فوٹوگرافر جولیا برولیوا کے ’گلابی ہاتھی‘ فوٹو شوٹ سے متعلق معاملہ اس تلخ حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ معاشرے میں جانوروں کے ساتھ ہونے والی زیادتیاں معمول تصور کی جاتی ہیں، اور ہمارا غم و غصہ کچھ خاص واقعات پر ہی نکلتا ہے۔ گھنٹوں تک اونٹ یا ہاتھی کی سواری، پنجرے میں قید پرندے، شادی کی تقریبات میں لگام سے بندھے لنگڑاتے اور بعض اوقات زخمی گھوڑوں کو بھی ہمدردی کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔
امریکہ-اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ 38 ویں دن مزید پرتشدد ہو گئی ہے۔ تہران اور بیروت میں حملوں سے شہری ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹرمپ کی نئی دھمکیوں نے کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اس جنگ کے باعث ہندوستان میں ایل پی جی کی سپلائی اور قیمتوں کے حوالے سے عام لوگوں کی تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔
ردعمل:نعمان شوق کی آشو بیدہ غزلیں خاموشی کے خلاف احتجاج ہیں۔ ان غزلوں میں ایک ہمہ گیر اضطراب، کرب اور تہذیبی شکست و ریخت کا احساس گامزن ہے۔ یہ شاعری محض جذباتی رد عمل نہیں بلکہ اپنے عہد کی سیاسی ، سماجی اور اخلاقی صورتحال کا گہرا اور کربناک مشاہدہ ہے۔
مغربی ایشیا میں جاری جنگ سے پیدا ہونے والا توانائی بحران کئی شہروں کو متاثر کر رہا ہے۔ انہی میں ایک الہ آباد بھی ہے، جہاں مسابقتی امتحانات کی تیاری کرنے والے طلبہ رسوئی گیس کی قلت اور مہنگائی سے جوجھ رہے ہیں۔ خوراک جیسی بنیادی ضرورت بھی بحران کی زد میں ہے، جس کے باعث ان کی پڑھائی، ذہنی حالت اور مستقبل پر شدیداثر پڑ رہا ہے۔
ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے 36ویں دن دو امریکی فوجی طیارے مار گرائے گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک فوجی کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دوسرا لاپتہ ہے۔ اس دوران 365 امریکی فوجی زخمی ہو چکے ہیں اور خلیجی ممالک تک ان حملوں کے اثرات نظر آنے لگے ہیں۔
گجرات کی سینٹرل یونیورسٹی نے ایک نوٹس میں گیس سپلائی کی کمی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے میس کا نظام متاثر ہوا ہے اور مینو میں کمی کی گئی ہے۔ یہ صورتحال مرکزی حکومت کے اس دعوے کے برعکس ہے، جس میں ملک میں ایل پی جی کی وافر دستیابی کی بات کہی گئی تھی۔
امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے 35 ویں دن بھی ایران میں کشیدگی برقرار ہے۔ نوروز کے اختتامی جشن کے دوران ایک امریکی حملے میں 8 افراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے۔ دوسری جانب لبنان میں اسرائیلی حملے جاری ہیں۔
ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مغربی ایشیا میں پیدا ہونے والے بحران کے اثرات ہندوستان میں بھی نظر آنے لگے ہیں۔ یہ بحران صرف خام تیل کی قلت یا ایل پی جی گیس کی سپلائی تک محدود نہیں ہے، بلکہ اس کے اثرات ہندوستان کی کئی صنعتوں جیسے ہینڈلوم، سیاحت اور ہاسپیٹیلٹی پر بھی صاف نظر آنے لگے ہیں۔
بامبے ہائی کورٹ نے انل امبانی کی جانب سے ان کے مالی لین دین سے متعلق خبروں پر ری-پبلک ٹی وی اور اس کے مدیر ارنب گوسوامی کے خلاف دائر ہتک عزت مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے نیوز چینل کو ’توہین آمیز تنقید‘ سے گریز کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت نے گوسوامی کے شو میں کیے گئے تبصروں کو ’نامناسب‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ چینل کو بعض لفظوں کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے اور’اعتدال‘ سے کام لینا چاہیے۔
