پین پنٹر ایوارڈ ایسے لکھاری کو دیا جاتا ہے جو اظہار رائے کی آزادی کے تحفظ کے لیے سرگرم ہیں اور اکثر اپنی جان کی پراوہ کیے بغیر اپنی آزادی کو جوکھم میں ڈالتے ہیں۔ ایک جیوری نے کہا کہ ارندھتی رائے آزادی اور انصاف کی توانا آواز ہیں، جن کی تحریریں تقریباً تیس سالوں سے بڑی وضاحت اور استقامت کے ساتھ سامنے آئی ہیں۔
ہریانہ کے نوح ضلع میں ایک تاجر، جس کو گئو رکشک گروپوں سے وابستہ بتایا گیا ہے، کو مبینہ طور پر گولی مار دیے جانے کے بعد گئو رکشک گروپ اپنے اراکین سے ہتھیار کے لائسنس کے لیے درخواست دینے کو کہہ رہے ہیں۔
نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات امرتیہ سین نے بی جے پی حکومت کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانے کا خیال درست ہے۔ ہندوستان ہندو راشٹر نہیں ہے، یہ انتخابات کے نتائج سے بھی ثابت ہوتا ہے۔
نیشنل فاؤنڈیشن فار انڈیا کی ایک تحقیق میں کوئلے کی کان کنی کے شعبے میں کام کرنے والے لوگوں میں صحت سے متعلق خدشات، اقتصادی اور ذات پات کی بنیاد پر عدم مساوات جیسے سنگین پہلوؤں کا انکشاف ہوا ہے۔
سینٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن نے جن دواؤں کو ناقص اور غیر معیاری قرار دیا ہے، ان میں پیراسیٹامول 500 ایم جی، ہائی بلڈ پریشر کی دوا ٹیلمیسارٹن، کف ٹن کف سیرپ، پین کلر ڈائیکلوفیناک، ملٹی وٹامن اور کیلشیم کی گولیاں شامل ہیں۔
نیٹ یعنی این ای ای ٹی – یو جی 2024 کے امتحان کے معاملے میں بہار کی کریمنل انویسٹی گیشن یونٹ نے مشتبہ افراد کے پاس سے امتحان کی تاریخ (5 مئی) کو ہی کچھ جلے ہوئے کاغذ برآمد کیے تھے، جن کی جانچ سے پتہ چلا کہ ان کاغذات میں 68 سوال من و عن وہی تھے جو امتحان کے سوالنامے میں تھے۔ یہی نہیں بلکہ سوالوں کے سیریل نمبر بھی سوالنامے سے میل کھاتے ہیں۔
گزشتہ 19 جون کی رات کو وزارت تعلیم نے اسی ہفتے ہوئے یو جی سی – نیٹ امتحان کو ‘تقدس کے ساتھ ممکنہ سمجھوتے’ کا حوالہ دیتے ہوئے رد کر دیا۔ اس امتحان کی ذمہ داری نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) پر ہے، جو پہلے ہی نیٹ —یوجی میں ہوئی مبینہ بے ضابطگیوں کے حوالے سےسوالوں کے گھیرے میں ہے۔
موجودہ لوک سبھا میں مسلم ممبران پارلیامنٹ کی مجموعی تعداد پانچ فیصد سے بھی کم ہے۔ 2024 کے عام انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی بنی بی جے پی میں فی الحال مسلم کمیونٹی کا کوئی پارلیامانی نمائندہ نہیں ہے۔ وہیں کانگریس کے مسلم ممبران پارلیامنٹ کی حصےداری میں اضافہ ہوا ہے۔
بہار کے سیتامڑھی سے جنتا دل (یونائیٹڈ) کے نو منتخب ایم پی دیویش چندر ٹھاکر نے کہا کہ یادو اور مسلمان ہمارے یہاں آتے ہیں تو ان کا استقبال ہے۔ چائے پیئیں، مٹھائی کھائیں۔ لیکن کسی مدد کی امید نہ کریں، میں ان کا کوئی کام نہیں کروں گا۔
‘گلوبل جینڈر گیپ رپورٹ 2024’ میں، ہندوستان 146 ممالک کی فہرست میں 129 ویں نمبر پر ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں دو پائیدان نیچے ہے۔ ہندوستان ان ممالک میں بھی شامل ہے جہاں اقتصادی لحاظ سے صنفی مساوات سب سے کم ہے۔
سال 2017 میں چیف منسٹر ہاؤسنگ اسکیم کے تحت ایک مسلم خاتون کو ہرنی میں ایک رہائشی کمپلیکس میں مکان الاٹ کیا گیا تھا۔ خاتون فی الحال اپنے خاندان کے ساتھ شہر کے دوسرے علاقے میں رہتی ہیں، لیکن کمپلیکس کے لوگوں نے ‘ممکنہ خطرے’ کا حوالہ دیتے ہوئے ضلع انتظامیہ میں شکایت درج کرائی ہے۔
