ویڈیو: دہلی کےدوارکا میں حج ہاؤس بننےکی مخالفت میں کچھ ہندوتوادی تنظیموں نے مظاہرہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں آل دوارکا ریذیڈنٹس فیڈریشن کی جانب سے لیفٹیننٹ گورنر کو ایک خط لکھ کر کہا گیاتھا کہ حج ہاؤس بننے سے دوارکا کا ماحول کشمیر جیسا ہو جائےگا۔ دوارکا کے تقریباً 100باشندوں نے اس خط کی تردید کی ہےاور حج ہاؤس بننے کی حمایت کی ہے۔
ویڈیو: ملک میں ذات پر مبنی مردم شماری کی مانگ تیز ہو گئی ہے۔اس موضوع پر سی ایس ڈی ایس میں پروفیسر ابھے دوبے،سینئر صحافی ارملیش، دہلی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر لکشمن یادو اور ستیش دیش پانڈے سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: گزشتہ8 اگست کو دہلی کےجنتر منتر پر ایک پروگرام کے دوران مسلم مخالف نعرے لگے تھے۔ اتم اپادھیائے ان لوگوں میں سے ایک ہیں،جنہیں ویڈیو میں یہ نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس پروگرام کے بعد سے وہ گھر نہیں لوٹے ہیں۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ویڈیو میں کسی کی پہچان نہیں کر پائی ہے، لیکن دی وائر نے اتم کمار کی پہچان کی اور ان کے اہل خانہ سے بات چیت بھی کی۔
ویڈیو: پوروانچل کے بنارس واقع واحدہنومان پرساد پودار اندھ ودیالیہ ایک سال پہلے نویں جماعت سے اوپر کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ اب طلباسلسلہ وارمظاہروں کے ذریعےیہ معاملہ اٹھا رہے ہیں۔ اسے سرکار اور ٹرسٹ مل کر چلاتے ہیں۔ پچھلے سال ہی ٹرسٹ کے ممبروں نے اسے بند کرنے کی بات کہی تھی۔صرف250اسٹوڈنٹ والے اس ادارے کو چلانے میں جو ٹرسٹی تعاون کرتے ہیں، ان کا کہنا ہے سرکار اب اتنی مدد نہیں کر رہی کہ اس کو چلایا جا سکے۔
ویڈیو: دہلی کی عدالت نے جنتر منتر پر مظاہرہ کےدوران مبینہ طور پر مسلم مخالف نعرےبازی کے الزام میں گرفتار کیے گئے بی جے پی رہنما اور سپریم کورٹ کے وکیل اشونی اپادھیائے کو ضمانت دے دی ہے۔ وہیں پیگاسس جاسوسی تنازعہ کے بیچ سرکار نے گزشتہ سوموار کو کہا کہ اس نے این ایس اوگروپ کے ساتھ کوئی لین دین نہیں کیا ہے۔ ان مدعوں پر دی وائر کے بانی مدیر ایم کے وینو سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: گزشتہ آٹھ اگست کو دہلی کے جنتر منتر پر ‘بھارت جوڑو آندولن’کے زیر اہتمام منعقد پروگرام میں براہ راست مسلمانوں کے خلاف تشددکی اپیل کی گئی تھی۔ سوشل میڈیا پر وائرل پروگرام کے ایک مبینہ ویڈیو میں مسلمانوں کو قتل کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ اس موضوع پر کیرل کے سابق ڈی آئی جی این سی استھانا، دی وائر کے رپورٹر یاقوت علی،نیشنل دستک کے رپورٹر انمول پریتم اور عالیشان جعفری سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی نے بات چیت کی۔
ویڈیو: دہلی کےجنتر منتر پرگزشتہ نو اگست کو خواتین کسانوں نے کسان سنسد کا اانعقاد کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے مرکزی حکومت کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک کو پاس کیا۔ مہیلا کسان سنسد میں شریک ہونے کے لیے دہلی اور آس پاس کے علاقوں کی خواتین جنتر منتر پہنچیں اور اپنی بات رکھی۔
