دی وائر

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

پی ایم کے ساتھ کووڈ بیٹھک میں دوسری پارٹیوں کے وزرائے اعلیٰ کو نہیں ملا بولنے کا موقع: ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ وزرائے اعلیٰ کے ساتھ بیٹھک میں وزیر اعظم نے نہ تو یہ پوچھا کہ صوبہ کووڈ کے حالات سے کس طرح نمٹ رہا ہے اور نہ ہی انہوں نے ٹیکوں اور آکسیجن کے اسٹاک کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے یہ الزام بھی لگایا کہ مرکزی حکومت کے پاس مہاماری سے نمٹنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

(فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

سیاستدانوں اور نوکرشاہوں کے لیے اپنی ناکامی اور نااہلی کو قبول کرنا مشکل ہے، کیونکہ یہ ان کے خون میں ہوتا ہے: عدالت

دہلی ہائی کورٹ نے ماتحت عدالتی افسران کے کام کاج کی وجہ سے کووڈ 19انفیکشن کی گرفت میں آنے کے امکان پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔ عدالت نے کہا کہ اس کا بنیادی نقطہ نظریہ ہے کہ ان کے ساتھ مسلح افواج اور پولیس فورس کے اہلکاروں کی طرح فرنٹ لائن کے ملازمین جیسا سلوک کیا جانا چاہیے اور سرکار اس پر غورکرے۔

مرکزی وزیر امت شاہ، راجناتھ سنگھ، نرملا سیتارمن، ڈاکٹر ہرش وردھن اور پرکاش جاویڈکر۔ (فوٹو: ٹوئٹر/پی ٹی آئی/رائٹرس)

کووڈ بحران: جب سوشل میڈیا پر لوگ مدد مانگ رہے تھے، تب مرکزی وزیر حکومت کی شان میں قصیدہ پڑھ رہے تھے

ہندی روزنامہ دینک بھاسکر نے مودی حکومت کی کابینہ کے دس وزیروں کے گیارہ سو سے زیادہ ٹوئٹس کا تجزیہ کیا ہے، جس کے مطابق کورونا انفیکشن کی دوسری لہر کے دوران ان وزیروں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے ایک بھی کووڈ متاثر کو آکسیجن سلینڈریا اسپتال بیڈ دلانے میں مدد نہیں کی۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

کورونا بحران: اپنی بقا کی جنگ لڑتے ہوئے ہندوستانی صحافی حکمرانوں کو آئینہ دکھا رہے ہیں…

صرف اپریل کے مہینے میں ملک بھر میں 98 صحافی اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئے۔ مئی میں ابھی تک یہ تعداد 54تک پہنچ گئی ہے۔ یعنی ہر روز اوسطاً تین صحافیوں کی موت ہو رہی ہے۔ کسی جنگ کو کور کرتے ہوئے بھی کبھی اتنی بڑی تعداد میں صحافی مار ے نہیں گئے ہیں۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

مرکزی حکومت  نے پلازمہ تھراپی کو کووڈ 19مینجمنٹ گائیڈ لائن سے ہٹایا

حکومت نے پایا کہ کووڈ 19مریضوں کے علاج میں پلازمہ تھراپی سنگین بیماری کو دور کرنے اور موت کے معاملوں کو کم کرنے میں مفید ثابت نہیں ہوئی۔ پلازمہ تھراپی میں کووڈ 19 سے نجات پا چکے شخص کے خون سے اینٹی باڈی لےکر اس کومتاثرہ شخص میں چڑھایا جاتا ہے تاکہ اس کے جسم میں انفیکشن سے لڑنے کے لیےمدافعتی نظام مضبوط ہو سکے۔

(فوٹو: رائٹرس)

ناقص ویکسین پالیسی کے لیے صرف اور صرف وزیر اعظم مودی ذمہ دار ہیں

مرکز نے سپریم کورٹ کو کہا ہے کہ اسےصحیح ویکسین پالیسی نافذ کرنے کو لےکرایگزیکٹوکی دانشمندی پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان میں کوئی بھی واضح طور پر اعلانیہ قومی ٹیکہ کاری پالیسی ہے ہی نہیں۔

بی جے پی ایم ایل اے راکیش راٹھور۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

