گزشتہ مئی میں مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پولیس نے فیضان نامی نوجوان کو ‘پاکستان زندہ باد، ہندوستان مردہ باد’ کا نعرہ لگانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ فیضان کو ضمانت دیتے ہوئے ایم پی ہائی کورٹ نے کہا کہ مہینے کے پہلے اور چوتھے منگل کو وہ مقامی پولیس تھانے کے قومی پرچم کو 21 بار سلامی دیں گے اور ‘بھارت ماتا کی جئے’ کا نعرہ بلند کریں گے۔
برکت اللہ یونیورسٹی کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے وزیر تعلیم اندر سنگھ پرمار نے کہا کہ واسکو ڈی گاما ہندوستانی تاجر چندن کے پیچھے پیچھے ہندوستان آیا تھا، لیکن مؤرخین نے غلط پڑھایا کہ اس نے ہندوستان کے لیے بحری راستے کو دریافت کیا تھا۔
نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ پچھلے پانچ سالوں میں پولیس حراست میں سب سے زیادہ اموات کے معاملے میں مدھیہ پردیش تیسرے نمبر پر ہے۔ اگست 2023 میں حکومت نے بتایا تھا کہ 1 اپریل 2018 سے 31 مارچ 2023 تک اس طرح کی اموات کے معاملے میں گجرات پہلے اور مہاراشٹر دوسرے نمبر پر تھا۔
گزشتہ چند دنوں میں مدھیہ پردیش، بہار، جھارکھنڈ، اتر پردیش اور جموں و کشمیر میں فلسطینی پرچم لہرانے پر متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا، حراست میں لیا گیا اور ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ سری نگر میں محرم کے جلوس کے دوران فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف نعرے لگانے پر یو اے پی اے کے تحت معاملہ بھی درج کیا گیا۔
ویڈیو: میدھا پاٹکر نرمدا بچاؤ آندولن کا نمایاں چہرہ رہی ہیں۔ ان کی چالیس سالہ جدوجہد، بے گھر لوگوں کی زندگی، معاوضے کا جھوٹ اور گجرات کی کچھ کمپنیوں کو سردار سروور پروجیکٹ سے زیادہ فائدہ ملنے کے بارے میں آشوتوش بھاردواج کی بات چیت۔
لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 26 اپریل کو آسام، بہار، چھتیس گڑھ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، راجستھان، تریپورہ، اتر پردیش، مغربی بنگال اور جموں و کشمیر کی کل 89 سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ اس مرحلے میں نریندر مودی کابینہ کے تین وزراء، دو سابق وزرائے اعلیٰ، دو سابق وزرائے اعلیٰ کے بیٹوں سمیت کئی بڑے لیڈروں کی عزت داؤ پر ہے۔
اندور ضلع کے ایک گاؤں کا ایک معاملہ ہے، جہاں ایک جھگڑے کی وجہ سے 30 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر مارا پیٹا گیا اور برہنہ کرکے گاؤں میں گھمایا گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں چار خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ خواتین کا تعلق ایس سی کمیونٹی سے ہے۔
تلنگانہ میں ہار کے بعد نریندر مودی کی بی جے پی کے لیے جنوب کے دروازے بند ہو گئے ہیں اور چند ماہ بعد عام انتخابات میں ان کو شمالی ہندوستان میں ہی داؤ لگانے پڑیں گے۔وہیں ، ان انتخابات میں جس طرح کانگریس کا شمالی ہندوستان سے صفایا ہوگیا، اس سے یہ صاف ہے کہ وہ خو د اکیلے بی جے پی کو شکست دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
مدھیہ پردیش میں جہاں بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی تاریخ کا سب سے زیادہ ووٹ فیصد (48.55) حاصل کیا، وہیں اپنے تمام وزیروں پر بھروسہ کرنے کا اس کا داؤ زیاہ کامیاب ثابت نہیں ہوا۔ انتخابی میدان میں مقدر آزمانے آئے شیوراج سنگھ کابینہ کے 31 میں سے 12 وزیر الیکشن ہار گئے۔
ویڈیو: مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان، تلنگانہ اور میزورم کے ممکنہ انتخابی نتائج پربھارت جوڑو ابھیان کے قومی کنوینر اور سیاسی کارکن یوگیندر یادو سے دی وائر کی عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
