مسلم ٹرک ڈرائیور کو گوبر کھلانے کا الزام، کیس درج

پونے شہر میں بھینسوں کی غیر قانونی ڈھلائی کے الزام میں ایک مسلم ٹرک ڈرائیور کو زبردستی گوبر کھلانے کے الزام میں پولیس نے چار خودساختہ ’گئو رکشکوں‘ کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے پہلے صرف ڈرائیور پر حملے سے متعلق ایف آئی آر درج کی تھی، لیکن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے اس میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے سمیت دیگر دفعات میں بھی معاملہ درج کیا ہے۔

مغربی ایشیا میں کشیدگی کے درمیان ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، اپوزیشن نے مرکزی حکومت کو بنایا نشانہ

مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے دوران ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں 60 روپے فی سلنڈر اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 115 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اس اضافے کو مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی قرار دیا اور کہا کہ نریندر مودی اور ان کے وزراء کی ناکامیوں کا خمیازہ ملک کی عوام کیوں بھگت رہی ہے۔

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے درمیان ایران میں 9 ہزار ہندوستانی پھنسے، زیادہ تر طلبہ: رپورٹ

ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے درمیان ہندوستانی حکومت وہاں پھنسے تقریباً 9,000 ہندوستانی شہریوں کی سلامتی کے بارے میں محتاط ہو گئی ہے۔ ان میں زیادہ تر طلبہ ہیں جو تہران اور قم میں ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ حکومت انہیں آرمینیا اور ترکمانستان کے راستے نکالنے کے آپشن پر غور کر رہی ہے، وہیں سفارت خانے نے سب کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔

’امریکہ کون ہوتا ہے اجازت دینے والا؟‘ روسی تیل کے ایشو پر اپوزیشن نے مودی حکومت کو گھیر ا

امریکی حکومت کی جانب سے ہندوستان کو روسی تیل خریدنے کے لیے 30 دنوں کی چھوٹ دینے کے اعلان کے بعد اپوزیشن نے پوچھا کہ کیا نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان ایک خودمختار ملک ہے یا امریکہ پر ’منحصر ریاست‘ بن گیا ہے۔ اپوزیشن نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم مودی ٹرمپ کے سامنے جھک گئے ہیں اور ملکی مفادات کو امریکی مفادات کے سامنے رہن رکھ دیا ہے۔

ایران پر حملوں کے درمیان امریکہ نے ہندوستان کو 30 دنوں تک روسی تیل خریدنے کی عارضی اجازت دی

ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کی وجہ سے عالمی توانائی کی فراہمی پر بڑھتے دباؤ کے درمیان امریکہ نے ہندوستان کو 30 دنوں تک روسی تیل خریدنے کی عارضی اجازت دی ہے۔ یہ چھوٹ صرف ان کھیپوں پر لاگو ہوگی جو پہلے سےسمندر میں ہیں۔ آبنائے ہرمز (سمندری راستہ) سے سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے امریکہ کو یہ قدم اٹھانا پڑا ہے۔

راجستھان: بھیواڑی میں مسلم نوجوان کی موت، اہل خانہ کا الزام – گائے کی اسمگلنگ کے شبہ میں بجرنگ دل والوں نے گولی ماری

راجستھان کے بھیواڑی میں ہریانہ کے ایک 28 سالہ مسلم نوجوان کی موت ہو گئی۔ متاثرہ خاندان کا الزام ہے کہ گائے کی اسمگلنگ کے شبہ میں بجرنگ دل والوں نے اسے گولی مار دی۔ تاہم، پولیس کا کہنا ہے کہ دو فریقوں کے درمیان جھڑپ کے دوران وہ زخمی ہوا اور بعد میں اس کی موت ہو گئی۔

’خامنہ ای کے قتل پر مودی خاموش کیوں؟‘راہل گاندھی نے پوچھا – کیا ہندوستان سربراہ مملکت کے قتل کی حمایت کرتا ہے؟

