Supreme Court

آسام میں دستک دے رہا ہے روہنگیا جیسا بحران

آل انڈیا یونائٹیڈ فرنٹ کے صدر اور رکن پارلیمان مولانا بدرالدین اجمل نے جو جمعیة علماصوبہ آسام کے صدر بھی ہیں ، موجودہ حالات کے لئے آسام کی کانگریس حکومتوں اور اس کی قیادت کو سب سے زیادہ ذمہ دارقرار دیتے ہیں۔ ہندوستان کا شمال مشرقی صوبہ آسام […]

فون پر ایس سی -ایس ٹی کے خلاف  اس کی پہچان کو لے کر تبصرہ جرم : سپریم کورٹ

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے پبلک پلیس میں فون پر ایس سی-ایس ٹی کے خلاف برادری کی پہچان کو لے کر کچھ بھی تبصرہ کرنے کو جرم قرار دیا ہے۔اس کے لیے 5برس کی قید بھی ہو سکتی ہے۔اس سلسلے میں کورٹ نے ایک شخص کے خلاف […]

پولیس اصلاحات سے متعلق توہین کی عرضی پر سماعت کا فیصلہ

نئی دہلی : سپریم کورٹ نےآج پولیس اصلاحات پرسال 2006میں دئے گئے اپنے احکامات کو نافذ نہ کرنے کے معاملے میں دائر کی گئی توہین کی عرضی پر سماعت کرنے کا فیصلہ کیا۔عرضی میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ سال 2006 میں پولیس اصلاحات پر دئے گئے سپریم کورٹ […]

جج رشوت معاملہ : ایس آئی ٹی جانچ کا مطالبہ خارج

سپریم کورٹ نے ایک جج کی مبینہ رشوت خوری معاملے کی ایس آئی ٹی کے ذریعہ چھان بین کے  مطالبہ کواہانت آمیز کہا ہے۔ نئی دہلی:سپریم کورٹ نے سینئر وکیل کامنی جیسوال کی اس عرضی کو مسترد کردیا جس میں میڈیکل کالج میں داخلے کے ایک گھپلے میں […]

مزدوروں کے لئے مختص فنڈ سے خریدے گئے لیپ ٹاپ،واشنگ مشین،سپریم کورٹ حیران

کورٹ نے مرکزی لیبر سیکرٹری کو 10 نومبر سے پہلے پیش ہوکر یہ بتانے کی ہدایت دی ہے کہ قانون کا نفاذ کس طرح سے ہوا ،اور کیوں اس کا غلط استعمال ہوا۔ نئی دہلی : کنسٹرکشن لیبر پر خرچ کے لئے جمع 29000 کروڑ روپے کے فنڈ […]

ویاپم گھوٹالہ: 490 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل، وزیر اعلی شیوراج سنگھ کا ذکر نہیں

سپریم کورٹ نے سی بی آئی کو ویاپم معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ اس معاملے میں سی بی آئی کی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ریکیٹیئرس نے امیدواروں اور سالوور کو وياپم کے حکام کی مدد سے ایک دوسرے کے رول نمبر فراہم کئے اور […]

سپریم کورٹ نے ہادیہ کے والد سے کہا لڑکی کوکورٹ کے سامنےپیش کریں

ہادیہ  کے والد اور کیس کے مدعا علیہ کے ایم اشوكن کو حکم دیا کہ وہ 27 نومبر کو اگلی سماعت کے دوران لڑکی اكھیلا اشوكن عرف ہاديہ کو پیش کریں۔ چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم كھانولكر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے مسلم […]

پارلیامنٹ میں بحث کے نام پر ہمارے آئینی حقوق کو نہیں چھینا جا سکتا : سپریم کورٹ

اگر حکومت کسی معاملے پر قانون نہیں بناتی ہے تو سپریم کورٹ اس کے لئے قدم اٹھا سکتا ہے۔ نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو کہا کہ کسی مسئلے پر پارلیامنٹ میں بحث کے نام پر اس کے آئینی حقوق کو نہیں چھینا جا سکتا ہے۔ چیف […]

