ویڈیو: مایاوتی کے اقتدار میں آنے، ان کے سیاسی سفر اور اتر پردیش کی سیاست میں ان کے مقام کو سمجھنے کے لیےدی وائر کی عارفہ خانم شیروانی نے بجنور ٹائمس کے ایڈیٹر سوریہ منی رگھوونشی سے بات چیت کی۔
ویڈیو: دی وائرکی ٹیم اتر پردیش کے مین پوری ضلع کے للو پور گاؤں پہنچی۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق، اس گاؤں میں منہ کے کینسر کے مریضوں کی تعداد ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔ یہاں لوگوں کا کہنا ہے کہ سماج وادی حکومت میں یہاں کینسر اسپتال بنایا گیا تھا، لیکن بی جے پی کی حکومت کےآنے بعد سےاس اسپتال کے تالے تک نہیں کھولے گئے۔
ویڈیو: اتر پردیش میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو مین پوری کی کرہل سیٹ سے اسمبلی الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔ بی جے پی نے ان کے خلاف مرکزی وزیر ایس پی سنگھ بگھیل کو میدان میں اتارا ہے۔ دی وائر نے مین پوری کے لوگوں سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ وہ کس امیدوار کو ووٹ دیں گے۔
تلنگانہ کے بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ نے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے حق میں ووٹ نہیں دینے والوں کو انتخابات کے بعد نتائج بھگتنے ہوں گے۔ اگر وہ وزیر اعلیٰ کی قیادت کی حمایت نہیں کرتے تو انہیں ریاست چھوڑنا ہوگا۔
ویڈیو: اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کی اہلیہ تزئین فاطمہ اس وقت رام پور صدر سے ایم ایل اے ہیں۔ اس بار اسمبلی انتخاب میں ایس پی نے اعظم خان کو یہاں سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ ان کے خلاف بی جے پی نے آکاش سکسینہ کو ٹکٹ دیا ہے۔
ویڈیو: اتر پردیش کے قنوج میں آلو کےکسانوں کی پریشانی کی سب سے بڑی وجہ آوارہ جانور ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی بی جے پی کی ریاستی حکومت کے گائے کے ذبیحہ پر پابندی کے فیصلے کا اثر مویشیوں کی تجارت پر پڑا ہے۔ گائے کے تحفظ کےمبینہ گروہوں کے خوف سے مویشی تاجر ڈھنگ سے اپنا کاروبار نہیں کر پا رہے ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سےانہیں اپنے مویشیوں کو چھوڑنےکے لیے مجبور کیا گیا ہے۔
ویڈیو: اتر پردیش کے رام پورضلع کی سور ٹانڈہ سیٹ سے اعظم خان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کے سامنے اپنا دل کے امیدوار حمزہ میاں میدان میں ہیں۔ حمزہ میاں کے والد سابق وزیر نواب کاظم علی خان عرف نوید میاں بھی کانگریس کے امیدوار ہیں۔ وہ رام پور سٹی اسمبلی سیٹ سے ایس پی ایم پی اعظم خان کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں۔دی وائر کی ٹیم نے سور ٹانڈہ میں لوگوں سے اس بارے میں بات کی۔
ویڈیو: اتر پردیش اسمبلی انتخابات میں ایک سیٹ ایسی بھی ہے، جہاں لڑائی راج گھرانے کے بیچ ہے۔ رام پور سیٹ پردو راج گھرانے آمنے سامنے ہیں۔ رام پور کے محمد اعظم خان اور نواب کاظم علی عرف نوید میاں کے بیچ انتخابی مقابلہ ہے۔
ویڈیو: اتر پردیش اسمبلی انتخاب کے پیش نظر بجنور میں صحافیوں سےوہاں کے مسائل اور ممکنہ فاتح امید واروں کے بارے میں بات چیت۔
ویڈیو: اتر پردیش اسمبلی انتخاب کے حوالے سے ریاست میں بے روزگاری کی صورتحال پر اظہار خیال کر رہے ہیں سینئر صحافی شرت پردھان۔
ویڈیو: اتر پردیش کے بجنور شہر میں زیادہ تر آبادی مسلم کمیونٹی کی ہے اور اس کے بعد دلت آبادی ہے۔ دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی نے یہاں مسلم کمیونٹی کے لوگوں سے بات کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں یہاں کے لوگوں کا رجحان کیا ہے۔
