Muslim Women

شہریت ترمیم قانون: کشمیری پنڈتوں کے ساتھ آیا شاہین باغ

ویڈیو: شہریت ترمیم قانون(سی اے اے)کی مخالفت میں گزشتہ ایک مہینے سے نئی دہلی کے شاہین باغ میں مظاہرہ کر رہے لوگوں نے کشمیری پنڈتوں کے ساتھ بھی مظاہرہ کیا۔ اس مدعے پر قلمکار بدری رینا سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی نے بات کی۔

تین طلاق بل کے لیے وزارت قانون نے کی اصولوں کی خلاف ورزی

ویڈیو: دی وائر کے ذریعےدائر آر ٹی آئی کے تحت حاصل کیے گئے دستاویزوں سے پتہ چلتا ہے کہ وزارت قانون نے تین طلاق بل پر کسی بھی وزارت یا محکمہ سے صلاح مشورہ نہیں کیا تھا۔اس کے لیے وزارت نے دلیل دی تھی کہ تین طلاق کی غیر منصفانہ روایت کو جلد روکنے کی ضرورت ہے اس لیے متعلقہ وزارتوں سے مشورہ نہیں لیا گیا۔

وزارت قانون نے تین طلاق بل پر کسی بھی وزارت یا محکمہ سے نہیں کیا تھا مشورہ

خصوصی رپورٹ : آر ٹی آئی کے تحت حاصل دستاویزوں سے پتہ چلتا ہے کہ وزارت نے دلیل دی تھی کہ تین طلاق کی غیر منصفانہ روایت کو روکنے کی اشد ضرورت کو دھیان میں رکھتے ہوئے متعلقہ وزارتوں سے مشورہ نہیں لیا گیا۔

روہیل کھنڈ یونیو رسٹی کے نصاب میں شامل ہوگا تین طلاق قانون

حال ہی میں پارلیا منٹ کی طرف سے تین طلاق بل کو منظوری ملی ہے ۔روہیل کھنڈ یونیورسٹی نے تین طلاق کو اپنے نصاب میں شامل کرنے کی بات کہی ہے ۔شمالی ہندوستان میں یہ پہلی بار ہے جب کسی یونیورسٹی میں تین طلاق کے بارے میں پڑھایاجائے گا۔

اتر پردیش: تین طلاق سے متعلق ایف آئی آر کی تعداد میں اضافہ، گزشتہ تین ہفتے میں 216 مقدمہ درج

اتر پردیش میں تین طلاق کے سب سے زیادہ 26 کیس میرٹھ میں درج ہوئے ہیں۔ اس کے بعد سہارن پور میں 17 اور شاملی میں 10 کیس درج کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیامانی حلقہ وارانسی میں تین طلاق کے 10 کیس سامنے آئے ہیں۔

تین طلاق قانون پر سوال اٹھانے والے کبھی مسلم خواتین کی تکلیف کو نہیں سمجھ پائے

سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود تین طلاق ہو رہے تھے، اس لئے جب تک سماج اور غلط کام کر رہے مردوں کے ذہن میں قانون کا ڈر نہیں آئے‌گا، تب تک تین طلاق کے خلاف چل رہی مہم کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے‌گا۔

سپریم کورٹ نے مسلم خواتین کے مسجد میں داخلہ سے متعلق ہندو مہاسبھا کی عرضی خارج کی

اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کی کیرل اکائی نے مسجدوں میں خواتین کو داخلے کی اجازت دینے کی عرضی دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ نے اس کو سستی تشہیر پانے کا ذریعہ کہتے ہوئے خارج کر دیا اور کہا کہ مسلم خواتین کو ہی اس کو چیلنج کرنے دیجیے۔

گجرات 2002 کے ’کل‘اور’آج‘ سے روشناس کرواتی ہوئی ایک کتاب

فسادات نہ ہوئے ہوتے تو مودی اس ملک کے وزیر اعظم نہیں بن سکتے تھے۔ آخر فسادات کے دوران کچھ لوگوں نے ایک فرقے کے تئیں شدید بلکہ شدید ترین ’نفرت‘ کا اظہار کیوں کیا؟ اور کیا ’نفرت‘ میں اچانک ہی شدت آئی تھی یا بتدریج اور کیا اس میں کبھی کوئی کمی بھی آسکتی ہے؟ ریواتی لعل نے تین بنیادی کرداروں پر ساری توجہ مرکوز کرکے مذکورہ سوالوں کے جواب دینے کی کامیاب کوشش کی ہے۔

