danish ali

بی ایس پی ایم پی دانش علی۔ (تصویر بہ شکریہ: فیس بک)

دانش علی نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر کہا — رمیش بدھوڑی کو سزا دیں

بی ایس پی ایم پی دانش علی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے خط میں کہا ہے کہ بی جے پی ایم پی رمیش بدھوڑی کو ان کے قابل مذمت طرزعمل کے لیے جلد از جلد جوابدہ بناکر مناسب سزا دی جانی چاہیے، تاکہ کوئی بھی ایوا ن میں اس طرح کی حرکت دوبارہ نہ کر سکے۔ انہوں نے پی ایم سےبدھوڑی کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے ایک عوامی بیان جاری کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

Arfa-ji-Bidhuri-Vid-thumb

کیا رمیش بدھوڑی کو دی گئی انتخابی ذمہ داری پارلیامنٹ میں مسلمانوں کے خلاف زہر فشانی کا انعام ہے؟

ویڈیو: حال ہی میں پارلیامنٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران بی ایس پی ایم پی دانش علی کو فرقہ وارانہ طور پر گالی گلوچ کرنے والے بی جے پی ایم پی رمیش بدھوڑی کو پارٹی نے راجستھان اسمبلی کے لیے ٹونک ضلع کا الیکشن انچارج بنایا ہے۔ اس بارے میں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔

maxresdefault-2

اگر وزیر اعظم کہتے ہیں کہ وہ اس طرح کی زبان برداشت نہیں کریں گے تو بدھوڑی معافی مانگ لیں  گے: منوج جھا

ویڈیو: 21 ستمبر کو بی جے پی لوک سبھا ایم پی رمیش بدھوڑی نے پارلیامنٹ میں بی ایس پی ایم پی دانش علی کو نشانہ بناتے ہوئے شرمناک اور نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا۔ تقریباً ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اس معاملے پر آر جے ڈی ایم پی منوج کمار جھا سے دی وائر کی شراوستی داس گپتا کی بات چیت۔

لوک سبھا میں بی جے پی ایم پی  رمیش بدھوڑی۔ (اسکرین شاٹ بہ شکریہ: سنسد ٹی وی)

بی ایس پی ایم پی کے خلاف تبصرے کے لیے رمیش بدھوڑی کو نااہل قرار دیا جائے، پارٹی انہیں برخاست کرے: مسلم تنظیمیں

بی جے پی ایم پی رمیش بدھوڑی کی جانب سے بی ایس پی ایم پی دانش علی کے خلاف فرقہ وارانہ تبصرے کے حوالے سے جمعیۃ علماء ہند اور جماعت اسلامی ہند نے کہا کہ عام مسلمانوں کی بات تو چھوڑیے، اب پارلیامنٹ میں منتخب نمائندہ بھی محفوظ نہیں ہے۔ اگر یہ نئے ہندوستان کی تصویر ہے تو یہ خطرناک ہے۔

بی جے پی ایم پی رمیش بدھوری وزیر اعظم نریندر مودی کے ہمراہ۔ (تصویر بہ شکریہ: Twitter/@rameshbidhuri)

نریندر مودی کی قیادت میں بی جے پی مسلمانوں کے خلاف منظم طریقے سے یاوہ گوئی اور دشنام طرازی کے کلچر کو فروغ دے رہی ہے

بی جے پی کی تہذیب بد زبانی اور بدتمیزی کی تہذیب ہے۔ مخالفین اور مسلمانوں کی توہین کرکے انہیں یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ وہ بی جے پی لیڈر کہلانے کےاہل ہیں۔ بدھوڑی اس کی تازہ ترین مثال محض ہیں۔

Arfa-ji-thumb-3

’بدھوڑی کی اتنی ہمت اس لیے ہوئی کہ انہیں معلوم ہے بی جے پی میں پروموشن حاصل کرنے کا یہ آسان طریقہ ہے‘

ویڈیو: جمعرات کو لوک سبھا میں جنوبی دہلی سے بی جے پی کے ایم پی رمیش بدھوڑی نے بی ایس پی ایم پی دانش علی کے ساتھ فرقہ وارانہ طور پر دشنام طرازی کی۔ علی کہتے ہیں،’اگر مجھ جیسے رکن پارلیامنٹ کے ساتھ ملک کی پارلیامنٹ میں یہ سب ہو رہا ہے تو میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ ایک عام مسلمان کے ساتھ سڑک پرکیا ہو رہا ہو گا۔’ ان سے بات چیت۔

بی جے پی ایم پی رمیش بدھوڑی۔ (تصویر بہ شکریہ: فیس بک)

لوک سبھا میں بی جے پی ایم پی بدھوڑی نے بی ایس پی ایم پی کو ’ملا دہشت گرد‘ بتایا، نا زیبا کلمات بھی کہے

بی ایس پی ایم پی دانش علی کے خلاف جنوبی دہلی کے لوک سبھا ایم پی رمیش بدھوڑی کی جانب سے ہیٹ اسپیچ کے باوجود ان پرکوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بدھوڑی کو خبردار کیا ہےکہ اگر ایسا دوبارہ ہوا تو ‘سخت کارروائی’ کی جائے گی، لیکن اس معاملے پر کی گئی کارروائی کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