ویڈیو: اتراکھنڈ کے روڑکی ضلع کے دادا جلال پور گاؤں میں 16 اپریل کو ہنومان جینتی پر نکالے گئے جلوس کے دوران پتھراؤ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں فرقہ وارانہ تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ متاثرین سے بات چیت۔
ویڈیو: شمالی دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں گزشتہ 16 اپریل کو ہنومان جینتی پر نکلے جلوس کے دوران فرقہ وارانہ تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ اگلے دن شام تک پولیس نے تشدد کے الزام میں 22 لوگوں کو گرفتار کیا تھا اور یہ سبھی مسلمان ہیں۔
ویڈیو: حجاب، گوشت اور رام نومی کے نام پر مسلمانوں پر لگاتار ہو رہےحملوں کے خلاف گزشتہ دنوں دہلی کے جنتر منتر پر طلبا، فنکار، اساتذہ اور مختلف طبقات کےعام شہری جمع ہوئے۔ انہوں نے مسلمانوں کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔
ویڈیو: نئی دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں گزشتہ 16 اپریل کو ہنومان جینتی کے جلوس کے دوران فرقہ وارانہ تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ تشدد کے بعد دی وائر کے یاقوت علی نے اس علاقے کا دورہ کیا اور متاثرین سے بات چیت کی۔
ویڈیو: رام نومی اور ہنومان جینتی پر تشدد کے بعد ملک کی مختلف ریاستوں میں فرقہ وارانہ واقعات کا سلسلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ان واقعات پر دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔
ویڈیو: دہلی کے تشدد زدہ علاقے جہانگیر پوری میں شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کی انسداد تجاوزات مہم کے تحت مبینہ غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وہ توڑ پھوڑ کی اس کارروائی کا نوٹس لے گی، جو کارپوریشن کو ہماریہدایت کے بارے میں مطلع کیے جانے کے بعد بھی جاری رہی۔
ویڈیو: دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں فرقہ وارانہ تشدد کے بعد بی جے پی مقتدرہ میونسپل کارپوریشن کے ذریعے 20 اپریل کو انسداد تجاوزات مہم شروع کی گئی تھی۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد بھی یہ مہم کئی گھنٹے تک جاری رہی جس پر عدالت نے بھی نوٹس لیا ہے۔ بلڈوزر اورتوڑ پھوڑ کی سیاست پر ایڈوکیٹ شمشاد اور دی وائر کی رپورٹر سمیدھا پال کے ساتھ عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی ہدایت پر کھرگون ضلع انتظامیہ اور پولیس نے رام نومی کے جلوس پر حملے میں مبینہ طور پر ملوث افراد کے گھر توڑ دیے ہیں۔ اس معاملے پر سپریم کورٹ کے وکیل پرشانت بھوشن سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: اتر پردیش کے سیتا پور ضلع کے خیر آباد علاقے کے مہنت بجرنگ منی نے 2 اپریل کو ہندو نئے سال اور نوراتری کے موقع پر مسلمان عورتوں کو مبینہ طور پر ریپ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ اس معاملے میں اسے گرفتار کیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش پولیس کے ایک سابق سب انسپکٹر کے بیٹے بجرنگ منی پہلے انوپم مشرا کے نام سے معروف تھے۔
