ایک ٹوئٹ کرکےعام آدمی پارٹی ایم ایل اے راگھو چڈھا نے الزام لگایا تھا کہ دہلی سے اتر پردیش جانے والے لوگوں کی وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر پٹائی کی گئی۔ حالانکہ، چڈھا نے بعد میں اپنا یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا۔
نئی دہلی: اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر اتوار کو عام آدمی پارٹی (عآپ )ایم ایل اے راگھو چڈھا کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔وکیل پرشانت پٹیل کی شکایت پر راگھو چڈھا کے خلاف یہ ایف آئی آر نوئیڈا میں درج کی گئی ہے۔
چڈھا کے خلاف دفعہ66 آئی ٹی ایکٹ اورآئی پی سی کی دفعہ500،505(2)کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Noida: FIR registered against Aam Aadmi Party MLA Raghav Chadha for allegedly making objectionable comments against Uttar Pradesh Chief Minister Yogi Adityanath. The complaint was filed by advocate Prashant Patel. (file pics) pic.twitter.com/mY78GhPTTS
— ANI UP (@ANINewsUP) March 29, 2020
ایک ٹوئٹ کرکے چڈھا نے الزام لگایا تھا کہ دہلی سے اتر پردیش جانے والے لوگوں کی یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر پٹائی کی گئی۔
انہوں نے ٹوئٹ کر کہا، ‘ذرائع کے مطابق یوگی جی دہلی سے اتر پردیش جانے والے لوگوں کو دوڑا- دوڑا کے پٹوا رہے ہیں۔ یوگی جی بول رہے ہیں کہ تم کیوں دہلی گئے تھے۔ اب تم لوگوں کو کبھی دہلی جانے نہیں دیا جائےگا۔ میری یوپی سرکار سے اپیل ہے ایسا نہ کریں، اس مشکل کی گھڑی میں لوگوں کی مشکلات کو بڑھائیے مت۔’
حالانکہ، چڈھا نے بعد میں اپنا یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا۔بتا دیں کہ، چڈھا اس بار ہوئے اسمبلی انتخابات میں دہلی کی راجندر نگر سیٹ سے جیت حاصل کر ایم ایل اے بنے۔ اس کے علاوہ وہ دلی جل بورڈ کے نائب صدر بھی ہیں۔
Categories: خبریں