ویڈیو: لوک سبھا انتخابات 2024 میں آزاد سماج پارٹی کے ٹکٹ پر چندر شیکھر آزاد مغربی اتر پردیش کی نگینہ سیٹ سے انتخابی میدان میں ہیں۔ چندر شیکھر آزاد نے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ وہ غریبوں اور پسماندہ لوگوں کے لیے لڑ رہے ہیں، کیونکہ ان کے لیے آواز اٹھانے والا کوئی نہیں ہے۔
ویڈیو: دہلی ایکسائز پالیسی کیس میں سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجے سنگھ کے وکیل اور کانگریس لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی سے بات کر رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔
ویڈیو: دہلی ایکسائز پالیسی معاملے میں لوک سبھا انتخابات سے عین قبل دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی ای ڈی کے ذریعے گرفتاری کے بارے میں ان کے کابینہ وزیر سوربھ بھاردواج سے بات کر رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔
ویڈیو: لوک سبھا انتخابات سے ٹھیک پہلے شہریت ترمیمی ایکٹ کے قوانین کے نوٹیفائی ہونے کے بعد آسام میں اس کی کافی مخالفت ہو رہی ہے، وہیں مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھی اسے تفرقہ انگیز قرار دیتے ہوئےلاگونہیں کرنے کی بات کہہ چکی ہیں۔ اس موضوع پر دی وائر کی بیورو چیف سنگیتا بروآ پیشاروتی سے بات کر رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔
ویڈیو: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے ساتھ دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: مرکزی حکومت کی جانب سے عام انتخابات سے ٹھیک پہلے شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کے قوانین کو نوٹیفائی کیے جانے کے بارے میں بات کر رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔
ویڈیو: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے اتر پردیش کی امیٹھی لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑنے کے امکانات کے بارے میں بات کر رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔
ویڈیو: کلکتہ ہائی کورٹ کے سابق جج ابھیجیت گنگوپادھیائے کے استعفیٰ دینے کے بعد بی جے پی میں شامل ہونے کے حوالے سے الہ آباد ہائی کورٹ کے سابق جج گووند ماتھر سے بات کر رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔
ویڈیو: الیکٹورل بانڈ اسکیم کی منسوخی کے بعد اسٹیٹ نے بینک سپریم کورٹ کی جانب سے مانگی گئی تفصیلات فراہم کرنے کےلیے جون تک کا وقت مانگا ہے۔ اس حوالے سے مختلف ماہرین نے سوالات اٹھائے ہیں۔ اسی موضوع پر الہ آباد ہائی کورٹ کے سابق جج گووند ماتھر سے بات کر رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔
ویڈیو: آر جے ڈی کے سپریمو لالو پرساد یادو کے پٹنہ کے گاندھی میدان سے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنانے کے بعد تمام بی جے پی رہنماؤں اور کابینہ کے وزراء نے سوشل میڈیا پر اپنے ناموں کے ساتھ ‘مودی کا پریوار’ جوڑا ہے۔اس بارے میں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔
ویڈیو: بہار میں ہوئی سیاسی اٹھا پٹک کے بعد آر جے ڈی لیڈر اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو ریاست میں جن وشواس یاترا نکال رہے ہیں، جس میں کافی بھیڑ دیکھی گئی ہے۔ کیا یہ ریاست کی بدلتی سیاسی تصویر کا اشارہ ہے، اس موضوع پر اظہار خیال کر رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔
ویڈیو: نیوز براڈکاسٹنگ اینڈ ڈیجیٹل اسٹینڈرڈ اتھارٹی (این بی ڈی ایس اے) نے نفرت اور فرقہ وارانہ انتشار پھیلانے میں کردار ادا کرنے پر ٹائمز ناؤ نوبھارت، نیوز 18 اور آج تک کے تین شوز کو ہٹانے کو کہا ہے اور جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ تفصیل سے بتا رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔
ویڈیو: راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو نیایے یاترا’، آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے کانگریس پارٹی کی تیاری سمیت مختلف موضوعات پر کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینتے سے بات کر رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔
ویڈیو: آئندہ لوک سبھا انتخابات میں نریندر مودی حکومت کی واپسی کے امکانات اور مسلم کمیونٹی پر اس کے ممکنہ اثرات کے بارے میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔
ویڈیو: ‘انڈیا’ اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم پر لمبے غور وخوض اور ناراضگی کی قیاس آرائیوں کے درمیان سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو نیایے یاترا’ میں شامل ہوئے۔ دونوں پارٹیوں کے لیے اس کا کیا معنی ہیں، اس بارے میں کانگریس کے جنرل سکریٹری جئے رام رمیش سے بات کر رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔
ویڈیو: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیایے یاترا اتر پردیش کے مراد آباد پہنچی تھی۔ مسلم اکثریتی علاقوں میں کیا راہل گاندھی کوئی اثر ڈالنے میں کامیاب ہوں گے، اس بارے میں بات کرتی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔
ویڈیو: حالیہ دنوں میں ایسے لوگ سامنے آئے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو ان پارٹیوں میں بھی مناسب نمائندگی نہیں مل رہی جو خود کو مبینہ طور پر سیکولر کہتی ہیں۔ اس موضوع پر حال ہی میں کانگریس چھوڑنے والے مہاراشٹر کے لیڈر بابا صدیقی اور سابق مرکزی وزیر مملکت سلیم شیروانی سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: مغربی بنگال میں بی جے پی کے لیڈر آف اپوزیشن سویندو ادھیکاری اور بی جے پی کے ایک ایم ایل اے نے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے سندیش خالی علاقے کے اپنے دورے کے دوران وہاں تعینات ایک سکھ آئی پی ایس افسر جسپریت سنگھ کو مبینہ طور پر ‘خالصتانی’ کہہ دیا تھا۔ اس معاملے پر دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔
ویڈیو: وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 14 فروری کو ابوظہبی کے پہلے ہندو پتھر کے مندر کا افتتاح کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے اسے انسانیت کے مشترکہ ورثے کی علامت قرار دیا اور انسانی تاریخ کا نیا اور سنہری باب رقم کرنے پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔ اس مکمل پیش رفت کے حوالے سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔
ویڈیو: سپریم کورٹ نے ایک عرضی گزار کی جانب سے ترنمول کانگریس کے لیڈروں کے ذریعے مغربی بنگال کے سندیش خالی میں خواتین کےجنسی استحصال کے الزامات کا موازنہ منی پور میں ہوئے خواتین کے معاملات کے ساتھ کرنے پر اعتراض کیا ہے اور ان سے عدالت کی نگرانی میں معاملے کی سی بی آئی/ایس آئی ٹی تحقیقات کے لیے کلکتہ ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کو کہا ہے۔
ویڈیو: اسٹوڈنٹ لیڈرعمر خالد نے دہلی فسادات سے متعلق سازش کیس میں 14 فروری کو سپریم کورٹ سے اپنی ضمانت کی عرضی واپس لے لی۔ وہ ستمبر 2020 میں گرفتاری کے بعد سے جیل میں ہیں۔اس موضوع پرآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان ایس کیو آر الیاس سےدی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: سپریم کورٹ نے جمعرات کو مرکز کی مودی حکومت کے ذریعے 2018 میں لائی گئی الیکٹورل بانڈ اسکیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے رد کردیا۔ اس موضوع پر سپریم کورٹ کے سینئر وکیل پرشانت بھوشن سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: سپریم کورٹ نے جمعرات کو الیکٹورل بانڈ اسکیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے رد کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے الیکٹورل بانڈ کے جاری کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے اور چندہ وصول کرنے والی سیاسی جماعتوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس معاملے پر دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔
ویڈیو: مختلف کسان تنظیموں کی طرف سے ‘دلی چلو’ کی کال سے پہلےدہلی پولیس کی طرف سے دارالحکومت کے علاقے کی سرحدوں پر ناکہ بندی اور پوری دہلی میں دفعہ 144 کے نفاذ کے بارے میں بات کر رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔
ویڈیو: ملک میں صحت تک رسائی ایک بڑا مسئلہ ہے، لیکن اسے ہیلتھ کیئر کو منظم کرنے والے مختلف حقوق اور قوانین یقینی بناتے ہیں۔ ‘سوال صحت کا’ کے اس ایپی سوڈ میں ایسے ہی قوانین کے بارے میں جانکاری دی گئی ہیں، جن کا یا تو کوئی وجود نہیں یا اگر وہ موجود ہیں تو ان پر صحیح طریقے سے عملدرآمد نہیں ہوتا۔
