فری اسپیچ کلیکٹو کی ایک رپورٹ کے مطابق، 2025 میں اظہار رائے کی آزادی سے متعلق 40 حملوں میں سے 33 میں صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ہراساں کیے جانے کے 19 واقعات میں سے 14 صحافیوں سے متعلق تھے۔ اظہار رائے کی آزادی کی خلاف ورزیوں کی سب سے زیادہ تعداد گجرات میں ریکارڈ کی گئی اس کے بعد اتر پردیش اور کیرالہ میں۔
اتراکھنڈ کے کاشی پور میں 22 دسمبر کو ایک کشمیری شال فروش پر ہندو رائٹ ونگ کے کارکنوں نے حملہ کیا تھا۔ معاملے میں بجرنگ دل کے کارکن اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پچھلے پندرہ دن میں یہ دوسرا واقعہ ہے جب کشمیری شال فروش کو ہندو رائٹ ونگ کے کارکنوں نے نشانہ بنایا اور ہراساں کیا ہے۔
مدھیہ پردیش کے شیو پوری کی ایک خاتون کی نیند کی گولیاں اور کیڑے مار دوا کھانے کے بعد حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے اپریل میں مقامی بی جے پی لیڈر اور شیو پوری میونسپل کونسل کی صدر کے بیٹے کے خلاف ریپ کا الزام لگایا تھا۔ مبینہ طور پر زہر کھانے سے پہلے لکھے ایک نوٹ میں انہوں نے گزشتہ سات ماہ کے دوران ذہنی طور پر ہراساں کیے جانے اور دھمکیوں کا ذکر کیا ہے۔
اتر پردیش کے فتح پور ضلع کے موئی گاؤں میں منگل کو ایک 200 سال پرانے مزار کو مبینہ طور پر منہدم کرنے کے الزام میں پولیس نے بجرنگ دل کے ایک کوآرڈینیٹر کو گرفتار کیا ہے اور کئی دیگر ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ توڑ پھوڑ کے دوران ملزم بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال کا ذکر کر رہے تھے۔
اڑیسہ کے سمبل پور میں مبینہ طور پر ‘غیر قانونی بنگلہ دیشی’ ہونے کے الزام میں پیٹ-پیٹ کر ہلاک کر دیے گئے مغربی بنگال کے مزدورکی شناخت 19 سالہ جوئیل رانا کے طور پر ہوئی ہے۔ مہلوک کے ایک رشتہ دار نے تصدیق کی کہ جوئیل کی عمر 19 سال تھی … نہ کہ 30 سال، جیسا کہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے۔
فروری 2024 میں سپریم کورٹ کے الیکٹورل بانڈ اسکیم کو ختم کرنے کے بعد پہلے مالی سال 2024-25 میں مرکز میں برسراقتدار بی جے پی نے اپنی مالی پوزیشن کو مزید مضبوط کیا ہے اور اپنے اہم حریف کانگریس سے 12 گنا زیادہ چندہ اکٹھا کیا ہے۔
کم لوگوں کو علم ہے کہ منموہن سنگھ نے بڑی سریلی آواز پائی تھی، وہ ‘لگتا نہیں ہے جی میرا’ اور امریتا پریتم کی نظم ‘آکھاں وارث شاہ نوں، کتھوں قبراں وچوں بول’ بڑی پرسوز آواز میں گاتے تھے۔ اردو زبان پر عبور رکھنے کے ساتھ ساتھ وہ اردو ادب اور شاعری کا بھی ستھرا ذوق رکھتے تھے۔
حالیہ برسوں میں عیسائیوں کے خلاف مہم میں تیزی آئی ہے۔ ہندوستان کی آبادی کے صرف 2.3 فیصد عیسائی ہیں۔ ہندوستان کی آبادی میں ان کا حصہ گزشتہ کئی دہائیوں سے یہی رہا ہے۔ تو پھر تبدیلی مذہب کی وجہ سے عیسائیوں کی آبادی میں دھماکہ خیز اضافہ کا خطرہ اتنا حقیقی کیوں لگتا ہے؟