خصوصی رپورٹ: 2020 میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے تقریباً ہر سنگین جرم میں عدالتی فیصلے کا انتظار کیے بغیر ملزمین کو سزا دینے کے لیے ان سے متعلق تعمیرات کو غیر قانونی قرار دے کر بلڈوز کردیا گیا۔ مبینہ جرم کی سزا ملزم کے اہل خانہ کو دینے کی ان من مانی کارروائیوں کا نشانہ زیادہ تر مسلمان، دلت اور محروم طبقات کے لوگ ہی رہے۔
ویڈیو: گزشتہ دنوں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ مدھیہ پردیش کے دورے پر تھے، جہاں وہ مختلف اضلاع میں پارٹی کے ناراض رہنماؤں سے ملاقات کرتے نظر آئے۔ کیایہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے مشکل ہوتی راہ کا اشارہ ہے، بتا رہے ہیں سینئر صحافی شرت پردھان۔
ویڈیو: مدھیہ پردیش میں بدعنوانی اور گھوٹالوں کی بات آتی ہے تو ‘ویاپم’ کا نام سب سے پہلےلیا جاتا ہے۔ تعلیمی دنیا کے اس سب سے بڑے گھوٹالے کی دہائیوں سے جاری تحقیقات پر بھی سوال اٹھتے رہے ہیں۔ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی حکومت کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے درمیان ویاپم گھوٹالے کو سامنے لانے والوں میں شامل آر ٹی آئی کارکن آشیش چترویدی کے ساتھ بات چیت۔
ویڈیو: مدھیہ پردیش کے سینئر صحافی دیپک تیواری نے ریاست کی سیاست اور وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی پوری سیاسی زندگی پر دی وائر کے اجے کمار کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ وہ بتاتے ہیں کہ مودی گروپ نے کس طرح شیوراج سنگھ چوہان کو الگ تھلگ کرنے کا کام کیا ہے؟
پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ووٹنگ 7 نومبر سے شروع ہوگی۔ چھتیس گڑھ میں انتخابات دو مرحلوں میں 7 اور 17 نومبر کو ہوں گے، جبکہ میزورم میں 7 نومبر، مدھیہ پردیش میں 17 نومبر، راجستھان میں 23 نومبر اور تلنگانہ میں 30 نومبر کو انتخابات ہوں گے۔
گزشتہ 25 ستمبر کو ریپ کے بعد ستنا ضلع کی رہنے والی ایک 12 سالہ لڑکی کو زخمی حالت میں اجین کی سڑکوں پر گھومتے ہوئے اور مدد مانگتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اس کے تین دن بعد اس سلسلے میں ایک آٹورکشہ ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری زمین پر بنائے گئے ملزم کے ایک گھراور دکان کو مسمار کر دیا گیا ہے۔
ویڈیو: مدھیہ پردیش میں بی جے پی گزشتہ 20 سالوں سے حکومت کر رہی ہے۔ لیکن 2023 کے اواخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی دوڑ میں بی جے پی کا اقتدار تک پہنچنے کا دعویٰ پیچھے ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
یہ مبینہ واقعہ مدھیہ پردیش میں اجین کتاب میلے کے دوران پیش آیا۔ کتاب میلے میں ایک خاتون کا ہاتھ پکڑنے اور اس کا نمبر مانگنے کے الزام میں دائیں بازو کی ہندو تنظیم درگا واہنی کے ارکان نے ملزم کے ساتھ مار پیٹ کی۔ احمدیہ مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اس شخص نے میلے میں ا سٹال لگا رکھا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ویڈیو: گزشتہ چند مہینوں میں مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش سے دلت برادری کے لوگوں پر مظالم کے دل دہلا دینے والے واقعات سامنے آئے ہیں۔ تاہم، ان معاملات میں کی جانے والی کارروائی افسوسناک حد تک کم ہے۔ اس بارے میں ونچت بہوجن اگھاڑی سے وابستہ پریہ درشی تلانگ سے بات چیت۔
قومی سطح پر ایک طرف کانگریس موجودہ ہندوتوا سیاست کے خلاف خم ٹھونک کر میدان میں لڑنے کادعویٰ کرتی ہے، وہیں دوسری طرف مدھیہ پردیش میں اس کےسینئر لیڈرکمل ناتھ ہندوتوا کے کٹر اور فرقہ پرست چہروں کی آرتی اتارتےاوربھرےاسٹیج پر ان کی عزت افزائی کرتےنظر آ تے ہیں۔