گزشتہ مہینے بھارتیہ جنتا یووا مورچہ کے ایک لیڈر کی شکایت پر گنگا میں افطار کرنے کے معاملے میں گرفتار 14 مسلم نوجوانوں کو وارانسی کی ایک سیشن کورٹ نے ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ سیشن جج نے کہا کہ نوجوانوں کی جانب سے اس واقعے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ یہ عمل سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرنے کے مقصد سے انجام دیا گیا تھا۔
ایران پر امریکہ-اسرائیل حملوں کے 34ویں دن ٹرمپ نے حملے تیز کرنے کی بات کہی اور جنگ کو’سرمایہ کاری‘قرار دیا۔ ان کے جنگ بندی کے دعوے کو ایران نے مسترد کر دیا ہے۔ وہیں، آبنائے ہرمز اب بھی بند پڑی ہے، جس سے عالمی تیل کی سپلائی اور قیمتوں پر اثر پڑ رہا ہے۔
مغربی ایشیا کے تنازعات اس بات کے شاہد ہیں کہ فوری عسکری فتح کا تصور اکثر طویل مدتی عدم استحکام میں بدل جاتا ہے۔ جب کسی معاشرے کی شناخت، اس کا عقیدہ اور اس کی تاریخی یادداشت داؤ پر ہو، تو جدوجہد صرف مادی نہیں رہتی؛ بلکہ ایک نظریاتی اور اخلاقی پہلو اختیار کر لیتی ہے۔ ایسے میں’فتح‘ اور ’ شکست ‘کے روایتی پیمانے غیر متعلق ہو جاتے ہیں ۔
ایل پی جی بحران کے باعث دہلی کے بھلسوا کے وہ خاندان، جو گزشتہ چند برسوں میں چولہا جلانا چھوڑ کر ایل پی جی پر شفٹ ہوئے تھے، اب ان میں ایک طرح کا غصہ ہے۔ کچھ نے واپس اپنے گاؤں کا رخ کر لیا ہے، جو لوگ ٹھیلہ اور ریڑھی لگا کر روزی کماتے تھے، ان کے لیے روزمرہ کا کام چلانا مشکل ہو گیا ہے۔ جو ابھی بھی یہیں ہیں، ان کے لیے ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمت پہلے سے غیر مستحکم حالات میں ایک اور بوجھ بن گئی ہے۔
اب عالمی منظر نامے پر صورتحال یہ ہے کہ حملہ آوروں کا لگ بھگ ہر مفروضہ، ہر تخمینہ، ہر ٹرگر اور ہر حساب وکتاب بری طرح ناکامی سے دوچار ہو چکا ہے۔ تہران کی دیواریں گرنے کے بجائے بیرونی حملے کے نتیجے میں مزید آہنی دکھائی دے رہی ہیں۔
مغربی ایشیا میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو ریا ہے، جہاں ٹرمپ کے ایران سے بات چیت کے دعوے کو تہران نے خارج کر دیا ہے۔ وہیں،اسرائیل کی لبنان میں فوجی کارروائی، امریکہ کی دھمکیاں اور سفارتی عدم اعتماد نے حالات کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
صحافی رویش کمار بتا رہے ہیں کہ ملک کے نام چٹھی میں ہندوستانی روپیہ کہتا ہے کہ ’کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک ڈالر کے سامنے میری قدر 95 تک پہنچ جائے گی۔ مجھے کمزور کہا جائے گا۔ میری کمزوری کے نام پر ایک مضبوط حکومت آئی، جو ہر دن مضبوط ہوتی چلی گئی اور میں کمزور ہوتا گیا۔ ایسا نہیں ہے کہ میں کسی کام کا نہیں ہوں۔ اس کمزوری میں بھی میں ووٹر کے کھاتے میں پہنچ کر نتیجہ نکال دیتا ہوں۔ مجھے بانٹ کر ووٹ مل جاتا ہے۔‘
ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن آف انڈیا نے شہری ہوا بازی کی وزارت کے سکریٹری اور ڈی جی سی اے کو لکھے گئے خط میں مسافروں، فضائی عملے اور طیاروں کی حفاظت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی فعال جنگی علاقے کے اندر یا اس کے بہت قریب پروازیں چلانا انسانی جانوں کو جان بوجھ کر خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
ایران پر امریکہ–اسرائیل حملوں کے 31 ویں دن تنازعہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ خلیجی ممالک تک حملے پھیلنے کے درمیان کویت میں ایک ہندوستانی شہری کی موت ہو گئی ہے۔ ٹرمپ کے تیل پر قبضے والے بیان سے تنازعہ بڑھ گیا ہے، جبکہ جنگ کا اثر ہندوستان میں ایندھن کے بحران کی صورت میں واضح طور پرنظر آنے لگا ہے، جہاں گھریلو ضروریات کے لیے مٹی کے تیل کی عارضی واپسی ہوئی ہے۔