ویڈیو: ہندوستان میں پٹرول، ڈیزل اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی وجہ سے کیب سروس کمپنیوں اولا اور اوبر نے بھی کئی ریاستوں میں کرایے میں اضافہ کر دیا ہے۔ ایک طرف مہنگائی بڑھی ہے تو دوسری طرف سی ایم آئی ای کے مطابق بے روزگاری کے اعداد و شمار نیچے آئے ہیں۔ ان مسائل پر پروفیسرسنتوش مہروترا سے دی وائر کے یاقوت علی کی بات چیت۔
ویڈیو: 10 اپریل کو رام نومی کے موقع پر ہندوتوا گروپوں کی طرف سے نکالے گئے جلوسوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں فرقہ وارانہ تشدد کی خبریں موصول ہوئیں۔ ان میں مدھیہ پردیش کا کھرگون شہر بھی شامل ہے۔ تشدد کے بعد ضلع انتظامیہ کی جانب سے متعدد مکانوں اور دکانوں کو گرانے کی کارروائی کی گئی تھی۔
ویڈیو: جس ملک میں ہندو اکثریت میں ہیں اور مسلمان اقلیت میں، وہاں ہندوؤں کے ایک حصے کو اقلیتی برادری سے خطرہ محسوس ہوتا ہے۔ ملک میں مختلف مقامات پر فرقہ وارانہ تشدد کے حالیہ واقعات پر دی وائر کی عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔
ویڈیو: گزشتہ چند دنوں میں کئی صوبوں میں فرقہ وارانہ واقعات کے بعد کشیدگی کا ماحول ہے۔ مدھیہ پردیش میں مسلمانوں کے مکان اور دکان توڑے گئے، مساجد کے سامنے غیرمہذب نعرے بازی کی گئی۔ اس سلسلے میں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی نے مؤرخ رام چندر گہا سے بات چیت کی۔
ویڈیو: راجستھان کے کرولی شہر میں 2 اپریل کو ہندو نئے سال کے موقع پر نکالی گئی بائیک ریلی پر مبینہ طور پر اس وقت پتھراؤ کیا گیا جب یہ مسلم اکثریتی علاقے سے گزری۔ اس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان تنازعہ شروع ہو گیا،جس نے فرقہ وارانہ تشدد کی شکل اختیار کر لی۔
ویڈیو: 2 اپریل کو راجستھان کے ضلع کرولی میں ہندو نئے سال کے موقع پر مسلم اکثریتی علاقے سے گزرنے والی موٹر سائیکل ریلی پر پتھراؤ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد تشدد پھوٹ پڑا۔ شر پسندوں نے کچھ دکانوں اور موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی۔
ویڈیو: ہندو دائیں بازو کے گروپوں نے ہندو نئے سال کے دوران راجستھان کے کرولی میں مسلم اکثریتی علاقوں سے ایک جلوس نکالا تھا، جس میں مبینہ طور پر فرقہ وارانہ گالیاں دی گئی تھیں، جس کے بعد علاقے میں تشدد پھوٹ پڑا۔ دی وائر کی سمیدھا پال نے اس بارے میں سماجی کارکن ارجن مہر اور پروفیسر جتیندر مینا سے بات کی۔
ویڈیو: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے 27 مارچ کو کابینہ وزیر اور وکاس شیل انسان پارٹی کے سربراہ مکیش سہنی کو کابینہ سے برخاست کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر بار بار حملہ کرنے کی وجہ سے بی جے پی کافی ناراض تھی۔ سہنی کی پارٹی نے یوپی میں 50 سے زیادہ سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا، لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔
ویڈیو: 3 اپریل کو دارالحکومت دہلی کے براڑی علاقے میں منعقد ہندو مہاپنچایت کے دوران دائیں بازو کے ہجوم نے مبینہ طور پر چار مسلم صحافیوں سمیت پانچ صحافیوں پر حملہ کردیاتھا۔ دی وائر کی سمیدھا پال نے ان صحافیوں میں سے ایک ارباب علی سے بات کی۔