ویڈیو: اتراکھنڈ کے ہلدوانی شہر میں میونسپل کارپوریشن کی جانب سےبن بھول پورہ علاقے میں ایک مدرسہ کو ‘تجاوزات’ قرار دیتے ہوئے اس کو گرانے کی کارروائی کے بعد تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ اس میں کم از کم پانچ افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس معاملے پر دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔
ویڈیو: اتراکھنڈ اسمبلی میں پشکر سنگھ دھامی کی حکومت کی طرف سے پیش کردہ یکساں سول کوڈ بل کو منظور کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔
ویڈیو: لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر اپوزیشن کے اتحاد، کانگریس کی حکمت عملی اور تیاریوں کے حوالے سے کانگریس لیڈر پون کھیڑا سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: بی جے پی کے سینئر ترین لیڈر لال کرشن اڈوانی کو ملک کا سب سے بڑا شہری اعزاز – ‘بھارت رتن’ دینے پر دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔
ویڈیو: ہندوستان کی سیاست، آئندہ لوک سبھا انتخابات اور مودی حکومت کی واپسی کے امکانات کے بارے میں امریکہ کی براؤن یونیورسٹی کے پروفیسر آشوتوش سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کو حال ہی میں ہریانہ کے آنجہانی صحافی رام چندر چھترپتی کے نام پر شروع ہوئے چھترپتی سمان-2023 سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ان کا اظہارخیال۔
ویڈیو: بہار کے سابق وزیر اعلیٰ کرپوری ٹھاکر کو بھارت رتن دیے جانے کے فیصلے اور منڈل کمنڈل کی سیاست پر دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔
ویڈیو: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے حوالے سے ٹی وی میڈیا میں تقریباً دو دہائی تک کام کر چکے دیاشنکر مشرا کی کتاب کے رسم اجرا کی تقریب میں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا اظہار خیال۔
ویڈیو: رام مندر کی پران — پرتشٹھا کے موقع پر مختلف ریاستوں میں نکالی گئی شوبھا یاتراؤں میں ہوئی جھڑپوں اور اتر پردیش میں کم از کم دو مسجدوں میں زبردستی گھس کر بھگوا جھنڈے لگانے کے واقعات کے بارے میں بات کر رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔
ویڈیو: ایودھیا میں رام مندر کی پران — پرتشٹھا کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر کے حوالے سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کا نظریہ۔
ویڈیو: رام مندر کی پران — پرتشٹھا کی تقریب کے حوالے سے پروفیسر اپوروانند، مصنف دھیریندر جھا، ولیہ سنگھ، دی وائر کے مدیران سدھارتھ وردراجن اور سیما چشتی کے ساتھ دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: ایودھیا میں رام مندر کی پران — پرتشٹھا کو پورے طور پر ‘سیاسی’ بنا دینے کے پیش نظر کیا ہندوؤں کو اپنے محاسبہ کی ضرورت ہے؟ اس بارے میں دی وائر کے مدیران — سدھارتھ وردراجن اور سیما چشتی سے تبادلہ خیال کر رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔
ویڈیو: پارلیامنٹ کے سرمائی اجلاس سے کل 146 اپوزیشن ممبران پارلیامنٹ معطل کر دیے گئے، جو پارلیامنٹ کی سکیورٹی میں کوتاہی کے معاملے پر وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے بیان کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مودی حکومت نے اپوزیشن کے ارکان پارلیامنٹ کے بغیر بھی کئی اہم بلوں کو پاس کیا۔ اس سلسلے میں آر جے ڈی ایم پی منوج جھا سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: تقریباً دو دہائیوں تک ٹی وی میڈیا میں کام کرنے والے دیا شنکر مشرا کا کہنا ہے کہ کانگریس کے رکن پارلیامنٹ راہل گاندھی پر کتاب لکھنے کا ان کا فیصلہ جس صحافتی ادارے میں وہ کام کرتے تھے اسے پسند نہیں آیا، جس کی وجہ سے انہوں نے یہ نوکری چھوڑ دی۔ ان سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: تین اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی بڑی کامیابی کےحوالے سے سینئر صحافی راجن مہان، آلوک پتل اور دی وائر کے پولیٹیکل ایڈیٹر کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہی ہیں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی۔