خبریں

ہائی کورٹ کا سوال، نجیب معاملے میں کیوں نہیں دلچسپی لے رہی سی بی آئی؟

ہائی کورٹ کے باہر نجیب  کی والدہ فاطمہ نفیس اورطلبا سمیت دوسرے مظاہرین کو پولیس نے حراست میں لیا۔ سوشل میڈیا پر پولیس کی   بربریت والی تصویریں اور ویڈیو وائرل

NajeebMother_DP

Photo : Social Media

نئی دہلی : آج     دہلی ہائی کورٹ نے کہا کہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے گمشدہ طالب علم نجیب احمد کے معاملے میں سی بی آئی کی جانچ میں دلچسپی کا فقدان نظر آتا ہے ۔ کورٹ نے اس سلسلے میں سی بی آئی کو ڈانٹ بھی لگائی  ۔غور طلب ہے کہ یہ معاملہ پانچ مہینے پہلے سی بی آئی کو سونپا گیا تھا۔اس سے پہلے اس معاملے کی تفتیش دلی پولیس کر رہی تھی۔جسٹس جی ایس سستانی اور جسٹس چندر شیکھر کی بنچ نے شنوائی کے دوران اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ سی بی آئی کی طرف سے جو جانکاری دی گئی ہے اور جو اسٹیٹس رپورٹ فراہم کی گئی ہے اس میں بہت تضاد ہے ۔

دریں اثنا آج ہائی کورٹ کے باہر نجیب احمد کی والدہ فاطمہ نفیس اور دوسرے طلبا جو اس معاملے میں انصاف کا مطالبہ کر رہے تھے ،پولیس نے ان سب کو حراست میں لیا۔اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر ایسے کئی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیے گئے ہیں جس میں پولیس مظاہرین کے ساتھ زیادتی کر تے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

(خبررساں ایجنسی بھاشا کے ان پٹ کے ساتھ)