انل امبانی نے ری-پبلک ٹی وی اور ارنب گوسوامی کے خلاف بامبے ہائی کورٹ میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ چینل نے ای ڈی کی تحقیقات سے متعلق رپورٹنگ میں انہیں غلط طریقے سے ذاتی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا، جس سے ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔
امریکہ میں ’نو کنگز‘ تحریک کے تحت ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔ 50 ریاستوں میں ہزاروں لوگ سڑکوں پر اترے۔ مینیسوٹا میں کلیدی پروگرام منعقد ہوا، جہاں پولیس کارروائی میں ہلاک ہونے والے شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ مظاہرین نے جمہوریت اور حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔
سی بی ایف سی کی جانب سے فلم ’دی وائس آف ہند رجب‘پر مبینہ زبانی روک لگائے جانے کے معاملے پر اپوزیشن کے ارکان پارلیامنٹ نے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو کو خط لکھ کر اس پابندی پر سوال اٹھائے ہیں۔ یہ فلم ایک حقیقی واقعہ پر مبنی ہے، جس میں غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے کے دوران ایک کار میں پھنسی پانچ سالہ فلسطینی بچی کی موت ہو گئی تھی۔
مغربی ایشیا کے بحران کے باعث ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان انڈین ایئر لائنز 29 مارچ سے شروع ہونے والے موسم گرما کے سیزن میں گزشتہ سال کے مقابلے تقریباً 12 فیصد کم پروازیں چلائے گی۔ شہری ہوا بازی کی وزارت نے اب تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے، تاہم ماہرین کا ماننا ہے کہ مغربی ایشیا کی صورتحال کے پیش نظر آنے والے وقت میں پروازوں کی تعداد میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔
ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کا 29واں دن جاری ہے۔ جوہری ٹھکانوں پر حملوں کے بعد ایران نے’بھاری قیمت‘چکانے کی وارننگ دی ہے۔ وہیں، ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک پروگرام میں نیٹو کو’کاغذی شیر‘قرار دیتے ہوئے اس کے رخ پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔
ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد فارماسیوٹیکل سپلائی چین بری طرح متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں صرف پندرہ دنوں میں خام مال کی قیمتیں 200 سے 300 فیصد تک بڑھ گئی ہیں۔ دوا ساز کمپنیاں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی وارننگ دے رہی ہیں، اور اگر حالات ایسے ہی رہے تو سپلائی میں کمی کا بھی عندیہ دے رہی ہیں۔
انتخابی مہم کے دوران آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا شرما نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں تقریباً 50 لاکھ بیگھہ زمین پر ‘غیر قانونی قبضہ’ ہے اور وہ اگلی حکومت بننے کے بعد 5 لاکھ بیگھہ زمین کو خالی کرائیں گے۔
ایران پر امریکہ-اسرائیل حملوں کا 28واں دن بھی بمباری کے ساتھ جاری ہے۔ ٹرمپ نے ایران کے توانائی تنصیبات پر حملے 10 دن مؤخر کرنے کی بات کہی ہے، جبکہ امن مذاکرات کے دعوے جاری ہیں۔ ایران نے امریکی ’امن تجویز‘ کو ’یکطرفہ اور غیر منصفانہ‘ قرار دیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں ایک پروگرام کے دوران دعویٰ کیا کہ ایران کے لوگ انہیں اپنا سپریم لیڈر بنانا چاہتے ہیں، لیکن انہیں اس عہدے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے سلسلے میں منعقد آل پارٹی میٹنگ کے دوران جب اپوزیشن نے ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد کے بیک چینل ثالث کے طور پر ابھرنے پر سوال اٹھایا، تو حکومت نے جواب دیا کہ ہندوستان پاکستان کی طرح’دلال ملک‘ نہیں ہے۔ مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ حکومت نے اجلاس میں تمام سوالوں کے جواب دے دیے ہیں اور اپوزیشن نے اپنی حمایت ظاہر کی ہے، تاہم اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس کو’غیر تسلی بخش‘ قرار دیا۔
