کوبراپوسٹ کے اسٹنگ آپریشن میں انکشاف ہوا ہے کہ ابھجیت بھٹاچاریہ، کیلاش کھیر، جیکی شراف، وویک اوبیرائے، سونو سود، راکھی ساونت اورسنی لیون جیسے30 سے زیادہ فلمی ستارے سوشل میڈیا پوسٹ کے لئے دو لاکھ سے دو کروڑ روپے تک لینے کو تیار تھے۔
عام آدمی پارٹی کے باغی ایم ایل اے کپل مشرا نے اپنے ٹوئٹ اور فیس بک پوسٹ میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ مندروں کے کنکشن کاٹ دئیے گیے ہیں ۔
کیا اگلے عام انتخاب میں مودی حکومت یا مہاگٹھ بندھن میں سے کوئی رہنما یا جماعت اپنے انتخابی منشور میں یہ وعدہ کر سکتی ہے کہ وہ ملک کےعوام کو تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولت دینے کی آئینی ذمہ داری نبھانے کے لئے 2019 سے ملک کے ارب پتیوں اور امیروں پر مناسب ٹیکس لگانے کا کام کرےگی؟
ایک شہری اور کارکن کے طور پر محتاط رہنا چاہیے کہ سیاست چند گھرانوں کے ہاتھ میں نہ رہ جائے۔ لیکن اس سوال پر بحث کرنے کے لائق نہ تو امت شاہ ہیں، نہ نریندر مودی اور نہ راہل گاندھی۔ صرف عوام اس کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ جب تک یہ رہنما کوئی صاف لائن نہیں لیتے ہیں، پریوارواد کے نام پر ان کی بکواس نہ سنیں۔
فلموں کی شوقین شیلا دکشت کو ہندوستانی سیاست کا دیو آنند کہا جا سکتا ہے۔ اتر پردیش میں ایک کے بعد ایک چار لوک سبھا ہار چکیں شیلا دکشت کے ستارے تب بدلے جب 1998 میں سونیا گاندھی نے انہیں دہلی کی صوبائی کانگریس کا صدر بنا دیا۔
اسد الدین اویسی کی ایک تصویر بہت زیادہ وائرل ہوئی جس میں ان کو منسوب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ اویسی نے اقوام متحدہ کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ ہندوستان میں مسلمان محفوظ نہیں ہیں، اس پر اقوامِ متحدہ نے جواب دیا کہ جہاں محفوظ ہیں مسلمان وہاں چلے جائیں۔
جو عوام رام، گائے اور مندر کے جھانسے میں نہیں آئی وہ جنیو اور راہل کے گوتراور شیو پوجا کے جھانسے میں بھی نہیں آنے والی۔
پانچ ریاستوں کے اسمبلی الیکشن میں نوٹا کا ووٹ فیصد عآپ اور ایس پی سمیت دوسری کئی علاقائی پارٹیوں سے زیادہ درج کیا گیا ہے۔
مشرقی دہلی کے منڈاولی میں گزشتہ جولائی مہینے میں تین بچیوں کی موت ہوگئی تھی ۔ بچیاں سگی بہنیں تھیں ۔ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کو کئی دنوں سے کھانا نہیں ملا تھا ۔ جانچ کے دوران بچیوں کے بدن میں کوئی زہر نہیں ملا ۔
چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں 6 اگست کو ہوئے انکاؤنٹر میں پولیس کے 15 نکسلیوں کو مارنے کے دعوے پر مقامی گاؤں والوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ نکسلیوں کے نام پر بے قصور آدیواسیوں کا قتل کیا گیا ہے۔ معاملے کی آزادانہ جانچ کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی دی گئی ہے۔
مشرقی دہلی کے منڈاولی علاقہ میں بھوک سے مرنے والی لڑکیوں کی عمر 2، 4 اور 8 سال تھی۔ مزدور باپ دو دن سے لاپتہ ہے۔ ماں ذہنی طور پر بیمار ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق وہ 8 دنوں سے بھوکی تھیں۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہےکہ اگر 2019 سے پہلے دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دیا جاتا ہے تو ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ دہلی سے ہر ووٹ بی جے پی کو ملے۔
مودی حکومت کو چار سال کا جشن منانے کا کوئی حق نہیں ہے۔یہ حکومت بد عنوانی، کالے دھن، مہنگائی، دہشت گردی اور خارجہ پالیسی کو لےکر پوری طرح ناکام رہی ہے۔
نتن گڈکری، کپل سبل، بکرم مجیٹھیا کے بعد کیجریوال نے ہتک عزت کے مقدمے میں ارون جیٹلی سے تحریری معافی مانگی ہے۔
برقع اور ٹوپی کو مسلمانوں کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بتانے والوں کو اپنے تعصبات کے پردے ہٹانے کی ضرورت ہے۔
دہلی کے وزیراعلیٰ نے وزیر اعظم مودی اور راہل گاندھی کو خط لکھکر سیلنگ مدعے کے حل کے لئے ملنے کا وقت مانگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 31 مارچ تک سیلنگ نہیں رکی تو وہ بھوک ہڑتال کریںگے۔
جن گن من کی بات کے اس ایپی سوڈ میں سنیے عآپ حکومت اور چیف سیکریٹری کے درمیان تنازعہ پر ونود دوا کا تبصرہ
آپ کے اداروں کا تماشہ اڑ رہا ہے۔ آنکھیں کھولکر دیکھیے۔ ٹی وی چینلوں کے بھروسے ملک کو مت چھوڑئیے۔ پتا کرتے رہیے۔ دیکھتے رہیے۔ آپ کسی کی سائڈ لیں مگر حقیقت تو دیکھیں۔ یہ بھی تو دیکھیں کہ الیکشن کمیشن کسی کا ٹائپسٹ تو نہیں بن رہا ہے۔
عآپ کی سیاست پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ جس لیڈرنے بھی اروند کیجریوال کے خلاف آواز اٹھائی یا ان سے عدم اتفاق کیا، اس کو خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔
یہ فلم جانے انجانے میں امید کی ایک کرن ہے۔ یہ جمہوریت کی منظوری بھی ہے اور اس کے لئے ضروری بھی۔ An Insignificant Manنام کی ایک فلم اس مہینے کی 17 تاریخ کو ریلیز ہو رہی ہے۔ جو کہ اصل میں کوئی فلم نہیں ہے بلکہ ایک […]
کالا دھن اب سفید دھن میں تبدیل ہوچکا ہے اور ملک کی معیشت ڈوب چکی ہے۔ نئی دہلی: ملک کی 33 غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے کئے گئے سروے میں دعوی کیا گیا ہے کہ 55 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ نوٹ بندی سے کالے دھن […]
نئی دہلی : شمال مغربی دہلی کی بوانا اسمبلی سیٹ کے ضمنی الیکشن میں عام آدمی پارٹی (آپ) کے امیدوار رام چندر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار وید پرکاش کو 24 ہزار سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی۔ آپ نے یہ سیٹ برقرار رکھی۔ یہ سیٹ 2015 میں […]