دھارواڑ کے ایک مندر احاطہ میں سنیچر کومسلمان پھل فروش کے ساتھ توڑ پھوڑ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ (فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر/@harishupadhya)

کرناٹک: مسلم دکانداروں پر حملے کی حمایت میں بی جے پی ایم ایل اے نے کہا – یہ ہندو مندر ہے

کرناٹک کے دھارواڑ میں واقع ایک مندر میں شری رام سینا کے کارکنوں نے گزشتہ سنیچر کو مسلم پھل فروشوں کے ٹھیلوں میں توڑ پھوڑ کی اور ان کے پھلوں کو سڑک پر پھینک دیا۔ اس پر مقامی بی جے پی ایم ایل اے اروند بیلاڈ کا کہنا ہے کہ ہندو مندر میں مسلمانوں کا پہناوا دیکھ کر ہندو بھکت کیسا محسوس کرتے ہوں گے۔

 (تصویر: اسپیشل ارینجمنٹ)

رام نومی پر اے بی وی پی نے حیدرآباد یونیورسٹی میں مبینہ طور پر رام مندر کا ڈھانچہ بنایا

اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کی طرف سے یونیورسٹی کیمپس کے اندر چٹانوں سے بنےایک ڈھانچے میں بھگوا جھنڈے کے ساتھ رام اور ہنومان کی تصویریں لگائی گئی تھیں۔ دیگر طلبہ گروپ اسے یونیورسٹی کے بھگوا کرن کی کوشش کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

مدھیہ پردیش کے سیدھی ضلع کے ایک پولیس اسٹیشن میں نیم عریاں حالت میں کھڑے صحافی اور تھیٹرآرٹسٹ کی تصویر۔ (تصویر بہ شکریہ: ٹوئٹر/@gwaliorimpact)

مدھیہ پردیش: پولیس حراست سے جاری صحافی اور دیگر لوگوں کی نیم عریاں تصویر کے پس پردہ ماجرا کیا ہے

کچھ دن پہلے مدھیہ پردیش کے سیدھی ضلع کے کوتوالی تھانے کے اندر نیم برہنہ حالت میں کھڑے کچھ لوگوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ الزام ہے کہ مقامی بی جے پی ایم ایل اے کیدار ناتھ شکلا کے کہنے پر پولیس نے صحافی اور دیگر لوگوں کو سبق سکھانے کی غرض سے انہیں حراست میں لے کر ان کے کپڑے اتروائے اور تقریباً برہنہ حالت میں ان کی تصویر وائرل کر دی۔

0704 HKB.00_06_21_15.Still005

راجستھان: کرولی فرقہ وارانہ  تشدد کے بعد پولیس پر مسلم نابالغ کے ساتھ مارپیٹ کا الزام

ویڈیو: راجستھان کے کرولی شہر میں 2 اپریل کو ہندو نئے سال کے موقع پر نکالی گئی بائیک ریلی پر مبینہ طور پر اس وقت پتھراؤ کیا گیا جب یہ مسلم اکثریتی علاقے سے گزری۔ اس کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان تنازعہ شروع ہو گیا،جس نے فرقہ وارانہ تشدد کی شکل اختیار کر لی۔

0504 Sumedha Story.00_18_20_13.Still008

کیا ہے راجستھان کے کرولی کا پورا معاملہ

ویڈیو: 2 اپریل کو راجستھان کے ضلع کرولی میں ہندو نئے سال کے موقع پر مسلم اکثریتی علاقے سے گزرنے والی موٹر سائیکل ریلی پر پتھراؤ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد تشدد پھوٹ پڑا۔ شر پسندوں نے کچھ دکانوں اور موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی۔

یتی نرسنہا نند، فوٹو بہ شکریہ: فیس بک

زیادہ بچے پیدا کریں ورنہ 2029 تک ہندوستان ’ہندو اقلیتی‘ ملک بن جائے گا: یتی نرسنہانند