جامعہ ملیہ اسلامیہ بی اے (آنرس) سوشل ورک کے سوالنامے میں ‘مسلمانوں پر مظالم’ سے متعلق سوال شامل کرنے پر ایک پروفیسر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ متعدد طلباء نے اسے ‘اکیڈمک آزادی پر حملہ’ قرار دیتے ہوئے معطلی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انٹرویو: یہودی عالم ربی ڈیوڈ فیلڈمین کے مطابق، فلسطینیوں کی تکلیف دو برس کی نہیں بلکہ 70 برس پر محیط ہے۔ اسرائیل کا وجود ہی خدا کے خلاف بغاوت کا تسلسل ہے، اور جب تک یہ بغاوت ختم نہیں ہوتی، نہ فلسطین کو سکون ملے گا اور نہ یہودیوں کو۔
سپریم کورٹ کی جانب سے الیکٹورل بانڈ اسکیم کو غیر آئینی قرار دینے کے بعد الیکٹورل ٹرسٹ کے ذریعے سیاسی جماعتوں کو ملنے والا کارپوریٹ چندہ 2024-25 میں تین گنا بڑھ کر 3,811 کروڑ روپے پہنچ گیا ہے۔ نو الیکٹورل ٹرسٹوں نے مجموعی طور پر3,811.37 کروڑ کا چندہ دیا ہے، جس میں سے مرکز میں حکمراں بی جے پی کو3,112.50 کروڑ روپے ملے، جو کل چندے کا تقریباً 82 فیصد ہے۔
چھتیس گڑھ حکومت نے یوم تاسیس کی تشہیر پر تقریباً 6 کروڑ 90 لاکھ روپے خرچ کیے، جبکہ ریاست کے سوامی آتمانند اسکولوں کے لیے سالانہ فنڈنگ میں تقریباً 64 فیصد کی کمی کر دی گئی ہے۔ اسکولوں کے سامنے بجلی کے بلوں کی ادائیگی سمیت بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے۔
آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے بنگلہ دیش میں ہندوؤں سے وہاں جاری بدامنی کے درمیان متحد رہنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیت ہونے کی وجہ سے صورتحال مشکل ہے اور عالمی ہندو برادری کو زیادہ سے زیادہ تحفظ کو یقینی بنانے میں ان کی مدد کرنی چاہیے۔
پی ڈی پی لیڈر التجا مفتی نے جمعہ کو بہار میں ایک خاتون ڈاکٹر کا ‘نقاب’ ہٹانے کے معاملے میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پولیس میں شکایت دی ہے۔ دریں اثنا، واقعہ کے مرکز میں رہیں آیوش ڈاکٹر نے اب تک ڈیوٹی جوائن نہیں کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 20 دسمبر ان کی جوائننگ کی آخری تاریخ تھی۔
حال ہی میں ہریانہ میں پریکٹس کے دوران باسکٹ بال کا پول گرنے سے دو باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کی جان چلی گئی۔ ریاست کے محکمہ کھیل نے کچھ عہدیداروں کو معطل تو کیا، لیکن خود کو کلین چٹ دیتے ہوئے یہ بھی کہہ دیا کہ جہاں حادثہ ہوا، اس کا ذمہ محکمہ کے پاس نہیں تھا ۔ سوگوار خاندانوں کا کہنا ہے کہ بھلے ‘عالمی معیار کی’ سہولیات میسر نہ ہوں، لیکن انہیں کم از کم اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ کوئی بچہ کھیلتے ہوئے اپنی جان نہ گنوا بیٹھے۔
دہلی پولیس نے دہلی میں کہیں بھی، یہاں تک کہ مقررہ احتجاجی مقام جنتر منتر پر بھی منریگا کو ختم کرنے کے پارلیامنٹ کے اقدام کے خلاف احتجاج کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ نریگا سنگھرش مورچہ نے بتایا کہ پولیس نے جنتر منتر پر احتجاج کی اجازت کے لیے 10 دن قبل درخواست کی شرط عائد کی ہے۔