یوپی: بی جے پی ایم ایل اے بولے-حکومت کے خلاف بولنے پر لگتا ہے سیڈیشن  کے مقدمے کا ڈر

اتر پردیش کے سیتاپور سے بی جے پی ایم ایل اے راکیش راٹھور نے یہ بھی الزام لگایا کہ یوپی سرکار کے کام کاج میں ایم ایل اے کاکوئی رول نہیں ہے اور ان کے مشوروں پر دھیان نہیں دیا جاتا ہے۔

(علامتی تصویر فوٹو: رائٹرس)

وائرس سے نمٹنے کے لیے تیزی سے تین چوتھائی آبادی کی ٹیکہ کاری ضروری: کےسجاتا راؤ

سابق ہیلتھ سکریٹری کےسجاتا راؤ نے کہا کہ کووڈ 19 کی تیسری لہر کب آئےگی یہ ہم ابھی واضح طور پرنہیں کہہ سکتے ہیں۔ دوسری لہر کا اثر کم ہونے کے دوران ہمارے پاس ایک مختصرمدت ہوگی اور اسی مدت میں ہمیں یہ یقینی بنانا ہے کہ ہم اپنی 70 فیصد آبادی کی ٹیکہ کاری کر دیں۔

وائرولوجسٹ شاہد جمیل۔

ملک کے نامور وائرولوجسٹ نے مودی حکومت کے کورونا ایڈوائزری گروپ سے استعفیٰ دیا

مودی حکومت کی جانب سےکورونا وائرس کو لےکر بنائے گئے سائنسی مشاورتی گروپ کے چیئرمین شاہد جمیل نے پچھلے کچھ مہینوں میں کئی بار اس بات کو لےکر ناراضگی ظاہر کی تھی کہ کورونا انفیکشن کو لےکرپالیسیاں بناتے ہوئےسائنس کو ترجیح نہیں دیا جا رہا ہے، جوباعث تشویش ہے۔

Mohan-Bhagwat-ANI

جو لوگ چلے گئے وہ نجات پا گئے، اب ان کو اس صورتحال کا سامنا نہیں کرنا ہے: موہن بھاگوت

آر ایس ایس کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت نے کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں متحد اور مثبت بنے رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ حکومت، انتظامیہ اور عوام ، سب کووڈ کی پہلی لہر کے بعد غفلت میں آ گئے جبکہ ڈاکٹروں کی جانب سےاشارےدیے جا رہے تھے۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

کووڈ بحران: آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا …

اس مشکل وقت میں سرکاروں کی کاہلی تو اپنی جگہ پر ہے ہی، لوگوں کا آدمیت سے بالاترہوتے جانا بھی متاثرین کی پریشانیوں میں کئی گنا اضافہ کر رہا ہے۔اس کی وجہ سے ایک اور بڑا سوال سنگین ہوکر سامنے آ گیا ہے کہ کیا اس مہاماری کے جاتے جاتے ہم انسان بھی رہ جا ئیں گے؟

WhatsApp Image 2021-05-15 at 14.59.22

کورونا کی دوسری لہر سے کیسے لڑ رہے ہیں دہلی کے پڑوسی صوبے

ویڈیو: ہندوستان ان دنوں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا کر رہا ہے۔ گزشتہ تقریباً ایک مہینے سے لگاتارتین لاکھ سے زیادہ انفیکشن کے معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ قومی راجدھانی دہلی بھی اس سے بری طرح متاثر ہے۔ کورونا وائرس سے جوجھ رہے دہلی کے پڑوسی راجستھان، ہریانہ، اتر پردیش، اتراکھنڈ اور پنجاب کا حال۔

(علامتی تصویر، فوٹو: رائٹرس)

دہلی: وزیر اعظم مودی کی تنقید کرنے والے پوسٹر چپکانے پر 17 کیس درج، 15 لوگ گرفتار

دہلی پولیس نے کہا کہ انسدادکووڈ 19ٹیکہ کاری مہم کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تنقید کرنے والے یہ پوسٹر شہر کے کئی حصوں میں لگائے گئے۔ ان میں لکھا تھا کہ مودی جی، ہمارے بچوں کی ویکسین بیرون ملک کیوں بھیج دی؟

بدروکی لاش کو دیکھ کر روتی ہوئی ان کی بیوی۔ (تمام فوٹو: سکنیا شانتا)

