بہاراسمبلی کی243 سیٹوں میں سے 40 سیٹوں پر بےحدسخت مقابلہ رہا اور ان پر ہار جیت کا فرق3500ووٹوں سے بھی کم رہا۔ کم ووٹوں سے جیت میں این ڈی اے کو زیادہ فائدہ ہوا اور انہوں نے 21 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔
گزشتہ دنوں بامبے ہائی کورٹ نے دو لوگوں کی خودکشی سے جڑے ایک معاملے میں ری پبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ گوسوامی نے اس کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔
بہاراسمبلی کی243 سیٹوں میں سےآر جے ڈی کی قیادت والی مہاگٹھ بندھن کو کل 110 سیٹوں پر جیت ملی ہے۔آر جے ڈی نے 75،بی جے پی نے 74،جے ڈی یو نے 43، کانگریس نے 19، سی پی آئی ایم ایل نے 12 اور اےآئی ایم آئی ایم نے 5 سیٹوں پر جیت درج کی ہے۔ایل جے پی کو صرف ایک سیٹ ہی مل سکی۔
یوگی آدتیہ ناتھ کو لکھے خط میں ایڈیٹرس گلڈ نے کہا کہ ممبئی میں ایک ایڈیٹر کی گرفتاری پر انہوں نے پریس کی آزادی کی بات اٹھاکر صحیح کیا،لیکن اتر پردیش میں صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے اور ہراساں کرنے کی اوربھی تکلیف دہ واقعات رونماہوئے ہیں، ساتھ ہی صحافیوں کو ان کا کام کرنے سے روکا گیا ہے۔
اندازہ ہے کہ افغانستان، فلسطین،عرب-اسرائیل تعلقات کے حوالے سے جوبائیڈن کی انتظامیہ ٹرمپ کی پالیسیوں کو برقرار رکھے گی مگر حقوق انسانی کے حوالے سے امریکہ سے اب کچھ زیادہ چیخ و پکار سنائی دی جائےگی۔
مدھیہ پردیش کےگنا ضلع کے آدی واسی نوجوان نے اسپتال میں توڑا دم۔ الزام ہے کہ پانچ ہزار روپے کا قرض ادانہ کر پانے کی وجہ سے آدی واسی نوجوان سے بندھوا مزدوری کرائی جا رہی تھی۔
تلنگانہ کی رہنے والی دہلی کے لیڈی شری رام کالج کی ایک اسٹوڈنٹ نے تین نومبر کو حیدرآباد کےاپنے گھر میں خودکشی کر لی تھی۔ کمزوراقتصادی پس منظر سے آنے والی اسٹوڈنٹ نے اپنے سوسائیڈ نوٹ میں لکھا کہ وہ اپنی فیملی پر بوجھ نہیں بننا چاہتی تھیں اورتعلیم کے بغیرزندگی انہیں منظور نہیں تھی۔
جو بائیڈن کی قیادت میں امریکی انتظامیہ سےہندوستان کوتجارت ، تارکین وطن اور اہم اسٹریٹجک امور پر مثبت رخ کی امید رہے گی۔
صدارتی انتخاب کے بے حدسخت مقابلے میں تاریخی جیت حاصل کرنے کے بعد ڈیموکریٹک رہنما جو بائیڈن نے کہا کہ میں ایسا صدر بننے کاعہد کرتا ہوں، جو بانٹنے نہیں، بلکہ متحد کرنے کی کوشش کرے گا، جو ڈیموکریٹک ری پبلکن ریاستوں میں فرق نہیں کرےگا، بلکہ پورے امریکہ کو ایک نظر سے دیکھےگا۔
کملا ہیرس امریکی نائب صدر کاعہدہ سنبھالنے والی پہلی خاتون، پہلی غیرسفیدفام امریکی اور پہلی ایشیائی نژاد امریکی ہیں۔ اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے خواتین کی حق رائے دہی کے لیے کھڑی ہوئیں تمام عورتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر بچی، جو آج مجھے دیکھ رہی ہے، وہ جان جائےگی کہ یہ امکانات کا ملک ہے۔