کیرالہ کے مختلف ڈاک خانوں میں 18 دسمبر کو کرسمس کی تقریبات منعقد ہونی تھی، لیکن جب ملازمین نے مبینہ طور پر’آر ایس ایس گن گیتم’ کو گانے سے انکار کر دیا تو پروگرام کو رد کر دیا گیا۔ راجیہ سبھاممبر جان برٹاس نے مرکزی وزیر مواصلات جیوترادتیہ سندھیا کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ہندوستان میں کرسمس صرف ایک ثقافتی موقع نہیں ہے، بلکہ عقیدہ، ہم آہنگی اور خیر سگالی کا اظہار ہے۔
یوگی آدتیہ ناتھ کے ایس آئی آر میں بے ضابطگیوں کے بارے میں بولنے والے ملک کے پہلے بھاجپائی چیف منسٹر بننے کو کچھ لوگوں نے اس سے پہلے دیگر وزرائے اعلیٰ کی جانب سے ایس آئی آر سے متعلق بے ضابطگیوں کی شکایتوں کی تصدیق کے طور پر دیکھا ہے۔ تاہم، کئی حلقوں میں یہ سوال پوچھا جانے لگا ہے کہ کیا یوپی میں ایس آئی آر میں ’کھیل‘ کرنے کے ارمانوں کے برعکس بی جے پی کو ہی بڑے نقصان کا ڈر ستانے لگا ہے؟
جموں و کشمیر میں دی وائر کے نامہ نگار جہانگیر علی کا موبائل فون بغیر کسی قانونی بنیاد کے ضبط کیا جانا، صحافیوں کو ڈرانے کی کوشش ہے۔ جموں و کشمیر پولیس کی یہ کارروائی میڈیا کی آزادی پر جبرکی ایک اور مثال ہے۔
نتیش کمار کی بدتمیزی اور بے حیائی کے دفاع میں دلائل پیش کیے جا رہے ہیں کہ وزیر اعلیٰ کو خواتین مخالف یا مسلم مخالف نہیں کہا جا سکتا کیونکہ انہوں نے دونوں کے حق میں بہت کام کیے ہیں۔ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ نے کسی طرح میری مدد کی ہے تو میں آپ کو اپنے ساتھ بدتمیزی کرنے کا حق دے دوں؟
نتن نبین کو بی جے پی کے قائم مقام صدر کے طور پر مقرر کرنے کا فیصلہ نریندر مودی کی قیادت کی اسی کڑی کا حصہ ہے، جس کے تحت پارٹی صدر کے عہدے کو مسلسل کمزور کیا گیا ہے۔ نئے صدر کا اپنا سیاسی وزن بہت کم ہے۔ حالاں کہ یہ قدم بہار میں ایک بڑا انتخابی داؤ بھی ہے۔
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے حجاب کھینچنے کے واقعہ کے بعد آیوش ڈاکٹر نصرت پروین نے تقرری کا خط ملنے کے باوجود سرکاری ملازمت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔
مغربی بنگال میں ایس آئی آر کے تحت الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی مسودہ ووٹر لسٹ ریاست میں طویل عرصے سے جاری سیاسی بیانیہ کو چیلنج کرتی ہے۔ اعداد و شمار ثابت کرتے ہیں کہ جنہیں ‘باہری’ کہا جاتا ہے، وہ دراصل سب سے زیادہ عرصے سے آباد ‘ٹھوس’ اور حقیقی شہری ہیں۔
بشارالاسد کے زوال کے ایک سال بعد، دنیا کے میڈیا آوٹ لیٹ ’نئے شام’ کے بارے میں مختلف اور متضاد سرخیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ یہاں سب سے بنیادی سوال یہ نہیں کہ ملک کس سمت جا رہا ہے، بلکہ یہ ہے کہ رات کہاں گزاری جائے۔