چھتیس گڑھ: بستر کے ایک دور دراز گاؤں میں انصاف کی امید میں رکھی ہے لاش

دنتے واڑہ اور بیجاپورضلع کے پہاڑی سرے پر بسےگمپور کے نوجوان بدرو ماڈوی کو گزشتہ سال جن ملشیا کمانڈر بتاتے ہوئے انکاؤنٹر کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ بدرو کے اہل خانہ اورگاؤں والوں نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئےانصاف کی لڑائی کی علامت کے طور پر ان کی لاش محفوظ رکھی ہے۔

WhatsApp Image 2021-05-13 at 20.19.30 (1)

دہلی کے ویکسینیشن سینٹر پر ایک دن

ویڈیو: ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے۔ اس بیچ مرکزی حکومت نے ایک مئی سے 18 سے 45کی عمر کے لوگوں کے لیے کووڈ ٹیکہ کاری شروع کر دی ہے۔ حالاں کہ تمام صوبوں نے ویکسین کی کمی ہونے کی بات کی ہے۔ دی وائر نے دہلی کے ویکسینیشن سینٹر جاکر وہاں کا حال جانا اور لوگوں سے بات کی۔

سابق مرکزی وزیر ارون شوری۔ (فوٹو: دی  وائر)

کووڈ بحران کے لیے ’سسٹم‘ نہیں، مودی قصور وار ہیں جنہوں نے اس کو منظم طور پرتباہ کر دیا ہے: ارون شوری

انٹرویو: سابق مرکزی وزیر ارون شوری نے دی وائر سے بات کرتے ہوئے ملک کے کووڈ بحران کے لیے نریندر مودی سرکار کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ سرکارعوام کو ان کے حال پر چھوڑ چکی ہے، ایسے میں اپنی حفاظت کریں اور ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔

مغربی بنگال میں حال ہی میں ہوئے ایک اسمبلی انتخاب  کے دوران ایک ریلی میں جمع  بھیڑ۔ (فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

ہندوستان میں کورونا بحران کے لیے مذہبی و سیاسی اجتماعات ذمہ دار: ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ہندوستان میں صحت عامہ اور سماجی اقدامات پر عمل پیرا نہ ہونا بھی موجودہ حالات کے لیے ذمہ دار ہے۔ جنوب مشرقی ایشیا میں کورونا وائرس کےکل معاملے اور اموات میں ہندوستان کی95 اور93 فیصدی حصہ داری ہے۔ وہیں اگر عالمی سطح پر دیکھیں تو 50 فیصدی معاملے اور 30 فیصدی اموات ہندوستان میں ہو رہی ہیں۔

اکانومسٹ اور سماجی کارکن جیاں دریج (فوٹو: دی وائر)

کورونا کی دوسری لہر سے ہندوستان میں روزگار کے شدید بحران کا اندیشہ: ماہر معاشیات جیاں دریج

سرکارکی طرف سےکووڈ 19کی دوسری لہر کے اندازے میں چوک پر ماہر معاشیات جیاں دریج نے کہا کہ سرکار طویل عرصہ تک وائرس کے کمیونٹی کے بیچ پھیلنے کی بات سے انکار کرتی رہی ہے، جبکہ ریکارڈ میں معاملے لاکھوں میں تھے۔ عوام کو یقین دلانے کے لیے کہ سب ٹھیک ہے، گمراہ کن اعداد وشمار کا سہارا لیا گیا۔ ہم اب اس کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔

سنجے سیٹھ(بائیں)اور آئی پی سیٹھ۔ (فوٹوبہ شکریہ: فیس بک)

تھائی خاتون کی موت: بی جے پی ایم پی کی امیج  بگاڑنے کے الزام میں سماجوادی رہنما سمیت تین کے خلاف کیس

اتر پردیش میں لکھنؤ پولیس ایک تھائی خاتون کی موت کی جانچ کر رہی ہے، جس کی کورونا انفیکشن سے تین مئی کو موت ہو گئی۔ اس کے بعد سماجوادی رہنما آئی پی سنگھ نے معاملے کی سی بی آئی جانچ کی مانگ کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ خاتون کال گرل تھیں اور انہیں بی جے پی ایم پی سنجے سیٹھ کے بیٹے نے لکھنؤ بلایا تھا۔