ویڈیو: دو لوگوں کو خودکشی کے لیے اکسانے کے الزام میں ری پبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو گزشتہ چار نومبر کو مہاراشٹر پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ اس مدعے پر د ی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن سے عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
اس سال مارچ میں الہ آباد ہائی کورٹ نے لکھنؤ انتظامیہ کے اس قدم پر سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے پوسٹر ہٹانے کےحکم دیے تھے۔ عدالت نے کہا تھا کہ عوامی مقامات پر پوسٹر لگانا غیر مناسب ہے اور یہ متعلقہ لوگوں کی پرائیویسی اورآزادی میں پوری طرح سے دخل اندازی ہے۔
نتیش کمار نے تیسرےمرحلہ کے انتخابی مہم کےآخری دن کہا کہ یہ ان کا آخری انتخاب ہے۔ کیایہ ووٹنگ سے پہلے سیمانچل کے اقلیتوں سمیت ان کے روایتی ووٹرس کی ہمدردی حاصل کرنے کا کوئی انتخابی ہتھکنڈہ ہے یا اس کا کوئی گہرا سیاسی مفہوم ہے؟
ری پبلک ٹی وی کےایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی کو 2018 میں ایک انٹیریر ڈیزائنر اور ان کی ماں کی خودکشی کے معاملے میں گزشتہ چار نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں 18 نومبر تک کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
گراؤنڈ رپورٹ: ارریہ ضلع کے ہلہلیا پنچایت میں مسہر کمیونٹی سمیت پسماندہ طبقات کے کئی مزدور، جو روزگار کے لیے پنجاب گئے تھے، انہوں نے سکھ مذہب اپنا لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس بات سے بہت متاثر ہوئے کہ اس مذہب میں اونچ نیچ نہیں ہے۔
ایک جمہوری معاشرہ کی بنیاد ہی اظہار رائے کی آزادی ہے، مگر کسی بھی مہذب سوسائٹی میں آزادی مطلق نہیں ہوسکتی ہے۔ اگر سوسائٹی میں کسی بھی طرح کا کنٹرول نہ ہو، تو کمزوروں کے حقوق پامال ہوں گے اور انارکی کی سی کیفیت پیدا ہوگی۔ ڈنمارک کے […]
بہارکے انتخابی نتائج کا ہندوستان کے مجموعی سیاسی نقشہ پراثر اندازہونا یقینی ہے۔کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران مہاجربہاری مزدوروں کی مشکلات کا ازالہ کرنے میں ناکامی کی وجہ سے جب بی جے پی نے دیکھا کہ اس کا’وکاس’کا نعرہ کام نہیں کر رہا ہے، تو وہ اپنی سابقہ روش پر اتر آئی ہے۔
ویڈیو:بہاراسمبلی انتخاب کے مدنظر مہاگٹھ بندھن کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے عہدے کےامیدوار اورآر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
اگر موجودہ حالات و کوائف پرنظر ڈالی جائے تو اس بات کا خدشہ محسوس ہوتا ہے کہ یہاں 47 کے واقعہ کو پھر سے دہرایا جا سکتا ہے، جیسا کہ سابق کابینہ وزیر چودھری لا ل سنگھ نے ایک مسلم وفد کو 47یاد کرنے کا مشور ہ دیا تھا۔
لوک سبھا میں اراکین پارلیامنٹ کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں مرکزی حکومت نے بتایا کہ سال 2019-20میں پورے ملک کی114.295لاکھ ہیکٹر فصل متاثر ہوئی، جس میں بہار میں باڑھ سے متاثرمجموعی فصل 2.61لاکھ ہیکٹر تھی۔
انٹرویو:بہار اسمبلی انتخاب سے پہلے بنتے بگڑتے سیاسی گٹھ جوڑ کے بیچ جے ڈی یو کے قومی ترجمان کے سی تیاگی کا دعویٰ ہے کہ این ڈی اے دوبارہ اقتدارمیں آ رہی ہے اور نتیش کمار ہی وزیراعلیٰ بنیں گے۔ ان سے وشال جیسوال کی بات چیت۔