ہری دوار دھرم سنسد میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی اپیل کے الزام میں ضمانت پر رہا ہوئے شدت پسندہندوتوا لیڈر یتی نرسنہانند نے کہا کہ ریاضی کے نقطہ نظر سے 2029 تک ایک غیر ہندو وزیراعظم بن جائے گا۔ گزشتہ دنوں براڑی ہندو مہاپنچایت پروگرام کے دوران مسلمانوں کے خلاف ہیٹ اسپیچ کے الزا میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

(فوٹو : رائٹرس)

کرناٹک: حجاب اور حلال تنازعہ کے بیچ دائیں بازو گروپ نے کہا – مسلم ڈرائیوروں کا بائیکاٹ کریں

کرناٹک کے دائیں بازو گروپ بھارت رکشا ویدیکے نے بنگلورو سمیت ریاست کے کئی حصوں میں گھر گھر جا کر لوگوں سے کہا ہے کہ وہ مسلم ٹیکسی ڈرائیوروں کی خدمات نہ لیں، بالخصوص ہندو مندروں یا تیرتھ یاترا کے دوران ایسا نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ریاست میں دائیں بازو گروپوں نےمسلمانوں اور ان کے روزگارکو شدید طور پر نشانہ بنایا ہے۔

(فوٹو بہ شکریہ: یوٹیوب/ان-اکیڈمی)

ان-اکیڈمی نے ناقص کارکردگی اور ضرورت نہ ہونے کا حوالہ دے کر 600 ملازمین کو نکالا

ایجوکیشنل-ٹکنالوجی، یعنی ای ڈی ٹیک کمپنی ان-اکیڈمی کے ترجمان نے کہا کہ مختلف جائزوں کی بنیادپر عملے، کانٹریکٹ ورکرز اور اساتذہ کی پھرسے جانچ کی گئی۔ اس کے بعد کچھ ملازمین کو ہٹایا گیا۔

 ہندو جن جاگرتی سمیتی کے کوآرڈینیٹرچندرو موگر(فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر)

بنگلورو: مسلمان پھل فروشوں کے بائیکاٹ کی اپیل کے تین دن بعد بھی ایف آئی آر درج نہیں

بنگلورو کی ہندو جن جاگرتی سمیتی کے کوآرڈینیٹر چندرو موگر نے تین دن پہلے ہندوؤں سے صرف ہندو دکانداروں سے پھل خریدنے کی اپیل کی تھی تاکہ پھلوں کی تجارت میں مسلمانوں کی اجارہ داری کو ختم کیا جاسکے۔ اس کے بعد سے چار سماجی کارکن فرقہ وارانہ منافرت اور تشدد کو فروغ دینے کے الزام میں موگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دہلی میں سی این جی کی قیمتوں میں زبردست اضافے کے خلاف کئی کیب اور آٹو ڈرائیوروں نے جنتر منتر پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

سی این جی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف دہلی کے کیب اور آٹو ڈرائیور کا احتجاجی مظاہرہ

کیب اور آٹو ڈرائیوروں نے دہلی میں سی این جی کی قیمتوں میں زبردست اضافے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کرایے پرنظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں 18 اپریل سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر جانے کی دھمکی دی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ میں سی این جی کی قیمت میں 13.1 روپے فی کیلو گرام کا اضافہ ہوا ہے۔

اجئے مشرا۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

یوپی: مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجئے مشرا کو قتل کے معاملے میں بری کیے جانے کی اپیل پر 16 مئی کو سماعت

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجئے مشرا ‘ٹینی’ اور دیگر کے خلاف لکھیم پور کھیری ضلع کے تکونیہ پولیس اسٹیشن میں ایک 24 سالہ نوجوان کے قتل کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ وہیں مرکزی وزیر کے بیٹے آشیش مشرا پر گزشتہ سال ضلع میں تشدد کے دوران چار کسانوں اور ایک صحافی کو ایس یو وی سے کچل کر ہلاک کردینے کا الزام ہے۔