ویڈیو: دی وائر پیگاسس جاسوسی معاملے میں ایک کے بعد ایک نیاانکشاف کر رہا ہے، اب اس معاملے میں سپریم کورٹ کے سابق جسٹس ارون مشرااور دو رجسٹرار کا نام سامنے آیا ہے۔ اس کے بعد عدلیہ کے کام کاج کو لےکر بھی کئی طرح کے سوال کھڑے ہو رہے ہیں۔ اس معاملے پر سپریم کورٹ کی سینئروکیل اندرا جئے سنگھ سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: دہلی کے نانگل علاقے میں ایک اگست کو نو سالہ دلت بچی پانی بھرنے شمشان گھاٹ گئی، لیکن واپس نہیں لوٹی۔ الزام ہے کہ شمشان گھاٹ کے پجاری اور یہاں کے تین ملازمین نے بچی کاریپ کرنے کے بعد اس کا قتل کر دیا اورآخری رسومات بھی کر دی۔ معاملے میں پجاری سمیت چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ویڈیو: پیگاسس جاسوسی معاملے میں بہار کے آزاد صحافی سنجے شیام کا نام بھی شامل ہے۔ اس موضوع پر دی وائر نے ان سے بات چیت کی۔
ویڈیو: دال اور تیل کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے ہندوستان میں ہر سال غذائیت مہنگی ہوتی جا رہی ہے۔دی وائر کے خاص پروگرام ‘کرشی کی بات’کے پہلے ایپی سوڈ میں اس موضوع پر ماہر زراعت دیویندر شرما کے ساتھ اندر شیکھر سنگھ کی بات چیت۔
ویڈیو: آسام اور میزورم کی متنازعہ سرحد پر 26 جولائی کو ہوئے پرتشدد جھڑپ میں پانچ پولیس اہلکار اور ایک عام شہری کی موت ہو گئی تھی۔ اس واقعہ میں کچھار ایس پی سمیت 50 دیگرزخمی ہو گئے تھے۔
ویڈیو: ڈی این اے کے سابق سابق رپورٹراورآزاد صحافی دیپک گڈوانی کا فون نمبر پیگاسس کی جاسوسی والی ممکنہ فہرست میں شامل ہے۔اس موضوع پر دیپک گڈوانی سے دی وائر کی بات چیت۔
ویڈیو: پیگاسس جاسوسی تنازعہ کے مدنظرمغربی بنگال حکومت نے جانچ کمیشن تشکیل دی ہے۔ اس کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ ہمیں امید تھی کہ مرکزی حکومت ایک جانچ کمیشن کی تشکیل کرےگی، لیکن وہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی ہے، اس لیے ہم نے یہ فیصلہ کیا۔مغربی بنگال اس طرح کا قدم اٹھانے والا پہلاصوبہ ہے۔
ویڈیو: پیگاسس جاسوسی معاملے میں پنجابی اخبار ‘روزانہ پہریدار’ کے ایڈیٹران چیف جسپال سنگھ ہیراں کا نام بھی شامل ہے۔ جسپال سنگھ سے اس معاملے پر دی وائر کی بات چیت۔
ویڈیو: پارلیامنٹ میں جاری مانسون سیشن بھلے ہی ہنگامہ آرائی کی نذر ہو رہا ہو، لیکن جنتر منتر پر منعقد کسان سنسد دوسرے دن بھی چلی۔ اس موضوع پر یوگیندر یادو اور اکشے نروال سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹرعارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: جھارکھنڈ کے رام گڑھ میں رہنے والے آزاد صحافی روپیش کمار سنگھ اور ان سے جڑے تین فون نمبر پیگاسس جاسوسی والی ممکنہ فہرست میں شامل ہیں۔ اس موضوع پر روپیش کمار سنگھ سے دی وائر کی بات چیت۔
ویڈیو: دہلی کےسنگھو، ٹکری اور غازی پور بارڈر پر پچھلے آٹھ مہینوں سے مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے تین زرعی قانون کی مخالفت کر رہے کسان اب دہلی کے جنتر منتر پر نظر آنے لگے ہیں۔جنتر منتر میں چل رہی کسانوں کی سنسد سے یاقوت علی کی رپورٹ۔