گراؤنڈ رپورٹ:مغربی چمپارن ضلع کےلکشمی پور رمپروا گاؤں کےسرحدی پانچ ٹولے کے پانچ سو سے زیادہ لوگ گنڈک ندی کی باڑھ اور کٹان سے ہوئی بڑی تباہی کے بعد پھر سے زندگی کو پٹری پر لانے کی جدوجہد میں لگے ہیں۔ وجودکے بحران سےجوجھ رہے ان ٹولوں میں انتخابی ہنگامےکی گونج نہیں پہنچی ہے۔
پرسار بھارتی نےگزشتہ15اکتوبر کو خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی اور یواین آئی کا سبسکرپشن رد کر دیا ہے۔ سرحد پر ہوئے تصادم کے بیچ پی ٹی آئی کے ذریعے جون مہینے میں ہندوستان میں چین کے سفیر کا انٹرویو کرنے پر پرسار بھارتی نے ایجنسی کی کوریج کو ‘ملک مخالف’ قرار دیتے ہوئے اس کے ساتھ تمام رشتے توڑنے کی دھمکی دی تھی۔
معاملہ جنوب-مشرقی دہلی کا ہے، جہاں ایک کشمیری خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ان کی غیرموجودگی میں مکان مالکن نے گھر میں گھس کر فرنیچر ہٹائے، پیسے اورسامان چوری کیا۔ساتھ ہی پولیس اہلکار کی موجودگی میں ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی۔ معاملے میں دہلی ویمن کمیشن نے پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔
بھانو اتھیانےپانچ دہائی کےاپنےلمبےکریئرمیں100سےزیادہ فلموں کےلیے بطورکاسٹیوم ڈیزائنر اپنی خدمات دیں تھیں۔ انہیں گلزار کی فلم ‘لیکن’ اور آشوتوش گواریکر کی فلم ‘لگان’کے لیے نیشنل ایوارڈ بھی مل چکا تھا۔
مہاراشٹر کی ناسک جیل میں گزشتہ سات اکتوبر کو31سالہ قیدی کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔ پوسٹ مارٹم میں ان کے پیٹ سے پلاسٹک میں بندھا سوسائیڈ نوٹ پایا گیا، جس میں انہوں نے پانچ جیل اہلکاروں پرہراساں کرنے کے الزام لگائے ہیں۔ جیل کے چھ دیگر قیدیوں نے بھی انتظامیہ کے ذریعے ہراساں کرنے کی بات کہی ہے۔
این آرسی آسام کےکنوینرہتیش دیو شرمانےتمام ڈپٹی کمشنروں اورسول رجسٹریشن کے رجسٹراروں کو لکھے خط میں کہا ہے کہ حتمی فہرست میں قرار دیے گئے غیرملکی، ڈی ووٹرس اور غیرملکی ٹریبونل میں زیرالتوازمرے کےلوگوں کےنام ہیں اوران کی پہچان کرکےانہیں حذف کیا جائے۔
اتر پردیش سرکار کی جانب سےہاتھرس معاملے میں سپریم کورٹ میں دائرحلف نامے میں جان بوجھ کرگمراہ کن حقائق پیش کیے گئے ہیں۔ یہ حلف نامہ پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت،اعتباراورمتاثرین کوانصاف دلانے کی ان کی نیت، تینوں پر سوالیہ نشان کھڑے کرتا ہے۔
الہ آباد ہائی کورٹ نے ہاتھرس کے اس وقت کے ایس پی کےخلاف کارروائی کیے جانے اور ڈی ایم کو بخش دینے پر سوال کھڑے کیے ہیں۔ کورٹ نے ایک میڈیکل رپورٹ کے حوالے سے لڑکی کے ساتھ ریپ نہ ہونے کا دعویٰ کرنے والے پولیس کےایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(لا ءاینڈ آرڈر)پرشانت کمار کی سرزنش کرتے ہوئے ریپ کی تعریف میں ہوئی تبدیلیوں کی جانکاری مانگی۔
ہندوستان اور اسرائیل کی موجودہ حکومتیں ٹرمپ کی سب سے زیادہ حمایتی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے تو ٹرمپ کے لیے امریکہ اور پھر ہندوستان میں جلسوں کا بھی اہتمام کیا۔
سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلس ڈیموکریٹک پارٹی کی صدرمحبوبہ مفتی پچھلے سال پانچ اگست کو آرٹیکل 370 کےاکثر اہتماموں کو ختم کرکے جموں وکشمیر سے خصوصی ریاست کا درجہ ہٹائے جانے کے بعد سے ہی نظربند تھیں۔ رہا ہونے کے بعد مفتی نے کہا کہ جو ہم سے چھینا گیا، اسے واپس لینا ہوگا۔
جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ اگر بے قصور ہوگا تو اپنے آپ باہر آ جائےگا، ان کو میں کہہ دوں، کیوں نہ آپ کو سال بھر کے لیے جیل میں بند کر دیا جائے؟ کیوں نہ ملک کے ہر شہری کو 18سال کا ہوتے ہی سال بھر کے لیے جیل میں بند کر دیا جائے۔ ہم سب بے قصور ہیں، باہر آ ہی جائیں گے۔
بہار میں اسمبلی انتخاب کے لیےووٹنگ تین مرحلوں میں 28 اکتوبر، 3 نومبر اور 7 نومبر کو ہوگی۔گنتی10نومبر کو ہوگی۔
کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد کانگریس نے خوشبو سندر کو پارٹی کےقومی ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ تمل اداکارہ سندر 2014 میں کانگریس میں شامل ہوئی تھیں۔ اس سے پہلے وہ ڈی ایم کے میں تھیں۔
مرکز اورریاستی سرکاروں میں کام کر چکےسابق ملازمین کے ایک گروپ‘کانسٹی ٹیوشنل کنڈکٹ گروپ’کے زیر اہتمام بنی اس کمیٹی کےصدر سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مدن لوکر ہیں۔ یہ دہلی فسادات کے سلسلے میں سرکار، پولیس اور میڈیا کے رول کی بھی کی جانچ کرےگی۔
بہار کے بکسر ضلع کا معاملہ۔الزام ہے کہ خاتون اپنے پانچ سال کے بیٹے کے ساتھ بینک جا رہی تھیں جب ملزمین نے انہیں پکڑ لیا۔ معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور سات میں سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے سی جےآئی ایس اے بوبڈے کو لکھے خط میں سپریم کورٹ کے جسٹس این وی رمنا پر بدعنوانی اور ٹی ڈی پی رہنما چندر بابو نائیڈو کی جانب سے ان کی سرکار گرانے کی سازش کےالزام لگائے ہیں۔ جگن کا یہ بھی الزام ہے کہ جسٹس رمنا ریاست کی عدلیہ کو متاثر کر رہے ہیں۔
ویڈیو:گزشتہ دنوں دہلی کے مالویہ نگر علاقے میں‘بابا کا ڈھابہ’نام سے دکان چلانے والے 83سالہ بزرگ کانتا پرساد کا روتے ہوئےایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کیا گیا تھا۔ لاک ڈاؤن کے بعد ان کا ڈھابہ گھاٹے میں چل رہا تھا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس ڈھابے پر کھانے پینے کے لیے لوگوں کی لائن لگ گئی۔
ویڈیو: اتر پردیش کے ہاتھرس میں19سالہ دلت لڑکی کی مبینہ طور پر گینگ ریپ کے بعد موت ہو گئی تھی۔ دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی نے متاثرہ کے اہل خانہ اوردیگر لوگوں سے اس بارے میں بات کی۔
گراؤنڈ رپورٹ: دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے این جی ٹی کے آرڈر پر گزشتہ 24 ستمبر کو اوکھلا کے دھوبی گھاٹ کے پاس تقریباً ڈھائی ایکڑ میں بسی جھگیوں کو توڑکر سینکڑوں لوگوں کو بےگھر کر دیا۔