سابق ایم پی پپو یادو۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

بہار: بی جے پی ایم پی سے تنازعہ کے بعد لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے معاملے میں گرفتار پپو یادو جیل بھیجے گئے

بہار کے سارن سے بی جے پی ایم پی راجیو پرتاپ روڈی کے ایم پی فنڈ سے خریدے گئے درجنوں ایمبولینس کےکورونا مہاماری کے باوجود استعمال نہیں کیے جانے کے معاملے کو اجاگر کرنے والے سابق ایم پی پپو یادو کو پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے سلسلےمیں حراست میں لینے کے بعد 32 سال پرانے زیرالتوا معاملے میں عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ ریاستی سرکار کے اس قدم کو این ڈی اے میں شامل رہنماؤں نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بکسر کے چوسہ گاؤں میں گنگا کے گھاٹ پر لاش۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

بہار: ماہرین  نے کہا-کووڈ 19سے متاثرہ لاشوں کو ندی میں بہانا خطرناک

بکسر ضلع میں چوسہ کے پاس گنگا ندی سے ملے درجنوں مشتبہ کووڈ 19متاثرہ نامعلوم لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لیےنمونے لیےجانے کے بعد انتظامیہ نے دفن کر دیا۔ کووڈ انفیکشن کی دوسری لہر کے بڑھتےقہر کی وجہ سے ماہرین لا شوں کو اس طرح سے ندی میں بہائے جانے کو بےحدتشویشناک بتا رہے ہیں۔

WhatsApp Image 2021-05-07 at 22.11.55

کووڈ 19: وزیر اعظم  مودی کے پارلیامانی حلقہ وارانسی کا حال بے حال

ویڈیو: اتر پردیش میں وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیامانی حلقہ وارانسی میں اب تک 72 ہزار سے زیادہ کورونا وائرس کے معاملے آ چکے ہیں اورتقریباً700 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ مودی نے کورونا کی مدت میں اپنے اس پارلیامانی حلقہ کا ایک بار بھی دورہ نہیں کیا ہے۔ حالانکہ اس دوران وہ دوسرے صوبوں کے اسمبلی انتخابات میں لگاتارمتحرک رہے۔

WhatsApp Image 2021-05-09 at 14.18.17

رام دیو نے کووڈ 19 مریضوں کا اڑایا مذاق

ویڈیو: سوشل میڈیا پر رام دیو کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ اس میں وہ ایک نیوزچینل پر کورونا مریضوں کا مذاق اڑاتے نظر آ رہے ہیں۔ رام دیو آکسیجن کی کمی سے جوجھ رہے لوگوں کو یوگ کرنے کی صلاح دے رہے ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ اس سے آکسیجن کا لیول بڑھ جائےگا۔

بہار میں گنگا ندی میں تیرتی لاش۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

بہار: بکسر کے چوسہ میں 71 مشتبہ کورونا لاشوں کو گنگا ندی سے نکالا گیا

بکسر پولیس نے بتایا کہ ان میں سے کچھ کی آخری رسومات کی ادائیگی کر دی گئی ہے اور کچھ کی ابھی کورونا ٹیسٹنگ کی جانی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے یہ بھی کہا کہ ایسا ہو سکتا ہے کہ یہ لاشیں پڑوسی صوبے اتر پردیش کے وارانسی اور الہ آباد جیسے شہروں سے بہہ کر آئی ہوں۔ اتر پردیش کے ہمیرپور میں یمنا ندی میں بھی لاشیں ملی ہیں۔ انتظامیہ نے کہا کہ موتیں کووڈ سے نہیں ہوئی ہیں۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(فوٹو: پی ٹی آئی)

موجودہ اور سبکدوش اساتذہ سمیت 34 لوگوں کی موت کووڈ سے ہوئی: اے ایم یو

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وی سی نے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کوخط لکھ کر یہاں کے ماحول میں وائرس کےویرینٹ کی جانچ کرانے کی گزار ش کی ہے۔ اس کے علاوہ دہلی یونیورسٹی کےتقریباً24اساتذہ ، جامعہ ملیہ کے چار پروفیسروں سمیت 20 سے زیادہ ملازمین اور کروڑی مل کالج کے دو پروفیسروں کی موت کووڈ 19 سے ہو چکی ہے۔

