Adivasi

گزشتہ جنوری میں چھتیس گڑھ کے نارائن پور میں سیکریڈ ہارٹ چرچ میں بھیڑ نے توڑ پھوڑ کی تھی۔ اب اسے دوبارہ بنایا گیا ہے۔ (تصویر: شراوستی داس گپتا)

چھتیس گڑھ: ’تبدیلی مذہب‘ کی وجہ سے گاؤں والوں کا عیسائیوں کا بائیکاٹ، لاش کو دفن کرنے کی اجازت نہیں

چھتیس گڑھ کا نارائن پور ضلع ریاست کے آدی واسی علاقوں میں مشنریوں کے ذریعے ‘جبراً تبدیلی مذہب’ کے بی جے پی کے دعووں کا مرکز بن کر ابھرا ہے۔ نئے سال کی شروعات پرحالات اس وقت خراب ہوگئے تھے، جب یہاں کے وشو دیپتی ہائی اسکول کے اندر واقع سیکریڈ ہارٹ چرچ میں بھیڑ نے توڑ پھوڑ کی تھی۔

فوٹو : سوشل میڈیا

اگر برسا منڈا ہوتے تو کیا جھارکھنڈ میں بھوک سے لوگوں کی موت ہوتی؟

1898 میں چھوٹا ناگپور علاقے میں تیر اور کمان سے لیس منڈا باغیوں کے سامنے انگریزی فوج کو ہار کا منھ دیکھنا پڑا۔ اس کے بعد باغیوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاری ہوئی۔ لیکن برسا نے انگریزوں سے صاف کہہ دیا کہ چھوٹاناگپور پر آدیواسیوں کا حق ہے۔

گاؤں والوں  سے ایک ملاقات کے دوران جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ  ہیمنت سورین۔ (فائل فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

جھارکھنڈ: آدی واسی شناخت پر انتخابی جیت حاصل کرنے والی سرکار میں بھی آدی واسیوں پر جبر کیوں جاری ہے؟

چاہےمرکز میں یو پی اے کی سرکار رہی ہو یاموجودہ این ڈی اے کی،نکسلائٹ مہم کے نام پرسینٹرل سیکیورٹی فورسزکی جانب سےآدی واسیوں پرتشدد جاری رہتی ہے۔اس بات کی تردید نہیں کی جا سکتی کہ جھارکھنڈ میں ماؤنوازتشددایک سنگین مسئلہ ہے، لیکن اسے روکنے کے نام پر بے قصورآدی واسیوں کو ہراساں کرنے کا کیاجواز ہے؟ کیوں ابھی بھی آدی واسیوں کےروایتی و ثقافتی نظام کو درکنار کر سیکیورٹی فورسز ان کے علاقے میں دراندازی کرکے انہیں پریشان کر رہے ہیں؟

سلگیر میں مقامی افراد  کا مظاہرہ ۔ (فوٹو:نندنی سندر)

بستر کے ’شاہین باغ‘ میں نوجوانوں کی قیادت والی منفرد احتجاجی تحریک

بسترڈویژن کےسکما ضلع کےسلگیرگاؤں میں سی آر پی ایف کے کیمپ کے خلاف عوامی تحریک کو دبانے اور ماؤنواز بتانے کی کوششیں ہو رہی ہیں، لیکن اس پر امن احتجاج کے آسانی سے ختم ہونے کے آثارنظر نہیں آتے۔

بیربھوم میں ہول تہوار میں آدی واسی سماج کے لوگ(فائل فوٹو: پی ٹی آئی)

عالمی یوم قبائلی: آدی واسی سماج دنیا کے لیے واحد امید ہیں، لیکن…

کسی بھی منظم مذہب میں شامل ہونے والا آدی واسی اپنی بنیادی پہچان بچائے رکھنے کے نام پر قدرت/فطرت سے وابستہ تہواروں میں حصہ لےکر اس وہم میں رہتا ہے کہ وہ زمین سے جڑا ہوا ہے۔ لیکن کیا وہ کبھی یہ محسوس کرتا ہے کہ اپنی تہذیب، زبان وغیرہ کو لےکر اس کا نظریہ کیسےمبینہ مین اسٹریم کےنظریے کے مماثل ہوجاتا ہے؟

AKI 4 JUne.00_41_34_17.Still005

آدیواسی خاتون  بنیں وی سی: ’سنسکرت آریوں کی زبان ہے، تم سب سے زیادہ نمبر کیوں لاتی ہو‘

ویڈیو: پروفیسر سونا جھریا منز کو جھارکھنڈ کے دمکا واقع سدھو کانہو مرمویونیورسٹی کا نیا وی سی بنایاگیا ہے۔ پروفیسر منزجے این یو میں اسکول آف کمپیوٹر اینڈ سسٹمز سائنسز میں پروفیسر ہیں۔ ان سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

سانولی گڑھ میں پوجا-پاٹھ کرتے آدیواسی۔

مدھیہ پردیش: سی اے اے-این آر سی کے خلاف آئے آدیواسی بو لے، حکومت کے کاغذات کے مکڑ جال میں نہیں پھنسیں‌ گے

گزشتہ دنوں مدھیہ پردیش کے بیتول میں شہریت قانون اور این آر سی کی مخالفت میں جمع ہوئے آدیواسیوں نے کہا کہ جس جنگل میں ان کے آباواجداد فن ہیں، وہ اس جگہ پر اپنے حق کا اس سے بڑا اور کیا ثبوت دے سکتے ہیں۔

