Resign

پروین شیخ، (PC- X/@ParveenShaikh1)

ممبئی: ہندوتوا ویب سائٹ کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کے بعد اسکول نے مسلمان پرنسپل کو نوکری سے نکالا

دائیں بازو کی ویب سائٹ اوپ انڈیا نے 24 اپریل کو ممبئی کے گھاٹ کوپر واقع سومیہ اسکول کی پرنسپل پروین شیخ کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی بنیاد پر ان کے سیاسی خیالات پر سوال اٹھاتے ہوئے ایک مضمون شائع کیا تھا۔پروین نے اسکول انتظامیہ کے فیصلے کو سیاسی بتایا ہے۔

پروین شیخ۔ (تصویر: لنکڈ ان)

ممبئی: ہندوتوا ویب سائٹ کے ذریعے نشانہ بنائے جانے کے بعد اسکول نے مسلم پرنسپل سے استعفیٰ دینے کو کہا

دائیں بازو کی ویب سائٹ اوپ انڈیا کے جس مضمون کی بنیاد پر سومیہ اسکول، گھاٹ کوپر، ممبئی کی پرنسپل پروین شیخ سے استعفیٰ طلب کیا گیا ہے، اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شیخ نے ایسے کئی ٹوئٹ لائک کیے تھے جو’حماس حمایتی، ہندو مخالف، بھارتیہ جنتا پارٹی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی تنقید کرنے والے تھے۔

وبھاکر شاستری (بالکل دائیں) بی جے پی میں شامل ہونے کے دوران۔ (تصویر بہ شکریہ: ایکس)

کانگریس سے استعفیٰ دینے کے بعد سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے پوتے بی جے پی میں شامل ہوئے

بی جے پی میں شامل ہوتے ہوئے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے پوتے وبھاکر شاستری نے وزیر اعظم مودی، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ اور دیگر رہنماؤں کا لال بہادر شاستری کے ‘جئے جوان، جئے کسان’ کے نظریے سے جڑنے کی اجازت دینے کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کانگریس کے ٹکٹ پر تین پارلیامانی انتخابات میں حصہ لیا اور تینوں میں انہیں شکست کا منھ دیکھنا پڑا۔

(علامتی تصویر،بہ شکریہ: پکسابے)

بہار: ’سخت‘ تعلیمی اصلاحات سے ناراضگی، دو ماہ میں 150 سے زیادہ اساتذہ نے استعفیٰ دیا

بہار میں حال ہی میں بحال ہونے والے اساتذہ میں سے کچھ نے کہیں اور نوکری لینے کے لیے استعفیٰ دیا ہے اور اکثر نے مبینہ طور پر گزشتہ چھ ماہ میں بہار کے محکمہ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کے کے پاٹھک کی جانب سے شروع کی گئی اصلاحات کی وجہ سے نوکری چھوڑی ہے۔ اساتذہ کے ترک ملازمت کی ایک وجہ دیہی علاقے اور دور دراز کی پوسٹنگ بھی ہے۔

ایس چندیرا پریانگا۔ (تصویر بہ شکریہ: ایکس)

پڈوچیری: واحد خاتون وزیر نے ذات پات اور صنفی امتیاز کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دیا

پڈوچیری کی آل انڈیا این آر کانگریس – بھارتیہ جنتا پارٹی گٹھ بندھن سرکار میں ٹرانسپورٹ کی وزیر ایس چندیرا پریانگا نے کہا ہے کہ ‘مجھے احساس ہو رہا تھا کہ مجھے ذات اور جنس کی بنیاد پر مسلسل تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔’ ان کا تعلق دلت برادری سے ہے۔

جسٹس روہت دیو۔ (فوٹوبہ شکریہ: بامبے ہائی کورٹ کی ویب سائٹ)

بامبے ہائی کورٹ کے جج نے عدالت میں استعفیٰ دیا، کہا – عزت نفس کے خلاف کام نہیں کر سکتا

بامبے ہائی کورٹ کے جسٹس روہت دیو نے جمعہ کو ناگپور کورٹ روم میں اچانک استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ وہاں موجود ایک وکیل کے مطابق ، انہوں نے کہا کہ وہ اپنی عزت نفس کے خلاف کام نہیں کر سکتے۔

دہلی کے وزیر راجندر پال گوتم۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

دہلی: تبدیلی مذہب پروگرام پر تنازعہ کے بعد عآپ وزیر راجندر پال گوتم نے استعفیٰ دیا

سیما پوری سے ایم ایل اے راجندر پال گوتم نے دسہرہ پرمنعقد بودھ مذہب اپنانے کے پروگرام پر تنازعہ کے بارے میں کہا کہ بی جے پی کو امبیڈکر اور ان کے 22 عہد پر اعتراض ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ استعفیٰ دے رہے ہیں تاکہ ان کی وجہ سے اروند کیجریوال اور پارٹی پر کوئی آنچ نہ آئے۔

1904 NSC.00_49_05_01.Still017

ملک میں فرقہ وارانہ نفرت اور تشدد کا طوفان؛ منموہن سنگھ استعفیٰ دیں !

ویڈیو: رام نومی اور ہنومان جینتی پر تشدد کے بعد ملک کی مختلف ریاستوں میں فرقہ وارانہ واقعات کا سلسلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ان واقعات پر دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