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مودی کو اس پر ’کھل کر بولنا چاہیے‘ کہ کیا وہ عالمی نظام کو تشکیل دینے کے طریقے کے طور پر کسی سربراہ مملکت کے قتل کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس موضوع پر خاموشی دنیا میں ہندوستان کی ساکھ کو کمزور کرتی ہے۔

خامنہ ای کے قتل پر ہندوستان کی خاموشی غیر جانبداری نہیں، بلکہ ذمہ داری سے فرار اختیار کرنا ہے: سونیا گاندھی

سابق کانگریس صدر اور راجیہ سبھا ایم پی سونیا گاندھی نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ‌ ای کے ہدفی قتل پر مودی حکومت کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب کسی غیر ملکی رہنما کی ٹارگٹڈ ہلاکت پر ہندوستان خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کا واضح دفاع نہیں کرتا، تو یہ  خارجہ پالیسی کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں خاموشی غیر جانبداری نہیں ہے۔

امریکہ-اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کا چوتھا دن: ٹرمپ بولے – مہم 4–5 ہفتوں سے آگے بھی جاری رکھ سکتے ہیں

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف جنگ میں اترنے کے اپنے انتظامیہ کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اس سے امریکہ اور بیرون ملک تعینات ہماری افواج کے لیے واضح اور بڑا خطرہ پیدا ہو رہا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کی مذمت کی، مرکزی حکومت کی خاموشی پر اٹھائے سوال

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قتل کی ہندوستان کی اپوزیشن جماعتوں نے سخت مذمت کی ہے۔ اپوزیشن نے مرکزی حکومت کی خارجہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دیرینہ ’دوست‘ رہے ایران پر مسلط کی گئی جنگ کے بارے میں حکومت کا ردعمل ہندوستان کی اقدار، اصولوں اور مفادات کے ساتھ ’غداری‘ کے مترادف ہے۔

کشمیر کی سڑکوں پر ماتم: خامنہ ای کی موت کے بعد اُمڈا عوامی سیلاب، دہائیوں پرانا ایران-کشمیر رشتہ پھر سرخیوں میں

امریکہ–اسرائیل کے مشترکہ حملے میں آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت کی تصدیق کے بعد کشمیر، خصوصی طور پر سری نگر میں وسیع پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ لال چوک پر ہزاروں افراد اکٹھا ہوئے، کالے جھنڈے لہرائے گئے اور بند کی اپیل کی گئی۔ یہ ردعمل ایران اور کشمیر کے گہرے تاریخی، مذہبی اور ثقافتی تعلقات کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے یو اے ای کی حمایت کے بعد نیتن یاہو سے بات کی، دشمنی جلد ختم کرنے کی اپیل

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت پر ہندوستان نے اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ وہیں، متحدہ عرب امارات پر ایران کے میزائل حملوں کی مذمت کرنے کے فوراً بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو سے بات چیت کی اور جلد از جلد دشمنی ختم کرنے کی اپیل کی۔

جب علی خامنہ ای نے ہندوستانی صحافی سے کہا: ایرانی انقلاب کی غلط تصویر پیش کی جاتی ہے

اس نایاب انٹرویو میں ایران کے اس وقت کے صدر علی خامنہ ای نے ہندوستانی مسلمانوں کے خدشات، مغربی میڈیا کے رویے، ایران کی خارجہ پالیسی، کردوں کے مطالبات اور فرانس جیسے ممالک کے کردار پر کھل کر بات کی ہے۔ یہ بات چیت اسلامی انقلاب کی پیچیدگیوں کو سمجھنے کے لیے ایک کمیاب دستاویز ہے۔

اسرائیل اور امریکہ کے فضائی حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ہلاک

اسرائیل اور امریکہ نے سنیچر کو ایران پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا تھا۔ جوابی کارروائی میں ایران نے اسرائیل اور چار خلیجی عرب ممالک — بحرین، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات — جہاں امریکہ کے فوجی اڈے ہیں، پر میزائلوں اور ڈرون سے حملے کیے۔

دہلی: ایکسائز پالیسی معاملے میں کیجریوال اور سسودیا سمیت تمام ملزم الزامات سے بری

