country

maxresdefault-1_magicstudio_n8cjaepm6l9

ایم ایس پی کی لیگل گارنٹی سے ملک کی معیشت کا دیوالیہ ہو جائے گا: اس جھوٹ کا سچ

ویڈیو: ایک طرف مودی حکومت دہلی کی سرحدوں کو کسی ملک کی سرحد بنا کر کسانوں کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے تو دوسری طرف اس کے حامی کہہ رہے ہیں کہ اگر کسانوں کو ایم ایس پی کی لیگل گارنٹی دی گئی تو ملک کی معیشت کا دیوالیہ ہو جائے گا۔ اس جھوٹے دعوے کے بارے میں تفصیل سے بتا رہے ہیں دی وائر کے اجئے کمار۔

maxresdefault (2)

یہ تاجروں کی سرکار ہے، ووٹ کے لیے اس نے ملک کو ذات پات اور مذہب میں تقسیم کر دیا: راکیش ٹکیت

ویڈیو: کسان رہنما راکیش ٹکیت نے دی وائر کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران گزشتہ 10 سالوں کی زرعی پالیسیوں اور ہندوستانی کسانوں کی موجودہ صورتحال، چینی کی برآمدات پر پابندی اور کارپوریٹ کے نئے خطرات کے بارے میں بات چیت کی۔

TB-Medicine-AA

حکومت کے اس دعوے میں کتنی صداقت ہے کہ ملک میں ٹی بی کی ادویات کی قلت نہیں ہے؟

ویڈیو: گزشتہ کچھ عرصے سے ٹی بی کے مرض کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات کی قلت کے حوالے سے لگاتارخبریں آ رہی ہیں۔ اس مرض میں مبتلا مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ قلت کے باعث انہیں ادویات کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں مرکزی حکومت کا دعویٰ ہے کہ ادویات کی قلت کی خبریں گمراہ کن ہیں۔

دہلی میں دوردرشن بھون کے قریب جی – 20 سربراہی اجلاس کے پوسٹر۔ (تصویر: اتل اشوک ہووالے/ دی وائر)

جی – 20 سربراہی اجلاس کے لیے ہندوستان نے دہلی کی آرائش و زیبائش پر 4000 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ کیے

گزشتہ 9-10 ستمبر کو دارالحکومت دہلی میں ہوئے جی – 20 سربراہی اجلاس کے اخراجات کو لے کر اپوزیشن جماعتوں نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر میناکشی لیکھی نے کل اخراجات کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔

جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس، فوٹو: @narendramodi

جی – 20 اجلاس، حصولیابیاں اور ہندوستانی سفارت کاری

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے مشترکہ اعلامیہ میں مذہب اور عقیدے کی آزادی پر زور دینے پر مشتمل ایک پیراگراف شامل کروایا۔ یہ دیکھنا باقی ہے کہ یورپ اس اعلامیہ کے بعد مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کی مسلسل بے حرمتی اور جلانے جیسے واقعات سے کیسے نپٹتا ہے اور خودہندوستان جہاں مذہبی اقلیتوں کے خلاف ایک طوفان بدتمیزی برپا ہے، کیسے اس پر عمل کرتا ہے؟

'بھارت: دی مدر آف ڈیموکریسی' کے سرنامے والے کتابچے کا اسکرین شاٹ۔

جی – 20 سربراہی اجلاس کے لیے جاری کتابچہ میں ملک کا آفیشیل نام ’بھارت‘ بتایا گیا

دہلی میں جی – 20 ممالک کےسربراہی اجلاس سے قبل مرکزی حکومت نے دو کتابچے جاری کیے ہیں، جن میں سے ایک—’بھارت: دی مدر آف ڈیموکریسی’ کے سرنامے والے کتابچے کے پہلے صفحے پر ہی کہا گیا ہے کہ ملک کا آفیشیل نام ‘بھارت’ ہے۔

(السٹریشن: پری پلب چکرورتی/دی وائر)

آج ملک میں آزادی ہے یا محض آزادی کا دھوکہ؟

مساوات کے بغیر آزادی اور آزادی کے بغیر مساوات مکمل نہیں ہو سکتی۔ بابا صاحب امبیڈکر کا بھی یہی ماننا تھا کہ اگر ریاست سماج میں مساوات قائم نہیں کرتی ہے تو ملک کے باشندوں کی شہری، اقتصادی اور سیاسی آزادی محض دھوکہ ثابت ہوگی۔

Indian-Passport-PTI-Files

ہر سال ہزاروں ہندوستانی کروڑ پتی ملک چھوڑنے کو مجبور کیوں ہیں؟

ویڈیو: ہینلی پرائیویٹ ویلتھ مائیگریشن رپورٹ 2023 میں ہندوستان کے بارے میں کچھ چونکا دینے والے حقائق سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سال 2023 میں تقریباً 6500 کروڑ پتی ملک چھوڑ سکتے ہیں۔ سال 2022 میں تقریباً 7500 کروڑ پتی ہندوستان چھوڑ چکے ہیں۔ اس رپورٹ میں چین کو سرفہرست رکھا گیا ہے۔

Two-Window-New-Style-Thumbnail_1001

’بی جے پی اپنے ایم پی کے ساتھ کھڑی ہے، ملک کے پہلوانوں کے ساتھ نہیں‘

ویڈیو: ہندوستان کے ریسلنگ فیڈریشن کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات کی تحقیقات کو لے کرملک کے کئی اولمپک میڈلسٹ پہلوان نئی دہلی کے جنتر منتر پر ایک بار پھر سےاحتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک انصاف نہیں ملے گا،یہ تحریک جاری رہے گی۔ اس سلسلے میں کچھ کھلاڑیوں سے بات چیت۔

نادر گودریج۔ (فوٹو کریڈٹ: godrej.com)

ممبئی: گودریج چیئر مین نے کہا – ملک کو تقسیم کرنا بند کریں، حکومت تقسیم کرنے والی سرگرمیوں کو روکنے کی کوشش کرے

گودریج انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر نادر گودریج نے کہا، میرے خیال میں ملک کو تقسیم کرنا بند کرنا چاہیے اور اسے متحد کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ مجھے یقین ہے کہ حکومت بھی اسے معاشی ترقی کے لیے ضروری سمجھتی ہے، ہمیں اس پر توجہ دینی چاہیے۔

اقبال سنگھ لال پورہ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ کچھ عناصر ملک میں امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: اقلیتی کمیشن کے چیئرمین

مختلف شہروں میں دو کمیونٹی کے بیچ حالیہ تشدد پر قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لال پورہ نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے، بلکہ کچھ لوگ ملک میں امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کی نشاندہی کی جانی چاہیے اور ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ تاہم، انہوں نے پنجاب کے پٹیالہ میں گزشتہ دنوں ہوئے پرتشدد جھڑپوں پر کہا کہ ریاستی حکومت اسے روک سکتی تھی۔

شریف پرواز۔ (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک/@SharifParwazQawwal)

مدھیہ پردیش: ملک، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے خلاف اشتعال انگیز تبصرہ کرنے پر قوال کے خلاف مقدمہ درج

مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع میں منعقد ایک پروگرام کے دوران اشتعال انگیز تبصرہ کرنے کے الزام میں پولیس نے یوپی کے قوال شریف پرواز کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا نے فنکاروں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے خلاف کوئی بھی گانا برداشت نہیں کیا جائے گا، کیونکہ اب مرکز میں ‘راشٹروادی’ سرکار ہے۔