فیک نیوز راؤنڈ اپ: دہلی فسادات کے وقت سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہوا۔ یہ ویڈیو پاکستان کا تھا جس میں کچھ پولیس اہلکار پاکستانی خواتین کو بری طرح پیٹ رہے ہے۔ ٹوئٹر اور فیس بک پر اس ویڈیو کو عام کرتے ہوئے دعویٰ کیاگیا کہ یہ خواتین اقلیت طبقے کی ہیں اور اُن کے ہندو ہونے کی وجہ سے اُن پرظلم کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہندوستان دورے کے دوران دہلی میں مسلم مخالف فسادات جاری رہے جس میں جعفرآباد، مصطفیٰ آباد اور موج پور جیسے علاقوں میں ہندوتوا کے غنڈوں نے جان و مال کو بہت نقصان پہنچایا۔ یہ فسادات مبینہ طور پر اس وقت منظر عام پر آئے جب بی جے پی کے لیڈر کپل مشرا نے فسادات سے کچھ روز قبل اپنے عوامی خطاب میں دہلی پولیس کو آگاہ کیا تھا کہ اگر تین روز میں شہریت قانون مخالف مظاہروں کوختم نہ کیا گیا تو تین روز بعد برا انجام ہوگا جس کی ذمہ دار دہلی پولیس ہوگی۔یہ تین روز کی مدت ختم ہونے سے پہلے ہی دہلی فسادات کی آگ میں جلنےلگی۔ فسادات کے دوران سوشل میڈیا میں کثیر تعداد میں فیک نیوز کی اشاعت ہوئی۔ کچھ خبریں اور اُن کی حقیقت یہ ہے؛
جعفرآباد شوٹر کی شناخت
24 فروری کو ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں دکھایا گیا تھا کہ ایک نوجوان شخص کھلے سڑک پر بندوق سے گولیاں چلا رہا ہے اور اُس نے بندوق کارُخ دہلی پولیس کے ایک سپاہی کی جانب کر رکھا ہے۔ سوشل میڈیا میں اس شخص کے تعلق سے عام کیا گیا جعفرآباد علاقے میں گولیاں چلانے والا یہ شخص شہریت قانون کا حمایتی ہے اور اس گروپ کا حصہ ہے جس نےفسادات میں مسلمانوں پر حملہ کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان نے ٹوئٹ کیا کہ گولی چلانے والے یہ شخص بی جے پی کا رکن ہے۔
اس کے علاوہ دیگر ٹوئٹر ہنڈلز پر دعویٰ کیا گیا کہ یہ شخص جس بھیڑ کاحصہ ہے، اس بھیڑ میں لوگو کے پاس بھگوا اور زعفرانی رنگ کے جھنڈےنظر آرہے ہیں۔ جو اس بات کی دلیل ہے کہ یہ شخص بی جے پی کی انتہا پسندسیاست کا رکن ہے۔ آلٹ نیوز نے ان دعووں کی حقیقت جاننے کے لیے تفتیش کی اور انکشاف کیا کہ جعفرآباد میں شوٹنگ کرنے والا شخص شہریت قانون کی حمایت کرنے والی بھیڑ کا حصہ نہیں تھا اور یہ کہ اس بھیڑ کے ہاتھ میں بھگوا جھنڈے نہیں تھے۔
آلٹ نیوز نے دی ہندو کے صحافی سوربھ ترویدی اور دی کوئنٹ کی صحافی ایشوریہ ائیر سے رابطہ قائم کیا تو اس وقت موقع پر موجود تھے اور اس تماشے کے گواہ بھی تھے۔ یہ دونوں صحافی اپنے اخبارات کے لیے رپورٹنگ کر رہے تھے۔سوربھ ترویدي نے واضح کیا کہ یہ شخص اس سمت سے بندوق لیے ہوئے آیاتھا جہاں شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شخص ہاتھ میں بندوق لیے جعفرآباد سے موج پور کی جانب جا رہا تھا۔موج پورکی جانب وہ بھیڑ کھڑی تھی جو شہریت قانون کی حمایت میں تھی اور جس کے ساتھ پولیس تھی۔
An anti-CAA protester open fire in #Jaffarabad area. He pointed pistol at policeman but the cop stood firm. He fired around eight rounds. @DelhiPolice pic.twitter.com/0EOgkC6D40
— Saurabh Trivedi (@saurabh3vedi) February 24, 2020
اسی طرح ایشوریہ ائیر نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کیا جس میں وہ جعفرآباد کی طرف سے موج پور کی جانب جا رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں واضح کیا کہ ایک طرف شہریت قانون خلاف مظاہرہ کرنے والے لوگ تھے تو دوسری جانب شہریت قانون کے حمایتی تھے۔ ویڈیو سے واضح ہوتا ہے کہ پولیس موج پور کی جانب سے آرہی ہے اور جعفرآباد کی طرف گولیاں چلا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :فیکٹ چیک: کیا دہلی پولیس نے زخمیوں کوپیٹا اور ان کو قومی ترانہ گانے کے لیے مجبور کیا؟
جعفرآباد کا شوٹر شخص بلا شبہ دوسری جانب سے آیا تھا۔ وہ شہریت قانون کی حمایتی بھیڑ کا حصہ نہیں تھا۔
From ground zero walking right towards the epicentre of violence between Jaffrabad/Maujpur area of north-east Delhi.