دہلی کی ایک عدالت نے مبینہ ایکسائز پالیسی گھوٹالے کے تمام 23 ملزمان – جن میں سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا بھی شامل ہیں – کو الزامات سے بری کرتے ہوئے کہا کہ استغاثہ ایجنسی  کے شواہد کی تائید کے لیے ملزمان کے خلاف کوئی ٹھوس مواد نہیں ملا ہے۔

دہلی میں اروناچل کی خواتین کے ساتھ بدسلوکی پر نارتھ-ایسٹ کے وزرائے اعلیٰ  نے مذمت کرتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا

نارتھ-ایسٹ ریاستوں کے تین وزرائے اعلیٰ نے دہلی کے مالویہ نگر میں اروناچل پردیش کی تین خواتین کے خلاف نسلی تبصروں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نارتھ-ایسٹ کے لوگوں کے ساتھ امتیازی رویہ اب بند ہونا چاہیے کیونکہ وہ بھی ہندوستان کے ہی شہری ہیں۔

اتراکھنڈ: مندر کے پاس خالی زمین پر نماز پڑھنے کے لیے بزرگ کو پیٹا گیا، مذہبی نعرے لگوائے

واقعہ رودرپور کا ہے۔ پولیس کے مطابق ریشم باڑی علاقے کے رہنے والے شاہد نے جگت پورہ میں واقع اٹریا مندر کے پاس خالی زمین پر نماز ادا کی تھی، جس کے بعد مبینہ طور پر ان پر لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا اور انہیں مذہبی نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا۔

بہار: تعلیمی اداروں اور مذہبی مقامات کے آس پاس گوشت اور مچھلی کی فروخت پر پابندی، بچوں کو ’پرتشدد رجحانات‘ سے بچانے کا حوالہ دیا گیا

بہار کے نائب وزیر اعلیٰ وجئے کمار سنہا نے گوشت کی کھلے عام فروخت اور کھپت کو نوجوانوں اور بچوں میں ’پرتشدد رجحانات‘ سے جوڑنے کے بعد سوموار کو کہا کہ بلدیاتی اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اسکولوں، مندروں کے احاطوں اور دیگر بھیڑ بھاڑ والے عوامی مقامات کے قریب واقع ایسی دکانوں کو بند کریں۔

’تھوک‘ اور ’فوڈ جہاد‘ کی خبروں پر زی نیوز سمیت کئی چینلوں کو این بی ڈی ایس اے کی سرزنش

این بی ڈی ایس اے نے نیوز رپورٹنگ میں لفظ ’جہاد‘ کے استعمال کے حوالے سے خصوصی رہنما اصول تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی زی نیوز نیٹ ورک کے مختلف چینلوں، ٹائمز ناؤ نو بھارت، نیوز18 اور این ڈی ٹی وی سمیت کئی ٹی وی چینلوں کو ان نشریات کے حوالے سےوارننگ دی ہے، جن میں کھانے میں مبینہ ملاوٹ کے واقعات کو ’تھوک جہاد‘ اور ’فوڈ جہاد‘ جیسے الفاظ کے ساتھ پیش کیا گیا تھا۔

راجستھان: بی جے پی لیڈر نے مسلمان عورتوں کے درمیان تقسیم کیے گئے کمبل واپس لیے، بولے – برا لگتا ہے تو لگے

اتوار کو سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں بی جے پی لیڈر اور سابق ایم پی سکھبیر سنگھ جوناپوریا راجستھان کے ٹونک کے ایک گاؤں میں کمبل تقسیم کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اسی ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ وہ مسلمان عورتوں سے کمبل واپس لیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ‘جو مودی کو گالی دیتا ہے، اسے کمبل لینے کا حق نہیں ہے۔’ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر خواتین کو برا لگا تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

جن وادی لیکھک سنگھ کا مطالبہ – وزارت داخلہ ’وندے ماترم‘ کو لازمی قرار دینے سے متعلق فیصلہ واپس لے

