خبریں

ملک بھر میں سیلاب اور بارش کی وجہ سے 537 لوگوں کی جانیں گئیں : رپورٹ

وزارت داخلہ کے نیشنل ایمرجنسی رسپانس سینٹر کے مطابق مہاراشٹر سیلاب اور بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 139لوگوں کی جان گئی  ہے ۔

علامتی تصویر ،فوٹو: پی ٹی آئی

علامتی تصویر ،فوٹو: پی ٹی آئی

نئی دہلی :اتر پردیش کے مختلف حصوں میں 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی وجہ سے 10 لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ 7 لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔ہندوستان لائیو کے مطابق ؛ گزشتہ ہفتے سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے ۔دریں اثنا رواں سال میں اب تک بارش کی وجہ سے 537 لوگوں کی جانیں گئی ہیں ۔وزارت داخلہ کے نیشنل ایمرجنسی رسپانس سینٹر کے مطابق مہاراشٹر سیلاب اور بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 139لوگوں کی جان گئی  ہے ۔ کیرالہ میں 126،مغربی بنگال میں 116،اتر پردیش میں 70،گجرات میں 52 اور آسام میں 34 لوگوں کی جانیں گئی ہیں ۔

وزارت داخلہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہاراشٹر کے 26،مغربی بنگال کے 22 اور آسام کے 21 اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں ۔ اتر پردیش کے کئی اضلاع میں بارش کی وجہ سے ندیوں کے آبی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آسام کے تقریباً 2.17 لاکھ اور مغربی بنگال میں 1.61 لاکھ لوگ سیلاب کی وجہ سے نقل مکانی کو مجبو رہوئے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این ڈی آر ایف کی 12 ٹیم آسام اور 8 ٹیم مغربی بنگال میں تعنیات کی گئی ہے۔ اتر پردیش میں بھی این ڈی آر ایف کی 7 ٹیم سیلا زدہ علاقوں میں بھیجی گئی ہیں ۔ وہیں دہلی میں یمنا ندی کے آبی سطح میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے آس پاس کے علاقوں میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