حالانکہ ہاسپٹل انتظامیہ نے کہا ہے استعفیٰ منظور نہیں کیا جائےگا اور ڈاکٹروں اور نرسوں کے خلاف مناسب کارروائی کی جائےگی۔
نئی دہلی:نارتھ دہلی میونسپل کارپوریشن(این ڈی ایم سی)کے زیر اہتمام چلنے والے ہندو راؤہاسپٹل میں کانٹریکٹ پر اپنی خدمات دے رہے چار ڈاکٹروں نےمبینہ طورپرپی پی ای مہیا نہیں کرانے کی وجہ سےاستعفیٰ دے دیا ہے۔ حالانکہ ہاسپٹل انتظامیہ نے ڈاکٹروں کی مانگوں کو سننے کے بجائے ان پر کارروائی کی بات کی ہے۔
ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ہاسپٹل انتظامیہ نے کہا ہے استعفیٰ منظور نہیں کیا جائےگا اور ڈاکٹروں اور نرسوں کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔ہندو راؤ ہاسپٹل انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک آفس آرڈر میں کہا گیا، ‘کووڈ 19 وبا کو دھیان میں رکھتے ہوئے ڈاکٹروں اور نرسوں کا استعفیٰ منظور نہیں کیا جا ئے گا اور ان کے ناموں کو تادیبی کارروائی کے لیے دہلی میڈیکل کاؤنسل آفس اور نرسل کاؤنسل آف انڈیا کے آفس میں بھیجا جائےگا۔’
حالانکہ این ڈی ایم سی کمشنر ورشا جوشی نے کہا کہ یہ آرڈر ایڈیشنل کمشنر اور کمشنر کی صلاح کے بنا جاری کیا گیا تھا اور اس ‘خلاف ورزی ’ کو لےکر کارروائی کی جائےگی۔
(1) This order was issued against directions of DHA and without the knowledge of Additional Commissioner abd Commissioner. Disciplinary action will be taken for this disobedience.
(2) From my side, ANY unwilling worker is MORE than welcome to resign. Especially in a pandemic. https://t.co/GEiPaPOOhD— Varsha Joshi (@suraiya95) April 1, 2020
انہوں نے ٹوئٹ کر کےکہا، ‘کوئی بھی کام نہ کرنے کا خواہش مندا سٹاف اگر استعفیٰ دینا چاہتا ہے تو کر سکتا ہے، خاص طور پروبا میں۔ کچھ ڈاکٹروں نے چھوڑنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور ان کی درخواست پرجمعرات کوغور کیا جائےگا اور مستقبل میں ان کے کانٹریکٹ کوری نیو نہیں کیا جائےگا۔’
جوشی نے آگے کہا، ‘مینوفیکچرر سے سیدھے اور پی پی ای کٹس منگائے جا رہے ہیں، ہم ایسا کچھ بھی نہیں کریں گے جس سے ہمارے اسٹاف کو خطرہ ہو۔’ ورشا جوشی نے کچھ تصویریں بھی شیئر کی ہیں جس میں ڈاکٹر پی پی ای کے ساتھ کام کرتے دکھ رہے تھے۔
HRH docs working right now in the flu corner, with full PPE kit on- pic.twitter.com/icaQFU2tWB
— Varsha Joshi (@suraiya95) April 1, 2020
این ڈی ایم سی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین جئےپرکاش نے کہا کہ ان ڈاکٹروں پچھلے سال کانٹریکٹ پر ہاسپٹل میں کام کرنا شروع کیا تھا اور گزشتہ بدھ کو استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے کہا، ‘حالانکہ کسی نرس نے ابھی تک استعفیٰ نہیں دیا ہے۔’
Categories: خبریں