جن وادی لیکھک سنگھ نے حال ہی میں مرکزی حکومت کی جانب سے ’وندے ماترم‘ کو لازمی قرار دینے سے متعلق جاری حکم نامہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا  کہ یہ فیصلہ دستور ساز اسمبلی کے متفقہ فیصلے کی خلاف ورزی ہے اور آئین کی تمہید کی روح کے بھی خلاف ہے، جس میں کسی طرح کی تبدیلی کا اختیار کسی کو حاصل نہیں ہے۔

امریکی سپریم کورٹ نے ٹیرف کو غیر قانونی بتایا، ٹرمپ نے کہا – کچھ بھی نہیں بدلا، ہندوستان ٹیرف ادا کرے گا، ہم نہیں

امریکی سپریم کورٹ نے ایک اہم فیصلے میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ کے تحت عائد کیے گئے ٹیرف کو اختیارات کی حد سے تجاوز قرار دیا ہے۔ تاہم، صدر نے واضح کیا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ ہوئے معاہدے پر اس فیصلے کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ اب ہندوستان ٹیرف ادا کرے گا، امریکہ نہیں، جبکہ قانونی صورتحال ابھی تک پوری طرح واضح نہیں ہے۔

جے این یو وی سی نے دلتوں کے خلاف متنازعہ تبصرہ کیا، تنازعہ کے بعد کہا – میں خود بہوجن ہوں

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں جے این یو کی وی سی کہتی ہوئی نظر آ رہی ہیں کہ آپ ہمیشہ  مظلوم بن کر یا وکٹم ہڈ کے ساتھ ترقی نہیں کر سکتے۔ ایسا ہی سیاہ فاموں کے ساتھ ہوا، یہی دلتوں کے ساتھ ہو رہا ہے۔ اس بیان پر ہر طرف سے تنقید کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ خود بہوجن سماج سے تعلق رکھتی ہیں، اس لیے کسی بھی کمیونٹی کے خلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

نجر مرڈر کیس میں قومی سلامتی کا حوالہ دیتے ہوئے کینیڈین حکومت کی حساس شواہد کو خفیہ رکھنے کی اپیل

سکھ علیحدگی پسند لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے معاملے میں نامزد چار ہندوستانی شہریوں کے مقدمے کی شنوائی شروع ہونے والی ہے۔ اس دوران کینیڈین حکومت کے محکمہ انصاف نے وفاقی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے قومی سلامتی سے متعلق ‘حساس’ معلومات کو خفیہ رکھنے کی اپیل کی ہے۔

کف سیرپ سے بچوں کی اموات کے معاملے میں سپریم کورٹ نے کمپنی سے کہا — آپ پر قتل کا مقدمہ بھی چلنا چاہیے

سپریم کورٹ نے نوئیڈا واقع دوا ساز کمنی میرین بایوٹیک کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اگر دائرہ اختیار کی پابندی نہ ہوتی تو کمپنی پر اس سے بھی زیادہ سنگین الزامات عائد کیے جا سکتے تھے۔ عدالت نے مزید کہا کہ 2022 میں ازبیکستان میں 18 بچوں کی ہلاکت کے لیے ذمہ دار پائے جانے پر کمپنی کے خلاف قتل کا مقدمہ بھی چلایا جانا چاہیے تھا۔

ٹرمپ کے بورڈ آف پیس کے اجلاس میں ہندوستان کی شرکت، امریکی صدر نے دہرایا ہندوپاک تنازعہ روکنے کا دعویٰ

ہندوستان نے جمعرات کو واشنگٹن میں غزہ پر ٹرمپ کے تشکیل کردہ ’بورڈ آف پیس‘ کے پہلے اجلاس میں آبزرور کی حیثیت سے شرکت کی۔ ہفتہ بھر  پہلے ہندوستانی وزارت خارجہ نے بورڈ میں شامل ہونے کی امریکہ کی پیشکش کو زیر غور قرار دیا تھا۔ نئی دہلی نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ صرف آبزرور رہے گا یا مستقبل میں بورڈ کی مکمل رکنیت بھی اختیار کرے گا۔