راجستھان : اسکولوں میں ہوگا صوفی سنتوں کا درس
راجستھان کے وزیر تعلیم واسودیو دیونانی کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروگرام سے بچوں میں اخلاقیات پیدا ہوگی۔
راجستھان کے وزیر تعلیم واسودیو دیونانی کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروگرام سے بچوں میں اخلاقیات پیدا ہوگی۔
مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امورمختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ ؛ راہل گاندھی سیاسی مفاد کے لیے افطار پارٹی کر رہے ہیں جبکہ میں ضرورت مندلوگوں کے کر رہا ہوں ۔ہم ان کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں کررہے ہیں ۔
ریلوے بورڈ نے مختلف زون کے جنرل مینجر کو خط لکھا۔ خط کے مطابق 11040 عہدے نشان زد کئے گئے ہیں جو یا تو کافی وقت سے خالی رہے ہیں یا پھر ٹیکنالوجی کی وجہ سے ان کی اب ضرورت نہیں رہ گئی ہے۔
دہلی کے مختلف علاقوں سے عآپ ایم ایل اے کے بلاوے پر جمع ہو رہے پارٹی کارکن اور حمایتی چلچلاتی دھوپ میں سی ایم ہاؤس پر جمع ہو گئے ہیں۔ نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ )کے کارکنان نے مظاہرہ کے لیے مشہور جنتر منتر کی جگہ اب پارٹی […]
خاص رپورٹ : بی جے پی نے یہ تو بتایا ہے کہ اس کو 1034 کروڑ روپے کا چندہ ملا ہے لیکن پارٹی کے خزانچی کا نام عوام اور الیکشن کمیشن دونوں سے چھپایا جا رہا ہے۔ نئی دہلی : بی جے پی دنیا کی سب سے دولتمند […]
سابق گورنر وائی وی ریڈی نے کہا کہ بینکنگ گھوٹالوں میں ہونے والے نقصان کی بھرپائی ٹیکس دینے والے کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت کی ملکیت والے بینکوں کو اپنا پیسہ سونپا، ان کو حکومت سے اس پر جواب مانگنا چاہیے۔
میڈیا رپورٹس کا دعویٰ ہے کہ نیرو مودی نے برٹن میں سیاسی پناہ مانگی ہے۔ 13 ہزار کروڑ سے زیادہ کے فراڈ کا الزام ہے۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا ہےکہ اگر 2019 سے پہلے دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دیا جاتا ہے تو ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ دہلی سے ہر ووٹ بی جے پی کو ملے۔
سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا کہ جن چار ٹائروں کی بنیاد پر معیشت کی گاڑی چلتی ہے ان میں سے تین ٹائر؛ایکسپورٹ ،نجی سرمایہ کاری اور کھپت پنکچر ہوچکے ہیں ۔یہ صورت حال مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔
کھینی پر پابندی کے لیے مرکزی حکومت کو کوئی خط نہیں لکھا گیا۔منھ کے کینسر سے بچنے کے لیے کھینی اور دوسرے تمباکو پروڈکٹ کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
مؤ رخ عرفان حبیب نے کہا کہ حکومت کو پہلے انگریزوں کے ذریعے دئے گئے ناموں سے پریشانی تھی۔ اب چاہے وہ سڑک ہو یا پارک، جو کچھ بھی مغل یا اسلامی پہچان سے جڑا ہے اس کو بدلا جا رہا ہے۔
آپریشن کے بعد گولیاں نکال دی گئی ہیں اورڈاکٹر کفیل کے بھائی کاشف کو آئی سی یو میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔گزشتہ شب ان پر نا معلوم حملہ آوروں نے 3 گولیاں چلائیں۔
