خبریں

کورونا وائرس: ہندوستان میں اب تک 20، دنیا بھر میں 27 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت

کیرل میں انفیکشن سے موت کا پہلا معاملہ سامنے آیا۔ ہندوستان میں کوروناوائرس سے انفیکشن کے معاملے تقریباً 900 تک پہنچ گئے ہیں، وہیں پوری دنیا میں انفیکشن کے تقریباً چھ لاکھ معاملے درج کئے گئے ہیں۔

(فوٹو : رائٹرس)

(فوٹو : رائٹرس)

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا  وائرس کے معاملے سنیچر کو بڑھ‌کر873 پر پہنچ گئے اور انفیکشن کی وجہ سے 20 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق کیرل میں ایرناکلم ضلع میڈیکل افسرڈاکٹر این کے کٹّپّن نے بتایا کہ کوچّی میڈیکل کالج میں کورونا وائرس سے متاثر 69سالہ ایک شخص کی موت ہو گئی۔

کورونا وائرس سے مرنے کا کیرل میں یہ پہلا معاملہ ہے۔ اس طرح سے مرنے والوں کی تعداد اب 20 ہو چکی ہے۔مرکزی وزارت صحت نے اپنے تازہ اعداد و شمار میں دو اور لوگوں کی موت ہونےکی جانکاری دی ہے۔ اب تک مہاراشٹر میں چار، گجرات میں تین، کرناٹک میں دو اور مدھیہ پردیش، تمل ناڈو، بہار، پنجاب، دہلی، مغربی بنگال، جموں و کشمیر، کیرل اور ہماچل پردیش میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں اب بھی 873 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہیں جبکہ 79 لوگ یا تو صحت یاب ہو گئے یا ان کو ہاسپٹل سے چھٹی دے دی گئی اور ایک شخص یہاں سے چلا گیا ہے۔ اے این آئی کے مطابق، پچھلے 24 گھنٹوں میں انفیکشن کے 149 نئےمعاملے سامنے آئے ہیں۔

مہاراشٹر وزارت صحت کے مطابق، ریاست میں انفیکشن کے اب تک چھ معاملے سامنے آچکے ہیں۔ ان میں سے پانچ ممبئی میں اور ایک ناگپور سے ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں انفیکشن کے معاملوں کی تعداد بڑھ‌کر 159 ہو گئی۔ پورے ملک میں انفیکشن کے سب سے زیادہ معاملے مہاراشٹر میں درج کئے گئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے موت کے 27 ہزار سے زیادہ معاملے

انڈین ایکسپریس نے جان ہاپکنس یونیورسٹی کے اعداد و شمار کی بنیاد پر بتایاہے کہ سنیچر کو اب تک پوری دنیا میں کورونا وائرس سے تقریباً 27333 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جبکہ متاثرین کی تعداد بڑھ‌کر تقریباً 595953 ہو گئی ہے۔امریکہ اس وبا سے بری طرح متاثر ہے۔ جمعہ کو یہاں متاثر ین  کی تعدادتقریباً ایک لاکھ پہنچ گئی۔ امریکہ میں اب تک اس سے 1700 لوگوں کی جان جا چکی ہے۔دسمبر میں ہی سب سے پہلے چین میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا۔ووہان شہر گزشتہ 23 جنوری سے ہی لاک ڈاؤن ہے۔

ان معاملوں میں اب تک کم سے کم 112200 لوگ اس بیماری سے نجات پاچکے ہیں۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق چین میں اس وائرس کے انفیکشن کے 54 نئےمعاملے سامنے آئےہیں۔ چین کے ہیلتھ  کمیشن کے مطابق، یہاں اب تک 3295 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ انفیکشن کے کل معاملے تقریباً 81394 ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، اسپین میں جمعہ تک 769 لوگوں کی موت کے ساتھ یہاں مرنے والوں کی تعداد 4800 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمارکے مطابق، ایک دن میں 769 لوگوں کی موت اب تک نہیں ہوئی تھی۔پوری دنیا میں اسپین اٹلی کے بعد دوسرا ایسا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ 4858اموات ہوئی ہیں، جبکہ یہاں انفیکشن کے معاملے بڑھ‌کر 64 ہزار سے زیادہ ہو چکے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، اٹلی میں کورونا وائرس سے موت کے 919 نئےمعاملے سامنے آئے ہیں۔ پوری دنیا میں اٹلی میں ہی اس وبا سے سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے کل 9134 لوگوں کی جان جا چکی ہے اور انفیکشن کےمعاملے 86000 سے زیادہ ہو چکے ہیں۔وہیں، ایران میں ابتک تقریباً 2378 لوگوں کی موت اور تقریباً 32332 لوگوں کے اس سے متاثر ہونے کا پتہ چلا ہے۔

اٹلی میں ایک دن میں تقریباً ایک ہزار لوگوں کی موت

اٹلی میں کورونا وائرس سے جمعہ کو ایک ہی دن میں 969 لوگوں کی موت ہو گئی۔حالانکہ انفیکشن شرح میں کمی آئی ہے۔سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ اٹلی میں 86500 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔گزشتہ دنوں کے آٹھ فیصد رفتار سے بڑھنے کی توقع اس میں کل 7.4 فیصد ہی اضافہ ہواہے۔

فرانس میں 1995 لوگوں کی موت

فرانس میں جمعہ کو کورونا وائرس سے 299 لوگوں کی موت ہو گئی اور اب تک ملک میں اس وائرس سے 1995 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