معروف ادیبہ اور سماجی کارکن ارندھتی رائے اور کشمیر سینٹرل یونیورسٹی کے سابق پروفیسر شیخ شوکت حسین کے خلاف یو اے پی اے کا یہ معاملہ 2010 میں ایک پروگرام میں دیے گئے بیان سے متعلق ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر کے اس فیصلے کو بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ہمارے بارہ 14 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی اور یش راج فلمز کی مہاراج او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر۔ ان دونوں فلموں پر اسلام اور ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام ہے۔
ستمبر 2022 میں سدرشن ٹی وی کے ایڈیٹر سریش چوہانکے کو کیونجھر جیل میں بند گراہم اسٹینس کے قاتل دارا سنگھ سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، جس کے بعد چوہانکے اور موہن چرن ماجھی سمیت بی جے پی کے کئی لیڈر جیل حکام پر دباؤ بنانے کے لیے دھرنے پر بیٹھ گئے تھے۔
اے ڈی آر اور نیشنل الیکشن واچ کی رپورٹ کے مطابق، 28 وزراء نے حلف ناموں میں اپنے خلاف مجرمانہ معاملوں کا اعلان کیا ہے، ان میں سے 19 کے خلاف سنگین نوعیت کے جرائم کے الزام ہیں، جن میں خواتین کے خلاف جرائم بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بنگال کے دو بی جے پی ممبران پارلیامنٹ پر قتل کے الزام ہیں۔
لوک سبھا انتخابات کے نتائج کے بعد اپنی پہلی تقریر میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ انتخابی مقابلہ جھوٹ پر مبنی نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے ایک سال سے تشدد سے دوچار منی پور کی صورتحال کے بارے میں سوال کیا کہ اس بات پر کون دھیان دے گا کہ صوبہ آج بھی جل رہا ہے۔
منی پور کے جیری بام ضلع میں 6 جون کو ایک شخص کے وحشیانہ قتل کے بعد تشدد پھوٹ پڑا تھا، جہاں ایک مشتعل ہجوم نے دو پولیس چوکیوں، محکمہ جنگلات کے ایک دفتر اور کم از کم 70 گھروں کو نذر آتش کر دیا تھا، تشدد کے بعد تقریباً 2000 لوگوں نے آسام میں پناہ لی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی 72 رکنی وزراء کونسل میں 30 کابینہ وزیر، پانچ وزرائے مملکت (آزاد) اور 36 وزرائے مملکت شامل ہیں۔ اس میں 33 نئے چہرے شامل کیے گئے ہیں اور سات خواتین ہیں۔ تاہم، آزادی کے بعد یہ پہلی ایسی کابینہ ہے جس میں کوئی مسلمان نہیں ہے۔
لوک سبھا میں اکثریت سے بہت دور کھڑی بی جے پی کے لیے تیلگو دیشم پارٹی کی حمایت انتہائی اہم ہے۔ این چندر بابو نائیڈو بی جے پی کے ساتھ بات چیت کے لیے پوری طرح تیار بتائے جا رہے ہیں اور انہوں نے مختلف وزارتوں مثلاً فنانس اور وزارت زراعت کے ساتھ لوک سبھا اسپیکر کے عہدے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
اس لوک سبھا الیکشن میں سنیما، ٹی وی اور کھیل کی دنیا کی کئی بڑی شخصیات نے بطور امیدوار حصہ لیا تھا۔ جہاں کچھ ستارے پہلی بار سیاسی میدان میں اترے تھے وہیں کئی ایسے بھی ہیں جنہوں نے دوسری یا تیسری بار انتخابات میں اپنی قسمت آزمائی۔
عدالت نے حکومتوں کی سرزنش کرتے ہوئے موسم کی مار جھیل رہے لوگوں کی پریشانی اور موسمیاتی تبدیلیوں کو سنجیدگی سے لینے کی اپیل کی۔
جمعہ کو ہندوستان میں گرمی سے کم از کم 40 ممکنہ اموات ہوئی ہیں، جن میں سے 25 اتر پردیش اور بہار میں لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے کے لیے تعینات انتخابی عملے کے اہلکار تھے۔
