Narendra Modi

بالی ووڈ کا نیا نیشنل ازم…

اب فلموں میں ایک نئی چیز نظر آ رہی ہے۔ یہ ہے مشتعل وطن پرستی کا تیور ، جو نہ صرف سوشل میڈیا اور سماج کے ایک خاص طبقے میں دکھائی دینے والے نیشنلزم سے میل کھاتا ہے، بلکہ موجودہ حکومت کے ایجنڈے کے ساتھ بھی اچھے سے قدم ملاکر چلتا ہے۔

آٹھ سالہ بچی کے ساتھ وحشیانہ حرکت یہ دکھاتی ہے کہ ہم کمینگی کی کن گہرائیوں میں ڈوب چکے ہیں

وزیر اعظم کے نام لکھے ایک خط میں ریٹائرڈ نوکرشاہوں نے کہا کہ یہ خط صرف اجتماعی شرم یا اپنی تکلیف کو آواز دینے کے لئے نہیں بلکہ سماجی زندگی میں زبردستی شامل کر دی گئی نفرت اور تقسیم کے ایجنڈے کے خلاف لکھا گیا ہے۔

جگنیش کی گرفتاری،ٹائمز ناؤ کی بریکنگ نیوزاور مودی کے دعووں کا سچ

ٹی وی چینلوں کے بریکنگ نیوز کی اشاعت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور یہ سلسلہ جب حقیقت کے برعکس ہوتا ہے تو میڈیا کی ذمّہ داری پر سوال کھڑے کرتا ہے۔ ٹائمز ناؤ نے اس بار بھی اپنی بریکنگ نیوز میں جھوٹے دعوے کیے۔

ایس سی ایس ٹی کو جھوٹے مقدمے میں پھنسایا جا رہا ہے:بی جے پی دلت ایم پی

اٹاوا سے بی جے پی رکن پارلیامان اشوک دوہرے نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر الزام لگایا ہے کہ دو اپریل کو ہوئے بھارت بند کے بعد ایس سی ایس ٹی کے لوگوں پر ظلم وزیادتی ہو رہی ہے۔ نئی دہلی: بھارتی جنتا پارٹی کے ایک اور […]

بی جے پی دلت ایم پی کا الزام ، یوگی آدتیہ ناتھ مجھے ڈانٹ‌کر بھگا دیتے ہیں

ایس سی فرنٹ کے ریاستی صدر اوراترپردیش کے رابرٹس گنج سے رکن پارلیامان چھوٹےلال کھروار نے وزیر اعظم کو خط لکھ‌کر وزیراعلیٰ کے ساتھ ریاستی صدر مہیندرناتھ پانڈے اور سکریٹری سنیل بنسل کی بھی شکایت کی ہے۔

’منھ میں رام بغل میں چھری ‘والی کہاوت سچ کر رہی ہے بی جے پی اور مودی حکومت : مایاوتی

بی ایس پی سپریمونے کہا، ‘راجیہ سبھا انتخاب نتیجہ کے باوجود ایس پی اور بی ایس پی کے درمیان جاری تال میل سے بی جے پی کے لوگ بہت بری طرح پریشان ہیں۔ میں ان کو بتانا چاہتی ہوں کہ ہماری یہ نزدیکی اپنی خود غرضی کے لئے نہیں ہے۔ یہ مفاد عامہ میں ہے۔ ‘

ہمارے ’عظیم ‘ کھلاڑی مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کیوں نہیں کھڑے ہوتے؟

ہمارے عظیم کھلاڑیوں کو عوام سرآنکھوں پر بٹھاتی ہے، مگر عوام پر جب ایسا کوئی برا وقت آتا ہےجس کے لئے حکومت یا سماج کا ایک طبقہ ذمہ دار ہو تو وہ ایسے غائب ہو جاتے ہیں، گویا اس دنیا میں رہتے نہ ہوں۔

خاص رپورٹ : فنانس سیکرٹری کو دیوالی پر’ تحفے ‘ میں ملے سونے کے بسکٹ پر کیوں اٹھ رہے ہیں سوال

فنانس سیکرٹری ہنس مکھ ادھیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ قیمتی تحفہ توشہ خانہ بھجوا دیا تھا، لیکن وہ یہ نہیں بتا پائے کہ انہوں نے اس بارے میں جانچ‌کے حکم کیوں نہیں دئے۔

لینن کے بعد تمل ناڈو میں پیریار اور بنگال میں شیاما پرساد مکھرجی کےمجسمہ کو نقصان پہچایا گیا

تریپورہ کے سبروم شہر میں لینن کے ایک اور مجسمہ کو نقصان پہچایاگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی نے ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کارروائی کی ہدایت دی۔

وزیر اعظم مودی کے آدھار کارڈ اور الیکشن شناختی کارڈ کی تفصیل نہیں دی جا سکتی : انفارمیشن کمیشن

آر ٹی آئی کی دفعہ 8(1) (جے) کے تحت ذاتی اطلاعات سے جڑی ایسی جانکاریاں نہیں دینے کی چھوٹ ہے جن کا وسیع پیمانے پر مفاد عامہ سے کوئی تعلق نہیں ہے یا جس سے کسی شخص کی رازداری میں بلاضرورت دخل ہوتا ہو۔

کیا مودی حکومت کی کیش لیس انڈیا مہم ناکام ہو گئی ہے؟

ریزرو بینک آف انڈیا کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق نوٹ بندی کے 15 مہینے بعد بازار میں تقریباً اتنا ہی کیش آ گیا ہے جتنا 8 نومبر 2016 سے پہلے تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 8 نومبر 2016 کی رات کالے دھن پر روک تھام، […]

بینک قرض کی ہیراپھیری کے معاملے میں’ نیو انڈیا‘میں کچھ نہیں بدلا

چاہے ہیراکاروبار کا معاملہ ہو یا بنیادی ڈھانچوں کے کچھ بڑے منصوبے، کام کرنے کا طریقہ ایک ہی رہتا ہے-منصوبے کی لاگت کو بڑھاچڑھاکر دکھانا اور بینکوں اور ٹیکس دہندگان کا زیادہ سے زیادہ پیسہ اینٹھنا۔