بلقیس بانو معاملہ : پولیس اور ڈاکٹروں کی سزا کے بارے میں گجرات حکومت سے جواب طلب

عدالت عظمی نے گجرات حکومت سے اس ضمن میں چار ہفتوں کے اندر جواب دینے کو کہا ہے۔ نئی دہلی : آج سپریم کورٹ نے 2002 کے گجرات فسادات کی متاثرہ بلقیس بانو کو زیادہ معاوضہ دینے کے لئے علیحدہ درخواست دائر کرنے کامشورہ دیاہے،ساتھ ہی گجرات حکومت […]

گجرات: مذہبی مقامات کے انہدام کا معاملہ اور عدلیہ کا موقف

سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے تناظر میں وسیع النظری سے غور کرنے پر بہت سارے پہلو سامنے آتے ہیں جو سپریم کورٹ کے موقف کو کمزور کرتے ہیں اور انصاف پسندی پر سوالیہ نشان لگا دیتے ہیں۔ شنوائی مکمل ہونے کے تقریباً 16 ماہ بعد ، سپریم […]

آئندہ سماعت تک روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس نہ بھیجا جائے:سپریم کورٹ

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے روہنگیاپناہ گزینوں کو آئندہ سماعت تک ملک سے باہر بھیجنے کی کسی بھی تجویز پر آج روک لگادی۔ عدالت عظمی نے آئندہ سماعت کے لئے 21 نومبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کہا کہ جب تک معاملے کی آئندہ سماعت نہیں ہوجاتی […]

سپریم کورٹ نے پوچھا، رہائی کی سفارش کے باوجود کیوں بھری ہیں جیلیں؟

سپریم کورٹ نے اتّر پردیش، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کے چیف سکریٹری کو جیل میں سالوں سے رہ رہے قیدیوں کی حالت پر حلف نامہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ نئی دہلی :سپریم کورٹ نے نالساکے ذریعے رہائی کی سفارش کئے جانے کے باوجود بڑی تعداد میں […]

سپریم کورٹ نے نابالغ بیوی کے ساتھ جسمانی تعلقات کو ریپ قرار دیا

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے آج اپنے ایک اہم فیصلے میں کہا کہ 18سال سے کم عمر کی بیوی کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنا ریپ ہے۔ جسٹس مدن بی لوکر اور جسٹس دیپک گپتا کی بنچ نے ایک غیر سرکاری تنظیم ’انڈی پینڈنٹ تھاٹ‘ کی جانب […]

سپریم کورٹ نے موت کی سزا کے طریقے پر حکومت سے مانگا جواب

 لاءکمیشن کی 187ویں رپورٹ کی بنیاد پر  مرکز کو نوٹس جاری کیاگیاہے۔ مرکز کو تین ہفتے کے اندر نوٹس کا جواب دینا ہے۔ نئی دہلی : سپریم کورٹ نے موت کی سزا پانے والے مجرم کو موت واقع ہونے تک پھانسی پر لٹکانے کے قانونی اصول کو چیلنج […]

گاندھی قتل معاملے کی جانچ والی اپیل پر امریندر شرن کورٹ کے معاون مقرر

شنوائی کے دوران سپریم کورٹ نے پہلے کہا کہ جس معاملے پر برسوں پہلے فیصلہ ہوچکا ہے ،اس پر قانوناً  کچھ بھی نہیں کیا جاسکتا ۔ نئی دہلی : سپریم کورٹ نے مہاتما گاندھی کے قتل کی جانچ پھر سے کرائے جانے کی  اپیل پر آج جمعہ کو […]

ہادیہ معاملہ : سپریم کورٹ کا سوال ،کیا ہائی کورٹ بالغوں کی شادی کو رد کر سکتی ہے؟