On one side are anti-CAA protesters from Jaffrabad & on the other side are pro-CAA protesters from Maujpur.
I report @TheQuint
*Deleted this by mistake. pic.twitter.com/YOuam4MFD4— Aishwarya S Iyer (@iyersaishwarya) February 24, 2020
ائیر کی ٹوئٹ کردہ ویڈیو سے یہ بھی انکشاف ہو جاتا ہے کہ شوٹر کے پیچھےموجود بھیڑ میں لوگوں کے ہاتھ میں بھگوا يا زعفرانی جھنڈے نہیں تھے بلکہ وہ پلاسٹک کی کریٹ تھیں جن کا استعمال دودھ، دہی، ٹماٹر وغیرہ کو حفاظت کے ساتھ رکھنے کے لیے کیا جاتا ہے تاکہ وہ ٹرانسپورٹ کے وقت اپنے ہی وزن سے خراب نہ ہو جائیں۔ مظاہرین ان کریٹوں کا استعمال پتھروں اورگولیوں سے بچنے کے لیے کر رہے تھے۔
پاکستان میں اقلیت خواتین کی پٹائی کی حقیقت۔
دہلی فسادات کے وقت سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہوا۔ یہ ویڈیو پاکستان کا تھا جس میں کچھ پولیس اہلکار پاکستانی خواتین کو بری طرح پیٹ رہے ہے۔ ٹوئٹر اور فیس بک پر اس ویڈیو کو عام کرتے ہوئے دعویٰ کیاگیا کہ یہ خواتین اقلیت طبقے کی ہیں اور اُن کے ہندو ہونے کی وجہ سے اُن پرظلم کیا جا رہا ہے۔دہلی فسادات سے قبل ہی یہ ویڈیو ٹوئٹر پر عام کر دیا گیا تھا۔ پشپیندر کلشرشتھنامی ہینڈل سے اس ویڈیو کو 13 فروری کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔
पाकिस्तान में हिन्दू अल्पसंख्यको पर अत्याचार, हिन्दू महिलाओं को बुरी तरह मारते घसीटते पाकिस्तान के मर्द पुलिसकर्मी
और यहां कुछ हराम के पिल्ले रौंहिग्याओ और बांग्लादेशियों को अपना अब्बू बनाने के लिये CAA का विरोध कर रहे हैं…. pic.twitter.com/v1JA7Q34mn— पुष्पेन्द्र कुलश्रेष्ठ (@KPUSHPENDRA15) February 13, 2020
آلٹ نیوز نے اس ویڈیو کو آن لائن ساف ٹویئر کے مدد سے مختلف فریمز میں تقسیم کیا اور اچھے فریمز کو گوگل امیج سرچ کیا۔ اپنی طویل تفتیش کےمختلف مراحل سے گزرنے کے بعد آلٹ نیوز اس ویڈیو کو حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
اس ویڈیو میں پاکستانی نیوز چینل نے بتایا کہ پولیس اہلکار آپے سے باہر ہوگئے اور خواتین کی پٹائی کی۔ آلٹ نیوز نے اس سے متعلق خبر کو معروف اخبار Dawn پر تلاش کیا جہاں معلوم ہوا کہ یہ خواتین مسلم تھیں جن کا نام حلیمہ بی بی اور انور بی بی تھا۔ Dawn نے یہ خبر 6 جنوری 2019 کوشائع کی تھے اور واضح کیا تھا کہ یہ معاملہ رحمان آباد کا تھا۔مقامی صحافی طیب احمد جٹ کے ٹوئٹر سے مزید یہ معلومات حاصل ہوئی کہ ملزم اہلکاروں کو حکومت نے معطل کر دیا تھا۔
چنیوٹ کے سب انسپکٹر غلام محمد کانسٹیبل افتخار اور ریاض کو معطل کردیا چنیوٹ پولیس وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا چنیوٹ کے علاقے میں خواتین پر پولیس اہلکاروں کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس۔ pic.twitter.com/FAYGCYQDbc
