ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا

آکار پٹیل۔ (فوٹوبہ شکریہ : ٹوئٹر)

ای ڈی نے ایمنسٹی انڈیا پر 51.72 کروڑ روپے اور سابق سی ای او آکار پٹیل پر 10 کروڑ روپے کا جرمانہ لگایا

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے فارن ایکسچینج ایکٹ کی خلاف ورزی کے لیے ایمنسٹی انڈیا اور اس کے سابق سی ای او آکار پٹیل پر یہ جرمانہ عائد کیا ہے۔ پٹیل نے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی حکومت ہے، عدلیہ نہیں۔ ہم عدالت میں اس کا مقابلہ کریں گے۔

Aakar-Patel1

آکار پٹیل کو پھر امریکہ جانے سے روکا گیا، عدالت نے اپنے فیصلے پر اسٹے لگایا

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے سابق چیئرمین اور رائٹر آکار پٹیل کو امریکہ جانے کی اجازت دیتے ہوئےسی بی آئی کو لک آؤٹ سرکلر واپس لینے کا حکم دیا تھا۔ اب اس نے اس فیصلے پر روک لگا دی ہے۔ وہیں، جمعرات کی شام پٹیل کو پھر سے بنگلورو ایئرپورٹ پر روکا گیا۔

آکار پٹیل، فوٹو بہ شکریہ: فیس بک

آکار پٹیل کو امریکہ جانے کی اجازت، سی بی آئی کو لک آؤٹ سرکلر واپس لینے کی ہدایت

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے سابق چیئرمین اور رائٹر آکار پٹیل کو سی بی آئی نے ان کے خلاف جاری لک آؤٹ سرکلر کا حوالہ دیتے ہوئے 6 اپریل کو بنگلورو ہوائی اڈے سےبیرون ملک جانے سے روک دیاتھا۔ عدالت نے سی بی آئی کے ڈائریکٹرکی جانب سے اپنے ماتحت کی طرف سے غلطی کو قبول کرتے ہوئے کہا وہ پٹیل سے تحریری طور پرمعافی نامہ جاری کریں۔

آکار پٹیل۔ (فوٹوبہ شکریہ : ٹوئٹر)

کرناٹک: عدالت کی ہدایت کے باوجود سی بی آئی نے ایمنسٹی انڈیا کے سابق سربراہ کو بیرون ملک جانے سے روکا

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے سابق سربراہ اوررائٹرآکار پٹیل کو سی بی آئی نے ایف سی آر اے سے متعلق ایک معاملے میں لک آؤٹ سرکلر کا حوالہ دیتے ہوئے بنگلورو ہوائی اڈے پر روک دیا۔ وہ برکلے اور نیویارک یونیورسٹی کے پروگراموں میں شرکت کے لیے امریکہ جا رہے تھے۔

ہاتھرس گینگ ریپ متاثرہ کے لیے نئی دہلی میں منعقدایک مظاہرہ۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

مخالفین سازش کے تحت ہندوستان میں پیدا ہو ئے ہیں ،تاکہ وہ حکومت کی مخالفت کر سکیں…

عوام کی ہر مخالفت کو جرم ٹھہرایا جا رہا ہے۔ وہ دن دور نہیں ہے جب حکومت ہندوستانیوں کو یہ بتائےگی کہ ان کا بےروزگاری کے خلاف بولنا، کسانوں کا حکومت کے خلاف کھڑا ہونا، سب کچھ بین الاقوامی سازش ہے۔ ہندوستان میں پیدا ہونے کوبھی ایک سازش قراردیا جا سکتا ہے۔

2020-09-29T064935Z_1_LYNXMPEG8S0JO_RTROPTP_4_INDIA-AMNESTY-1200x600

وزارت داخلہ نے کہا، ایمنسٹی کی سرگرمیاں قانون کی خلاف ورزی، یورپی یونین  نے تشویش کا اظہار کیا

سرکار کے ذریعے نشانہ بنائے جانے کاالزام لگاتے ہوئے منگل کو ہندوستان میں اپنا کام روکنے کے ایمنسٹی انٹرنیشنل کےاعلان کے بعد وزارت داخلہ نے کہا کہ ہیومن رائٹس ملک کے قانون کو توڑنے کا بہانہ نہیں ہو سکتا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کا بنگلوروواقع دفتر۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہندوستان میں کام بند کیا، مرکزی حکومت کو ٹھہرایا ذمہ دار

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے ملک میں اپنا کام بند کرنے کا یہ قدم ای ڈی کی جانب سے اس کے اکاؤنٹ کو فریز کیے جانے کے بعد اٹھایا ہے۔تنظیم کے اس قدم سے تقریباً 150ملازمین کی نوکری چلی جائےگی۔

اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (فوٹو : پی ٹی آئی)

ایمنسٹی انڈیا کی رپورٹ: اتر پردیش میں دلت اور مسلمانوں کے خلاف ہیٹ کرائم کے سب سے زیادہ معاملے

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انڈیا کے مطابق، ستمبر 2015 سے اب تک مبینہ طور پرہیٹ کرائم کے کل 721 معاملے سامنے آئے ہیں، جن میں ایک بڑی تعداد دلتوں اور مسلمانوں کے خلاف ہوئے جرائم کی ہے۔

فوٹو : فیس بک

دلت لیڈر چندرشیکھر آزاد کو فوراً رہا کیا جائے : ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا

لکھنؤ میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے،ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا اور بھیم آرمی کے ذمہ داران نے کہا کہ کئی مہینوں سے چندرشیکھر آزاد کو غیر جانبدارانہ عدالتی کاروائی سے محروم کیا جا رہا ہے۔

علاماتی تصویر : پی ٹی آئی

دلت مظاہرین کی آواز کو دبایا نہیں جانا چاہیے : ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے مطابق” حال کے سالوں میں تشدد اور جانبداری کو چیلنج دینے اور اپنے آئینی حقوق کو حاصل کرنے کے لئے جد وجہد کرنے والی دلت خواتین اور مردوں کی آوازوں کو بلندی سے سنا گیا ہے جس کا استقبال کرنا چاہئے۔ لیکن ان کے اٹھائے گئے مدعوں کو خطاب کرنے کے بجائے، حکومت نے یا تو تحریکوں کو دبانے کی کوشش کی ہے یا دلت مظاہرین پر حملہ ہونے پر آنکھیں موند لی ۔

PelletGun_Insha Mushtaq

کشمیر : پیلٹ گن کے استعمال پر جلد از جلد پابندی عائد ہو : ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا

واضح ہو کہ پیلیٹ فائرنگ کی وجہ سے جہاں بہت سارے لوگ جاں بحق ہوچکےہیں  ،وہیں کئی لوگوں کی بینائی چلی گئی ہے۔ بہت سے لوگ اب تک اس کے خوف میں زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ نئی دہلی : عالمی حقوق انسانی کے لیے کام کرنے […]