سی جے آئی این وی رمنا۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

حکومتوں کی جانب سے ججوں کی امیج کو خراب کرنے کا چلن شرمناک: چیف جسٹس این وی رمنا

چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا نے چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے ایک فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔ انہوں نے عدالتی فیصلےحکومتوں کی پسند کےمطابق نہ ہونے پر ان کی طرف سے ججوں کی امیج کو خراب کرنے کے چلن کو ‘شرمناک’ قرار دیا اور اس نئے رجحان پر افسوس کا اظہار کیا۔

امت شاہ۔ (فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

غیر ہندی صوبوں کے شہریوں کو آپس میں ہندی میں بات چیت کرنی چاہیے: امت شاہ

سرکاری زبان سےمتعلق پارلیامانی کمیٹی کے 37ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ہندی کو مقامی زبانوں کے نہیں بلکہ انگریزی کے متبادل کے طور پر قبول کیا جانا چاہیے۔ وقت آ گیا ہے کہ سرکاری زبان ہندی کو ملک کی یکجہتی کا اہم حصہ بنایا جائے۔

Aakar-Patel1

آکار پٹیل کو پھر امریکہ جانے سے روکا گیا، عدالت نے اپنے فیصلے پر اسٹے لگایا

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے سابق چیئرمین اور رائٹر آکار پٹیل کو امریکہ جانے کی اجازت دیتے ہوئےسی بی آئی کو لک آؤٹ سرکلر واپس لینے کا حکم دیا تھا۔ اب اس نے اس فیصلے پر روک لگا دی ہے۔ وہیں، جمعرات کی شام پٹیل کو پھر سے بنگلورو ایئرپورٹ پر روکا گیا۔

وائرل ویڈیو میں نظر آ رہے مہنت۔ (فوٹو بہ شکریہ: ویڈیو گریب)

اترپردیش: مہنت نے مبینہ طور پر مسلمان عورتوں کے ساتھ ریپ کی دھمکی دی، مقدمہ درج

بتایاجاتا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف ہیٹ اسپیچ ایک ویڈیو 2 اپریل کو ریکارڈ کیا گیا تھا، جب سیتا پور ضلع کے خیر آباد قصبے کے مہرشی شری لکشمن داس اُداسین آشرم کے مہنت بجرنگ منی داس کے طور پر شناخت کیے گئے ایک شخص نے نوراتری اور ہندو سال نو کے موقع پر جلوس نکالا تھا۔

Representative image of a meat shop in Bangalore. Photo: Flickr/ Tara Hunt/ CC BY-SA 2.0.

یوپی: گوشت کی دکانیں منتقل کرنے کے منصوبے سے چھوٹے تاجروں کو روزی روٹی چھن جانے کا اندیشہ

لکھنؤ کی میئر نے 2 اپریل کو میونسپل کارپوریشن سے کہا تھاکہ وہ شہر کی گنجان آبادی والے ان علاقوں کی نشاندہی کرے، جہاں گوشت اور مچھلی کی دکانیں ہیں اور ان دکانوں کو منتقل کرنے کی ہدایت دی۔ جس کی وجہ سے چھوٹے دکانداروں کوان کے ذریعہ معاش چھن جانےکا خوف ستا رہاہے۔

نائب صدر وینکیا نائیڈو (تصویر: پی ٹی آئی)

راجیہ سبھا میں مسلمانوں کے خلاف ہیٹ اسپیچ  کا معاملہ اٹھا، چیئرمین نے کمیونٹی کا نام ہٹانے کو کہا

راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈرملیکارجن کھڑگے نے ترنمول کانگریس کےرہنماؤں  کے ساتھ بڑھتی ہوئی قیمتوں،مسلمانوں کے خلاف ہیٹ اسپیچ اور صحافیوں کی ہراسانی کا معاملہ اٹھایا۔ نئی دہلی: راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملیکارجن کھڑگے نے 6 اپریل کو ملک کے مختلف حصوں میں مسلمانوں کے […]