گھروں میں کام کرنے والوں کے ساتھ غیر قانونی اور غیر انسانی سلوک کو نظر انداز کرنا ان کے زخموں کو اور گہرا بنا رہا ہے۔
راجیش بھارتی کے خلاف کئی کیس درج تھےاور وہ فروری میں ہی ہریانہ پولیس کی کسٹڈی سے بھاگ چکا تھا۔ بھارتی پر 1لاکھ روپے کا انعام بھی رکھا گیا تھا۔ نئی دہلی :دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے ساؤتھ دہلی کے چھترپور میں سنیچر کو ایک انکاؤنٹر میں […]
درخواست گزار نےمنسٹری آف سوشل جسٹس اینڈ امپاورمنٹ کے ذریعے جاری اس سرکلر کا حوالہ دیا تھا جس میں مرکز اور ریاستی حکومتوں کو ‘ دلت ‘ لفظ کا استعمال کرنے سے بچنے کی صلاح دی گئی تھی۔
مدھیہ پردیش دیواس ضلع کے اودئے نگر میں ہوئی واردات ،ایم ایل اے کے خلاف سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے اور مار پیٹ کا معاملہ درج ۔
مقامی میڈیا کے مطابق ملزم گزشتہ مہینے متاثر ہ خاتون کے رشتہ دار کے ذریعے اپنے نام میں ‘ سنگھ ‘ جوڑنے کو لےکر درج کروائی گئی شکایت سے ناراض تھے۔
کھیل کی دنیا:یہ پہلا موقع ہے جب بین الاقوامی کرکٹر ایوارڈ کی فہرست میں خاتون زمرے کو بھی شامل کیا گیا ہے،وہیں فٹ بال میں پچھلی بار کی چمپئن جرمنی کو فاتح مانا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا، ہمیں اپنے کھلاڑیوں کی خدمات پر فخر ہے۔ان کو متاثر کرنے والے تمام مدعوں پر غور کیا جائے گا۔
گزشتہ سالوں میں تمباکو کی کھپت 53 فیصد سے کم ہو کر 25 فیصد ہو گئی ہے۔حالانکہ کھینی(کچے تمباکو )کا استعمال کرنے والے لوگوں کی تعداد باعث تشویش ۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈرلال کرشن اڈوانی نے کہا؛اس طرح کے کھلے پن سے ہی ہمارے مشترکہ خوابوں کاہندوستان بنے گا۔
کانپور کے گنیش شنکر ودیارتھی میڈیکل کالج کے تحت آنے والے ہیلیٹ ہاسپٹل کا اے سی پلانٹ 5 دنوں سے خراب تھا۔ رشتہ داروں نے اے سی خراب ہونے سے موت ہونے کا الزام لگایا، ہاسپٹل انتظامیہ نے الزامات سے انکار کیا۔
پولیس کے ذریعے کورٹ کو سونپی گئی فارینسک رپورٹ کے مطابق گوری اور کلبرگی کے قتل میں استعمال ہوئی گولیاں 7.65 ایم ایم کیلیبر والی دیسی بندوق سے چلائی گئی تھیں۔
سینٹرل کول فیلڈس لمیٹڈ نے جھارکھنڈ کے چترا ضلع میں کوئلہ کان کی تعمیر کے لئے 200 ایکڑ زمین حاصل کی تھی۔ سریش زمین کے حصول سے بے گھر لوگوں کے حق کی لڑائی لڑ رہے تھے۔
صحت کے لیے مضر اور نقصان دہ ہونے کہ وجہ سے امیتابھ بچن نے 2014میں پیپسی کے ساتھ اپنا قرار رد کر دیا تھا۔امید کی جارہی ہے کہ امیتابھ ہارلکس کے ساتھ بھی ایسا ہی کریں گے۔ نئی دہلی:امیتابھ بچن نے گزشتہ31 مئی کو ہندوستان میں غذائی قلت سے […]
حکومت کا کہنا ہے کہ ریاستی کھلاڑیوں کو اشتہار وں اور پروفیشنل اسپورٹ کے ذریعے جو کمائی ہوتی ہے اس کا 33 فیصد ہریانہ اسپورٹس کاؤنسل میں جمع کروانا ہوگا۔کھلاڑیوں نے اپنا احتجان درج کرتے ہوئے کہا ؛ٹیکس دیتے ہیں تو حصہ کیوں۔ نئی دہلی: ہریانہ کی منوہر […]
بنگلور کی جرنلسٹ گوری لنکیش قتل معاملہ میں گزشتہ سال گرفتار کے ٹی نوین کمار نے پولیس کو مبینہ طور پر دیے اپنے بیان میں ایک رائٹ ونگ کے کارکن کو کارتوس دینے کی بات قبول کی ہے۔