ویڈیو: اتر پردیش میں2022 میں ہونے والےانتخابات سے پہلےاپوزیشن پارٹی کانگریس اور سماجوادی پارٹی متحرک ہو گئی ہیں۔ کانگریس صوبے میں نظم ونسق کو مدعا بناکر انتخابی میدان میں جانے کی تیاری کر رہی ہے۔ وہیں جب وزیر اعظم نریندر مودی وارانسی میں یوگی سرکار کی تعریف کر رہے تھے، اس وقت سماجوادی کارکن بڑھتی مہنگائی کے خلاف پورے صوبے میں احتجاج کر رہے تھے۔ دونو پارٹیاں انتخاب کے مرکز میں عام لوگوں سے جڑے مدعوں کو لانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
ویڈیو:محکمہ انکم ٹیکس نے ٹیکس چوری کےالزامات میں میڈیاگروپ دینک بھاسکر کےمختلف شہروں میں واقع دفاتر پر جمعرات کو چھاپے مارے۔اس کے علاوہ اتر پردیش کے ایک اہم ٹی وی نیوز چینل بھارت سماچار کے یہاں بھی چھاپےماری کی۔ اس موضوع پر بھارت سماچار کی سینئر صحافی پر گیہ مشرا، یوپی کی سیاست کے جان کار شرت پردھان اور دی وائر کے بانی مدیر ایم کے وینو سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی )کےایم پی منوج جھا نے راجیہ سبھا میں بولتے ہوئے کہا کہ پارلیامنٹ کو ان لوگوں سے معافی مانگنی چاہیے، جو کووڈ 19 کی دوسری لہر کے دوران مارے گئے، لیکن جن کی موت کو قبول نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان اموات نے ہماری ناکامی کا ایک زندہ دستاویز چھوڑ دیا ہے۔
ویڈیو: دی وائر نے گزشتہ کچھ دنوں میں اپنی متعدد رپورٹ کےتوسط سے بتایا ہے کہ اسرائیل کے پیگاسس اسپائی ویئر کے ذریعے کس طرح صحافیوں، رہنماؤں اور سرکاری لوگوں کے فون نمبروں کو نشانہ بنایا گیا۔ پیگاسس اسپائی ویئر آپ کے فون میں کیسے بھیجا جاتا ہے اور اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے، یہ جانکاری دے رہے ہیں یاقوت علی۔
ویڈیو: خبروں کے لحاظ سے یہ ہفتہ بےحد دلچسپ رہا۔ ہندوستان میں صحافیوں، رہنماؤں،کاروباریوں، کارکنوں اور ججوں کے فون کی جاسوسی کی بات سامنے آ رہی ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافےکے بیچ یوپی انتخاب کی تیاری بھی ہونی ہے تو اتر پردیش میں آبادی قانون کا مسودہ پیش کیا گیا ہے۔ ان سب گھماسان کے بیچ پی ایم مودی اپنےپارلیامانی حلقہ ورانسی پہنچ کریوگی کے کووڈ مینجمنٹ کی تعریف کی ہے۔
ویڈیو:اسرائیل کے این ایس او گروپ کے نامعلوم ہندوستانی کلائنٹ کی دلچسپی والے فون نمبروں کے ریکارڈ کی دی وائر کے ذریعےکیے گئےتجزیے کےمطابق، جولائی2019 میں کرناٹک میں اپوزیشن کی سرکار کو گرانے کے لیے نائب وزیر اعلیٰ جی پرمیشور اوراس وقت کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی اورسابق وزیر اعلیٰ سدھارمیا کے نجی سکریٹریوں کو نگرانی کے لیے ممکنہ ہدف کے طور پر چنا گیا تھا۔