غورطلب ہے کہ اپنی عرضی میں ہادیہ کے ‘شوہر ‘ شفین نے عدالت سے اپنے اس حکم کوواپس لینے کی التجا کی ہے۔ نئی دہلی:کیرل کی اکھلا/ہادیہ کیس میں آج عدالت عظمیٰ نےکیرل ہائی کورٹ کے فیصلے پر سوال قائم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا عدالت عالیہ […]

دین دیال اپادھیائے:مسلم مخالف ذہنیت کوسرکاری فلاسفرکیوں بنایا جارہا ہے؟

ان کواس طرح پیش کر نے کی کوشش کی جارہی ہے جیسے اس ملک میں گاندھی کے بعدوہی سب سے بڑے دانشور /فلاسفر ہوں ،جن کو پہچانا نہیں گیا۔تو پہلا سوال یہی ہے کہ وہ کس قسم کے فلاسفر ہیں،جن کو ان کے جنم کے 100ویں سال میں […]

گئو رکھشا معاملہ: تشدد کے متاثرین کو معاوضہ دیناریاستوں کی ذمہ داری

سپریم کورٹ نے آج کہا ہے کہ ذمہ داری ریاستوں کی ہے کہ وہ گئو رکھشا کے نام پر ہونیوالے تشدد کے شکار لوگوں کو معاوضہ دے۔ نئی دہلی : سپریم کورٹ نے آج کہا ہے کہ ذمہ داری ریاستوں کی ہے کہ وہ گئو رکھشا کے نام […]

طلاق ثلاثہ پر فیصلہ جمہوری قدروں کی بحالی ؟

 اس فیصلے میں تمام فریقوں کے ایشوز، مسائل اور شکایتوں کو بے حد دانشوری سے  جگہ دی گئی ہے ،جیسا کہ پانچوں ججوں نے ایک رول پلے طریقہ کار کی طرح اپنے خیالات کا اظہار کیا  ہے چنانچہ اس پورے  فیصلے کو  ہم دقیانوسیت بنام لبرل اور   ایک  […]

گؤ رکشا معاملہ: سبھی ضلعوں میں نوڈل افسر مقررہو:سپریم کورٹ

عدالت عظمی نے تشددکے واقعات کے مد نظر ہر ریاست کے چیف سکریٹریوں سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی مدد سے قومی شاہراہوں کو  گؤ رکشکوں سے محفوظ رکھیں ۔ نئی  دہلی :     گؤ رکشا کےنام پر ہورہے تشددسے ناراض سپریم کورٹ […]

روہنگیا معاملے میں فی الحال سپریم کورٹ کا کوئی عبوری حکم دینے سے انکار

تاہم، عدالت عظمی نے اس معاملے میں مرکزی حکومت کو ایک تفصیلی رپورٹ دینے کا حکم دیا۔ نئی  دہلی:  سپریم کورٹ نے روہنگیا پناہ گزینوں کو میانمار واپس بھیجنے کے حکومت کے فیصلے کے خلاف درخواست پر آج سماعت کے بعد حکومت کو کوئی عبوری حکم جاری کرنے […]

آسام میں مبینہ بنگلہ دیشی گھس پیٹھ اور این آر سی کا مسئلہ

این آر سی کا مسئلہ صرف ایک قانونی  مسئلہ نہیں ہے ،اس میں ان چیزوں کے علاوہ یہ دیکھنا بھی ضروری ہے کہ جو بھی فیصلہ لیا جائے وہ انسانیت کے نظریے سے بھی قابل قبول ہو۔ ہندوستان کا شمال مشرقی ریاست آسام حال ہی میں سرخیوں میں […]