— Tayyab Ahmad Jutt (@TayyabAhmadJut1) January 5, 2019
لہٰذا یہ واضح ہو جاتا ہے کہ پاکستانی ویڈیو کا سہارا لے کر یہاں مسلم اقلیتوں کے خلاف فرقہ ورانہ ماحول بنانے کی کوشش مسلسل جاری ہے۔
دہلی میں ہندو بس ڈرائیور کی پٹائی کا معاملہ۔
فسادات کہ دوران کئی ذمہ دار ہنڈلز سے ایک ویڈیو ٹوئٹ کیا گیا جس میں دکھایا گیا تھا کہ ایک مسلم شخص کسی بس ڈرائیور کو پیٹ رہا تھا۔ یہ بس ڈرائیور مبینہ طور پر ہندو تھا۔ ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا تھا کہ دہلی میں مسلم دنگائی ہندوؤں کو بہت پیٹ رہے ہیں۔
This is the horror being played on the streets of Delhi right now.
Did you see the skull cap?
They have turned this country into Syria, where Hindus are shit scared.
My relatives living in Maujpur haven't stepped out of their home since 3 days.
— Aviral Sharma (@sharmaAvl) February 25, 2020
آلٹ نیوز نے اس ویڈیو کو مختلف فریمز میں تقسیم کیا اور اُن کو گوگل میں ریورس امیج سرچ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو دہلی کا نہیں ہے۔ آلٹ نیوز نےانکشاف کیا کہ:
- یہ معاملہ اورنگ آباد مہاراشٹر کا تھا جو 21 فروری کو واقع ہوا تھا۔
- بس ڈرائیور سدھاکر کو اس لیے پیٹا گیا کیوں کہ اس نے مبینہ طور پرملزم کی کار میں بس کی ٹکر ماری تھی۔
- پولیس انسپکٹر بی پی راوت کے مطابق یہ فرقہ وارانہ معاملہ نہیں ہے۔
- مہاراشٹر پولیس کی آفیشل ویب سائٹ پر ڈرائیور سدھاکر کی FIR بھی موجود ہے جس میں کسی بھی طرح کے فرقہ وارانہ معاملات کا ذکرنہیں ہے۔
لہٰذا، دہلی فسادات کے نام سے عام کیا گیا ویڈیو دراصل مہاراشٹر کا ویڈیو ہے۔اس معاملے کو دی ٹائمز آف انڈیا میں 21 فروری کو رپورٹ کیا گیا تھا۔
عآپ کونسلر طاہر حسین کی ویڈیو کی اصل تاریخ
عام آدمی پارٹی کے میونسپل کونسلر طاہر حسین پر دہلی میں فسادات بھڑکانےکا الزام لگا ہے۔ پارٹی نے اُن کو سسپنڈ کر دیا ہے۔ اسی درمیان سوشل میڈیامیں اُن کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ فسادات کے دوران پولیس سے مدد مانگتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
दंगे के समय AAP पार्षद #ताहिर_हुसैन का यह विडियों देखिए। दंगो में पीड़ित व्यक्ति बार-बार फ़ोन कर स्वयं पुलिस बुला रहा था, उसपर आरोप लगा रहे? pic.twitter.com/ILBQzGUWyh
— Prince Soni (@PrinceAAP) February 27, 2020
