گجرات کے سریندر نگر کے انندرا گاؤں میں ایک سرکاری امداد یافتہ اسکول میں منعقدہ ایک پروگرام میں طالبعلموں کو اپنے والدین کے موبائل فون لانے کی ہدایت دی گئی تھی، جس کا استعمال کرتے ہوئے انہیں بی جے پی کے ممبر کے طور پر رجسٹر کیا گیا۔
گزشتہ دنوں کانگریس، سی پی آئی اور سی پی آئی (ایم ایل) نے اپنی شکایت میں الزام لگایا تھا کہ راجستھان کے بانس واڑہ میں مودی کی تقریر، انتخابی ریلیوں میں ان کا بار بار رام مندر کا ذکر کرنا اور کانگریس کے منشور کو مسلم لیگ کا بتانا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، جس پر الیکشن کمیشن نے بی جے پی صدر جے پی نڈا کو نوٹس جاری کیا تھا۔
راجستھان میں نریندر مودی کی نفرت انگیز تقریر کی بڑے پیمانے پر تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے تقریباً ایک جیسے دو خط 25 اپریل کو بی جے پی اور کانگریس صدور – جے پی نڈا اور ملیکارجن کھڑگے کو بھیجے ہیں۔ کانگریس صدر کو ملا خط بی جے پی کی جانب سے راہل گاندھی کے خلاف درج کرائی گئی شکایت پر مبنی ہے۔
عرضی گزار نے دلیل دی ہے کہ وی وی پی اے ٹی اور ای وی ایم کو لے کر ماہرین نے طرح طرح کے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ قبل میں ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی ووٹوں کی گنتی کے درمیان مبینہ تضادات کے باعث یہ ضروری ہے کہ تمام وی وی پی اے ٹی پرچیوں کو احتیاط سے شمار کیا جائے۔
انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کمپنی کے ایم ڈی آچاریہ بال کرشن اور رام دیو کو شخصی طور پر پیش ہونے کو کہا تھا۔ اب ایک حلف نامے میں بال کرشن نے اشتہارات کے لیے معافی مانگی ہے اور کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مستقبل میں ایسے اشتہارات جاری نہ ہوں۔
اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی جانب سے الیکشن کمیشن کو الیکٹورل بانڈ کے دو سیٹ دستیاب کرائے گئے ہیں، جن میں بانڈ خریدنے والی کمپنیوں اورانہیں کیش کرانے والی سیاسی جماعتوں کی فہرست ہے، لیکن کسی بھی فہرست میں بانڈ نمبر دستیاب نہیں کرائے جانے کی وجہ سے اس کی تصدیق کرنا ممکن نہیں ہےکہ کون سی کمپنی یا شخص کس سیاسی جماعت کو چندہ دے رہا تھا۔
رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے ذریعے مانگی گئی معلومات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ریلوے اسٹیشنوں پر لگائے گئے وزیر اعظم نریندر مودی کی فوٹو والے ہر مستقل سیلفی بوتھ کی لاگت 6.25 لاکھ روپے ہے، جبکہ ہر عارضی سیلفی بوتھ کی لاگت 1.25 لاکھ روپے ہے۔ یہ جانکاری سینٹرل ریلوے نے فراہم کی تھی، جس کے بعد بغیر کوئی نوٹس دیے اس کے ایک افسر کا تبادلہ کر دیا گیا۔
ستمبر 2023 میں ریلوے بورڈ نے 19 زونل ریلوے کے جنرل منیجر کو اسٹیشن پر سیلفی بوتھ لگانے کو کہا تھا۔ اس بارے میں ایک آر ٹی آئی درخواست کے جواب میں صرف سینٹرل ریلوے نے ہی اس کی لاگت کے بارے میں جانکاری دی تھی۔
کیرل ہائی کورٹ دو عقیدت مندوں اور مندر کے آس پاس کے رہائشیوں کی طرف سے دائر ایک عرضی کی سماعت کر رہی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس کے ممبروں کی طرف سے مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر ڈرل / ہتھیاروں کی ٹریننگ مندر میں آنے والے عقیدت مندوں اور تیرتھ یاتریوں، بالخصوص خواتین اور بچوں کے لیے پریشانی کاسبب بن رہی ہے۔
ویڈیو: مقبول بھوجپوری گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھوڑ کو حال ہی میں پولیس نے ان کے مشہورگیت ‘یوپی میں کا با’ کے سیزن 2 کے لیے نوٹس جاری کیاتھا۔ انہوں نے گیت میں کانپور دیہات میں انسداد تجاوزات مہم میں ہوئی ماں اور بیٹی کی موت پر طنز کیا تھا۔ اس پر سینئر صحافی شرت پردھان کا نظریہ۔
معروف بھوجپوری گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھوڑ کے انتہائی مقبول گیت’یو پی میں کا با’کے سیزن 2 کے ایک نئے گیت میں کانپور دیہات میں انسداد تجاوزات مہم کے دوران ماں – بیٹی کی موت کے حوالے سے طنز کیا گیا ہے۔ یوپی پولیس نے انہیں نوٹس بھیج کر کہا ہے کہ اس گیت کی وجہ سے معاشرے میں بدامنی اور تناؤ کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق، مہاراشٹر میں ناگپور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ہتھیاروں کے ‘غیر قانونی قبضے’کے سلسلے میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے خلاف شکایت موصول ہونے کے باوجود مقدمہ درج کرنے میں مبینہ ناکامی کے لیے یہ نوٹس جاری کیا ہے اور چار ہفتے کے اندر جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔
اپنے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے کہا کہ جب تک کہ مساجد میں لگے لاؤڈ اسپیکر بند نہیں ہو جاتے، ان کی پارٹی کے کارکنان اونچی آواز میں ہنومان چالیسہ بجانا جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب مہاراشٹر میں حکمراں شیو سینا نے مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کے لیے 3 مئی کی ڈیڈ لائن کے حوالے سے ایم این ایس سربراہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ الٹی میٹم سے نہیں چلتا، یہاں قانون کی حکمرانی ہے۔
سپریم کورٹ نے کووڈ 19وباکی وجہ سے ای میل، فیکس اور وہاٹس ایپ سمیت مختلف ڈیجیٹل ذرائع سے نوٹس بھیجنے کو منظوری دیتے ہوئے کہا کہ وہاٹس ایپ پر دو بلیوٹک دکھنے کا مطلب مانا جائےگا کہ اس کووصول کنندہ نے نوٹس یا سمن دیکھ لیا ہے۔
لکھنؤ: کاشی ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں ہوئی لاٹھی چارج کے معاملےکا از خود نوٹس لیتے ہوئے قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے ریاستی سرکار سے پورے معاملے کی رپورٹ طلب کی ہے۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ این ایچ آر سی […]