اب سیکولر دلیلوں سے مسلمانوں کو مارنے کی کوشش ہورہی ہے: پروفیسر اپوروانند

گجرات فساد (2002) میں منہدم عبادت گاہوں کے معاوضے کو لے کر سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر پروفیسر اپوروانند کا تبصرہ گجرات فساد (2002) میں عباد ت گاہوں اور مقبروں کے انہدام کے سلسلے میں ایک معاملے کی سماعت میں سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنایا ہے […]

بد عنوانی کے سنگین الزام کے بعد بھی کسی شخص کو چیف جسٹس بنایا جا سکتا ہے ؟

جسٹس دیپک مشرا کو ملک کا چیف جسٹس بنائے جانے پر سوال اٹھا رہے ہیں سابق وزیر قانون شانتی بھوشن۔ نوٹ : یہ مضمون جسٹس دیپک مشرا کے چیف جسٹس بننے کے اعلان کے بعد مرتب کیا گیا تھا ۔جسسٹس دیپک مشرا نے پیر کو 45ویں چیف جسٹس […]

مذہبی ڈھانچہ تعمیراتی کیس: سپریم کورٹ نے گجرات ہائی کورٹ فیصلے کو الٹ دیا

 نئی دہلی :  آج سپریم کورٹ نے گجرات حکومت بڑی راحت دیتے ہوئے 2002 کے فسادات کے دوران تباہ ہونے مذہبی مقامات خاص طور پر مساجدوں کی از سرنوتعمیرکے گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے آج مسترد کردیا اوراس معاملے میں ریاستی حکومت کی معاوضہ تجویز کو منظوری دے […]

پرائیوسی کے حق کی نگرانی ؟

پرائیوسی کے حق کوعام طور پر یوں سمجھا جاتا ہے کہ یہ ایک فرد کو اپنے نجی معاملات کو راز رکھنے کا حق دیتا ہے اور اس میں کسی بھی طرح کی مداخلت کو ناجائز مانا جاتا ہے۔دنیا کے کئی ممالک میں یہ حق آئینی طور پر موجود […]

آسام : چار ہفتے کے اندر غیر ملکی قرار دیئے گئے باشندوں کی نشاندہی کرے حکومت : سپریم کورٹ

عدالت میں یہ بات سامنے آئی کہ جن 48لاکھ خواتین کے سر پر غیر ملکی شہریت کی تلوار لٹکی ہوئی ہے۔ ا ن میں تقریباً تین لاکھ مرد بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنی شہریت کے ثبوت کے طور پر گاؤں پنچایت سرٹیفکیٹ ہی جمع کیا ہے ۔ […]

رازداری (پرائیویسی) کا حق بنیادی حقوق کے زمرہ میں: سپریم کورٹ

چیف جسٹس جے ایس کیہئر کی صدارت والی آئینی بنچ نے آج کہا کہ رازداری کا حق بنیادی حقوق کے زمرہ میں آتا ہے۔ اس سلسلہ میں آئینی بینچ نے ایم پی سنگھ اور کھڑگ سنگھ معاملے میں عدالت عظمی کے پہلے کے فیصلے کو بھی پلٹ دیا۔ […]

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا، 10 ستمبر تک انتظار کیجئے

لکھنؤ :  تین طلاق کے سلسلے میں آج سپریم کورٹ کے فیصلے کا قانونی مطالعہ کرنے کے بعد آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ 10 ستمبر کو بھوپال میں مجوزہ اجلاس میں غورخوض کرے گا۔ عدالت عظمی کے فیصلے کے فوری بعد بورڈ کے رکن مولانا خالد رشید […]

سپریم کورٹ کا فیصلہ:طلاق بدعت غیر قانونی

 پانچ رکنی آئینی بنچ کے تین ارکان  نے طلاق بدعت کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ روایت غیر اسلامی ہے۔ نئی دہلی : سپریم کورٹ نے آج اپنے اکثریت کے فیصلے میں طلاق بدعت (مسلسل تین بار طلاق کہنے کی رسم) کو غیر آئینی قرار […]