گورنمنٹ ایوی ایشن کمپنی ایئر انڈیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چار مئی سے چنندہ گھریلو اڑانوں کے لیے اور غیر ملکی اڑانوں کے لیے ایک جون سےخدمات دی جائیں گی۔
نئی دہلی: گورنمنٹ ایوی ایشن کمپنی ایئر انڈیا نے چار مئی سے چنندہ گھریلواڑانوں کے لیے بکنگ شروع کرنے کا اعلان سنیچرکوکیا۔ اس کےساتھ ہی کمپنی ایک جون سے غیرملکی اڑانوں کی بکنگ بھی لےگی۔ایئر انڈیا کی ویب سائٹ پرموجود جانکاری کے مطابق،‘موجودہ عالمی خدشات کے پیش نظر ہم نے تین مئی 2020 تک اپنی سبھی گھریلو اور 31 مئی 2020 تک غیرملکی اڑانوں کی بکنگ روک رکھی ہے۔’
بیان کے مطابق،چار مئی سے چنندہ گھریلو اڑانوں کے لیےاورغیر ملکی اڑانوں کے لیے ایک جون سےخدمات دی جائیں گی۔کہا گیا ہے کہ صورتحال پر قریب سے نظر رکھی جا رہی ہے اور آپ کو جانکاری ملتی رہےگی۔
کو رونا وائرس وباکےکمیونٹی پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مرکزی حکومت نے 25 مارچ کو 21 دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جس کو 19 دن اور بڑھاکر تین مئی تک کر دیا گیا۔اس دوران ملک میں سبھی طرح کے پبلک ٹرانسپورٹ، ریل اور ہوائی خدمات پر پابندی ہے۔ صرف ضروری اور ایمرجنسی خدمات کی آمدورفت کو ہی اس دوران اجازت ہے۔
(خبررساں ایجنسی بھاشاکے ان پٹ کے ساتھ)
Categories: خبریں