ویڈیو: سینئر صحافی شرت پردھان اتر پردیش انتخابات میں بی جے پی کی پولرائزیشن کی سیاست، یوگی آدتیہ ناتھ کے ایجنڈے اور سماج وادی پارٹی کی پوزیشن پر اظہار خیال کر رہے ہیں۔
ویڈیو: اتر پردیش کی سیاست کے بااثر لیڈر اورپرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے سربراہ شیو پال یادو ایس پی کے ٹکٹ پرکیوں انتخاب لڑنے جا رہے ہیں؟ وہ اپنی پارٹی کے کارکنوں کی ناراضگی کو کیسے دور کریں گے اور انتخابی نتائج کیا ہو سکتے ہیں؟ دی وائر کے ساتھ ان کی بات چیت۔
چار جنوری کو الہ آباد میں رہ کر پڑھائی کرنے والے اور مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طالبعلم اچانک سڑکوں پر نکل آئے اور تالی-تھالی پیٹتے ہوئےمؤخربھرتیوں کو پُرکرنے کامطالبہ کرنے لگے۔ ان کا کہنا تھاکہ وہ روزگار جیسے اہم مدعے پر سوئی ہوئی حکومت کونیند سےجگانا چاہتے ہیں۔
سماجی و معاشی ترقی کے ایجنڈہ کو آگے بڑھانے کے بجائے یوگی آدتیہ ناتھ نے کھلے طور پر اپنی پوری طاقت مسلمانوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنے اور مندر بنوانے میں صرف کی ہے۔
ویڈیو: زرعی قانون کو واپس لینےکے بعدبھی کسانوں میں ناراضگی ہے۔کیا جاٹ اور مسلمان متحد ہو کر ووٹوں سے یوگی حکومت کو نقصان پہنچا پائیں گے؟ مظفر نگر فسادات کے بعدکیا صورتحال ہے ؟ انڈین فارمریونین کےصدر نریش ٹکیت نےعارفہ خانم شیروانی کو دیے گئے انٹرویو میں ان تمام سوالوں کے جواب دیے۔
ویڈیو: اتر پردیش کا مغربی جاٹ اکثریتی حصہ کسانوں کے احتجاجی تحریک کے بعد سے سرخیوں میں ہے۔ جاٹ اور مسلمانوں کی یکجہتی نے مغربی اتر پردیش میں آر ایل ڈی کے دعوے کو مضبوط کیا ہے۔ دی وائر کی عارفہ خانم شیروانی نے شاملی میں رہنماؤں سے یہاں کے سیاسی اور اہم زمینی مسائل کے بارے میں جاننے کی کوشش کی۔
ویڈیو: مظفر نگر کے جولا گاؤں کے رہنے والے غلام محمد80 کی دہائی میں بھارتیہ کسان یونین کے قیام کے وقت مہندر سنگھ ٹکیت کے ساتھ تھے۔سال 2013 میں مظفر نگر فسادات نے جاٹوں اور مسلمانوں کے درمیان ایک گہری خلیج پیدا کر دی تھی جو اب سات سال گزرنے کے بعد بھی نظر آ رہی ہے۔ یوپی انتخابات سے قبل ان مسائل پر 85 سالہ غلام محمد سے دی وائر کی عارفہ خانم شیروانی نے کی بات چیت۔
ویڈیو: مغربی اتر پردیش کسانوں کی تحریک کا مرکز رہا ہے اور اتر پردیش کے انتخابات کی چابی بھی مغربی اتر پردیش کے ہاتھ میں ہے۔ کیا جاٹ-مسلم ایک بار پھر بی جے پی کے نقصان کی وجہ بنیں گے؟
ویڈیو: اتر پردیش میں اگلے سال ہونے والےاسمبلی انتخاب سے پہلے سماجوادی پارٹی سے اتحاد کرنے والے سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے سربراہ او پی راج بھر سےعارفہ خانم شیروانی سے بات چیت۔ راج بھر نے2017 کا اسمبلی انتخاب بی جے پی کے ساتھ مل کر لڑا تھا۔انہیں کابینہ وزیر بھی بنایا گیا تھا، لیکن وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کشیدگی کے بعد 2019 کے عام انتخاب سے پہلے وہ عہدے سے استعفیٰ دےکر بی جے پی سے الگ ہو گئے تھے۔
ویڈیو: اگلے سال کی شروعات میں ہونے والے اتر پردیش اسمبلی انتخاب سے پہلے دی وائر کی ٹیم راجدھانی لکھنؤ کے امین آباد علاقے میں جاکر لوگوں کی رائے جانی۔
یوپی میں خواتین کےلیے 40 فیصدی سیٹوں کااعلان کرکے پرینکا گاندھی نے ایک طرح سے یہ صاف کر دیا ہے کہ کانگریس سیٹوں کی ایک بڑی تعداد پرانتخاب لڑےگی۔ یعنی دوسری پارٹیوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ یا اتحاد نہیں کرےگی۔خواتین کو بااختیار بنانےکے داؤ کو اس قدر تشہیر کے ساتھ کھیلنے کا تبھی کوئی تک بنتا ہے، جب آپ انتخابی جدوجہد میں اپنی موجودگی کو کو نمایاں طور پربڑھائیں۔