مدھیہ پردیش کے گوالیار ضلع کا معاملہ۔ پولیس نے بتایا کہ ایک17 سالہ نابالغ اور تین دیگر افراد نے لڑائی کا بدلہ لینے کے لیے ایک19 سالہ مسلم نوجوان کا اغوا کر لیا تھا۔ اس کے بعد چلتی کار میں چپل سے اس کوپیٹا گیا اور نابالغ ملزم کے پاؤں چاٹنے پرمجبور کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس میں سدھی کے بی جے پی ایم ایل اے کا نمائندہ ایک آدی واسی نوجوان پر پیشاب کر رہا ہے۔ ویڈیوپر تنازعہ کے باعث وزیراعلیٰ کی جانب سے ملزم کے خلاف این ایس اے کے تحت کارروائی کی ہدایت کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ انتہا پسندی کی تعلیم دینے والے غیر قانونی مدارس اور اداروں کا جائزہ لیا جائے گا۔ ریاست میں کسی بھی قسم کی انتہا پسندی اور شدت پسندی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ایسے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔
واقعہ اندور کے لسوڑیا تھانہ حلقے کا ہے، جہاں ایک 11 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر مارا پیٹا گیا اور مذہبی نعرہ لگانے کو مجبور کیا گیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے، تمام ملزم نابالغ ہیں۔
ویڈیو: بھوپال گیس سانحہ کے بعد کے سالوں میں متاثرین کی تعداد میں اضافہ اور گیس کے سنگین مضر اثرات کو دیکھ کر سال 2010 میں اس وقت کی مرکزی حکومت نے اضافی معاوضے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ حال ہی میں، سپریم کورٹ نے اس مطالبہ کو مسترد کر دیا۔بھوپال کے گیس متاثرین کی تنظیمیں بھی اس معاملے میں فریق تھیں، اس فیصلے کے حوالے سے ان کے نمائندوں سے بات چیت۔
بی جے پی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر اوما بھارتی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئی بھی شخص رام، ہنومان یا ہندو مذہب میں یقین رکھتا ہے یا رکھ سکتا ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ ان میں ہمارا ایمان سیاسی نفع نقصان سے بالاتر ہوتا ہے۔
لودھی کمیونٹی سےتعلق رکھنے والی بی جے پی کی سینئر رہنما اور مدھیہ پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی نے کمیونٹی کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بی جے پی نہیں چھوڑی تھی، مجھے نکالا گیا تھا۔ مجھ سے سرکار بنوانے کے بعد پارٹی سےنکالنے کا پلان پہلے ہی بنا لیا گیا تھا کیونکہ یہاں حکومت بنانے کی اوقات کسی کی نہیں تھی۔
مدھیہ پردیش میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق ریاستی وزیر راجہ پٹیریا کے بیان پر جہاں بی جے پی نے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، وہیں کانگریس نے پٹیریا کو وجہ بتاؤ نوٹس بھیجا ہے۔ اس دوران پیٹریا نے دعویٰ کیا کہ انہیں غلط سمجھا گیا۔
یہ معاملہ گورنمنٹ لا کالج اندور کا ہے۔ اے بی وی پی نے ہنگامہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ کالج میں کچھ اساتذہ طلبہ کے درمیان شدت پسندی ، لو جہاد اور ملک کے بارے میں منفی باتوں کو فروغ دے رہے ہیں۔ اس معاملے میں کالج کی طرف سے عارضی طور پر ہٹائے گئے چھ اساتذہ میں سے چار مسلمان ہیں۔
آپ بیتی: موربی پل حادثے کے بعد وزیر اعظم مودی کے اسپتال کے دورے سے پہلے ہی اس کے کایا پلٹ کی تصویریں سامنے آ ئی تھیں۔یہ سب نیا نہیں ہے۔ مدھیہ پردیش کے گوالیار کے جیاروگیہ اسپتال کے ایسے ہی کچھ دوروں کا گواہ ہونے کی وجہ سےمیں جانتا ہوں کہ لیڈروں کے اس طرح کے دورے سے اخبارات کی سرخیوں کے علاوہ اورکچھ نہیں بدلتا۔
بنگلور میں ہونے والے ویر داس کے شو کو لے کر ہندو جن جاگرتی ویدیکے نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی۔ شو کو رد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا گیا تھاکہ اس سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح ہوں گے اور دنیا کے سامنے ہندوستان کی بدنامی ہو گی۔