گزشتہ 20 مئی کو لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کے دوران پال گھر ضلع کے وسئی میں ایک وکیل نے وسئی بار ایسوسی ایشن کے ایک وہاٹس ایپ گروپ میں یوٹیوبر دھرو راٹھی کے ‘مائنڈ آف اے ڈکٹیٹر’ کے عنوان والے ایک ویڈیو کا لنک شیئر کیا تھا۔ اس سلسلے میں درج کرائی گئی شکایت میں ویڈیو کو ‘قابل اعتراض’ بتایا گیا ہے۔
فرانسیسی فلم ڈائریکٹر ویلنٹن ہینالٹ کو گزشتہ سال اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ گورکھپور میں منعقد ‘امبیڈکر جن مارچ’ میں شامل ہوئے تھے۔ وہ دلت خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات پر مبنی ڈاکیومنٹری فلم پر کام کرنے کی غرض سےہندوستان آئے تھے۔
یہ واقعہ گونڈہ ضلع میں پیش آیا، جہاں قیصر گنج لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار کرن بھوشن سنگھ کا قافلہ قیصر گنج سے حضور پور کی طرف جا رہا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ گاڑی نے موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں کو ٹکر مار دی، جن کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس واقعے میں ایک بزرگ خاتون بھی زخمی ہوئی ہیں۔
آئی آئی ٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد جے این یو سے پی ایچ ڈی کر رہے شرجیل امام جنوری 2020 سے جیل میں ہیں۔ دہلی ہائی کورٹ سے سیڈیشن کے ایک معاملےمیں ضمانت ملنے کے باوجود وہ جیل میں ہی رہیں گے کیونکہ ان پر دہلی فسادات سے متعلق ایک کیس میں یو اے پی اے کے تحت الزام لگائے گئے ہیں۔
اس سے قبل 18 اکتوبر 2022 کو دہلی ہائی کورٹ کی جسٹس سدھارتھ مردل اور جسٹس رجنیش بھٹناگر کی بنچ نے عمر کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ عمر ستمبر 2020 سے دہلی فسادات سے متعلق ایک کیس میں جیل میں ہے۔ اس معاملے میں اب تک نہ تو شنوائی شروع ہوئی ہے اور نہ ہی الزامات طے کیے گئے ہیں۔
فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے جنرل سکریٹری شیلیش کمار پاٹھک نے مرکزی حکومت سے ہندوستانی صنعت کی توقعات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جون میں اقتدار سنبھالنے والی مرکزی حکومت کو کاروبار کی لاگت کو کم کرنے کے ساتھ ہی کاروبار کو آسان بنانے اور روزگار پیدا کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔
یہ واقعہ گجرات کے بناس کانٹھا ضلع میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق، جمعرات کو پانچ افراد کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر 40 سالہ مشری خان بلوچ کو اس وقت پیٹ-پیٹ کر ہلاک کر دیا، جب وہ دو بھینسوں کو پک اپ وین میں مویشی بازار لے جا رہے تھے۔
لوک سبھا انتخابات 2024 کے کل 8337 امیدواروں میں سے صرف 797 خواتین ہیں، جو سات مرحلوں میں لڑنے والے کل امیدواروں کا محض 9.5 فیصد ہے۔
حال ہی میں پی ٹی آئی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وزیر اعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور حکومت میں پچھلی حکومتوں سے زیادہ نوکریاں دی گئی ہیں۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کس ڈیٹا کی بنیاد پر یہ بات کہہ رہے ہیں کیونکہ مختلف سروے اور رپورٹس ان کے دعوے کے برعکس تصویر پیش کرتی ہیں۔
کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس چترنجن داس نے اپنے ریٹائرمنٹ پروگرام میں کہا کہ اب وہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو زیادہ وقت دینا چاہتے ہیں، جس سے وہ بچپن سے وابستہ ہیں۔
سنیوکت کسان مورچہ اور کسان مزدور مورچہ کے بینر تلے فروری میں ہوئے ‘دہلی چلو’ احتجاجی مظاہرہ کے دوران ہریانہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار تین کسانوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کسان 17 اپریل سے پٹیالہ کے شمبھو ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر بیٹھے ہوئے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اس مطالبے کو لے کر پنجاب اور ہریانہ میں بی جے پی رہنماؤں کی رہائش گاہوں کا گھیراؤ کریں گے۔
انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے چیف پراسیکوٹر کریم خان نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو، وزیر دفاع یوو گالانٹ اور حماس کے تین رہنماؤں کے خلاف بھی جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا حوالہ دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی مانگ کی ہے۔
جھارکھنڈ کے گڑھوا ضلع کا معاملہ۔ بتایا گیا ہے کہ ایک 60 سالہ شخص اپنے مویشیوں کے ساتھ بنشی دھر نگر اُنٹاڑی جا رہا تھا، جب موٹر سائیکل پر سوار تین لوگوں نے انہیں روکا اور گائے کی اسمگلنگ کا الزام لگاتے ہوئےبرہنہ کرکے اپنی موٹر سائیکل سے باندھ دیا۔
مظفر پور ضلع کے ایک سرکاری اسکول کے ٹیچر نے مبینہ طور پر اپنی کلاس میں بچوں سے کہا تھا کہ کسی کو بھی وزیر اعظم نریندر مودی کو ووٹ نہیں دینا چاہیے۔ ٹیچر کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔
‘پتنجلی نورتن الائچی سون پاپڑی’ کے بارے میں شکایتیں سامنے آنے کے بعد لیبارٹری میں اس کے سیمپل کی جانچ کرائی گئی تھی، جہاں اسے معیار کے مطابق نہیں پایا گیا۔ اس کے بعد کمپنی کے اسسٹنٹ منیجر سمیت ڈسٹری بیوٹر اور سیلر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
بی بی سی کی ڈاکیومنٹری ‘انڈیا: دی مودی کویسچن’ سے ہندوستان کی ساکھ کو پہنچنے والے نقصان کی بھرپائی کے لیے معاوضہ مانگنے والے گجرات کے ایک این جی او کی عرضی پر شنوائی کر رہے دہلی ہائی کورٹ کے جج نے خود کو معاملے سے الگ کرنے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔
لوک سبھا انتخابات کے دوران قومی اور ریاستی سطح کی جماعتوں کو آکاش وانی اور دوردرشن کے ذریعے عوام تک اپنا پیغام پہنچانے کے لیے وقت دیا جاتا ہے۔ اپوزیشن کے دو لیڈران – سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری اور آل انڈیا فارورڈ بلاک کے جی دیوراجن نے کہا کہ ان کی تقریروں میں ترمیم کی گئی۔
گزشتہ 13 مئی کو نیوز 18 کو دیے ایک انٹرویو میں نریندر مودی سے پوچھا گیا تھاکہ انہوں نے کیوں کہا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو وہ رام مندر کے فیصلے کو پلٹ دے گی، تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا بیان نہیں ہے۔ تاہم، 7 مئی کو مدھیہ پردیش کے دھار میں ہوئے ایک انتخابی اجلاس کے ویڈیو میں وہ صاف طور پر یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ مودی کو چار سو سیٹیں اس لیے چاہیےکہ کانگریس ایودھیا کے رام مندر پر بابری تالہ نہ لگا دے۔