خاص خبریں
ہیومن رائٹس اینڈ ریلیجس فریڈم جرنلزم ایوارڈز 2026 میں دی وائرکی جرنلسٹ شروتی شرما کو انسانی حقوق اور مذہبی آزادی سے متعلق بہترین رپورٹنگ (ہندی) کے زمرے میں ایوارڈ ملا ہے۔ نوئیڈا کی مزدور تحریک اور اس کے بعد پولیس کارروائی سے متعلق ان کی رپورٹس کو اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔ وہیں دی وائر کے ہی صحافی انکت راج اسی زمرے میں فائنلسٹ رہے۔
اتر پردیش سرکار میں وزیر ٹھاکر رگھوراج سنگھ نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ’دہشت گردی کا اڈہ‘ بتاتے ہوئے دونوں اداروں کو بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔ ان کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے انہیں کابینہ سے ہٹانے اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
گراؤنڈ رپورٹ
دنیا
ویڈیو






مزید خبریں
ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے نارویجین صحافی ہیلی لیونگ کا ویزا رد کیے جانے کی وجہ بتانے کے ساتھ ساتھ اس فیصلے کو واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ اس قدم کو سرکاری حکام کی جانب سے اپنے اختیارات کے حد سے زیادہ استعمال سے تعبیر کرتے ہوئے ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے کہا ہے کہ اس سے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر ہندوستان کی شبیہ کو نقصان پہنچتا ہے۔
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ بتاتی ہے کہ 2026 کے پہلے نو مہینوں میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف ہیٹ کرائم کے 322 معاملے درج ہوئے، جن میں سے 119 میں سرکاری اداروں کے رول کا بھی مشاہدہ کیا گیا۔ رپورٹ یہ بھی بتاتی ہے کہ 40 ایف آئی آرمتاثرین کے خلاف درج کی گئی، وہیں قتل کے 30 معاملوں میں سے 20 میں ملزم اب بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔
خالصتان حامی علیحدگی پسند وکیل گروپتونت سنگھ پنوں نے این ایس اےاجیت ڈوبھال اور را کے سابق سربراہ سامنت گوئل کو سمن بھیجنے کے لیے دہلی کی تین عدالتوں کی پہچان کی ہے۔ ان میں پٹیالہ ہاؤس کورٹ کمپلیکس، دوارکا کورٹ کمپلیکس اور تیس ہزاری کورٹ کمپلیکس شامل ہیں۔ امریکی عدالت نے ان عدالتوں کے توسط سے دونوں افسران کو سمن بھیجنے کی اجازت دی ہے۔
دہلی کے سول لائنز میں واقع 100 سال سے بھی زیادہ پرانے، 17 ایکڑ میں پھیلے وقف کے طور پر نوٹیفائی اس قبرستان میں پرانی قبریں، درگاہیں، ایک فعال مسجد اور مدرسہ بھی ہے۔ 22 اکتوبر کو جاری ایک نوٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ اراضی حکومت ہند کی ملکیت ہے۔ 6 نومبر کو ہوئی سماعت کے میں دلی ہائی کورٹ نے اگلی سماعت تک اس معاملے میں صورتحال کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی ہے۔