(فوٹو : اے پی / پی ٹی آئی)

(فوٹو : اے پی / پی ٹی آئی)

فرانس کے اعلیٰ افسر جیروم سالومون نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کوروناوائرس سے ملک میں 32964 لوگ متاثر ہیں۔ حالانکہ یہ تعداد کافی زیادہ ہو سکتی ہےکہ کیونکہ تفتیش ابھی انہی لوگوں کی ہو رہی ہے جن میں اس سے متاثر ہونے کا کافی خطرہ ہے۔

ایران : وائرس سے آزادی کے لئے شراب پینے کی افواہ نے لی سینکڑوں کی جان

تہران: ایران میں شراب پینے سے کورونا وائرس کے انفیکشن سے نجات کی افواہ نے سینکڑوں لوگوں کی جان لے لی ہے۔ دراصل انفیکشن ٹھیک کرنے کو لےکر سینکڑوں لوگوں نے زہریلی شراب کا استعمال کیا۔ایران میں حال میں اس افواہ کے شکار ایک پانچ سال کے بچے کونازک حالت میں ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ اس کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے ماں باپ نے زہریلی میتھنال پلائی، جس سے اس کی آنکھوں کی روشنی چلی گئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اب تک ملک میں میتھنال پینے سے تقریباً 300 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور ایک ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں جبکہ اسلامی ملک ایران میں شراب پینے پر روک ہے۔وزیر صحت کی مدد کر رہی ایک ایرانی ڈاکٹر نے جمعہ کو بتایا کہ مسئلہ اس سےبڑا ہے جس میں تقریبا 480 لوگوں کی موت ہوئی ہے 2850 لوگ بیمار ہوئے ہیں۔

ایرانی وزارت صحت کے صلاح کار ڈاکٹر حسین حسنین نے کہا، ‘ دوسرے تمام ممالک کا ایک ہی مسئلہ کورونا وائرس کی وبا ہے لیکن ہم دو مورچوں پر لڑ رہے ہیں۔ ‘انہوں نے کہا، ‘ ہمیں زہریلی شراب پینے سے بیمار لوگوں کے ساتھ کورونا وائرس سے بھی لڑنا پڑ رہا ہے۔’

پاکستان : انفیکشن کے 1298 معاملے

اسلام آباد / لاہور : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کو کوروناوائرس سے لڑنے کے لئے خصوصی رضاکار فورس کا اعلان کیا جہاں اس انفیکشن کے کل معاملوں کی تعداد 1298 ہو گئی ہے۔پاکستان نے چین سے طبی سامان حاصل کرنے کے لئے اس سے لگی اپنی سرحد جمعہ کوایک دن کے لئےکھول دی۔ افسروں نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک تقریباً1298 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

(فوٹو : رائٹرس)

(فوٹو : رائٹرس)

تازہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ ریاست میں سب سے زیادہ 440 متاثر لوگ ہیں۔اس کے علاوہ پنجاب میں 419، خیبر پختون خواہ میں 176، بلوچستان میں 131، گلگٹبالٹستان میں 103، اسلام آباد میں 27 اور پاک مقبوضہ کشمیر (پی او کے) میں دومتاثر شخص ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نو مریضوں کی موت ہو چکی ہے، جبکہ 23 صحت یاب ہو گئے ہیں اور سات کی حالت نازک ہے۔

کورونا وائرس پر قومی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں خان نے کہا کہ خصوصی رضاکار فورس ‘ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس ‘ کا رجسٹریشن 31 مارچ کوشروع ہوگا۔خان نے ایک کورونا راحت فنڈ کا بھی اعلان کیا جس میں لوگوں سے چندہ لیاجائے‌گا اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جائے‌گا۔

جنوبی افریقہ میں فوج کی نگرانی میں 21 دنوں کا لاک ڈاؤن

جوہانس برگ : کورونا وائرس کی توسیع کو روکنے کے مدنظر دیگر افریقی ممالک کی طرف سے لاک ڈاؤن اور کرفیو لگانے جیسے قدم اٹھانے کے بعد جنوبی افریقہ نے بھی جمعہ سے فوج کی نگرانی میں ملک گیر لاک ڈاؤن (بندی) کا اعلان کیا ہے۔جمعہ کی نصف شب سے لےکر اگلے تین ہفتے تک نافذ رہنے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سےملک بھر کے تقریبا 5.7 کروڑ لوگ اپنے گھروں میں ہی رہنے کو مجبور ہوں‌گے۔

کینیا، روانڈا اور مالی جیسے کچھ افریقی ممالک نے کورونا وائرس کے معاملےبڑھنے کی وجہ سے اس کی توسیع کو روکنے کے لئے پابندی نافذ کئے ہیں۔افریقی ممالک میں انفیکشن کے اب تک تقریباً 3203 معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ87 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ حالانکہ، مغربی ایشیا اور یورپ کے مقابلے  افریقہ میں متاثرین  کی تعداد کافی کم ہے۔

جوہانس برگ کے باہر سوویٹو شہر میں واقع فوجی اڈے سے فوجیوں کی تعیناتی کرنےسے پہلے صدر سیریل رامافوسا نے کہا، ‘ میں آپ کو بھیج رہا ہوں تاکہ آپ جائیں اورہمارے لوگوں کو کورونا وائرس سے بچائیں۔ ‘

(خبر رساں ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)