بچی کے والد کی تحریر کی بنیاد پر پولیس نے گاؤں کے 2نوجوانوں کو نامزد کرتے ہوئے 6 لوگوں کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 376 اور پاکسو قانون سمیت متعلق دفعات میں کیس درج کر لیا ہے۔
راجیہ سبھا کے چیئر مین وینکیا نائیڈو نے 4 دسمبر 2017 کو جے ڈی یو کے باغی رکن پارلیامان شرد یادو اور علی انور کو اپر ہاؤس کی ممبر شپ کے لیے نا اہل قرار دیا تھا۔ نئی دہلی: سرکاری بنگلہ خالی کرنے کے معاملے میں جمعرات کو […]
ذرائع کے مطابق ؛بی جے پی نے شیو سینا سے ان کے لیے مہاراشٹر کابینہ میں اگلے پھیر بدل کے دوران جگہ بنانے اور مرکز میں شیو سینا کے سینئر لیڈروں کو جگہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔
وازارت دفاع کے ذریعے وردی سمیت 6000 کروڑ روپے کے فوجی مصنوعات کی خرید رد کرنے کے فیصلے سے ڈیفنس پروڈکشن یونٹس کے تقریباً6 لاکھ لوگوں کے بےروزگار ہونے اور تیار مصنوعات کی بربادی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی بیٹی نے اپنے والد کو نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ سنگھ آپ کے خطاب کو بھو ل جائے گا اور تصویریں رہ جائیں گی ،جن کو فرضی بیانوں کے ساتھ پھیلایا جائے گا۔
پتنجلی آیوروید کے مینیجنگ ڈائریکٹرآچاریہ بالکرشن نے کہا کہ ہمیں اس اسکیم کے لئے ریاستی حکومت سے کوئی تعاون نہیں ملا۔اب ہم نے اس اسکیم کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریلوے بورڈ کے محکمہ اطلاعات ونشریات کے ڈائریکٹر وید پرکاش نے کہا کہ یہ قدم مسافروں کی سہولت کو یقینی بنانے کے لئے اور ڈبوں کے اندر ہونے والی بھیڑ سے نپٹنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔
بھیما کورے گاؤں معاملے میں اس گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئےمختلف تنظیموں نے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ،وہیں اپنی گرفتاری پر ولسن نے کہا ہے کہ ان کو سازش کے تحت پھنسایا جارہا ہے۔
موجودہ وائس چیئر مین پی جے کورین کی مدت 30 جون کو ختم ہو رہی ہے۔ ان کی جگہ نئے وائس چیئر مین کا انتخابی عمل پارلیامنٹ کے آئندہ سیشن کے بیچ میں ہونا ہے۔
ای-کچرے کی عالمی مقدار 2016میں 4.47 کروڑ ٹن تھی جو 2021 تک 5.52 کروڑ ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ہندوستان میں قریب 20 لاکھ ٹن سالانہ ای-کچرا پیدا ہوتا ہے۔
مرکز کے ذریعے اضافی بجٹ نہ دینے کی وجہ سے ایمرجنسی میں کام آنے والے گولہ بارود کے لئے فنڈ بچانے کی وجہ سے فوج سرکاری آرڈنینس فیکٹریوں پر خرچ کئے جانے والے بجٹ کو کم کر رہی ہے۔
اڈیشنل چیف جسٹس مجسٹریٹ نے بی جے پی ایم ایل اے امیش ملک سمیت بالیان اور سادھوی کو 22 جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
دلت اس سال جیند میں ہوئی ایک دلت لڑکی کے گینگ ریپ اور قتل کے معاملے کی سی بی آئی سے جانچ کرانے اور ایس سی ایس ٹی ایکٹ کو زیادہ سخت بنانے کے لیے ریاستی حکومت کے ذریعے ایک آرڈیننس لانے کی مانگ کو لے کر قریب 4 مہینے سے مظاہرہ کر رہے تھے۔