منگل کو مغربی بنگال کے چیف الیکٹورل آفیسر نے ایس آئی آر کے تحت ریاست کی ڈرافٹ ووٹر لسٹ سے حذف کیے گئے ناموں کی فہرست جاری کی۔ اس میں سے 5,820,898 پہلے سے رجسٹرڈ ووٹر کے نام مختلف وجوہات -موت، ٹرانسفر، ڈپلی کیشن، گمشدگی اور دوسری وجوہات کی بنا پر ہٹائے گئے ہیں۔ متاثرہ لوگ 15 جنوری تک اپنے دعوے اور اعتراضات درج کر سکتے ہیں۔
دہلی کی ایک عدالت نے نیشنل ہیرالڈ کیس میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور سونیا گاندھی کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے دائر منی لانڈرنگ کی شکایت کو خارج کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ ای ڈی کی شکایت پی ایم ایل اے کے تحت قابل سماعت نہیں ہے کیونکہ یہ معاملہ کسی ایف آئی آر پر نہیں بلکہ نجی شکایت پر مبنی ہے۔
وشو ہندو پریشد نے ’سانسکرتک سجگتا‘ یعنی’ثقافتی بیداری‘ کے نام پر ہندوؤں سے کرسمس نہ منانے کی اپیل کی ہے۔ قانون کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مذہبی آزادی اور آئین کی تمہید میں درج بھائی چارے کے اصولوں کے خلاف ہے۔
سینئر سی پی آئی (ایم) لیڈر اور راجیہ سبھا کی سابق رکن برندا کرات نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو خط لکھ کر اتر پردیش حکومت کی جانب سے 2015 میں محمد اخلاق کو بھیڑ کے ذریعے پیٹ -پیٹ کر ہلاک کیے جانے کے معاملے میں ملزمین کے خلاف مقدمہ واپس لینے کے اقدام میں مداخلت کی درخواست کی ہے۔
انوشہ رضوی کی فلم ‘دی گریٹ شمس الدین فیملی’ کے کرداروں کے نام بھلے مسلم ہیں، مگر ان کی اداکاری میں ہندو راشٹر کے کرداروں کی پرچھائی تیر رہی ہے۔ نعروں کی آواز سنائی دے رہی ہے۔ فلم کے پردے پر ان میں سے کوئی براہ راست نظر نہیں آتا، پھر بھی ان کی موجودگی کا احساس گامزن ہے۔ یہی اس فلم کا کمال ہے۔
بنگلور، حیدرآباد اور دہلی میں کی گئی فیلڈ اسٹڈیز سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ڈیجیٹل مزدور کی اوسط آمدنی 12 سے 15 ہزار روپے ماہانہ ہے۔ 60 فیصد ورکرز کے پاس کوئی کنٹریکٹ نہیں ہے۔ 75 فیصد کے پاس سوشل سکیورٹی نہیں ہے۔ 90 فیصد کو نہیں معلوم اصل کمپنی کون ہے۔
سنگیتا بروآ پیشاروتی پریس کلب آف انڈیا (پی سی آئی) کی پہلی خاتون صدر منتخب ہوئی ہیں۔ ان کے پینل نے سنیچر کو ہوئے انتخابات میں 21-0 سے کلین سویپ کرتے ہوئے تمام عہدوں پر جیت درج کی۔
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی آے) کی جانب سے 100 فیصد سزایابی کی شرح کا دعویٰ کرنے کے ایک سال بعد دی وائر کی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ طویل مدتی حراست، ضمانت سے انکار اور تفتیش کاروں کے دباؤ کی وجہ سے درجنوں ملزمین، جن میں بیشتر مسلمان ہیں، اپنا مقدمہ شروع ہونے سے پہلے ہی خود کو مجرم مان لینے کو مجبور ہو رہے ہیں۔
عالمی عدم مساوات 2026 کی رپورٹ کے مطابق، دنیا کی امیر ترین 10 فیصد آبادی کی آمدنی باقی 90 فیصد لوگوں کی کل آمدنی سے بھی زیادہ ہے۔ وہیں، ہندوستان میں 10 فیصد لوگ کل قومی آمدنی کا 58 فیصد کماتے ہیں، جبکہ نیچے کے 50 فیصد لوگ صرف 15فیصد۔