ویڈیو: ہندوستان میں صرف صحافی ہی نہیں بلکہ اپوزیشن پارٹی کے رہنماؤں کے فون پر بھی نظر رکھی جا رہی تھی۔ پیگاسس پروجیکٹ کے تحت دی وائر اور اس کے میڈیا پارٹنراس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ کانگریس رہنما راہل گاندھی کےکم از کم دو موبائل فون ہندوستان کے ان 300مصدقہ نمبروں کی فہرست میں شامل ہیں، جن کی نگرانی کرنے کے لیے اسرائیل کے این ایس او گروپ کے ایک ہندوستانی کلائنٹ کے ذریعے پیگاسس اسپائی ویئر کا استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ اس موضوع پر کانگریس رہنما ششی تھرور سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: دی وائر سمیت16میڈیاداروں کی تفتیش دکھاتی ہے کہ اسرائیل کے این ایس او گروپ کے پیگاسس اسپائی ویئر کے ذریعے آزاد صحافیوں، کالم نگاروں،علاقائی میڈیا کے ساتھ ہندوستان ٹائمس ، دی ہندو، انڈین ایکسپریس، دی وائر، نیوز 18، انڈیا ٹو ڈے، د ی پاینیر جیسےقومی میڈیا اداروں کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس موضوع پر دی وائر کے بانی مدیرسدھارتھ وردراجن اور انٹرنیٹ فریڈم فاؤنڈیشن کے اپار گپتا سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: ملک میں آپ کو ایک طرف مفت ویکسین مل رہی ہے اور دوسری طرف سرکاریں آپ کی جیب سے پٹیرول، ڈیزل کے نام پر پیسہ نکلوا رہی ہیں۔ کیا فری ویکسین کے پیچھے کی وجہ پیٹرول ، ڈیزل کے بڑھتی قیمت ہے، بتا رہے پروفیسر ارون کمار۔
ویڈیو: حال ہی میں پیو ریسرچ سینٹر نے 2019 کے اواخر اور 2020 کی شروعات کے بیچ17زبانوں میں لگ بھگ 30000بالغان کےانٹرویوز پر مبنی ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ ‘ہندوستان میں مذہبی رواداری اور علیحدگی’کے عنوان سےاس مطالعے نےہندوستانی سماج میں مذہب کی حرکیات میں جامع بصیرت فراہم کی ہے۔ اس موضوع پر پروفیسر اپوروانند نے ماہر تعلیم پرتاپ بھانو مہتہ کے ساتھ بات چیت کی۔
ویڈیو:لکھنؤ کے تاریخی گھنٹہ گھر کے پاس سی اے اےکے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والی خواتین اب اتر پردیش میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخاب میں مقتدرہ بھارتیہ جنتا پارٹی کےخلاف ایک سیاسی لڑائی لڑنے جا رہی ہیں۔
ویڈیو: دہلی کےاتم نگر علاقے میں لگ بھگ 500 ریہڑی پٹری کی دکانیں روز لگتی ہیں۔ ان میں سے اکثر مسلمان دکاندار ہیں۔ گزشتہ 18 جون کو ایک پھل بیچنے والے اور ایک دکاندار کے بیچ ہوئی کہا سنی کے بعد بجرنگ دل نے کچھ پوسٹر لگائے تھے جس میں لکھا تھا ‘سبھی ہندوؤں سے گزارش ہے کہ کسی بھی غیرسماجی فروٹ ریہڑی والے سے خریداری نہ کریں’۔ اس کے بعد پھل بیچنے والوں کو اپنی روزی کمانے کے لیے مشقت کرنی پڑ رہی ہے۔
ویڈیو:ایک طرف آر ایس ایس کے چیف موہن بھاگوت کا ملک کی یکجہتی کو لےکر بیان آتا ہے اور دوسری طرف اقلیتی طبقے کے خلاف کچھ بی جے پی رہنما نفرت کی آگ پھیلا رہے ہیں۔ اس موضوع پر دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ
ویڈیو:بھیما کورےگاؤں-ایلگارپریشد معاملے میں پچھلے سال آٹھ اکتوبر کو گرفتار کیے گئے آدی واسی حقوق کے لیے لڑنے والے 84 سالہ سماجی کارکن اسٹین سوامی کاانتقال پانچ جولائی کو میڈیکل کی بنیاد پر ضمانت کا انتظار کرتے ہوئے اسپتال میں ہو گیا۔ ان کے اہل خانہ نےسوگواری کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت کے لیے پوری طرح سے لاپرواہ جیل،عدالتیں اور جانچ ایجنسیاں ذمہ دار ہیں۔
