جموں و کشمیر میں انتخابات کے دوران دائیں بازو کی تنظیم ایکم سناتن بھارت دل کے قومی صدر انکور شرما بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ شرما نے مسلم گجروں اور بکروال برادریوں کی مخالفت کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ ‘لینڈ جہاد’ میں مصروف ہیں۔ وہ 2018 کے کٹھوعہ ریپ کیس کے ایک ملزم کے وکیل بھی رہ چکے ہیں۔
لبنان میں دھماکے ایک واضح یاد دہانی ہیں کہ جنگوں کی نوعیت بدل رہی ہے۔ اسرائیل کا یہ حملہ اس بات کی بھی واضح مثال ہے کہ مستقبل کی جنگیں صرف بموں اور گولیوں سے نہیں بلکہ ڈیٹا، الگورتھم اور سائبر کارناموں سے لڑی جا سکتی ہیں۔
تمل ناڈو کے گورنر آر این روی نے کنیا کماری میں ہندو دھرم ودیا پیٹھم کے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکولرازم ایک یورپی تصور ہے اور اسے وہیں رہنا چاہیے، کیونکہ ہندوستان میں سیکولرازم کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اپوزیشن نے ان کے تبصرے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
جھارکھنڈ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے صوبے میں بنگلہ دیش سے آنے والے ‘دراندازوں’ کے بارے میں تبصرہ کیا تھا۔ بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ذمہ دار عہدوں پر فائز افراد کی جانب سے پڑوسی ممالک کے شہریوں پر کیے جانے والے تبصرے باہمی احترام کے جذبے کو کمزور کرتے ہیں۔
سری لنکا کے بڑے سیاسی گھرانوں کو شکست دے کر انورا کمارا ڈسانائیکے عوام کی پہلی پسند بنے ہیں۔ سری لنکا کے نو منتخب صدر محنت کش طبقے کی وکالت اور سیاسی اشرافیہ کے خلاف اپنی جارحانہ تنقید کے لیے معروف ہیں۔
مہاراشٹر کے بدلاپور میں دو بچیوں کے ساتھ جنسی ہراسانی کے معاملے میں ملزم سوئپر کو سوموار کو تھانے میں مبینہ طور پر پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اہل خانہ نے پولیس کے دعوے کو چیلنج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پولیس نے اس پر اقبالیہ بیان کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔
اڑیسہ میں ایک فوجی افسر اور ان کی منگیتر کے ساتھ ہوئی بدسلوکی کے بعد سینٹرل انڈیا ریجن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف نے اڑیسہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھ کر مداخلت کی درخواست کی اور کہا کہ قصوروار پولیس اہلکاروں کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے اور مناسب سزا دی جائے۔
آر ایس ایس سے منسلک رسالے’آرگنائزر‘ کے مدیر پرفل کیتکر نے حال ہی میں کہا کہ اگنی پتھ اسکیم کو اس مقصد سے شروع کیا گیا ہے کہ شہریوں کو فوج کے لیے تیار کیا جا سکے۔
پونے کی ایک کمپنی میں کام کرنے والی سی اے اینا سیبسٹین کی 20 جون کو دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ ان کی ماں کا دعویٰ ہے کہ زیادہ دیر تک کام کرنے اور کام کے زیادہ دباؤ کی وجہ سے ایسا ہوا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اس کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالجوں کو طالبعلموں کو اسٹریس مینجمنٹ سکھانا چاہیے۔