Dhar-MP-Google-Map-e1561968185630

دلت لڑکے سے محبت کرنے پر آدیواسی لڑکی سے مار پیٹ، 7 کے خلاف معاملہ درج

معاملہ مدھیہ پردیش کے دھار ضلع کےآدیواسی اکثریتی باغ تھانہ حلقے کا ہے،جہاں 21 سالہ آدیواسی لڑکی کے دلت لڑکے کے ساتھ تعلق سے ناراض رشتہ داروں کے ذریعے اس کو لاٹھیوں سے پیٹے جانے کا ویڈیو سامنے آیا تھا۔ پولیس نے معاملے میں 4 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

جیترائی ہانسدا،فوٹو بہ شکریہ: ٹوئٹر@JharkhandJanad1

جھارکھنڈ : بیف کھانے کے حق پر مبینہ پوسٹ لکھنے والے آدیواسی پروفیسر گرفتار

آدیواسی پروفیسر جیترائی ہانسدا کے وکیل نے کہا کہ ان کے خلاف جون، 2017 میں معاملہ درج کیا گیا تھا۔ وکیل نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ یہ گرفتاری جان بوجھ کر انتخابات کے بعد کی گئی ہے۔ انتخاب سے پہلے گرفتاری کرکے بی جے پی آدیواسیوں کو ناراض کرکے انتخابات میں ان کا ووٹ گنوانا نہیں چاہتی تھی۔

ایس آر پی کلوری/فوٹو: پی ٹی آئی

چھتیس گڑھ: ایس آر پی کلوری کا تبادلہ، بنایا گیا ٹرانسپورٹ کمشنر

متنازعہ پولیس افسر آئی جی کلوری کو گزشتہ دنون اکانومک آفینس ونگ(ای او ڈبلیو)اور اینٹی کرپشن بیورو(اے سی بی)کی ذمہ داری دینے پر بھوپیش بگھیل حکومت کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ 15 ایم پی نے کلوری کے خلاف جانچ کے لیے سی ایم کو خط لکھا تھا۔

فوٹو: اے این آئی

مدھیہ پردیش: شراب کی بوتلوں پر’سب کا ووٹ ضروری ہے‘ کے اسٹیکر، مخالفت کے بعد ہٹائے گئے

مدھیہ پردیش کی آدیواسی اکثریت والےجھابوا ضلع میں انتظامیہ نے بٹوائے تھے اسٹیکر۔اسٹیکر پرآدیواسی زبان میں لکھا تھا ہنگلا ووٹ ضروری سے، بٹن دباوا نوں،ووٹ ناکھوا نوں،یعنی سب کا ووٹ ضروری ہے ،بٹن دبانا ہے ،ووٹ ڈالنا ہے۔

(علامتی فوٹو : پی ٹی آئی)

جھارکھنڈ : بی جے پی قبائلی  علاقوں کی  خودمختاریت کو تباہ کر رہی ہے

پیسا قانون منظور ہونے کے دو دہائی بعد بھی جھارکھنڈ میں یہ ایک خواب محض ہے۔ ریاست کے 24 میں سے 13 ضلع‎ مکمل طور پر اور تین ضلعوں کا کچھ حصہ درج فہرست علاقہ ہے، لیکن ابھی تک ریاست میں پیسا ریگولیشن تک نہیں بنایا گیا ہے۔

مونگیلی ضلع کے پتھریا تھانہ علاقہ علاقے میں دلت خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کرنے والوں کو گرفتار کرنے اور ان کو تحفظ دینے والے رہنماؤں کے خلاف یکجا ہوئے مقامی لوگ 

چھتیس گڑھ : فرضی مقدموں میں پھنسائے جا رہے آدیواسی

آدیواسی اکثریتی چھتیس گڑھ میں پانی ، جنگل اور زمین پر قبضے کو لےکر کارپوریٹ-پرست سرکاری نظام اور آدیواسیوں کے درمیان جدو جہد جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں آدیواسیوں کو فرضی معاملوں میں پھنسانے سے متعلق واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

InDino_SudhaBharadwaj

ان دنوں: رمن سنگھ حکومت کے ’بے مثال 14سال‘ کی حقیقت

دی وائر اردو کے ہفتہ وار ویڈیو شو’ان دنوں‘کے ایپی سوڈ-10 میں دیکھیےچھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ کے بے مثال 14سال کی حقیقیت اور ریاست کی مجموعی صورت حال پر وکیل اور سماجی کارکن سدھا بھاردواج کے ساتھ مہتاب عالم کی بات چیت

Photo: Desh Gujarat

گجرات میں آدیواسیوں کو کیوں نہیں ملی اب تک وکاس کی گارنٹی؟

ملک کی دوسرے ریاستوں کی طرح گجرات میں بھی آدیواسیوں کی کوئی خاص ترقی نہیں ہوئی ہے۔ان کے لیےصرف کام ڈھونڈناہی بڑا مسئلہ نہیں، مناسب مزدوری بھی نہیں ملتی۔ سابرکانٹھا ضلع کے آدیواسی علاقے  پوشینا کے نوجوان اشوک نے اپنے گھر کے باہر کی طرف سڑک کی طرف […]