وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میڈیکل کالج کا نام بدل کر راجا دشرتھ کے نام پر رکھا جائے گا اور ایئر پورٹ کا نام بھگوان رام کے نام پر رکھا جائے گا۔
نئی دہلی: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو دیوالی کے موقع پر فیض آباد ضلع کا نام بدل کر ایودھیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دیوالی کے موقع پر ایودھیا میں منعقد ایک پروگرام میں انھوں نے کہا؛ ‘ایودھیا ہماری آن بان شان کی علامت ہے، ایودھیا کی پہچان بھگوان رام سے ہیں۔ آج سے اس شہر(فیض آباد )کا نام بھی ایودھیا ہوگا۔ ‘
Ayodhya hamari aan baan shaan ka prateek hai, Ayodhya ki pehchan Bhagwan Ram se hai. Aaj se is janpad(Faizabad) ka naam bhi Ayodhya hoga: UP CM Yogi Adityanath #Diwali pic.twitter.com/PNTSOHvM2v
— ANI UP (@ANINewsUP) November 6, 2018
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ میڈیکل کالج کا نام بدل کر راجا دشرتھ کے نام پر رکھا جائے گا اور ایئر پورٹ کا نام بھگوان رام کے نام پر رکھا جائے گا۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے لوگوں سے کہا کہ میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ایودھیا اور ملک کے جذبات کے ساتھ ہم بھی جڑنا چاہتے ہیں۔ اس لیے ہم نے ان پروگراموں کو رکھا ہے۔ آج یہاں پر کئی مملک کی رام لیلا منعقد کی جائے گی۔ دیپ جلانے کے بعد رام کی مختلف کہانیوں کو دیکھیں گے۔
CM Yogi Adityanath and South Korean first lady Kim-Jung Sook inaugurate the Queen Huh Memorial at Queen Huh Park in Ayodhya. pic.twitter.com/qbDnQQeGZW
— ANI UP (@ANINewsUP) November 6, 2018
کم جُنگ سوک نے یہاں آکر اس پروگرام کو عالمی طور پر مقبول کیا ہے۔ اس کے لیے میں ان کا شکر گزار ہوں۔ ہمارے کوریا کے ساتھ 2000 سال پرانے رشتے آج پی ایم مودی کی وجہ سے نئی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں۔ غور طلب ہے کہ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں منگل کو ایودھیا میں تاریخی دیپ اتسو منایا جا ریا ہے۔ اس پروگرام میں ساؤتھ کوریا کی فرسٹ لیڈی کم جُنگ سوک بھی حصہ لے رہی ہیں۔اس سے پہلے فیض آباد میں سی ایم یوگی کم جنگ سوک نے کوین ہؤ میموریل کے شلا پٹ کا افتتاح کیا تھا۔
(خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں