الیکشن کمیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ بہار میں ووٹر لسٹ کے اسپیشل انٹینسو ریویژن (ایس آئی آر) کے دوران اب تک 36 لاکھ سے زیادہ ووٹر اپنےپتے پر نہیں پائے گئے ہیں۔ اس سے پہلے 14 جولائی کو کمیشن نے کہا تھا کہ بہار میں ووٹر لسٹ سے 35,69,435 ناموں کو ہٹایا جا سکتا ہے۔
این سی ای آر ٹی کی 8ویں جماعت کی سوشل سائنس کی نئی کتاب سے دو مسلم خواتین حکمرانوں – دلی سلطنت کی رضیہ سلطان اور مغلیہ دور کی نور جہاں – کا نام بالکلیہ ہٹا دیا گیا ہے۔
مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ کےآٹھ مہینے سے زیر التوا وظیفے کومرکز نے جاری کر دیا ہے ۔ اسکالروں نے اسے اپنی جدوجہد کی فتح قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فیلو شپ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، احسان نہیں۔ وہ اب ہر ماہ وقت پرادائیگی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
سپریم کورٹ نے اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر علی خان محمود آباد کے سوشل میڈیا پوسٹ کو لے کر درج ایف آئی آر معاملے کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی خصوصی تفتیشی ٹیم کو پھٹکار لگاتے ہوئے پوچھا کہ ایس آئی ٹی خود کو ہی گمراہ کیوں کر رہی ہے، جبکہ اس کی تحقیقات کا دائرہ صرف دو ایف آئی آر تک ہی محدود ہے ۔
سپریم کورٹ میں دائر ایک عرضی میں اتر پردیش اور اتراکھنڈ حکومتوں کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر روک لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، جس میں حکومتوں نے کانوڑ یاترا کے راستے میں پڑنے والے دکانوں پر کیو آر کوڈ لگانے کو کہا ہے، جسے اسکین کرنے پر مالک کا نام پتہ چل سکے۔ کیا یہ مذہبی بنیاد پرتفرقہ انگیزی کی کوشش ہے؟ اس عرضی کو دائر کرنے والے دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانند اور دی وائر کی مدیر سیما چشتی سے تبادلہ خیال کر رہی ہیں میناکشی تیواری ۔
الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ بہار میں ڈرافٹ ووٹر لسٹ کی اشاعت کے بعد 35.6 لاکھ سے زیادہ ووٹر ووٹر لسٹ سے باہر ہو جائیں گے۔ ان میں وہ لوگ شامل ہیں ،جن کی یا تو موت ہوگئی ہے، یا بہار سے باہر چلے گئے ہیں یا پھر ان کے نام ایک سے زیادہ جگہوں پر درج ہیں۔
آسام کے حکام نے الیکشن کمیشن کو بتایا ہے کہ چونکہ یہ واحد ریاست ہے جس نے پہلے ہی این آر سی کی تیاری کا عمل شروع کر دیا ہے، اس لیے جب بھی الیکشن کمیشن ریاست کی انتخابی فہرست کے ایس آئی آر کے لیے اہلیت کے دستاویز کی فہرست کو حتمی شکل دے تو اس کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔
ایک آر ٹی آئی درخواست کے جواب میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) سے موصولہ جانکاری سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے پانچ سالوں میں ہوائی جہاز کے انجن بند ہونے کے 65 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
اترپردیش کے بریلی میں سرکاری اسکول کے ٹیچر رجنیش گنگوار کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ انہوں نے دعائیہ اجتماع میں ایک نظم کے ذریعے ‘کانوڑ یاترا’ کے بجائے ‘گیان کے دیپ جلانے’ کی بات کہی تھی۔ اس پردائیں بازو کے گروپوں نے اعتراض کیا تھا، جس کے بعد کیس درج کیا گیا ہے۔
بہار کے بیگوسرائے ضلع میں آزاد صحافی اجیت انجم کے خلاف بہار ووٹر لسٹ کے اسپیشل انٹینسو ریویژن کے عمل سے متعلق حالیہ رپورٹنگ کے لیے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ انجم کا کہنا ہے کہ ‘سوالوں کے جواب دینے کے بجائے اب صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے کی کوششیں شروع ہو گئی ہیں۔ میں ڈروں گا نہیں ، میں صرف سچ دکھاؤں گا۔’
بہار میں اسمبلی انتخابات سے عین قبل الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے اسپیشل انٹینسو ریویژن (ایس آئی آر) کی قواعد کیے جانے کے متعلق ‘ذرائع’ نے ریاست میں ‘بڑی تعداد میں’ غیر ملکی شہریوں کی موجودگی کا اشارہ دیا ہے۔ تاہم، 2019 میں کمیشن نے پارلیامنٹ کو بتایا تھا کہ ووٹر لسٹ میں ‘غیر ملکی شہریوں’ کے نام پچھلے کچھ سالوں میں نہ ہونے کے برابر تھے۔
سماجی کارکنوں نے مہاراشٹرحکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ‘مہاراشٹر اسپیشل پبلک سکیورٹی بل’ پر شدیدتشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بل ‘اربن نکسل ازم’ کی آڑ میں اختلاف رائے کو جرم قرار دینے کا راستہ کھولتا ہے۔
سپریم کورٹ نے بہار میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹ رویژن کے عمل کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو آدھار کارڈ، ووٹر آئی ڈی اور راشن کارڈ جیسے دستاویزوں کو قبول کرنے پر غور کرنے کو کہا ہے۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق، ووٹر لسٹ میں ترمیم کو لے کر بہار میں بی جے پی بیک فٹ پر آ گئی ہے۔ بی جے پی کے لیے سروے کرنے والی ٹیم کے ایک ممبرنے دی نیو انڈین ایکسپریس کو بتایا، ‘جب ہم لوگوں کو کال کرتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ وہ بی جے پی سے کیا امید رکھتے ہیں، تو زیادہ تر لوگ ووٹر لسٹ میں ترمیم کو لے کر بی جے پی کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہیں۔
چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ حال کےدنوں میں ‘ضمانت قانون ہے اور جیل استثنیٰ’ کے اصول کو فراموش کر دیا گیا ہے۔
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے نیشنل اوورسیز اسکالرشپ کے لیےمنتخب 106 امیدواروں میں سے صرف 40 طلبہ کو پروویزنل اسکالرشپ لیٹر دیے ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ باقی امیدواروں کے لیے ‘فنڈز کی دستیابی کے مطابق ‘سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے۔
پی یو سی ایل اور اے پی سی آر کی ایک ٹیم نے گزشتہ ہفتے پونے کے دو گاؤں کا دورہ کیا، جہاں سے مسلم کمیونٹی کے سماجی و اقتصادی بائیکاٹ کی اطلاعات تھیں۔ ٹیم نے یہاں خوف و دہشت ، بند پڑی دکانیں، ٹوٹی -بکھری زندگی اور تباہ حال خاندان کا مشاہدہ کیا ۔
بہار میں الیکشن کمیشن کی جانب سے شروع کی گئی اسپیشل انٹینسو ریویژن کے عمل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ 2003 کی ووٹر لسٹ کو بنیاد بناکر دستاویز مانگنا کروڑوں ووٹروں کو ان کے حق رائے دہی سے محروم کرسکتا ہے۔ کیس کی سماعت 10 جولائی کو ہوگی۔
ہندوستانی حکومت نے ایلون مسک کی اسٹارلنک اور امبانی کی جیو سمیت کچھ کمپنیوں کو سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ سروس کی منظوری دے دی ہے، لیکن نیلامی کے بغیر ہوئے اس مختص پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ کیایہ الاٹمنٹ شفاف ہے؟ کیا اس سے قومی مفاد کو خطرہ ہے اور معاشی نقصان کا اندیشہ ہے؟
بہار میں ووٹر لسٹ کے اسپیشل انٹینسو ریویژن کے خلاف ‘انڈیا’ الائنس کے وفد نے بدھ کی شام الیکشن کمیشن سے ملاقات کی۔ وفد میں شامل اکثر رہنماؤں نےاس میٹنگ کو ‘مایوس کن’ اور ‘ناخوشگوار’ قرار دیا۔
بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ پر اسپیشل انٹینسو ریویژن شروع کیا ہے۔ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے کمیشن کی منشا پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ کیسی نظرثانی ہے، جہاں ہر ہفتے نئے آرڈر آتے ہیں اور پرانے آرڈر بدل دیےجاتے ہیں؟ کیا کمیشن خود ہی طے نہیں کر پا رہا ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتا ہے؟
نیویارک سٹی کے میئر کے عہدےکے ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے گرفتاری اور ملک بدری کی دھمکی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ممدانی نے کہا کہ وہ امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کو خوف و ہراس پھیلانے سے روکیں گے اور ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
مرکزی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف اپیل کی ہے، جس میں 62 سالہ خاتون کی واپسی کا حکم دیا گیا تھا۔خاتون کو پہلگام حملے کے بعد پاکستان بھیج دیا گیا تھا، جبکہ وہ تقریباً چار دہائیوں سے لانگ-ٹرم ویزا پر ہندوستان میں رہ رہی تھیں۔
دو سالوں سے نسلی تنازعہ کا سامنا کر رہے منی پور کے میتیئی گروپ کی نمائندگی کرنے والی ریاست کی تین سول سوسائٹی تنظیموں کے ایک وفد نے دہلی میں مرکزی وزارت داخلہ کے افسران سے ملاقات میں ریاست میں این آر سی نافذ کرنے اور لوگوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں گزشتہ دو سالوں میں معطلی اور کیمپس بین سمیت حکام کی جانب سے کارروائی کا سامنا کرنے والے طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس عرصے میں طلبہ کے درمیان جھڑپ میں بھی اضافے کا مشاہدہ کیا گیا۔
جے این یو کے طالبعلم نجیب احمد کی گمشدگی کےتقریباً آٹھ سال بعد دہلی کی ایک عدالت نے اس معاملے میں سی بی آئی کی کلوزر رپورٹ کو منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مستقبل میں کوئی نیا ثبوت سامنے آتا ہے تو اس کیس کو دوبارہ کھولا جا سکتا ہے۔ نجیب 15 اکتوبر 2016 سے لاپتہ ہیں۔
آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسبلے کی جانب سے آئین ہند کی تمہید سے ‘سیکولر’ اور ‘سوشلسٹ’ الفاظ کو ہٹانے کی بات کہے جانے کے بعد نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے ان الفاظ پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں ‘ناسور’ قرار دیا۔ وہیں، کانگریس نے کہا ہے کہ اگر آئین کے کسی بھی لفظ کو چھونے کی کوشش کی گئی تو پارٹی آخری سانس تک اس کی مخالفت کرے گی۔
مدھیہ پردیش کے ڈی جی پی کیلاش مکوانا نے کہا ہے کہ ریپ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیچھے کئی وجوہات ہیں ،جن میں انٹرنیٹ، موبائل فون، فحش مواد کی دستیابی اور شراب نوشی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریپ کے بڑھتے ہوئے واقعات کو صرف پولیس نہیں روک سکتی۔
یو ایس سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے نیویارک کی ایک عدالت کو بتایا ہے کہ ہندوستانی حکومت نے ابھی تک گوتم اور ساگر اڈانی کو سمن نہیں سونپا ہے، حالانکہ چھ ماہ قبل ہیگ کنونشن کے تحت ہندوستانی وزارت قانون سے اس کی باقاعدہ درخواست کی گئی تھی۔
عدالت نے زی نیوز، نیوز 18 اور دیگر نیوز چینلوں کے ادارتی عملے کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کو کہا ہے، جنہوں نے مقامی مدرسے کے استاد کو غلط طریقے سے ‘پاکستانی دہشت گرد’ قرار تھا ۔ عدالت نے اسے صحافت کی معمولی غلطی تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
پچیس جون کو ایمرجنسی کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر ‘سمودھان ہتیا دِیوَس’ مناتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ 1975 میں جمہوریت کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ تاہم، مودی حکومت کے گزشتہ گیارہ سال کے بارے میں بھی یہی تنقید کی جاتی رہی ہے۔ اس غیر اعلانیہ ایمرجنسی کے حوالے سےسینئر صحافی ونود شرما اور دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن کے ساتھ میناکشی تیواری کا تبادلہ خیال۔
بہار اسمبلی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ پر اسپیشل انٹینسو ریویژن شروع کیا ہے، جس میں 2003 کے بعد شامل ووٹروں سے شہریت کا ثبوت طلب کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن نے اسے ‘خفیہ این آر سی’ کہتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس عمل کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کے نام ووٹر لسٹ سے کاٹے جا سکتے ہیں۔
ایمرجنسی پر ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسبلے نے آئین کے دیباچے میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔ اس پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ آر ایس ایس نے امبیڈکر کے آئین کو کبھی قبول نہیں کیا اور ان کا مطالبہ اسے تباہ کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔
جموں و کشمیر پولیس نے تین نابالغ لڑکیوں سے اسرائیل مخالف گرافیٹی بنانے پر پوچھ گچھ کرتے ہوئے ان کی کونسلنگ کی تھی۔ سری نگر کے ایم پی آغا روح اللہ مہدی نے لڑکیوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ نسل کشی کی مخالفت کرنے والوں کو نہیں، بلکہ انہیں روکنے والوں کو کونسلنگ کی ضرورت ہے۔
پریس کلب آف انڈیا اور 21 دیگر میڈیا تنظیموں نے مرکزی وزیر اشونی ویشنو کو ایک مشترکہ میمورنڈم پیش کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صحافیوں کے پیشہ ورانہ کام کو ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن (ڈی پی ڈی پی) ایکٹ 2023 کے دائرے سے باہر رکھا جائے۔ اس میمورنڈم کو ایک ہزار سے زیادہ صحافیوں اور فوٹو جرنلسٹ کی حمایت حاصل ہے۔
مہاراشٹر کے بوریولی-پڑگھا گاؤں کے رہنے والے اور دہشت گردی کے ملزم ثاقب ناچن 2023 کے اواخر سے تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ 22 جون کو وہ جیل میں اچانک بے ہوش ہوگئے۔ ان کے وکیل نے کہا کہ اس کے بعد ان کی موت کی ‘جھوٹی’ خبر ان کے گاؤں میں پھیلائی گئی۔
نیویارک میئر الیکشن کی ڈیموکریٹک پرائمری میں ظہران ممدانی کی جیت نے امریکی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔ ٹرمپ نے انہیں ‘کمیونسٹ پاگل’ کہا ہے تو برنی سینڈرز نے ان کی تعریف کی ہے۔ نیویارک سٹی کے مرکزی میئر کے انتخابات (عام انتخابات) نومبر 2025 میں ہونے والے ہیں۔
سال 1975کی ایمرجنسی تاریخ میں ایک سیاہ باب کے طور پر درج ہے۔ لیکن آج کی غیر اعلانیہ ایمرجنسی کہیں زیادہ سنگین ہے، کیونکہ یہ جمہوریت کے لبادے میں جمہوریت کا گلا گھونٹ رہی ہے۔ انتخابات اب صرف ووٹ ڈالنے کے عمل تک محدود ہیں اور یہ عمل بھی کئی سطحوں پر داغدار ہے۔
مسلم دنیا میں یہ سوچ پنپ رہی ہے کہ طاقت اب صرف سیاست اور احتجاج میں نہیں، بلکہ تعلیم، ابلاغ اور ادارہ جاتی صلاحیت میں بھی پنہاں ہے۔
دنیا جب اس بحران کو بڑھتے ہوئےدیکھ رہی ہے، تو بڑا سوال یہ ہے کہ کیا ہم ایک نئے عالمی تنازعہ کے آغاز کا مشاہدہ کر رہے ہیں؟ ایران، جو پانچ ہزار سال سے بھی زیادہ پرانی تہذیب والا ملک ہے، اس طرح کی جارحیت کے سامنے خاموش رہنے والا نظر نہیں آتا۔