کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں طلبہ کی تحریک پر پارلیامنٹ میں جواب دینا چاہیے تھا، نہ کہ یکطرفہ ویڈیو پیغام جاری کرنا چاہیے تھا۔ کھڑگے نے وزیر اعظم سے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو عہدے سے ہٹانے اور طلبہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ وہیں، راہل گاندھی نے پیپرلیک معاملے میں حکومت سے جوابدہی کا مطالبہ کرنے والے طلبہ سے تحریک سے دور رہنے کی اپیل کرنے پر دہلی یونیورسٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے (تصویر: پی ٹی آئی)
نئی دہلی: 20 جولائی کو سنسد مارچ کے دوران پولیس کی سخت کارروائی کے بعد دہلی میں جاری طلبہ تحریک مزید شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے جمعہ (24 جولائی) کو ملک بھر میں پرامن احتجاج کی اپیل کی ہے۔
دہلی کے جنتر منتر پر بڑی تعداد میں مظاہرین جمع ہیں، جہاں سی جے پی کے ارکان اپنے مطالبات کے لیے دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان کے اہم مطالبات میں وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ بھی شامل ہے۔
احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ نے سینٹرل دہلی کے کئی میٹرو اسٹیشن بند کر دیے ہیں، کئی علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی ہیں اور آمدورفت کے کئی راستوں پر روک لگا دی ہیں۔ اس کے باوجود دہلی سمیت ملک کے کئی شہروں میں بڑی تعداد میں لوگ احتجاج میں شامل ہو رہے ہیں اور طلبہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔
دریں اثنا، کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملیکارجن کھڑگے کی قیادت میں اپوزیشن نے پارلیامنٹ کے احاطے میں احتجاج کیا۔ اپوزیشن نے پھر سے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔
Congress President and Rajya Sabha LoP Shri @kharge leads the Opposition’s protest inside the Parliament premises, demanding the resignation of Union Education Minister Dharmendra Pradhan.
📍New Delhi pic.twitter.com/dlvpDKyciN
— Congress (@INCIndia) July 24, 2026
وہیں،ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے 26 دن بعد اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی ہے۔
سی جے پی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے کہا ہے کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ آج رات سی جے پی کی ٹیم کے ارکان کو گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، دیپکے نے لوگوں سے اپیل کی کہ اگر انہیں اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار بھی کر لیا جائے تب بھی تحریک جاری رکھی جائے۔
VIDEO | Delhi: “According to new input, CJP team members may be arrested tonight”, says CJP Founder Abhijeet Dipke, urging protesters to continue movement across nation even after arrest.
(Full video available on PTI Videos – https://t.co/n147TvrpG7) pic.twitter.com/6AW7aACtxQ
— Press Trust of India (@PTI_News) July 24, 2026
’من کی بات‘ نہیں، پارلیامنٹ میں جواب دیں: کھڑگے
کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں طلبہ کی تحریک پر پارلیامنٹ میں جواب دینا چاہیے تھا، نہ کہ یکطرفہ ویڈیو پیغام جاری کرنا چاہیے تھا۔ کھڑگے نے وزیر اعظم سے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو عہدے سے ہٹانے اور طلبہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔
जब संसद चल रही होती है तो प्रधानमंत्री को संसद के पटल पर Statement देना होता है, देर रात एक वीडियो बनाकर, संसद के बाहर एकतरफ़ा “मन की बात” नहीं करनी होती !! @narendramodi जी,
आज संसद में आने से पहले, धर्मेंद्र प्रधान को बर्खास्त कर के आइएगा। पहले छात्रों से माफ़ी माँगिए और…
— Mallikarjun Kharge (@kharge) July 24, 2026
وزیر اعظم مودی کے طلبہ کے نام جاری کیے گئے ویڈیو پیغام پر کانگریس کے رکن پارلیامنٹ پون کھیڑا نے کہا،’انہیں سنجیدگی سے کون لے رہا ہے؟ 22 سے 25 دن بعد ایسے بیان دینے سے طلبہ کی شکایات کا حل نہیں نکلے گا۔‘
VIDEO | Parliament Monsoon Session: Congress MP Pawan Khera on PM Modi’s video message for protesting students, says, “Who is taking him seriously? With such statements after 22-25 days, students’ grievances won’t get resolved.”#PaperLeak #MonsoonSession
(Full video available… pic.twitter.com/AFaEGO8xxy
— Press Trust of India (@PTI_News) July 24, 2026
’طلبہ کو دھمکانے کی ہمت کیسے ہوئی؟‘: راہل گاندھی نے دہلی یونیورسٹی کو نشانہ بنایا
اس بیچ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے پیپر لیک معاملے میں حکومت سے جوابدہی کا مطالبہ کرنے والے طلبہ سے تحریک سے دور رہنے کی اپیل کرنے پر دہلی یونیورسٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ طلبہ کو اس طرح دھمکانا قابل قبول نہیں ہے۔
How dare you threaten students for exercising their democratic rights?
Please note, you are the ones that will be held accountable when the time comes. https://t.co/Mx6D19SP5h
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) July 24, 2026
جے این یو کی طلبہ کو جنتر منتر کے قریب جمع ہونے سے بچنے کی ہدایت، تادیبی کارروائی کی وارننگ
جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جنتر منتر اور اس کے آس پاس ہونے والے کسی بھی اجتماع یا احتجاج میں شامل نہ ہوں اور وہاں جانے سے گریز کریں۔
یونیورسٹی نے کہا ہے کہ اس ہدایت کی خلاف ورزی کرنے پر متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے ضابطہ اخلاق کے مطابق تادیبی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔
Advisory
All stakeholders of JNU’s epistemic community are advised to act responsibly and prioritize their personal safety. In accordance with the Hon’ble Supreme Court of India’s directions on public demonstrations, you are requested to refrain from participating in or visiting…— Jawaharlal Nehru University (JNU) (@JNU_official_50) July 24, 2026
دیپکے نے پھر سے دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا
سی جے پی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے ایک بار پھر کہا کہ وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو استعفیٰ دینا چاہیے۔ انہوں نے یہ مطالبہ جمعہ کے روز دہرایا، جس دن سی جے پی اور مرکزی حکومت کے درمیان بات چیت ہونے کا امکان ہے۔
Dharmendra Pradhan Must Resign!
— Abhijeet Dipke (@abhijeet_dipke) July 24, 2026
دیپکے نے کہا کہ ان کی ٹیم دوپہر 12:30 بجے ایک غیر جانبدار مقام پر بی جے پی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کرے گی۔ انہوں نے کہا،’ہم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ سے کم کچھ بھی قبول نہیں کریں گے۔‘
The team will meet JP Nadda at a neutral location at 12.30 pm.
We will not accept anything less than Dharmendra Pradhan’s resignation! pic.twitter.com/j4kHj8HX6H
— Cockroach is Back (@Cockroachisback) July 24, 2026