(علامتی تصویر، فوٹو: رائٹرس)

یوپی: دیہی علاقوں میں نظر آنے لگا ہے کووڈ کا قہر، بڑی تعداد میں موت کی خبریں

کورونا کی پہلی لہر ملک کےدیہی علاقوں کو بہت متاثر نہیں کر پائی تھی، لیکن دوسری لہر غم کا سمندر لےکر آئی ہے۔گزشتہ ایک ہفتہ عشرے میں پوروانچل کے گاؤں میں ہر دن کئی لوگ بخار، کھانسی و سانس کی تکلیف کے بعد جان گنوا رہے ہیں۔ جانچ کے فقدان میں انہیں کورونا سے ہوئی اموات کے طور پر درج نہیں کیا گیا ہے۔

اتراکھنڈ سے بی جے پی ایم ایل اے کنور پر نو سنگھ کے 25سالہ بیٹے دویہ پرتاپ سنگھ۔ (فوٹو: انسٹاگرام)

اتراکھنڈ: بی جے پی ایم ایل اے کے 25 سالہ بیٹے نے مہم سے پہلے لگوایا کووڈ ٹیکہ، جانچ کی مانگ

پچھلے مہینے مہاراشٹر میں سابق وزیر اعلیٰ اور بی جے پی رہنما دیویندرفڈنویس کے 22 سالہ بھتیجے کے کووڈ ویکسین لگا لینے کی وجہ سے تنازعہ کی صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔ اس وقت 18سال سے زیادہ عمر والوں کے لیے ٹیکہ کاری شروع نہیں ہوئی تھی۔ کئی رہنماؤں نے سوال اٹھائے تھے کہ آخر کیسےفڈنویس کے بھتیجے کو ویکسین لگایا گیا، جبکہ وہ ابھی تک اس کے اہل نہیں ہیں۔

رام دیو کے خلاف شکایت درج کراتے ڈاکٹر نوجوت سنگھ دہیا۔

کورونا مریضوں اور ڈاکٹروں کا مذاق اڑانے پر آئی ایم اے کے نائب صدر نے رام دیو کے خلاف شکایت درج کروائی

حال ہی میں سوشل میڈیاپر وائرل ہوئے ایک ویڈیو میں یوگ گرو رام دیو کہتے دکھ رہے تھے کہ چاروں طرف آکسیجن ہی آکسیجن کا ذخیرہ ہے، لیکن مریضوں کو سانس لینا نہیں آتا ہے اور وہ منفی جذبات کوپھیلا رہے ہیں کہ آکسیجن کی کمی ہے۔ اس بارے میں آئی ایم اے کےنائب صدر ڈاکٹر نوجوت سنگھ دہیا نے جالندھر پولیس میں شکایت درج کرواکر ان کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی ہے۔

(علامتی تصویر، فوٹو: رائٹرس)

بنگلورو: شمشان میں جگہ نہیں، شہر سے باہر گرینائٹ کی کانوں میں آخری رسومات کی ادائیگی ہو رہی ہیں

بنگلورو کے تمام سات کووڈ شمشانوں میں پچھلے تین ہفتے سے چوبیسوں گھنٹے آخری رسومات کی جا رہی ہیں۔ کئی جگہوں پر ملازمین کی کمی کی وجہ سے رضاکاراور عارضی ملازمین شمشان میں لگاتار کام کر رہے ہیں۔

والد مہاویر نروال کے ساتھ نتاشا نروال۔ (فوٹوبہ شکریہ: ٹوئٹر)

دہلی فسادات: والد کی کووڈ 19 سے موت کے بعد نتاشا نروال کو کچھ شرطوں کے ساتھ ملی ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے اس بات کا نوٹس لیا کہ دہلی فسادات کےمعاملے میں گرفتار کی گئیں نتاشا نروال کی فیملی میں آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے کوئی نہیں ہے۔ پچھلے سال 22 فروری 2020 کو دہلی کے جعفرآبادمیٹرو اسٹیشن کے باہرشہریت قانون کے خلاف ہوئے ایک احتجاج میں حصہ لینے پر 23 مئی2020 کو نروال کو ان کی ایک ساتھی دیوانگنا کلیتا کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