آکار پٹیل، فوٹو بہ شکریہ: فیس بک

آکار پٹیل کو امریکہ جانے کی اجازت، سی بی آئی کو لک آؤٹ سرکلر واپس لینے کی ہدایت

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے سابق چیئرمین اور رائٹر آکار پٹیل کو سی بی آئی نے ان کے خلاف جاری لک آؤٹ سرکلر کا حوالہ دیتے ہوئے 6 اپریل کو بنگلورو ہوائی اڈے سےبیرون ملک جانے سے روک دیاتھا۔ عدالت نے سی بی آئی کے ڈائریکٹرکی جانب سے اپنے ماتحت کی طرف سے غلطی کو قبول کرتے ہوئے کہا وہ پٹیل سے تحریری طور پرمعافی نامہ جاری کریں۔

Sumedha Karauli 4 March.00_26_46_05.Still007

راجستھان فرقہ وارانہ تشدد: کیا مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کوئی منصوبہ بند کوشش ہو رہی ہے؟

ویڈیو: ہندو دائیں بازو کے گروپوں نے ہندو نئے سال کے دوران راجستھان کے کرولی میں مسلم اکثریتی علاقوں سے ایک جلوس نکالا تھا، جس میں مبینہ طور پر فرقہ وارانہ گالیاں دی گئی تھیں، جس کے بعد علاقے میں تشدد پھوٹ پڑا۔ دی وائر کی سمیدھا پال نے اس بارے میں سماجی کارکن ارجن مہر اور پروفیسر جتیندر مینا سے بات کی۔

' (2)

بی جے پی بہار میں چھوٹی پارٹیوں کو کس طرح ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے؟

ویڈیو: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے 27 مارچ کو کابینہ وزیر اور وکاس شیل انسان پارٹی کے سربراہ مکیش سہنی کو کابینہ سے برخاست کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر بار بار حملہ کرنے کی وجہ سے بی جے پی کافی ناراض تھی۔ سہنی کی پارٹی نے یوپی میں 50 سے زیادہ سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا، لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکی۔

0504 Sumedha Story.00_19_16_23.Still003

براڑی ہندو مہا پنچایت میں صحافی ارباب علی کے ساتھ کیا ہوا تھا؟

ویڈیو: 3 اپریل کو دارالحکومت دہلی کے براڑی علاقے میں منعقد ہندو مہاپنچایت کے دوران دائیں بازو کے ہجوم نے مبینہ طور پر چار مسلم صحافیوں سمیت پانچ صحافیوں پر حملہ کردیاتھا۔ دی وائر کی سمیدھا پال نے ان صحافیوں میں سے ایک ارباب علی سے بات کی۔

دہلی کا قطب مینار۔ (فائل فوٹو: رائٹرس)

نیشنل مونومنٹس اتھارٹی نے قطب مینار کمپلیکس سے گنیش کی دو مورتیوں کو ہٹانے کو کہا

نیشنل مونومنٹس اتھارٹی نے اس سلسلے میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کو ایک خط بھیجا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ مورتیوں کو میوزیم میں احترام کے ساتھ جگہ دی جائے۔ اتھارٹی کے چیئرمین بی جے پی لیڈر ترون وجے نے کہا کہ ہمیں ثقافتی نسل کشی کو الٹنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے، جس کا سامنا ہندوؤں نےمغل حکمرانوں کے ہاتھوں کیا تھا۔

آکار پٹیل۔ (فوٹوبہ شکریہ : ٹوئٹر)

کرناٹک: عدالت کی ہدایت کے باوجود سی بی آئی نے ایمنسٹی انڈیا کے سابق سربراہ کو بیرون ملک جانے سے روکا