معاملہ شیوپور ضلع کا ہے۔ یکم نومبر کو مدھیہ پردیش کے یوم تاسیس کے موقع پر بی جے پی کے مقامی لیڈروں نے ایک صفائی مہم کا اہتمام کیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق رہنماؤں کی آمد سے قبل میونسپلٹی کے عہدیداروں اور ملازمین نے کوڑا کرکٹ پھیلادیا اور پھر رہنماؤں نے جھاڑولگاتے ہوئے فوٹو کھنچوائے ۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق، مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کے رہیکوارہ گرام پنچایت میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت 600 مکانات بنائے گئے ہیں، لیکن تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کاغذات میں ان لوگوں کے نام گھروں کا الاٹمنٹ دکھایا گیا ہے، جن کی موت ہوچکی ہے۔ تقریباً 75 گھر تلاش کرنے پر بھی نہیں ملتے ہیں۔
معاملہ مدھیہ پردیش کے کھرگون ضلع کا ہے۔ بی جے پی لیڈر رنجیت سنگھ دانڈیر پہلے بجرنگ دل میں تھے۔ الزام ہے کہ انہوں نے ‘تنظیم زرخیز’ نامی ادارہ بنا کر 2000کی دہائی میں کسانوں کی کئی ایکڑ زمین یہ ڈر دکھا کر سستے داموں خریدلی کہ اس پر مذبح خانہ بننے والا ہے۔ سودا ہونے کے بعد تنظیم کا نام بدل کر پی سی مہاجن فاؤنڈیشن کر دیا گیا۔
مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال سے لوک سبھا ایم پی پرگیہ ٹھاکر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گود لیے تین گاؤں کے لوگ اتنے غریب ہیں کہ ان کے پاس کھانے تک کے پیسے بھی نہیں ہیں، اس لیے وہ غیر قانونی شراب بناتے اور بیچتے ہیں۔ جب پولیس انہیں پکڑلیتی ہے تو ان کے گھر والے اپنی بچیوں کو بیچ کر پولیس کو پیسے دیتے ہیں اور انہیں چھڑا تے ہیں۔
سی اے جی کی ایک رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ریاست میں بچوں، لڑکیوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں میں تقسیم کیے جانے والے ٹیک ہوم راشن میں کروڑوں روپے کا غبن کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نیوٹریشن کی کوالٹی بھی اسٹینڈرڈ سے نیچے پائی گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ اس وزارت کا چارج خود وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے پاس ہے۔
دہلی میں منور فاروقی کاشو 28 اگست کو ہونا تھا۔ وشو ہندو پریشد نے پولیس کمشنر سے شو کو رد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ فاروقی ‘اپنے شو میں ہندو دیوتاؤں کا مذاق اڑاتے ہیں۔’ اس سے پہلےاس ماہ کے شروع میں بنگلورو میں بھی ان کا شو اجازت نہ ملنےکی وجہ سے ردکر دیا گیا تھا۔
بینا میونسپلٹی نے ہندی اور بندیلی کے معروف شاعر مہیش کٹارے ‘سگم’ کو نوٹس بھیجا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ان کا مکان غیر قانونی ہے۔ وہیں، کٹارے کا کہنا ہے کہ ان کے پاس تمام ضروری دستاویزاور اجازت نامے ہیں اور وہ باقاعدگی سے ہاؤس ٹیکس بھی جمع کرا رہے ہیں۔
مہاراشٹر کے امراوتی کے رہنے والے نذیر احمد مبینہ طور پر اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مدھیہ پردیش کے ہوشنگ آباد ضلع سے ایک ٹرک میں 28 گائے لے کر جا رہے تھے،جب راستے میں ان پر گئو رکشکوں کے ایک گروپ نے حملہ کیا۔ نذیر کی موت سر میں چوٹ لگنے سے ہوگئی۔ حملے میں زخمی ہونے والے ان کے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وہ گائے کو امراوتی کے مویشی میلے میں بیچنے کے لیے لے جا رہے تھے۔
ادے پورمرڈر کیس کے خلاف وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل سمیت دیگر دائیں بازو کےگروپوں نے مدھیہ پردیش کے مختلف اضلاع میں مظاہرے کیے، جن میں مسلمانوں کے خلاف نہ صرف اشتعال انگیز نعرے لگائے گئے بلکہ ان کے خلاف تشدد کی اپیل بھی کی گئی ۔