opposition leaders

آسام نفرت کے حصار سے کیسے نکلے گا؟

ہمنتا بسوا شرما بنگلہ بولنے والے مسلمانوں کے خلاف جو مہم چلا رہے ہیں، اسے وہ یہ کہتے ہوئے جائز قرار دیتے ہیں کہ یہ مقامی اسامیا مسلمانوں کے خلاف نہیں صرف دراندازوں کے خلاف ہے۔ اگر مان بھی لیں کہ یہ مسلمان ٹھیٹ اسامیا نہیں ہیں، تو بھی ان کے خلاف تشدد کی ترغیب اور تشدد کی – کیا قانون اجازت دیتا ہے؟

آسام سی ایم کے مسلم مخالف اور فرقہ وارانہ ویڈیو پر سپریم کورٹ از خود نوٹس لے: ہائی کورٹ کے سابق جج

بی جے پی کی آسام یونٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ ہمنتا بسوا شرما کو مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہوئے دکھانے والے ویڈیو پر الہ آباد ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس گووند ماتھر نے شدید اعتراض کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی پیغامات کے پس پردہ تشدد اور نفرت کو معمول بنانے کی کسی بھی کوشش کو روکنے کے لیے سخت قانونی اور عدالتی کارروائی ضروری ہے۔

آسام کے وزیر اعلیٰ کے ویڈیو پر کانگریس کا سخت ردعمل، کہا – یہ نسل کشی کی کھلی اپیل ہے

بی جے پی کی آسام یونٹ کی جانب سے پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو میں وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا شرما کو مسلمانوں پر گولی چلاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ بڑے پیمانے پر مذمت کے بعد اس ویڈیو کو ہٹا لیا گیا ہے۔ کانگریس قائدین نے ویڈیو کو ’آئین کے سینے پر گولی‘ قرار دیا ہے۔

آکاش وانی اور دوردرشن نے اپوزیشن لیڈروں کی تقریر سے مسلم اور بینکرپسی جیسے الفاظ حذف کروائے

لوک سبھا انتخابات کے دوران قومی اور ریاستی سطح کی جماعتوں کو آکاش وانی اور دوردرشن کے ذریعے عوام تک اپنا پیغام پہنچانے کے لیے وقت دیا جاتا ہے۔ اپوزیشن کے دو لیڈران – سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری اور آل انڈیا فارورڈ بلاک کے جی دیوراجن نے کہا کہ ان کی تقریروں میں ترمیم کی گئی۔

مختار انصاری کی موت سے ایک ہفتہ قبل عدالت نے زہر دینے کے الزام کے حوالے سےجیل سے رپورٹ طلب کی تھی

گزشتہ 21 مارچ کو بارہ بنکی کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے مختار انصاری کی عرضی پر شنوائی کرتے ہوئے باندہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی تھی کہ وہ 29 مارچ تک انصاری کو مبینہ طور پر زہر دیے جانے کے معاملے میں انصاری کی صحت اور سیکورٹی کے بارے میں رپورٹ پیش کریں۔

مختار انصاری کی موت: اپوزیشن رہنماؤں نے زہر دینے کے دعوے کو دہرایا، تحقیقات کا مطالبہ

اتر پردیش کی باندہ جیل میں بندگینگسٹر سے سیاستداں بنے 63 سالہ مختار انصاری کی ایک اسپتال میں موت کے بعد ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہی اپوزیشن کے کئی رہنماؤں نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اپوزیشن لیڈروں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، میں جھکوں گا نہیں: ہیمنت سورین

ویڈیو: ای ڈی نے بدھ کے روز جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو زمین گھوٹالہ سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا ہے۔ اس سے پہلے سابق مرکزی وزیر کپل سبل کے ساتھ ہوئی ان کی بات چیت۔

ای ڈی مطلب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ یا بی جے پی کا الیکشن ڈپارٹمنٹ؟

ویڈیو: اپوزیشن پارٹیوں کے حوالے سے ای ڈی کا اب تک کا پورا کام کاج کیسا رہا ہے؟ کتنے مقدمات درج کیےگئے؟ کتنے پر مقدمہ چلایا گیا، کتنے کو سزا دی گئی؟ کون کون سے بڑے معاملے ہیں؟ ای ڈی کے پورے ڈھانچے اور کام کاج کے بارے میں ماہرین کی کیا رائے ہے؟ ان باتوں کی تفتیش اس ویڈیو میں کی گئی ہے۔

تیجسوی، سسودیا، راہل گاندھی کے پیچھے ای ڈی، کیا اپوزیشن 2024 کا الیکشن جیل سے لڑے گی؟

ویڈیو: شمالی ہند سے لے کر جنوبی ہند تک اپوزیشن لیڈروں سے مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کی پوچھ گچھ اور کارروائی کے بارے میں دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن، سینئر صحافی نلن ورما اور رماکانت چندن کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہی ہیں عارفہ خانم شیروانی۔