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے سابق سربراہ اوررائٹرآکار پٹیل کو سی بی آئی نے ایف سی آر اے سے متعلق ایک معاملے میں لک آؤٹ سرکلر کا حوالہ دیتے ہوئے بنگلورو ہوائی اڈے پر روک دیا۔ وہ برکلے اور نیویارک یونیورسٹی کے پروگراموں میں شرکت کے لیے امریکہ جا رہے تھے۔

علامتی تصویر، فوٹو: پی ٹی آئی

ہاتھ سے غلاظت صاف کرنے کی وجہ سے کسی کی موت کی رپورٹ نہیں: حکومت

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر وریندر کمار نے راجیہ سبھا کو بتایا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران سیور اور سیپٹک ٹینکوں کی صفائی کے دوران حادثات کی وجہ سے 161 افراد کی موت ہوئی ہے۔ دریں اثنا صفائی ملازمین کی تنظیم ’صفائی کرمچاری آندولن‘کے سربراہ بیجواڑہ ولسن نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ہاتھ سے غلاظت صا ف کرنے والوں کو مسترد کرنا کوئی نئی بات نہیں۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(فوٹو: پی ٹی آئی)

مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر سسپنڈ

یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی سے منسلک جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر جتیندر کمار کو ہندو دیومالامیں ‘ریپ’ سے متعلق مثال دے کر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں سسپنڈ کر دیا ہے۔ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے۔

(السٹریشن بہ شکریہ: آساوری کلکرنی/فیمینزم ان انڈیا)

بہار: مبینہ گینگ ریپ کی جانچ  کر رہے افسر نے متاثرہ کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کا مطالبہ کیا، گرفتار

پولیس نے کہا کہ گیا کے دیلہا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ایک 23 سالہ خاتون کی جانب سے پانچ لوگوں پر لگائے گئے گینگ ریپ کے الزامات کی تحقیقات کر رہےتھے۔ متاثرہ کا الزام ہے کہ جب بھی اس نے پولیس اہلکار سے اپنے کیس میں تفتیش کی پیش رفت کے بارے میں پوچھا تو پولیس اہلکارنے جنسی تعلقات قائم کرنے کامطالبہ کیا۔

نتیش کمار(فوٹو: پی ٹی آئی)

سی اے جی نے ’نمامی گنگے‘ کے تحت مختص فنڈ کا استعمال نہ کرنے پر بہار حکومت کی نکتہ چینی کی

سی اے جی کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، 2016-17 سے 2019-20 کے دوران ہر سال صرف 16 سے 50 فیصد فنڈز کا استعمال کیا گیا۔ جس کی وجہ سے 684 کروڑ روپے استعمال نہیں ہو سکے۔ اس کے باوجود نیشنل مشن فار کلین گنگا نے پچھلی قسطوں کے استعمال کو یقینی بنائے بغیر اگلی قسطوں کے لیے فنڈز جاری کر دیے۔

آئی این اے مارکیٹ میں نوراتری کے دوران گوشت کی دکان بند کر تے ملازم۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

دہلی: میئر کے زبانی فرمان پر بعض علاقوں میں گوشت کی دکانیں بند

جنوبی اور مشرقی دہلی کے میئرز نے نوراتری کے دوران اپنے متعلقہ میونسپل کارپوریشن کے دائرہ اختیار میں گوشت کی دکانوں کو بند رکھنے کی اپیل کی تھی۔ تاہم، کسی سرکاری احکامات کے نہ ہونے کے باوجود قومی راجدھانی کے ان علاقوں میں کئی گوشت کی دکانوں کے مالکان نے کارروائی کے خوف سے اپنی دکانیں بند رکھیں۔

جی ٹی بی اسپتال میں بھرتی ہونے کا انتظار کرتا ایک کووڈ مریض ۔ (فوٹو: رائٹرس)

کسی بھی ریاست نے مہاماری  کے دوران آکسیجن کی کمی سے موت کی تصدیق نہیں کی: مرکزی حکومت

