پیٹرول ،ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کو لے کر کانگریس کی طرف سے بھارت بند بلایا گیا ہے۔ کئی پارٹیوں نے آندولن کی حمایت کی ہے۔
نئی دہلی: کچھ دن پہلے اشرافیہ تنظیموں کی طرف سے بلائے گئے بھارت بند کے بعد سوموار کو کانگریس کی طرف سے بھارت بند کا اعلان کیا گیا ہے۔ پیٹرول ،ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے کانگریس کی طرف سے بھارت بند آندولن کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ بھارت بند کو سماجوادی پارٹی ، ڈی ایم کے، بی جے ڈی ، این سی پی، آر جے ڈی ، جےڈی ایس، جھارکھنڈ مکتی مورچہ، جھارکھنڈ وکاس مورچہ سمیت تمام پارٹیوں نے اپنی حمایت دی ہے۔
کانگریس نے 21 پارٹیوں کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے مودی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے،’ اس حکومت نے کئی ایسے کام کیے ہیں جو ملک کے مفاد میں نہیں تھے، اس حکومت کو بدلنے کا وقت جلد ہی آئے گا۔ ‘
Modi government has done a number of things that were not in the interest of the nation. The time to change this government will come soon: Former prime minister Manmohan Singh at Congress & opposition parties protest against fuel price hike #BharatBandh pic.twitter.com/t4Fvf5X4G8
— ANI (@ANI) September 10, 2018
مہاراشٹر نو نرمان سینا نے بھی اس کی حمایت کی ہے۔ پارٹی کارکنوں کے ذریعے ممبئی کے پریل میں دکانوں کو آندولن کی حمایت میں جبراً بند کرائے جانے کی اطلاع ہے۔ ممبئی کے اندھیری ریلوے اسٹیشن پر کانگریس کارکنوں کے ذریعے ریل روکی گئی۔ بہار اور مد ھیہ پردیش میں بھارت بند آندولن کے دوران توڑ پھوڑ کی اطلاع ہیں۔
Congress workers carry a motorcycle on a bullock cart during #BharathBandh protests in Delhi's Preet Vihar pic.twitter.com/HD1KyLYLzD
— ANI (@ANI) September 10, 2018
بہار میں جن ادھیکار پارٹی کے کارکنوں کے ذریعے گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ وہیں مدھیہ پردیش کے اجین میں ایک پیٹرول پمپ میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ رائے پور میں بھی کانگریس کارکنوں نے آندولن کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔بھارت بند کو دیکھتے ہوئے ایسٹ کوسٹ زون نے 12 ٹرینیں رد کر دی ہیں۔ اس میں بھونیشور ہاوڑا جن شتابدی ایکسپریس اور بھونیشور وشاکھا پٹنم انٹر سٹی ایکسپریس شامل ہیں۔
#Bihar: The death of the child is not related to bandh or traffic jam, the relatives had left late from their home: SDO Jehanabad Paritosh Kumar on reports that a 2-year-old patient died after the vehicle was stuck in #BharathBandh protests pic.twitter.com/mE8yQRuj2H
— ANI (@ANI) September 10, 2018
دریں اثنا بہار کے جہان آباد میں بھارت بند کی وجہ سے لگے ٹریفک جام میں پھنسنے سے 2 سال کی ایک بیمار بچی کی موت ہونے کی خبر ہے۔ رپورٹس کے مطابق بچی کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا جا رہا تھا ، لیکن وقت پر جام نہ کھلنے کی وجہ سے بچی نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ حالانکہ جہان آباد جے ایس ڈی او پریتوش کمار کا کہنا ہے کہ بچی کے رشتے دار گھر سے اسپتال کے لیے دیر سے نکلے تھے، جس کی وجہ سے بچی کی موت ہوئی۔
Categories: خبریں