ویڈیو: کرناٹک میں حلال گوشت پر جاری تنازعہ کے درمیان راجستھان کے کرولی میں ہندو نئے سال کے دوران تشدد اور کئی دیگر واقعات پر دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانند کا نظریہ۔
ویڈیو: مہاراشٹر کے گڑھ چرولی ضلع کے ایٹاپلی تعلقہ کے سورج گڑھ میں لوہے کی کان کنی کے منصوبے کو رد کرنے کے مطالبے کو لے کر آدی واسی کئی سالوں سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ آدی واسیوں کے حقوق پر کام کرنے والے کارکن اور وکیل لالسو نگوٹی کا کہنا ہے کہ اس ضلع میں اس طرح کے کئی اور کان کنی کے منصوبے مجوزہ ہیں، جوپانی ، جنگلات اور زمین کو تباہ کرنے کے باعث ہوں گے۔
ویڈیو: ان دنوں ملک میں ایک بحث چھڑی ہوئی ہے کہ ہندوستان کی اقلیتیں کون ہیں؟ مرکز کی مودی حکومت نے حال ہی میں سپریم کورٹ میں ایک عرضی کے جواب میں کہا تھا کہ جن ریاستوں میں ہندوؤں کا تناسب کم ہے وہاں کی حکومتیں انہیں اقلیت قرار دے سکتی ہیں۔
ویڈیو: گزشتہ دنوں پارلیامنٹ میں مرکزی حکومت نے کہا کہ ان کے پاس الگ سےماب لنچنگ کا کوئی ڈیٹا نہیں ہے۔ اس ایشو پر ماہرین کے ساتھ بات چیت کہ کیوں حکومت کو ماب لنچنگ کے اعدادوشمار دوسرے جرائم سے الگ سامنے رکھنا چاہیے۔
ویڈیو: ‘کشمیر اور کشمیری پنڈت’ کتاب کے مصنف اشوک کمار پانڈے نے فلم ‘دی کشمیر فائلز’ کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے اس بات چیت میں سمجھایا کہ 1990 میں کشمیری پنڈتوں کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ آزاد ہندوستان کی سب سے بڑی ٹریجڈی میں سےایک تھی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح فلم کو اقلیتوں میں عدم تحفظ کا ماحول پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ اچھی بات ہے کہ ہندوستان میں بھی 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے۔ لیکن اگر ہندوستان میں عورتوں کی حالت پر نظر ڈالیں تو ایسی کوئی بات نظر نہیں آتی جس کا جشن منایا جائے۔
ویڈیو: اتر پردیش اسمبلی انتخاب کے حوالے سے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کو نشانہ بنانے والی بی جے پی اور یوگی حکومت کی انتخابی مہم پر بات چیت کر رہے ہیں سینئر صحافی شرت پردھان۔
ویڈیو: اتر پردیش کے مرزا پور ضلع کے ایک گاؤں کے لوگ پچھلے کئی سالوں سے زندگی اور موت سے جوجھ رہے ہیں۔ اس گاؤں کا نام سون پور ہے۔ یہ گاؤں کئی پہاڑیوں سے گھرا ہوا ہے اور ان پہاڑیوں سے گلابی پتھر نکلتا ہے۔ پچھلی تین دہائیوں سے یہاں جاری کان کنی کی وجہ سے گاؤں کے لوگ دمہ، پھیپھڑوں اور سانس کی سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں۔
ویڈیو: اتر پردیش کے مئو کےچکی مسدوہی گاؤں کے رہنے والے لوگوں کی شکایت ہے کہ ہر سال سیلاب کی وجہ سے یہ گاؤں پوری طرح ڈوب جاتا ہے اور گاؤں کے لوگوں کو کشتی کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا پڑتا ہے۔
ویڈیو: اتر پردیش کے مئو میں کم از کم اجرت حاصل کرنے کے لیےبنکرجدوجہد کر رہے ہیں، کیوں کہ یوگی حکومت نے بجلی کی سبسڈی رد کردی ہے۔ دی وائر نے ان بنکروں سے ان کے مسائل اور ایشوز پر بات چیت کی۔