مرکزی وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود بھارتی پوار نے پارلیامنٹ میں بتایا کہ ملک میں کووڈ-19 کی وجہ سے اب تک مجموعی طور پر 521358 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جبکہ مرکز ی حکومت کی درخواست پر 20 ریاستوں اور یونین ٹریٹری کی جانب سے […]

شہلا رشید، فوٹو: پی ٹی آئی

شہلا رشید کے خلاف زی نیوز کی نشریات سے این بی ڈی ایس اے ناراض، ویڈیو ہٹانے کی ہدایت

نومبر 2020 میں زی نیوز کی ایک نشریات میں شہلا رشید کے والد کا انٹرویو دکھایا گیا تھا، جس میں انہوں نے شہلا پر دہشت گردانہ فنڈنگ ​​سے متعلق سرگرمیوں میں شامل ہونے کا الزام لگایا تھا۔این بی ڈی ایس اے نے یہ کہتے ہوئے کہ اس نشریات میں غیرجانبداری کا فقدان تھا، چینل سے اس کی ویب سائٹ سمیت تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارموں سے اس ویڈیو کو ہٹا نےکوکہا ہے۔

پی ایم مودی، فوٹو بہ شکریہ: انسٹا گرام

سی آئی سی نے لاک ڈاؤن کے دوران پی ایم کے بال کٹوانے سے متعلق آر ٹی آئی کو احمقانہ بتایا

مئی 2020 میں ایک شخص نے آر ٹی آئی ایکٹ کے تحت جانکاری طلب کی تھی کہ کیا لاک ڈاؤن میں سیلون بند ہونے سے وزیر اعظم اور ان کی کابینہ پراتنا ہی اثر پڑا، جتنا کسی عام شہری پرپڑا۔

3103. NSC.00_39_52_14.Still027

’آدی واسیوں کو جتنا انگریزوں نے نہیں مارا، آزادی کے بعد اس سسٹم نے مارا ہے‘

ویڈیو: مہاراشٹر کے گڑھ چرولی ضلع کے ایٹاپلی تعلقہ کے سورج گڑھ میں لوہے کی کان کنی کے منصوبے کو رد کرنے کے مطالبے کو لے کر آدی واسی کئی سالوں سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ آدی واسیوں کے حقوق پر کام کرنے والے کارکن اور وکیل لالسو نگوٹی کا کہنا ہے کہ اس ضلع میں اس طرح کے کئی اور کان کنی کے منصوبے مجوزہ ہیں، جوپانی ، جنگلات اور زمین کو تباہ کرنے کے باعث ہوں گے۔

(فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

یوپی: وزیر اعلیٰ یوگی کے خلاف مبینہ طور پر اشتعال انگیز بیان بازی کے الزام میں ایس پی ایم ایل اے کے خلاف مقدمہ درج

بریلی ضلع کے بھوجی پورہ سیٹ سے ایم ایل اے شازل اسلام پر الزام ہے کہ انہوں نے سماج وادی پارٹی سے انتخاب میں کامیا ب ہونے والے ایم ایل اے کے لیے منعقد ایک تقریب میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو نشانہ بناتے ہوئے مبینہ طور پر اشتعال انگیز بیان دیا تھا۔ ہندو یووا واہنی کے ضلع صدر انج ورما نے ان کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

دہلی کے براڑی علاقے میں 3 اپریل کو ایک ہندو مہاپنچایت پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

دہلی ہندو مہا پنچایت: صحافی اور نیوز پورٹل کے ٹوئٹر پوسٹ پر ایف آئی آر

دارالحکومت دہلی کے براڑی علاقے میں 3 اپریل کو منعقد ہندو مہاپنچایت کے سلسلے میں درج کی گئی یہ چوتھی ایف آئی آر ہے۔ ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ براڑی میں پولیس کی اجازت کے بغیر منعقداس پروگرام میں مسلمانوں کے خلاف مبینہ طور پر ہیٹ اسپیچ کے لیے یتی نرسنہانند اور دیگر مقررین کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