اس ویڈیو کو بھگوا ہینڈلوں نے یہ کہہ کر کر بدنام کرنا شروع کر دیا کہ یہ ویڈیوفسادات کے وقت 24 فروری کا نہیں ہے بلکہ یہ 27 فروری کا ہے۔ فیکٹ چیک ویب سائٹ فیکٹ ہنٹ کے بانی ششانک سنگھ اُن لوگوں میں سب سے پہلےتھے جنہوں نے یہ الزام لگایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ویڈیو کہ EXIF ڈیٹا اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ یہ ویڈیو 27 فروری کو شوٹ کیا گیا تھا۔
exif data says video was created on 27 Feb 2019 10:22 am, which means today. Over to experts @zoo_bear and @free_thinker 👍🏻 pic.twitter.com/1YFqRAS82N
— Shash (@pokershash) February 27, 2020
آلٹ نیوز نے عام آدمی پارٹی کے ترجمان دیپک باجپائی سے رابطہ قائم کیا۔انہوں نے بتایا کہ طاہر حسین نے یہ ویڈیو اُن کو 24 فروری کو شام 6:44 پربھیجا تھا۔ باجپائی نے بتایا کہ طاہر حسین نے یہ ویڈیو آج تک کے رپورٹرسشانت مہرا کو ارسال کرنے کے لیے بنایا تھا تاکہ اُن کے اس ویڈیو کو چینل پر نشر کیا جا سکے۔ آلٹ نیوز کے مطابق، طاہر حسین نے یہ ویڈیو 24 فروری کو ہی شوٹ کیا تھا۔ اس بات کی دلیل یہ ہے کہ طاہر حسین کی اس ویڈیو پر 24 فروری کو انڈیا ٹوڈے نے خبر شائع کی تھی۔
AAP's Nehru Vihar Corporator Mohammad Tahir Hussain was inside his residence along with his family when the incident occurred.
(@sushantm870)https://t.co/7h7ISrQCbv— India Today (@IndiaToday) February 24, 2020
آلٹ نیوز نے یہ بھی واضح کیا کہ فیکٹ ہنٹ کے EXIF ڈیٹا میں ویڈیو کی تاریخ 27 فروری اس لیے موجود ہے کیوں کہ اُنہوں نے ترمیم شدہ یا ترسیل شدہ ویڈیو کو استعمال کیا ہی، اصل ویڈیو کو نہیں۔ لہٰذا، یہ واضح ہے کہ طاہرحسین کا ویڈیو 24 تاریخ کا ہے، 27 تاریخ کا نہیں۔
پولیس پر پتھر پھینکتی بھیڑ کا معاملہ
میجر سریندر پونیا نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کیا جس میں دکھایا گیا تھا کہ ایک ہجوم پولیس کی گاڑیوں پر پتھر پھینک رہی ہے۔ میجر پونیا نے اس بھیڑکو مسلم بھیڑ تصور کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لوگ کشمیر کو دہلی لے آئے ہیں،یہ لوگ پتھر نہیں پھینک رہے ہیں بلکہ ہندوستان کو توڑ رہے ہیں۔ پونيا نےافسوس ظاہر کیا کہ پروگریسیو میڈیا اس کو نشر نہیں کرےگا۔
ये कश्मीर को दिल्ली ले आये हैं
पत्थर नहीं फेंक रहे हैं ये बल्कि भारत को तोड़ रहे हैं ..यह सब बरखा,रविश,डिसूज़ा, राजदीप, Wire,Quint,BBC,Scroll,राणा अयूब,अरफ़ा, NDTV नहीं दिखायेंगे !
यह Anti-CAA आंदोलन नहीं है बल्कि आतंकवाद है और इसका कंट्रोल रूम रावलपिंडी में है !#DelhiBurns pic.twitter.com/011mmDphHS— Major Surendra Poonia (@MajorPoonia) February 26, 2020
لہٰذا، واضح ہو جاتا ہے کہ موجودہ فسادات سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