​ Election Commission

(تصویر بہ شکریہ: فیس بک)

انتخابات کے دوران آئی ٹی – ای ڈی کی کارروائیوں پر سابق سی ای سی نے اٹھائے سوال، کہا — کمیشن مداخلت کرے

موجودہ لوک سبھا انتخابات کے دوران مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعے اپوزیشن جماعتوں اور رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے درمیان تین سابق چیف الیکشن کمشنروں نے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات آزادانہ اور منصفانہ انتخابات میں مداخلت ہیں۔ الیکشن کمیشن کو ایجنسیوں سے بات کرنی چاہیے کہ وہ الیکشن ختم ہونے تک انتظار کیوں نہیں کر سکتے۔

(علامتی تصویر بہ شکریہ: Pixabay/jatinderjeetu)

الیکشن کا کاروبار اور کارپوریٹ ادارے

ایک محتاط اندازے کے مطابق بڑے جلسوں یعنی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہر جلسے پر 50 کروڑروپے کی لاگت آتی ہے، اس میں ان کی نقل و حمل کی لاگت شامل نہیں ہے، کیونکہ اس کا خرچہ ہندوستانی فضائیہ اور ان کی حفاظت پر مامور اسپیشل پروٹیکشن گروپ کو اٹھانا پڑتا ہے۔

(تصویر بہ شکریہ: Unsplash)

سب سے زیادہ الیکٹورل بانڈ خریدنے والوں نے کن سیاسی جماعتوں کو چندہ دیا؟

الیکٹورل بانڈز خریدنے والے سرفہرست پانچ گروپوں / کمپنیوں میں سے تین نے سب سے زیادہ چندہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو دیا، جبکہ دو نے اپنے چندے کا سب سے بڑا حصہ ترنمول کانگریس کو دیا۔

ممتا بنرجی۔ (تصویر بہ شکریہ: فیس بک)

الیکٹورل بانڈ: ترنمول کانگریس کو سب سے زیادہ چندہ فیوچر گیمنگ اور سنجیو گوئنکا کی کمپنیوں نے دیا

الیکٹورل بانڈ کے ذریعے سب سے زیادہ چندہ پانے والوں میں بی جے پی کے بعد ترنمول کانگریس دوسرے نمبر پر ہے۔ اسے مجموعی طور پر 1609.53 کروڑ روپے کا چندہ ملا، جس کا ایک تہائی (542 کروڑ روپے) لاٹری کنگ سینٹیاگو مارٹن کی کمپنی فیوچر گیمنگ اینڈ ہوٹل سروسز نے دیا۔

Media Bol 1

میڈیا بول: بی جے پی رہنماؤں کے فرقہ وارانہ بیانات پر الیکشن کمیشن کی خاموشی

ویڈیو: میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے بھوپال سے بی جے پی امیدوار پرگیہ ٹھاکر کے قابل اعتراض بیانات اور الیکشن کمیشن کی خاموشی پر سی ایس ڈی ایس کے پروفیسر آدتیہ نگم اور سینئر صحافی نیرجا چودھری سے ارملیش کی بات چیت۔

مینکا گاندھی اور اعظم خان (فوٹو: پی ٹی آئی)

انتخابی تشہیر معاملہ: اعظم خان پر 72 گھنٹے اور مینکا گاندھی پر 48 گھنٹے تک کے لیے پابندی

سماجوادی پارٹی کے رہنما اعظم خان نے بی جے پی امیدوار جیا پرداہ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا جبکہ مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے ایک خاص کمیونٹی کے بارے میں متنازعہ بیان دیا تھا، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے یہ روک لگائی۔

یوگی آدتیہ ناتھ اور مایاوتی،م، فوٹو: پی ٹی آئی

انتخابی تشہیر معاملہ: یوگی آدتیہ ناتھ پر 3 دن اور مایاوتی پر2 دن کے لیے پابندی

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور بی ایس پی چیف کے ذریعے انتخابی تشہیر کے دوران فرقہ وارانہ بیان دیے جانے کی شکایت پر الیکشن کمیشن نے یہ قدم اٹھایا ہے ۔ یوگی نے علی اور بجرنگ بلی سے متعلق ایک بیان دیا تھا ، جبکہ مایاوتی نے مسلم رائے دہندگان کو خاص پارٹی کو ووٹ نہیں دینے کی اپیل کی تھی ۔

اعظم خان/ فوٹو: اے این آئی

جیا پردہ پرقابل اعتراض تبصرے کے بعد اعظم خان کے خلاف کیس درج، وومین کمیشن نے نوٹس بھیجا

اتر پردیش کی رام پور لوک سبھا سیٹ سے ایس پی-بی ایس پی اتحاد کے امیدوار اعظم خان نے اتوار کو ایک عوامی جلسہ کے دوران بی جے پی امیدوار جیا پردہ کو لے کر قابل اعتراض بیان دیا تھا۔ تنازعہ ہونے پر بولے،میں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

فوٹو: اے این آئی

کانگریس کا الزام: اروناچل پردیش کے وزیراعلیٰ کے قافلے سے برآمد ہوئے 1.8کروڑ روپے

کانگریس ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ آج جمہوریت کے لیے کالا دن ہے۔ چور کی چوکیداری اور چوکیدار کی چوری رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ہے۔کیا اس طرح سے بلیک منی سے ریلی میں نوٹ منگوا کر ،نریندر مودی جی انتخابات جیتنا چاہتے ہیں؟

فوٹو: پی ٹی آئی

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں ایئر انڈیا اور وزارت ریل کے  جواب نہیں دینے  پر الیکشن کمیشن ہواناراض

الیکشن کمیشن نے ڈھل مل رویے پر ضابطے کی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت ریل اور آئی آر سی ٹی سی کو نوٹس جاری کرکے 4 اپریل تک جواب دینے کو کہا ہے۔

فوٹو: بہ شکریہ ٹوئٹر

ریلوے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام، چائے کے کپ پر لکھا ’میں بھی چوکیدار‘

کاٹھ گودام شتابدی ایکسپریس میں سفر کر رہے ایک مسافر کے ذریعے پیپر کپ کی تصویر کے ساتھ کیا گیا ٹوئٹ وائرل ہونے پر ریلوے نے کہا کہ اس نے کپ ہٹا لیے ہیں اور ٹھیکے دار کو سزا دی ہے۔حال ہی میں ریلوے اور ایئر انڈیا نے اپنے ٹکٹ اور بورڈنگ پاس پر نریندر مودی کی تصویر شائع کی تھی۔

علامتی تصویر، فوٹو: پی آئی بی

ٹکٹوں سے مودی کی تصویر نہیں ہٹانے پر ریل اور وزارت شہری ہوابازی کو الیکشن کمیشن کی نوٹس

الیکشن کمیشن نے سخت لہجے میں کہا ہے کہ یہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے ۔ خط لکھ کر جواب مانگا ہے کہ کیوں ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد بھی وزیر اعظم مودی کی تصویر ریل ٹکٹوں اور ایئرا نڈیا بورڈنگ پاس سے نہیں ہٹائی گئی۔ […]

Photo: PTI

سنگین جرم میں مقدمے کا سامنا کر رہے لوگوں کو انتخاب لڑنے سے روکا جائے:الیکشن کمیشن 

سپریم کورٹ میں ایک حلف نامہ کے ذریعے کمیشن نے کہا کہ سیاست کو جرم سےآزاد بنانے کی سمت میں اور موثر قدم اٹھانے کے لئے قانون میں ترمیم کی ضرورت ہوگی جو الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

AAP_MLAs

رویش کمار کا بلاگ :بکواس اور بوگس مدعا ہےآفس آف پرافٹ

آپ کے اداروں کا تماشہ اڑ رہا ہے۔ آنکھیں کھول‌کر دیکھیے۔ ٹی وی چینلوں کے بھروسے ملک کو مت چھوڑئیے۔ پتا کرتے رہیے۔ دیکھتے رہیے۔ آپ کسی کی سائڈ لیں مگر حقیقت تو دیکھیں۔ یہ بھی تو دیکھیں کہ الیکشن کمیشن کسی کا ٹائپسٹ تو نہیں بن رہا ہے۔