خواتین کے لحاظ سے ہندوستان دنیا میں سب سے خطرناک ملک :سروے

تھامسن رائٹرس فاؤنڈیشن کے سروے میں 193ملکوں کو شامل کیا گیا تھا، جن میں سے عورتوں کے لئے ٹاپ 10 بدترین ملکوں کا انتخاب کیا گیا۔اس فہرست میں افغانستان اور سیریا دوسرے اور تیسرے، صومالیہ چوتھے اور سعودی عرب پانچویں مقام پر ہے۔

راہل کے جواب میں نقوی کریں گے تین طلاق متاثرین کے لیے افطار پارٹی

مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امورمختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ ؛ راہل گاندھی سیاسی مفاد کے لیے افطار پارٹی کر رہے ہیں جبکہ میں ضرورت مندلوگوں کے کر رہا ہوں ۔ہم ان کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں کررہے ہیں ۔

ممبئی : کالج نے مسلم اسٹوڈنٹ کے حجاب پہننے پر اٹھائے سوال ، اگزام دینے سے روکا

اس معاملے پر کالج کے وکیل کا کہنا ہے کہ کالج نے حجاب پہننے سے منع نہیں کیا ہے بلکہ برقع پہننے سے منع کیا گیا ہے۔ نئی دہلی :ممبئی میں ہومیو پیتھی کی ایک اسٹوڈنٹ نے کالج میں حجاب نہ پہننے اور کلاس اٹینڈ نہیں کرنے دینے […]

بک ریویو : طلاق کے موضوع پر ایک ضروری مگر نامکمل کتاب

مسلمان ‘ عقیدہ کو ٹھیس ‘ لگنے والی زبان سے دوری بناکر اب شہریت کے حقوق کی زبان بولنا سیکھ رہے ہیں، تو لازمی ہے کہ ان کو انصاف اور مساوت کے معیار کو ان مدعوں پر بھی نافذ کرنا ہوگا جن کو لمبے وقت سے قوم کا اندرونی معاملہ کہہ‌کرخاموشی اختیار کر لی جاتی رہی ہے

ممبئی : تین طلاق بل کے خلاف لاکھوں مسلم خواتین کا مظاہرہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اس احتجاجی مظاہرے کے لیے مسلم اکثریتی علاقوں مدن پورہ،محمد علی روڈ،ماہم ،باندرہ بھارت نگر،شیخ مصری انٹاپ ہل ،گوونڈی ،جوگیشوری ،اندھیری ،ڈونگری ،ناگپارہ اور دیگر علاقوں سے سینکڑوں بسیں اور کاریں روانہ ہوئیں ۔

بک ریویو: مسلمان عورتوں کی موجودہ صورت حال اور حیثیت پر سوال پوچھتی کتاب

غزالہ جمیل کی کتابMuslim Women Speak Of Dreams and Shacklesمیں مسلمان عورتوں کو بولتے ہوئے سنا جا سکتا ہے ۔کسی بھی کتاب میں اب تک عورتوں کو پڑھنا ہی ایک تجربہ رہا ہے ،اس لیے اس کتاب میں ان کو سننا ،ان کی زبان میں سننا ایک غیر معمولی بات ہے۔

رقیہ بیگم کا سوال،اس تہذیب یافتہ سماج میں ہماری حیثیت کیا ہے؟

’ہم سنتے ہیں، کہ زمین سے، غلامی کا نظام ختم ہو گیا ہے، لیکن کیا، ہماری غلامی، ختم، ہوئی ہے؟  نہیں نا !  ‘ ’میں جب کرشیانگ اور مدھو پور گھومنے گئی تو وہاں سے خوبصورت پتھر اکٹھے کرکے لائی۔  جب اڑیسہ اور مدراس کے سمندر کنارے پر […]

طلاق ثلاثہ قانون کے متعلق 25 سوال

لوک سبھا نے طلاق بد عت یا ایک مجلس کی تین طلاق سے متعلق بل کواکثریت سے پاس کر دیا ہے۔ اب اس بل کو راجیہ سبھا سے پاس ہونا ہے۔ عام طور پر قانون انسانی زندگی سے اٹھے سوالوں کا جواب دینے کے لئے ہوتے ہیں۔ انسانی […]

