DMK

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن۔ (تصویر بشکریہ: فیس بک)

ڈی ایم کے، اے آئی ڈی ایم کے کو فیوچر گیمنگ اور چنئی سپرکنگز سمیت کئی کمپنیوں سے ملا چندہ

ڈی ایم کے کو فیوچر گیمنگ گروپ سے کم از کم 504 کروڑ روپے ملے ہیں، جبکہ انڈیا سیمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت والی چنئی سپر کنگز کرکٹ لمیٹڈ، جس کی معاون کمپنی پر اس سال کی شروعات میں ای ڈی نے چھاپے ماری کی تھی، اس نے اے آئی ڈی ایم کے کو2019 میں 5 کروڑ روپے چندہ دیا ہے۔

مرکزی وزیر شانتنو ٹھاکر۔ (تصویر بہ شکریہ: Facebook/@ShantanuThakurBJP)

ہفتے بھر میں سی اے اے لاگو ہونے کی بات کہنے والے مرکزی وزیربولے – زبان پھسل گئی تھی

گزشتہ 28 جنوری کو مرکزی وزیر مملکت شانتنو ٹھاکر نے بنگال میں کہا تھا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کو ایک ہفتے کے اندر پورے ملک میں نافذ کر دیا جائےگا۔ اب اس پر وضاحت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کہنا چاہتے تھے کہ سی اے اے کے ضابطے بنانے کا عمل ایک ہفتے میں مکمل ہو جائے گا، لیکن ان کی زبان پھسل گئی۔

ایم کے اسٹالن، فوٹو بہ شکریہ: فیش بک

تمل ناڈو حکومت ریاست میں سی اے اے کے نفاذ کی اجازت کبھی نہیں دے گی: وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے کہا کہ ریاست کبھی بھی شہریت (ترمیمی) ایکٹ (سی اے اے) کو نافذ نہیں کرے گی۔ یہ مسلمانوں اور سری لنکائی تملوں کے خلاف ہے۔ حال ہی میں مرکزی وزیر مملکت شانتنو ٹھاکر نے کہا تھا کہ ایک ہفتے میں پورے ملک میں سی اےاے نافذ کیا جائے گا۔

ادے ندھی اسٹالن۔ (تصویر بہ شکریہ: Facebook/@UdhayStalin)

مندر بننے سے کوئی مسئلہ نہیں، مسجد گرا کر بننے والے رام مندر سے اتفاق نہیں: ادےندھی اسٹالن

تمل ناڈو کے وزیر ادےاندھی اسٹالن نے اپنے دادا ایم کے کروناندھی کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈی ایم کے کسی خاص مذہب یا عقیدے کے خلاف نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذہب کو سیاست کے ساتھ نہیں جوڑا جانا چاہیے۔

اُدے ندھی اسٹالن۔ (تصویر بہ شکریہ: Twitter/@Udhaystalin)

اُدے ندھی اسٹالن پر حملہ کر کے بی جے پی اپنے لیے مصیبت مول لے رہی ہے

انیسویں صدی میں آریہ سماج اور برہمو سماج جیسی اصلاح پسند تنظیموں کے خلاف تحریک کے دوران ہندو قدامت پسندوں (آرتھوڈاکسی) نے اس وقت سناتن دھرم کے تصور کو تشکیل دینےکا کام کیا تھا، جب ان اصلاح پسند تنظیموں نے ستی پرتھا، مورتی پوجا اور بچوں کی شادی جیسے رجعت پسندانہ رسم و رواج پر سوال اٹھائے تھے۔

خوشبو سندر نے سوموار کو نئی دہلی میں بی جے پی صدرجے پی نڈا کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت اخیتار کی۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

کانگریس سے استعفیٰ دینے کے کچھ گھنٹے بعد ہی خوشبو سندر بی جے پی میں شامل

کانگریس کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد کانگریس نے خوشبو سندر کو پارٹی کےقومی ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ تمل اداکارہ سندر 2014 میں کانگریس میں شامل ہوئی تھیں۔ اس سے پہلے وہ ڈی ایم کے میں تھیں۔

شہریت ترمیم قانون کی مخالفت میں ڈی ایم کے کی طرف سے سوموار کو منعقد ریلی میں پارٹی چیف ایم کے اسٹالن کے ساتھ کانگریس رہنما پی چدمبرم، ایم ڈی ایم کے چیف وائیکو اور دیگر رہنما شامل ہوئے(فوٹو : پی ٹی آئی)

مرکز کی جانب سے شہریت ترمیم قانون کو رد کرنے تک ہمیں رکنا نہیں چاہیے: ایم کے اسٹالن

تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی میں شہریت قانون کی مخالفت میں سخت سکیورٹی کے درمیان ڈی ایم کے نے ریلی کا انعقاد کیا۔ پارٹی چیف نے سوال اٹھایا کہ شہریت ترمیم قانون کے تحت مسلمانوں کو پناہ گزین اور سری لنکا کو پڑوسی ملک کا درجہ کیوں نہیں دیا گیا ہے۔

علامتی فوٹوبہ شکریہ :Domi/ Flickr (CC BY-NC 2.0)

تمل ناڈو: 50 سے زائدلڑکیوں  کا جنسی استحصال، اے آئی اے ڈی ایم کے کا ممبر تھا ایک ملزم، پارٹی نے ہٹایا

تمل ناڈو کے پولا چی سے ایک گروپ کے چار لوگوں کو پولیس نے گرفتار کیاہے ۔ یہ لڑکیاں چنئی کوئمبٹوراور تمل ناڈو کے مختلف علاقوں کی ہیں ۔ ان میں اسکول اور کالج کی اساتذہ، ڈاکٹر اور کالج کی طالبات ہیں ۔

فوٹو : پی ٹی آئی

کرونا ندھی کے بعد تمل سیاست کا مستقبل

گزشتہ دو سالوں میں تمل ناڈو کے دو اہم سیاسی رہنماوں کا انتقال ہو چکا ہے- ان دنوں صوبہ کے ایک اور اہم سیاسی لیڈر وجے کانت بھی علیل ہیں۔ اس صورت حال میں اندیشہ ہے کہ ان کی پارٹیاں بکھر سکتی ہیں اور قومی پارٹیوں کانگریس اور بی جے پی کے لئے جگہ بن سکتی ہے۔