ویڈیو: نئے آئی ٹی ضابطوں کے تحت گوگل کے بعد فیس بک نے بھی اپنی پہلی ماہانہ شفافیت (ٹرانسپیرنسی)کی رپورٹ دی ہے۔ دونوں کمپنیوں نے بتایا ہے کہ انہوں نے مقامی قوانین یا شخصی حقوق کی مبینہ خلاف ورزی کے سلسلے میں ملی شکایتوں کے بعد ہزاروں کی تعداد میں مواد اپنے پلیٹ فارم سے ہٹائے ہیں۔ اس موضوع پر عارفہ خانم شیروانی کی ہارڈ نیوز کے مدیر سنجے کپور، ستیہ ہندی کے مدیر آشوتوش اورسینئر صحافی انورادھا بھسین سے بات چیت۔
ویڈیو: کشمیر میں دو سکھ لڑکیوں کے مذہب تبدیل کرنےاور نکاح کا معاملہ طول پکڑ چکا ہے۔ سکھ کمیونٹی کے لوگ کشمیر سے لےکر نئی دہلی تک مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ کشمیر میں آئے دن اغوا، دباؤ بناکر تو کبھی بہلا پھسلاکر لڑکیوں کا مذہب تبدیل کروایا جا رہا ہے۔ اس موضوع پر عارفہ خانم شیروانی نے جموں وکشمیر کے صحافیوں گوہر گیلانی، شاکر میر اور سماجی کارکن کنول جیت کور سے چرچہ کی۔
ویڈیو: ایک مئی سے امریکی فوج نے افغانستان سے باہر جانا شروع کیا، تب تک وہاں 407 ضلعوں میں سے 69 پر طالبان کا غلبہ تھا، لیکن جون آتےآتے اس نے کئی ضلعوں میں اپنی گرفت مضبوط کی ہے۔ اس موضوع پر جے این یو کے پروفیسر گلشن سچدیو سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹرعارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: ہریانہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں سسر خاص میں رہنے والی سنیتا کشیپ نےصوبے کا ہی نہیں بلکہ پورے ملک کا نام روشن کیا ہے۔انہوں نے ہندوستان کےلیے2020 میں ویٹ لفٹنگ مقابلے میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ حالانکہ یہ کھلاڑی آج لوگوں کے گھر گھر جاکر کام کرنے کو مجبور ہے۔
ویڈیو: مرکز کے ذریعے جموں وکشمیر سےآرٹیکل 370 کے اکثر اہتمام ہٹائے جانے اور صوبے کو دو یونین ٹریٹری میں بانٹے جانے کے بعد پہلی بار وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی میں24 جون کو کل جماعتی اجلاس ہوئی۔ اس بارے میں سری نگر سے سینئر صحافی گوہر گیلانی، جموں سے سینئر صحافی انورادھا بھسین اور دی وائر کے بانی مدیرسدھارتھ وردراجن سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو:گزشتہ15جون کو دہلی فسادات کےسلسلے میں یواپی اےکے تحت پچھلے سال مئی میں گرفتارنتاشا نروال، دیوانگنا کلیتا اور آصف اقبال تنہا کو ضمانت ملنے کے بعد رہا نہیں کیا گیا تھا۔ دہلی کی ایک عدالت میں تینوں طلبا- کارکنوں کی اپیل کے بعدگزشتہ17 جون کو انہیں تہاڑ جیل سے رہا کیا گیا۔
ویڈیو: جی7چوٹی کانفرنس کےدوران ہندوستان کےوزیراعظم نریندر مودی نے جمہوری اور آئینی قدروں کی بات کی، لیکن ملک کے اندر صورتحال کچھ اور ہی ہے۔ اس موضوع پر دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔
ویڈیو: اتر پردیش کے گورکھپور واقع گورکھ ناتھ مندر سے لگے ایک درجن سے زیادہ گھروں کو ہٹاکر وہاں مبینہ طور پر مندر کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پولیس فورس کی تعیناتی کو لےکر ہنگامہ مچا ہوا ہے۔متاثرین کاالزام ہے کہ دباؤ میں ان سے دستخط کروائے گئے، جبکہ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ سب نے بنا دباؤ کے دستخط کیے ہیں۔ اس مدعے پر گورکھپور نیوزلائن ویب سائٹ کے مدیر منوج سنگھ سے مکل سنگھ چوہان کی بات چیت۔