الیکشن کمشنر راجیو کمار۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

انتخاب ٹالنے کو سوچا تھا لیکن اس کے خلاف فیصلہ لیا گیا: الیکشن کمشنر راجیو کمار

گزشتہ دنوں مدراس ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا تھا کہ کووڈ 19 کی دوسری لہر کے لیے اس کے عہدیداروں پر قتل کا معاملہ درج کیا جا سکتا ہے۔ اس کو لےکر الیکشن کمشنر راجیو کمار نے اپنا ایک الگ حلف نامہ تیار کر استعفیٰ دینے کو کہا تھا۔کمیشن نے اسے خارج کر دیا۔

(علامتی تصویر، فوٹو: رائٹرس)

گجرات: گئوشالا میں کھلا کووڈ سینٹر، دودھ گھی اور گائے کے پیشاب سے بنی دوا سے علاج کا دعویٰ

بناسکانٹھا ضلع میں ایک گئوشالا میں‘کووڈ آئسولیشن سینٹر’ شروع ہوا ہے، جہاں ہلکےآثار والے کورونا مریضوں کا دودھ، گھی اورگائے کے پیشاب سے بنی دوائیوں سے علاج کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ وہیں ایک بی جے پی ایم ایل اے سریندر سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہر صبح خالی پیٹ گئوموتر پینے سے کورونا وائرس ختم ہو جائےگا، حالانکہ اس بات کا کوئی بھی سائنسی ثبوت نہیں ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی۔ (فوٹو بہ شکریہ: پی آئی بی)

مودی حکومت کورونا سے لڑنے کے بجائے تنقید کو دبانے میں مصروف ہے: لانسیٹ جرنل

مشہور بین الاقوامی میڈیکل جرنل دی لانسیٹ نے اپنے اداریہ میں مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ باربار وارننگ دینے کے بعد بھی حکومت غفلت کا مظاہرہ کرتی رہی اور کوروناپر اپنی فتح کا اعلان کر دیا۔ جرنل نے اعداد وشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ اگست تک ہندوستان میں تقریباً 10 لاکھ لوگوں کی کورونا سے موت ہو سکتی ہے۔

فوٹو: رائٹرس

اداریہ: کووڈ بحران سے متعلق حکومت کی تباہ کن ہینڈلنگ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کی ضرورت ہے

کووڈ19کی دوسری لہر نے جس طرح کی قومی تباہی  کوجنم دیا ہے، ویسی تباہی  ہندوستان  نے آزادی کے بعد سے اب تک نہیں دیکھی تھی۔ اس بات کے تمام ثبوت ہیں کہ اس کو ٹالا جا سکتا تھا اور اس کےمہلک اور جان لیوا اثرات کو کم کرنے […]

بلیا کے اسپتال میں کمرے میں بند وینٹی لیٹرز۔ (فوٹو: اسپیشل ارینجمنٹ)

یوپی: کووڈ کے قہر سے زندگیاں بچانے کو جوجھ رہے کئی شہروں کے اسپتال میں بیکار پڑے ہیں وینٹی لیٹر

ملک بھر میں کووڈ انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے بیچ مریضوں کووقت پر وینٹی لیٹر نہ ملنے کی بات سامنے آ رہی ہے، وہیں اتر پردیش کے درجن بھر سے زیادہ ا ضلاع کے اسپتالوں میں ٹرینڈاسٹاف کی کمی یا آکسیجن کا صحیح دباؤ نہ ہونے جیسی کئی وجہوں سے دستیاب وینٹی لیٹرز ہی کام میں نہیں آ رہے ہیں۔

(فوٹو: پی ٹی آئی)

یوپی: آکسیجن کی کمی بتانے والے اسپتال پر لکھنؤ انتظامیہ نے ایف آئی آر درج کروائی

گومتی نگر کے سن ہاسپٹل نے تین مئی کو ایک نوٹس میں مریضوں کے اہل خانہ سے آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ان کے مریض کو اسپتال سے شفٹ کرنے کی بات کہی تھی۔ اس کے بعد لکھنؤ انتظامیہ نے اسپتال پر آکسیجن کی کمی کو لےکر‘جھوٹی خبر’پھیلانے کے الزام میں معاملہ درج کروایا ہے۔ اسپتال نے کہا ہے کہ وہ اس کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے۔