امریکہ کی جانس ہاپکنس یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق، دنیا بھر میں کورونا وائرس انفیکشن کے معاملوں کی تعداد بڑھکر 1100283 ہو گئی ہے اور اب تک58928 لوگوں نے اس وبا کی وجہ سے دم توڑ دیا ہے۔
(نوٹ : کورونا وائرس سے لوگوں کی موت اور ان کے متاثرہونے کا اعداد و شمار لگاتار بڑھ رہا ہے، اس لئے اس خبر میں دئے گئے اعداد و شمارمیں فرق ہو سکتا ہے۔)
نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سنیچر کو 68ہو گئی اور کل متاثرین کی تعداد 2902 ہو چکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے یہ جانکاری دی۔وزارت نے بتایا کہ اب بھی 2650 لوگ کووڈ-19 سے متاثر ہیں جبکہ 183 لوگ علاج کے بعد ٹھیک ہو گئے ہیں یا ان کو ہاسپٹل سے گھر بھیج دیا گیا ہے اور ایک دیگرشخص دوسرے ملک چلا گیا ہے۔
سنیچر کی صبح تک کورونا وائرس کے معاملوں پر وزارت کے اب تک اعداد و شمارکے مطابق، چھے اور لوگوں کی موت کی جانکاری سامنے آئی ہے جن میں سے تین مہاراشٹرسے، دو دہلی سے اور ایک گجرات سے ہے۔اب تک سب سے زیادہ موت مہاراشٹر میں ہوئی ہے، جن کی تعداد 19 ہے۔ اس کےبعد گجرات (9)، تلنگانہ (7)، مدھیہ پردیش (6)، دہلی (6)، پنجاب (5)، کرناٹک (3)،مغربی بنگال (3)، جموں و کشمیر (دو)، اتر پردیش (دو) اور کیرل میں دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
وہیں، آندھرا پردیش، تمل ناڈو، بہار اور ہماچل پردیش میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ انفیکشن کے کل معاملوں (2902) میں 55 غیر ملکی شہری شامل ہیں۔ملک میں مہاراشٹر میں 423 کے اعداد و شمار کے ساتھ متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ اس کے بعد تمل ناڈو میں 411 معاملے ہیں۔ دہلی میں متاثر ین کی تعداد 386، کیرل میں 295، راجستھان میں 179 اور اتر پردیش میں 174 ہو گئی ہے۔
آندھرا پردیش میں اب تک 161 اور تلنگانہ میں 158 لوگوں میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ کرناٹک میں معاملے بڑھکر 128 ہو گئے ہیں۔ مدھیہ پردیش سے اب تک 104،گجرات سے 95 جبکہ جموں و کشمیر سے 75 معاملے سامنے آئے ہیں۔مغربی بنگال میں متاثرین کی تعداد بڑھکر 68 ہو گئی ہے۔ پنجاب میں 53اور ہریانہ میں 49 لوگ کووڈ-19 سے متاثر ہیں۔ بہار میں 29، آسام میں 24، چنڈی گڑھ میں 18، اتراکھنڈ میں 16 اور لداخ میں اب تک 14 لوگوں میں انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔
انڈمان نکوبار سے 10 معاملے سامنے آئے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں 10،جبکہ گووا اور ہماچل پردیش سے چھ-چھ معاملے سامنے آئے ہیں۔ اڑیسہ اور پانڈیچیری میں پانچ-پانچ لوگ متاثر ہیں۔جھارکھنڈ اور منی پور میں دو لوگوں میں جبکہ میزورم اور اروناچل پردیش میں ایک ایک شخص متاثر ہے۔
امریکہ کی جانس ہاپکنس یونیورسٹی کے اعداد و شمار کی بنیاد پر دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے معاملوں کی تعداد بڑھکر 1100283 ہو گئی ہے۔ انفیکشن کے سب سےزیادہ 277491 معاملے امریکہ میں سامنے آئے ہیں اور یہاں اب تک 7406 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔امریکہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 1500 لوگوں کی جان چلی گئی۔اس کے ساتھ ہی دنیا بھر میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 58،928 پہنچ گئی ہے۔
کورونا وائرس سے بری طرح سے متاثر ممالک میں سے ایک اٹلی میں متاثر ین کی تعداد 119827 ہو گئی ہے، جبکہ 14681 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔اسپین میں انفیکشن کے معاملے بڑھکر 119199 ہو گئے ہیں اور موت کےمعاملے 10 ہزار کے پار ہو چکے ہیں۔ یہاں مرنے والوں کی کل تعداد 11198 ہو گئی ہے۔
(خبررساں ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں