ویڈیو: دی وائر کی انتخابی کوریج اتر پردیش کے شہر کانپور پہنچی۔ کانپور کا چمڑا ملک اور بیرون ملک مشہور ہے۔ دی وائر کے مکل سنگھ چوہان نے اس صنعت کی صورتحال جاننے کی کوشش کی ہے۔
ویڈیو: دی وائرکی ٹیم اتر پردیش کے مین پوری ضلع کے للو پور گاؤں پہنچی۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق، اس گاؤں میں منہ کے کینسر کے مریضوں کی تعداد ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔ یہاں لوگوں کا کہنا ہے کہ سماج وادی حکومت میں یہاں کینسر اسپتال بنایا گیا تھا، لیکن بی جے پی کی حکومت کےآنے بعد سےاس اسپتال کے تالے تک نہیں کھولے گئے۔
گراؤنڈ رپورٹ: اسمبلی انتخاب کے اعلان سے ٹھیک پہلے اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے جھانسی ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر ‘ویرانگنا لکشمی بائی’ کر دیا تھا، جس کی وجہ سے جھانسی کے لوگ خوش نہیں ہیں۔حتیٰ کہ خود کو حکومت اور بی جے پی کا حامی بتانے والے بھی اس کو غلط کہہ رہے ہیں۔
ویڈیو: ستمبر 2013 میں اتر پردیش کے مظفر نگر میں فرقہ وارانہ فسادات میں 60 سے زیادہ لوگ مارے گئے اور 60 ہزارسے زیادہ افراد بے گھر ہوئے تھے۔ ان فسادات میں بی جے پی لیڈروں کے ملوث ہونے کے الزام لگے تھے اور پارٹی کے کچھ ایم ایل اے کو فرقہ وارانہ بیان بازی اور فساد بھڑکانے کے لیے جیل جانا پڑا تھا۔ آٹھ سال بعد دی وائر کی ٹیم نے فسادات میں بے گھر ہونے والے لوگوں کا حال جاننے کی کوشش کی۔
ویڈیو: اتر پردیش کا مغربی جاٹ اکثریتی حصہ کسانوں کے احتجاجی تحریک کے بعد سے سرخیوں میں ہے۔ جاٹ اور مسلمانوں کی یکجہتی نے مغربی اتر پردیش میں آر ایل ڈی کے دعوے کو مضبوط کیا ہے۔ دی وائر کی عارفہ خانم شیروانی نے شاملی میں رہنماؤں سے یہاں کے سیاسی اور اہم زمینی مسائل کے بارے میں جاننے کی کوشش کی۔
ویڈیو: مغربی اتر پردیش کسانوں کی تحریک کا مرکز رہا ہے اور اتر پردیش کے انتخابات کی چابی بھی مغربی اتر پردیش کے ہاتھ میں ہے۔ کیا جاٹ-مسلم ایک بار پھر بی جے پی کے نقصان کی وجہ بنیں گے؟
ویڈیو: 16 -17 دسمبر کی درمیانی شب ہریانہ کے میوات کے نوح میں روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ میں شدیدآگ لگ گئی تھی،جس کی وجہ سے خواتین اور بچوں سمیت 100 سے زائد افراد بے گھر ہو گئے۔ دی وائر کی ٹیم نے سردی کے موسم میں بے گھر ہونے والے ان پناہ گزینوں کا حال جاننے کی کوشش کی۔
ہریانہ کے میوات ضلع کے نوح میں واقع ایک روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں16 -17 دسمبر کی درمیانی شب لگی آگ میں ہندوستان میں ان کےقیام سےمتعلق دستاویز، راشن کپڑے اور دیگر ضروری اشیا جل کر خاکستر ہو گئے۔اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین نے انہیں پھر سےشناختی کارڈ تقسیم کرنے کے لیے ایک ڈیسک کا قیام کیا ہے۔
مرادآباد کےعیدگاہ علاقے کےرہائشی ہر رات اپنے مسائل پر گفت و شنیدکے لیے اکٹھا ہوتے ہیں۔اس دوران سیاسی اور اقتصادی مسائل پر تبادلہ خیال ہوتا ہے۔
ویڈیو: سنیکت کسان مورچہ نےمظفر نگر کی کسان مہاپنچایت سے ایک بار پھر اپنی تحریک کورفتار دینے کی کوشش کی۔اس مہاپنچایت میں کسانوں کا بڑا ہجوم دیکھ دیکھا گیا۔مغرب اور شمال کے کسان بڑی تعداد میں یہاں پہنچے۔ دی وائر نے مہا پنچایت میں شامل کسانوں سے بات کی۔
ویڈیو: اتر پردیش کےمتھرا میں شری ناتھ ڈوسا اسٹال پر دیوراج پنڈت اور راشٹریہ ہندو یووا واہنی کے کچھ کارکنوں نے گزشتہ18 اگست کو ایک مسلمان کے کام کرنے کی وجہ سے حملہ کر دیا تھا۔ حملے کے بعد اس کا نام بدل کر امریکن ڈوسا کارنر نام دیا گیا ہے۔ اسے لےکر دی وائر نے کچھ فوڈاسٹال مالکوں اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ورون کمار سنگھ سے ملاقات کی اور دیوراج پنڈت کے ایک دوست سے بھی بات کی، جو ہندوتواکارکنوں کے گروپ کا حصہ ہے، جس نے اسٹال پر حملہ کیا تھا۔
ویڈیو: دہلی کےجنتر منتر پرگزشتہ نو اگست کو خواتین کسانوں نے کسان سنسد کا اانعقاد کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے مرکزی حکومت کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک کو پاس کیا۔ مہیلا کسان سنسد میں شریک ہونے کے لیے دہلی اور آس پاس کے علاقوں کی خواتین جنتر منتر پہنچیں اور اپنی بات رکھی۔
ویڈیو: دہلی کےسنگھو، ٹکری اور غازی پور بارڈر پر پچھلے آٹھ مہینوں سے مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے تین زرعی قانون کی مخالفت کر رہے کسان اب دہلی کے جنتر منتر پر نظر آنے لگے ہیں۔جنتر منتر میں چل رہی کسانوں کی سنسد سے یاقوت علی کی رپورٹ۔
بسترڈویژن کےسکما ضلع کےسلگیرگاؤں میں سی آر پی ایف کے کیمپ کے خلاف عوامی تحریک کو دبانے اور ماؤنواز بتانے کی کوششیں ہو رہی ہیں، لیکن اس پر امن احتجاج کے آسانی سے ختم ہونے کے آثارنظر نہیں آتے۔
گزشتہ مارچ مہینے میں وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں اتر پردیش اور مدھیہ پردیش کے بیچ متنازعہ کین-بیتوا لنک پروجیکٹ سےمتعلق معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ سپریم کورٹ کی ایک کمیٹی نے اس پر سنگین سوال اٹھائے تھے، حالانکہ دستاویز دکھاتے ہیں کہ مودی حکومت نے انہیں نظرانداز کیا۔
ویڈیو: دہلی کےاتم نگر علاقے میں لگ بھگ 500 ریہڑی پٹری کی دکانیں روز لگتی ہیں۔ ان میں سے اکثر مسلمان دکاندار ہیں۔ گزشتہ 18 جون کو ایک پھل بیچنے والے اور ایک دکاندار کے بیچ ہوئی کہا سنی کے بعد بجرنگ دل نے کچھ پوسٹر لگائے تھے جس میں لکھا تھا ‘سبھی ہندوؤں سے گزارش ہے کہ کسی بھی غیرسماجی فروٹ ریہڑی والے سے خریداری نہ کریں’۔ اس کے بعد پھل بیچنے والوں کو اپنی روزی کمانے کے لیے مشقت کرنی پڑ رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گزشتہ دنوں گورکھپور کے دو کمیونٹی ہیلتھ سینٹرکو گود لینے کا اعلان کیا تھا۔ قیام کے کئی سالوں بعد بھی یہاں نہ مناسب تعداد میں طبی عملہ ہیں، نہ ہی دیگر سہولیات۔المیہ یہ ہے کہ دونوں اسپتالوں میں ایکسرے ٹیکنیشن ہیں، لیکن ایکسرے مشین ندارد ہیں۔
ویڈیو: دہلی کے چھاولا گاؤں میں کورونا وائرس سے اب تک 30 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ علاج تو دور اس گاؤں میں اس کے انفیکشن کی جانچ تک نہیں ہو رہی ہے۔ د ی وائر کی ٹیم نے وہاں کے لوگوں سے بات کر حالات جاننے کی کوشش کی۔
ویڈیو:اتر پردیش کے گورکھپورواقع گورکھ ناتھ مندر کے آس پاس کے ایک درجن سے زیادہ گھروں کو ہٹاکر مبینہ طور پر مندر کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پولیس فورسز کی تعیناتی کو لےکر وہاں ہنگامہ مچا ہوا ہے۔متاثرین کا الزام ہے کہ دباؤ میں ان سے ایک کاغذ پر دستخط کروائے گئے اور پوری جانکاری نہیں دی گئی۔ وہیں انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ تمام لوگوں نے بنا دباؤ کے دستخط کیے ہیں۔
گراؤنڈ رپورٹ: گزشتہ دنوں گورکھپورانتظامیہ پرگورکھ ناتھ مندر کے پاس زمین کےحصول کے لیےیہاں کے کئی مسلم خاندانوں سے زبردستی ایک کاغذ پردستخط کروانے کا الزام لگا ہے۔ کئی خاندانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نےدستخط تو کر دیےہیں،لیکن وہ اپنا گھر نہیں چھوڑنا چاہتے۔
ویڈیو: کسان رہنما ڈاکٹر درشن پال کہتے ہیں کہ وہ اس وبا سے بخوبی واقف ہیں اور اس کے خطرات کو سمجھتے ہیں، لیکن اگر کسان اس تحریک اور مطالبہ سے پیچھے ہٹتے ہیں تو اور بھی زیادہ ہندوستانی اپنے ذریعہ معاش سے محروم ہوجائیں گے۔ کسان اس تحریک کے منطقی انجام تک پہنچنے کا انتظار کر رہے ہیں۔
دنتے واڑہ اور بیجاپورضلع کے پہاڑی سرے پر بسےگمپور کے نوجوان بدرو ماڈوی کو گزشتہ سال جن ملشیا کمانڈر بتاتے ہوئے انکاؤنٹر کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ بدرو کے اہل خانہ اورگاؤں والوں نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئےانصاف کی لڑائی کی علامت کے طور پر ان کی لاش محفوظ رکھی ہے۔
ویڈیو: ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے۔ اس بیچ مرکزی حکومت نے ایک مئی سے 18 سے 45کی عمر کے لوگوں کے لیے کووڈ ٹیکہ کاری شروع کر دی ہے۔ حالاں کہ تمام صوبوں نے ویکسین کی کمی ہونے کی بات کی ہے۔ دی وائر نے دہلی کے ویکسینیشن سینٹر جاکر وہاں کا حال جانا اور لوگوں سے بات کی۔
ویڈیو:سنگھو بارڈر پر نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کو چار مہینے پورے ہو گئے۔ سنگھو بارڈر پر طلبا، بزرگ اورخواتین لگاتار احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک زرعی قانون واپس نہیں ہوں گے، تب تک احتجاج جاری رہےگا۔ مونیکا گیاملانی اور چنمیہ گیاملانی کی رپورٹ۔
ویڈیو:مغربی بنگال کے ہاوڑہ کی بالی سیٹ سے جواہر لال نہرویونیورسٹی کی ریسرچ اسکالر دیپ ستا دھر انتخاب لڑ رہی ہیں۔ دیپ ستا سے اس انتخاب سے متعلق تمام مدعوں پر دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی نے بات چیت کی۔
ویڈیو: پولرائزیشن کی سیاست کو لےکر کیا کہتے ہیں مغربی بنگال کے مسلمان؟ کھدرپور علاقے میں رہنے والے اس طبقے سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: اتر پردیش کے غازی آباد واقع شیو شکتی دھام ڈاسنہ مندر میں ایک مسلم لڑکے کو پانی پینے کے لیے بے رحمی سے پیٹا گیا تھا۔ اس معاملے پر متاثرہ فیملی سے بات چیت۔
گراؤنڈ رپورٹ: مغربی بنگال کے اسمبلی انتخاب میں ہندو مسلمان کی سیاست پر وہاں کی عوام سے د ی وائر کی سینئر ایڈیٹرعارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: جتیندریادو غازی پور بارڈر پر پچھلے کئی مہینوں سے احتجاج کر رہے کسانوں کے لیے لنگر چلا رہے ہے۔ انہوں نے دی وائر سے تحریک کی شروعات سےاب تک کےاپنے تجربے کو شیئر کیا۔
ویڈیو: ایک سال پہلے فرقہ وارانہ فسادات میں شمال-مشرقی دہلی میں جان ومال کا کافی نقصان ہوا تھا۔ تب دی وائر نے شیو وہار کے متاثرین سے اس موضوع پر بات کی تھی۔ ایک سال بعد انہی لوگوں سے دوبارہ بات چیت۔
گراؤنڈ رپورٹ: شمال – مشرقی دہلی کے موج پور علاقے میں پچھلے سال ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے دوران تمام دکانوں کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ دکانداروں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے جتنے نقصان کا دعویٰ کیا تھا، اس سے کافی کم معاوضہ انہیں دیا گیا۔
ویڈیو: دہلی فسادات کے ایک سال بعد بھی لوگ خوف میں جی رہے ہیں۔ فسادات میں ہوئے جان ومال کے نقصان کی بھرپائی ہو پانا ناممکن ہے۔ د ی وائر نے شیو وہار کے لوگوں سے بات کر کے ان کی پریشانی کو جاننے کی کوشش کی ۔
گراؤنڈ رپورٹ:شمال-مشرقی دہلی میں ہوئے دنگوں میں متاثرہ موج پور،اشوک نگر جیسے علاقوں کے55 دکانداروں نے نقصان کی بھرپائی کے لیےکل 3.71 کروڑ روپے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن دہلی سرکار نے اس میں سے 36.82 لاکھ روپے کی ہی ادائیگی کی ہے۔ جودعوے کے مقابلے9.91 فیصدی ہی ہے۔
ویڈیو:گزشتہ 26 جنوری کو دہلی میں ٹریکٹر ریلی کے بعد اتر پردیش انتظامیہ نے غازی پور بارڈر پرمظاہرہ کر رہے کسانوں کو ہٹانے کا آرڈر دیا تھا۔ حالانکہ بھارتیہ کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت کی اپیل کے بعدیہاں کسانوں کا ہجوم امنڈ پڑا ہے۔
ویڈیو:دہلی-اترپردیش بارڈرپرواقع غازی پور بارڈر پر ڈٹے کسانوں کا کہنا ہے کہ تینوں زرعی قوانین کے رد ہونے تک وہ پیچھے نہیں ہٹنے والے ہیں۔
یوم جمہوریہ کے موقع پر نکالے گئے ٹریکٹر پریڈ کے بعد یہ سوال اٹھ رہے ہیں کہ آخر کیوں کسانوں نے پولیس کے ذریعےطے شدہ راستے پر پریڈ نہیں نکالا۔ حالانکہ دہلی کے کچھ علاقوں میں دیکھا گیا کہ پولیس نے ان راستوں پر ہی بیریکیڈنگ کر دی تھی جس کی وجہ سے لوگ غصے میں آ گئے تھے۔
گزشتہ دو مہینے سے دہلی کی مختلف سرحدوں پر مظاہرہ کر رہے کسان 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹریکٹر پریڈ نکال رہے ہیں۔ دہلی کے الگ الگ بارڈر سے دی وائر کی رپورٹ۔
ویڈیو:مرکزکےمتنازعہ زرعی قوانین کی مخالفت مسلسل تیز ہورہی ہے۔ سرکار اور کسانوں کے بیچ کوئی آپسی رضامندی نہیں ہوئی ہے۔ کسانوں کے مظاہرہ میں نہ صرف کسان بلکہ پنجاب اور ہریانہ کے نوجوان اور طلبا بھی حصہ لے رہے ہیں۔ ان سے بات چیت۔
ویڈیو: مرکز کے متنازعہ زرعی قوانین کی کسان لگاتار مخالفت کر رہے ہیں۔ دہلی کی مختلف سرحدوں میں کسانوں کے مظاہرہ کو 20 دن سے زیادہ گزر چکے ہیں۔مظاہرین سے بات چیت۔
ویڈیو:مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے متنازعہ قوانین کے خلاف کسان پچھلے 15 دنوں سے دہلی کی سرحدوں پر مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کسانوں سے بات چیت۔