لوک سبھا میں منگل کو انتخابی اصلاحات پر بحث شروع ہوئی۔ اس دوران اپوزیشن نے 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جاری ایس آئی کارروائی آر کی خامیوں کو اجاگر کیا۔ بحث کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن پر غیر جانبداری کے فقدان کا الزام لگایا اور بیلٹ پیپر سے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔
سی بی آئی نے ریلائنس ہوم فائنانس اور ریلائنس کمرشل فائنانس کے ساتھ ساتھ ان کے سابق ڈائریکٹروں کے خلاف – جن میں انل امبانی کے بیٹے جئے انمول امبانی بھی شامل ہیں- دو الگ الگ بینک فراڈ کے معاملات میں کیس درج کیا اور ان کے احاطے کی تلاشی لی۔
انسانی حقوق کے عالمی دن سے پہلے 50 سے زیادہ ہندوستانی تنظیموں اور تقریباً 200 ماہرین نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے بین الاقوامی کمیونٹی کو آدھار ماڈل سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آدھار ایک ناکام اور خطرناک شناختی نظام ہے، جس کی وجہ سے ہندوستان میں بڑے پیمانے پر اخراج اور رازداری کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔
بی جے پی پر کچھ سال پہلے سوچھ بھارت، بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اور کسان سیوا جیسی سرکاری اسکیموں کے نام پر عوام سے ‘غیر قانونی طور پر’ چندہ اکٹھا کر نے کا الزام لگا تھا۔ صحافی بی آر ارونداکشن کو آر ٹی آئی کے توسط سے معلوم ہوا ہے کہ بی جے پی کو ان اسکیموں کے لیے چندہ جمع کرنے کی کوئی خصوصی اجازت یا منظوری نہ تو مرکزی حکومت کے کی کسی وزارت سے ملی تھی، نہ ہی پی ایم او سے۔
پارلیامنٹ کے سرمائی اجلاس کے دوران حکومت نے بتایا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 2014 سے اب تک منی لانڈرنگ کے 6,444 معاملے درج کیے ہیں۔ وہیں، محکمہ انکم ٹیکس نے اسی مدت میں 13,877 معاملے درج کیے اور 9,657 چھاپے ماری کی۔ انکم ٹیکس کے معاملوں میں 522 افراد کو قصوروار ٹھہرایا گیا اور 963 کو بری کیا گیا۔ محکمہ نے 3,345 معاملے واپس لے لیے۔
مشہور زمانہ مصنف سلمان رشدی نے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ہندوستان میں بڑھتی ہوئی ہندو قوم پرستی، مسلمانوں کی امیج کو نشانہ بنائے جانے اور صحافیوں – مصنفین پر دباؤ کے حوالے سےتشویش کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے کئی دہائیوں قبل ان خطرات کے آثار دیکھ لیے تھے، جن کی تصدیق اب ہو رہی ہے۔
گزشتہ 22نومبر کو اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تمام ضلع حکام کو مبینہ ‘دراندازوں’ کی نشاندہی کرنے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ اب لکھنؤ میونسپل کارپوریشن نے ایک کریک ڈاؤن شروع کیا ہے، جس میں سب سے پہلےآسام سے آنے والے اور چھوٹے موٹے کام کر کے روزی کمانے والے 50 سے زیادہ خاندان نشانےپر آ گئے ہیں۔