2017 : عورتوں کے لیےمشکلات مگر حصولیابی کا سال

2017میں بھی عورتوں نےثابت کیا کہ انھیں نہ صرف مشکل حالات سے لڑنے کا ہنر معلوم ہے بلکہ وہ اپنی قابلیت اور فتح کے پرچم بلند کر سکتی ہیں ۔ آئیےکچھ ایسی ہی ہستیوں کے بارے میں جانتے ہیں جنھوں نے سال 2017میں سماج کی پدریت کو تہ و بالا کرتے ہوئےمختلف میدانوں میں دنیا کے سامنے اپنی پہچان کا پرچم لہرایا ۔

تین طلاق پر قانون:امت شاہ نے بتا یا انقلابی قدم ،سماج پارٹی کے راج بھر نے پوچھا ہندو عورتوں کے لئے اپنا منصوبہ بتائے بی جے پی

امت شاہ نے کہا کہ 28 دسمبر کا دن ہندوستانی تاریخی میں سنہری حرفوں میں لکھا جائے گا۔ سماج پارٹی کے رما شنکر راج بھر نے کہامسلم خواتین کی فکر کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہندو عورتوں کے لئے اپنا منصوبہ بتانا چاہیے۔

وزیر اعظم کے نام مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر کا خط :طلاق ثلاثہ کو جرم قرار دیے جانے سے حکومت گریز کرے

’حکومت اس سلسلہ میں قانون سازی کو ضروری خیال کرتی ہے تو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور ان مسلم خواتین تنظیموں سے جو مسلم عورتوں کی حقیقی نمائندہ ہیں ،لازمی طور پر مشورہ کیا جائے۔‘ نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے وزیر اعظم کے […]

کیا طلاق ثلاثہ کو جرم قرار دیے جانے سے مسلمان عورتوں کو فائدہ ہوگا؟

دی وائر اردو کے ہفتہ وار ویڈیو شو’ان دنوں‘کے ایپی سوڈ8- میں دیکھیے ’طلاق ثلاثہ کو جرم قرار دیے جانے کی حکومت کی قواعد اورمسلمان عورتیں‘ کے موضوع پرپلاننگ کمیشن کی سابق ممبر اور حقوق انسانی کی نامور کارکن سعیدہ سیدین حمیدکے ساتھ مہتاب عالم کی بات چیت […]

’طلاق ثلاثہ کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہئے ‘

مسلم خاتون کارکنوں نے کہا، مجوزہ قانون میں طلاق ثلاثہ کے ساتھ نکاح، حلالہ اور ایک سے زیادہ شادی کا مسئلہ  بھی شامل ہو۔ تمام سیاسی جماعتیں مل‌کر مسلم خواتین کے مدعوں کو حل کریں۔ نئی دہلی : ایک بار میں تین طلاق (طلاق بدعت) کے خلاف بل […]

آج کل خواتین نے لکھنا اور پڑھناکم کردیا ہے یا انہیں موقع نہیں ملتاہے : انجمن اسلام کے صدر

انہوں نے کہاکہ اردو ذریعہ تعلیم پر بحرانی دورآیا ہواہے، اس لیے ضروری ہے کہ اردوداں طبقہ اردو کے فروغ وترقی کے لیے جامع وٹھوس منصوبہ بندی بنائی جائے۔ ممبئی: انجمن اسلام کریمی لائبریری میں معروف شاعرہ اورسماجی کارکن ڈاکٹر ممتاز پیر بھائی کے مجموعہ کلام ’انداز بیاں‘کے […]

ہندوستانی مسلم خواتین کی سماجی سرگرمیاں اورمذہبی طبقہ کا ردعمل

عورتوں کے معاملات میں قدم قدم پرمذہب اورروایت کا حوالہ دینے والی یہ ذہنیت اس بات کوآسانی کے ساتھ بھول جاتی ہے کہ اس ملک میں خواتین کوان کے حقوق کی ضمانت خودآئین دیتا ہےاورجنس کی بنیاد پرکسی قسم کی تفریق قانونی اوراصولی طورپرممکن نہیں۔  پچھلے چند مہینوں […]