ایک حالیہ سرکاری رپورٹ کے مطابق، 2022 میں درج فہرست ذاتوں کے خلاف ہونے والے مظالم کے تقریباً 97.7 فیصد واقعات 13 ریاستوں میں درج کیے گئے، جن میں یوپی، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں ایسے جرائم سب سے زیادہ درج ہوئے۔
اپریل 2023 میں سپریم کورٹ میں ایک عرضی کی سماعت کے دوران مہاراشٹر حکومت نے ‘ہیٹ اسپیچ’ کے معاملوں میں کارروائی کی بات کہی تھی، لیکن اب آر ٹی آئی سے پتہ چلا ہے کہ کل 25 میں سے 19 معاملوں میں چارج شیٹ بھی داخل نہیں ہوئی ہے۔ 16معاملےسکل ہندو سماج کی ریلیوں سے متعلق ہیں۔
سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ اس کی چیئرپرسن مادھبی بُچ نے ‘مفادات کے ٹکراؤ’ سے متعلق معاملوں سے خود کو الگ کر لیا تھا، لیکن اب ایک آر ٹی آئی کے جواب میں کہا ہے کہ جن معاملات سے انہوں نے خود کو الگ کیا تھا، ان کی جانکاری دستیاب نہیں ہے۔
سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کی سربراہی والی کمیٹی کی سفارش پر مرکزی کابینہ نے ‘ون نیشن، ون الیکشن’ کی تجویز کو منظور کر لیا ہے۔ تاہم، سابق چیف الیکشن کمشنر ایس وائی قریشی کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی بعض اہم سفارشات میں خامیاں ہیں۔
ویڈیو: جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کو تبدیلی کی ہوا کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، لیکن کیا یہ ریاست کے حالات میں کوئی تبدیلی لا پائیں گے؟ اس بارے میں دی وائر ہندی کے مدیر آشوتوش بھاردواج اور نیوز لانڈری کی منیجنگ ایڈیٹر منیشا پانڈے کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہی ہیں میناکشی تیواری۔
کشمیر اسمبلی انتخابات میں جماعت اسلامی کی آمد نے نئی الجھنیں پیدا کر دی ہیں۔
کرناٹک ہائی کورٹ کے جسٹس سریش نے ایک کیس کی سماعت کرتے ہوئے بنگلورو کے ایک مسلم اکثریتی علاقے کو ‘پاکستان’ کہا تھا۔ اب سپریم کورٹ نے اس کا از خود نوٹس لیتے ہوئے ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل سے رپورٹ طلب کی ہے۔
ہریانہ میں جولانا امیدوار ونیش پھوگاٹ کے عوامی اجلاس کے لیے بھلے ہی کانگریس نے ہریجن بستی کا انتخاب کیا تھا، لیکن جلسے کی تیاری کے لیے ہدایات برہمن دے رہے تھے اور دلت ان کی پیروی کر رہے تھے۔ مایاوتی کی بے عملی کے باوجود محروم سماج اب بھی اپنی قیادت بی ایس پی میں ہی تلاش کر رہا ہے اور سماجی انصاف کے کانگریس کے دعوے پر انہیں بھروسہ نہیں ہے۔
یوگی حکومت کے سات سالوں میں اتر پردیش میں جرائم کے خاتمے کے کئی بلند و بانگ دعوے کے باوجود ایسے پولیس ‘انکاؤنٹر’ کی ضرورت ختم نہیں ہو رہی جہاں فرار ہونے کی مبینہ کوشش میں ملزم کو مار گرایا جاتا ہے۔ یا پولیس جس کو زندہ گرفتار کرنا چاہتی ہے، گولی اس کے پاؤں میں لگتی ہے، ورنہ
قانونی ضابطہ اختیار کیے بغیر انسانوں کی رہائش کو اجاڑ دینا نہ صرف ملکی قانون بلکہ بین الاقوامی ذمہ داریوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔
’ون نیشن، ون الیکشن‘ کی تجویز میں لوک سبھا، ریاستی اسمبلیوں کے ساتھ ساتھ بلدیاتی اداروں کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کی سفارش کی گئی ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ یہ ناقابل عمل اور جمہوریت کے خلاف ہے۔
یہ واقعہ بلاس پور میں پیش آیا، جہاں اسرائیلی حملے کا سامنا کرنے والے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پانچ افراد نے فلسطینی جھنڈے اپنے گھروں کی چھت پر لگائے تھے۔ پولیس نے ان کے خلاف ملک کی یکجہتی کو خطرے میں ڈالنے کے جرائم سے متعلق بی این ایس کی دفعہ کے تحت کیس درج کیا ہے۔
وقتاً فوقتاً جاری ہونے والی سرکاری رپورٹ، پرائیویٹ اداروں کے جاری کردہ لیبر فورس کے اعداد و شمار اور روزگار بازار کے رجحانات سے اپوزیشن پارٹیوں، بالخصوص کانگریس کو یہ اعتماد ملا ہے کہ وہ بے روزگاری کا مسئلہ اٹھا کر بی جے پی کو اقتدار میں واپسی کرنے سے روک سکتی ہیں۔
اندرونی سروے بی جے پی کو بارہ سے بیس کے درمیان ہی سیٹیں ملنے کی پیشن گوئی کر رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر کانگریس اس خطے میں جی توڑ محنت کر کے انتخابات لڑتی ہے، تو بی جے پی کا صفایا بھی ہوسکتا ہے۔ وہیں، موجودہ تناظر میں اگر کشمیر کی درجن سے کم سیٹوں پر بھی انجینئر رشید کوئی کارکردگی دکھاتے ہیں تو وہ اگلی حکومت میں کنگ میکر کا رول ادا کر سکتے ہیں۔
ویڈیو: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ایک رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان میں تقریباً سات کروڑ لوگ مختلف ذہنی امراض میں مبتلا ہیں، جن کی شناخت نہیں ہو پاتی اور اس وجہ سے ان کا علاج نہیں ہو پاتا۔ تاہم، یہ مسائل ان کی زندگی کو بڑے پیمانے پر متاثر کرتے ہیں۔ سوال صحت کا کے اس ایپی سوڈ میں ہم ذہنی صحت اور اس سے متعلق ممنوعات کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔
سپریم کورٹ نے نام نہاد ‘بلڈوزر جسٹس’ کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی اگلی شنوائی (ایک اکتوبر) تک اس کی اجازت کے بغیر کوئی انہدامی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ اس ہدایت کا اطلاق عوامی سڑکوں، فٹ پاتھ، ریلوے لائنوں یا غیر مجاز تعمیرات پر نہیں ہوگا۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایک بیان میں غزہ اور میانمار کے ساتھ ہندوستان کو بھی اس فہرست میں رکھا تھا، جہاں مسلمانوں کی حالت اچھی نہیں ہے۔ ہندوستان نے اس پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتوں پر بیان بازی کرنے والے ممالک کو دوسروں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرنے سے پہلے اپنا ریکارڈ چیک کرنا چاہیے۔
سی ایم اروند کیجریوال شام 4:30 بجے اپنا استعفیٰ پیش کرنے کے لیے لیفٹیننٹ گورنر ہاؤس جائیں گے۔ ایل جی سے ملاقات کے لیے وزیر اعلیٰ کے ساتھ آتشی بھی جائیں گی۔
جموں و کشمیر میں جماعت اسلامی اچانک انتخابی میدان میں کود پڑا ہے۔ اس نے 1987 کے اسمبلی انتخابات کے بعد کبھی انتخابات میں حصہ نہیں لیا۔ اس لیے یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔
یہ معاملہ اڑیسہ کے برہم پور کے سرکاری پرالا مہاراجہ انجینئرنگ کالج کا ہے، جہاں سات طالبعلموں پر مبینہ طور پر گائے کا گوشت پکانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد کشیدگی کے مدنظر کالج کے قریب پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
متاثرہ ایودھیا کے ایک ڈگری کالج میں بی اے تھرڈ ایئر کی طالبہ ہے اور رام مندر میں صفائی کا کام بھی کرتی ہے۔ متاثرہ نے جائے واردات کے طور پرجن علاقوں کا ذکر کیا ہے، وہ ہائی سیکورٹی والے علاقے ہیں۔
غازی آباد ضلع کے ڈاسنہ میں واقع شیو شکتی دھام کے مہنت یتی رام سوروپانند نے دہرادون پریس کلب میں مبینہ طور پرنفرت انگیز بیان دیے تھے، جس کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مختلف گروپوں کے درمیان دشمنی بڑھانے کے الزام میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔
اتر پردیش میں سال 2020-21 میں غیر قانونی تبدیلی مذہب کے خلاف متنازعہ قانون متعارف کرائے جانے کے بعد تبدیلی مذہب کے حوالے سے سزا کا یہ پہلا بڑا معاملہ ہے۔
گجرات کے سریندر نگر کے انندرا گاؤں میں ایک سرکاری امداد یافتہ اسکول میں منعقدہ ایک پروگرام میں طالبعلموں کو اپنے والدین کے موبائل فون لانے کی ہدایت دی گئی تھی، جس کا استعمال کرتے ہوئے انہیں بی جے پی کے ممبر کے طور پر رجسٹر کیا گیا۔
سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا کے سابق ممبر سیتارام یچوری دہلی کے ایمس کے آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔ انہیں پھیپھڑوں میں انفیکشن تھا۔ اسپتال نے جانکاری دی ہے کہ اہل خانہ نے ان کا جسد خاکی تحقیق کے مقصد سے اسپتال کو عطیہ کر دیا ہے۔
مالی سال 2023-24 میں راجستھان میں چونا پتھر کے کل 21 بلاکوں کی نیلامی کی گئی تھی۔ ان میں سے 20 امبوجا سیمنٹ نے حاصل کی تھیں، اور کم از کم 15 کانوں کی نیلامی میں امبوجا سیمنٹ بولی لگانے والی واحد کمپنی تھی۔ ان میں سے 13 کو راجستھان حکومت نے رد کر دیا ہے۔
شملہ کے سنجولی میں ایک مسجد کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔ ریاستی حکومت کے وزیر کا دعویٰ ہے کہ مسجد کی زمین سرکاری ہے، حالانکہ وقف بورڈ نے اسے عدالت میں چیلنج کیا ہے۔
رانچی میں دھرنا دیتے ہوئے سماجی کارکنوں نے ہیمنت سورین حکومت سے اسمبلی انتخابات سے قبل لینڈ بینک اور لینڈ ایکوزیشن ایکٹ (جھارکھنڈ) امیڈمنٹ، 2017 کو رد کرنے، پی ای ایس اے کے قوانین کو نوٹیفائی کرنے، طویل عرصے سے جیل میں بند زیر سماعت قیدیوں کو رہا کرنے سمیت کئی مطالبات کیے ہیں۔
ان انتخابات نے کم سے کم انجینئر کو دوبارہ زندہ کرکے کشمیر بھر میں ایک مقبول سیاست دان بنا دیا ہے، اور اس پیچیدہ سیاسی صورتحال میں انجینئر کی اس جیت نے جہاں امیدیں جگائی ہیں، وہیں اندیشے بھی پیدا کیے ہیں۔ اگر وہ ایسی تبدیلی لاسکیں، جہاں صاف و شفاف انتظامیہ کے علاوہ وہ نظریات سے بالاتر سبھی جماعتوں کو ایک متوازن سیاسی اور جمہوری فضا میسر کروا پائیں، توان کا آنا مبارک ہے۔
ایک دہائی بعد جموں و کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے جیل سے لوک سبھا کا انتخاب جیتنے والے انجینئر رشید کی ضمانت پراندازہ لگایا جا رہا ہے کہ رشید کی عوامی اتحاد پارٹی بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی پراکسی ہے۔
سپریم کورٹ نے کولکاتہ میں ٹرینی ڈاکٹر کے ریپ اور مرڈر کے خلاف احتجاج کر رہے ڈاکٹروں کو منگل کی شام تک کام پر واپس آنے کی ہدایت دی تھی۔ تاہم ،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے تمام مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