ویڈیو: اتر پردیش اسمبلی انتخاب کے مدنظر بی جے پی آئی ٹی سیل کے سابق سربراہ رشی سے دی وائر کی عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: روس کی جانب سے اپنے پڑوسی ملک یوکرین پر حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ کئی دنوں سے جنگ جاری ہے۔ یوکرین میں پھنسے ہندوستانی طلباءکو بھی روزانہ ہوائی جہاز سے واپس لایا جا رہا ہے۔ دی وائر نے ہندوستان لوٹے طلباء سے بات چیت کی۔
ویڈیو: اتر پردیش میں آوارہ یا لاوارث جانوروں کا مسئلہ بھی اس اسمبلی انتخاب میں ایک بڑاایشو بن کر سامنے آیا ہے۔ آوارہ جانوروں نے کسانوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے۔ اس موضوع پر سینئر صحافی شرت پردھان کا نظریہ۔
ویڈیو: اتر پردیش میں ‘4پی ایم’ اخبار کے چیف ایڈیٹر سنجے شرما نے پریس کی آزادی پر حملے اور اپنے اخبار کے یوٹیوب چینل کو بندکیے جانے کےحوالے سے دی وائر سے بات چیت کی۔
ویڈیو: اتر پردیش کے انتخابات کی کوریج کے دوران دی وائر کی ٹیم لکھنؤ واقع ایک کیفےپہنچی تھی ، جہاں ایسڈ اٹیک سروائیورس کام کرتی ہیں۔ اس کیفے کا نام ‘شیروز ہینگ آؤٹ کیفے’ ہے۔ اس کو چھایا فاؤنڈیشن کے تحت شروع کیا گیا تھا، جو ایسڈ اٹیک سروائیورس کو بازآبادی کا موقع فراہم کرتا ہے۔
ویڈیو: اتر پردیش اسمبلی انتخاب کے پیش نظر وارانسی میں کاشی وشوناتھ کوریڈور اور دیگر موضوعات پرکاشی وشوناتھ مندر کے مہنت راجندر پرساد تیواری کے ساتھ دی وائر کی سینئر ایڈیٹرعارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: پورے ملک اوربالخصوص اتر پردیش میں بے روزگاری بڑھتی جا رہی ہے۔حالاں کہ، وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اعداد و شمار کو ایسے پیش کرتے ہیں جیسے نوکریاں مسلسل دی جا رہی ہیں۔ یہ گول مال ووٹ حاصل کرنے کے مقصدسے کیا جا رہا ہے۔
ویڈیو: لکھنؤ (شمالی) سیٹ سے سماج وادی پارٹی نے پوجا شکلا کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پوجا وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو کالا جھنڈا دکھانے کی وجہ سےسرخیوں میں آئی تھیں۔ ایس پی امیدوار پوجا سےدی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: دی وائر کی ٹیم انتخابی کوریج کے تحت یو پی کے ایودھیا شہر پہنچی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ اس اسمبلی انتخاب میں یہاں کی عوام کا رجحان کس پارٹی کی طرف ہے اور ان کے انتخابی مسائل کیا ہیں۔
ویڈیو: دی وائر کی ٹیم نے اپنے انتخابی کوریج کے دوران اتر پردیش کے بارہ بنکی شہر پہنچ کر یہ جاننے کی کوشش کی کہ اس اسمبلی الیکشن میں لوگ کس پارٹی اور کن مسائل پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
ویڈیو: بی ایس پی کے قومی جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا نے سینئر صحافی شرت پردھان کو لکھنؤ میں ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کہا کہ یہ سوچنا غلط ہے کہ بی ایس پی اتر پردیش میں ہار چکی ہے اور الیکشن سے باہر ہے۔
ویڈیو: اتر پردیش اسمبلی انتخاب کے سلسلے میں جاری زرعی منشور کے بارے میں ایس پی کے ترجمان رام پرتاپ سنگھ اور بی جے پی کے قومی ترجمان گوپال اگروال نے اپنی اپنی پارٹیوں کی حمایت کی ۔ دونوں رہنماؤں نے کسانوں کی تحریک، ایم ایس پی، گنے کے بقایا جات کی ادائیگی کے بارے میں بات چیت کی۔