اتر پردیش کے شاہجہاں پور میں سڑک کی تزئین کاری کے دوران مبینہ طور پر کاکوری واقعہ کے شہیدوں—رام پرساد بسمل، اشفاق اللہ خان اور روشن سنگھ—کے مجسمے توڑ دیے گئے۔ اپوزیشن جماعتوں نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ معاملے پر بڑھتے ہوئے احتجاج کے درمیان منگل کی شام ٹھیکیدار کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
ایران پر امریکہ-اسرائیل حملوں کا سلسلہ 27ویں دن بھی تشدد کے ساتھ جاری ہے، اصفہان میں شدید حملوں کی خبرہے۔ اس دوران ہندوستان کی حکومت نے پی این جی کو فروغ دینے کے لیے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ جہاں پائپڈ گیس دستیاب ہے، وہاں صارفین کو ایل پی جی سے پی این جی میں شفٹ ہونا ہوگا۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں ایل پی جی کی سپلائی بند کی جا سکتی ہے۔
کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی نے عید کے دن دہلی میں ریپیڈو ایپ کے ذریعے گاڑی بک کی تھی۔ الزام ہے کہ ڈرائیور نے مسافر کی مذہبی پہچان پتہ چلنے کے بعد انہیں لے جانے سے منع کر دیا۔ معاملہ طول پکڑنے کے بعد ریپیڈو نے عوامی طور پر معافی مانگی اور ڈرائیور کے رویے کو ‘پوری طرح سے ناقابل قبول’ قرار دیا۔
ملک بھر میں لاکھوں خوراک کے نمونوں کی جانچ کے باوجود لائسنس رد کرنے جیسے سخت اقدامات میں گراوٹ کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ خلاف ورزیاں مسلسل سامنے آ رہی ہیں، لیکن کارروائی کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ اس سے غذائی تحفظ کے نظام کی افادیت اور صارفین کے تحفظ پر سنگین سوال کھڑے ہوتے ہیں۔
جنگ، قتل عام، سیاسی جبر، ماب لنچنگ وغیرہ شاعری کے موضوعات کی فہرست سے خارج ہو گئے ہیں، لیکن میرے لیے ان موضوعات کو دانستہ نظر انداز کرنا گناہِ کبیرہ سے کم نہیں۔
تاریخی گراوٹ میں ہندوستانی روپیہ پہلی بار جمعہ کے روز ڈالر کے مقابلے 93 روپے کی سطح کو پار کر گیا۔ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد سے روپیہ 2 فیصد سے زیادہ کمزور ہو چکا ہے۔
ایل پی جی بحران کے درمیان سورت کی ٹیکسٹائل صنعت میں کام کرنے والے مزدور گیس سلنڈر بھروا نہیں پا رہے ہیں، جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں مزدور اپنے گاؤں کی طرف لوٹ رہے ہیں اور مزدوروں کی کمی کے باعث کئی فیکٹریاں اب ہفتے میں ایک یا دو دن بند رہنے لگی ہیں۔
امریکہ اور اسرائیل کے حملوں سے شروع ہوا ایران تنازعہ اکیسویں دن اور سنگین ہو گیا ہے۔ جوابی حملوں، توانائی کے مراکز پر حملوں اور کویت تک پھیلتے اثرات کے درمیان جرمنی نے اسرائیل سے فاصلہ اختیار کر لیا ہے، جبکہ امریکہ جنگ کے لیے بھاری اضافی فنڈ کی تیاری میں ہے۔
امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کے بعد جاری جنگ میں متعلقہ ممالک کے حکام کے مطابق, ایران میں کم از کم 1,300 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، لبنان میں 960 سے زائد اور اسرائیل میں 14 افراد کی جان گئی ہے۔ وہیں،امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس جنگ میں اس کے 13 اہلکار ہلاک اور تقریباً 200 زخمی ہوئے ہیں۔
وی-ڈیم کی سالانہ رپورٹ کے مطابق، 2025 کے اختتام تک دنیا میں 92 آمریت والے ممالک اور 87 جمہوری ممالک موجود تھے۔ ہندوستان ابھی بھی ایک ’انتخابی آمریت‘ یعنی الیکٹورل آٹو کریسی بنا ہوا ہے، اس زمرے میں وہ 2017 میں شامل ہوا تھا۔ 179 ممالک میں ہندوستان لبرل ڈیموکریسی انڈیکس میں 105ویں مقام پر ہے، جبکہ پچھلے سال یہ 100 ویں مقام پر تھا۔
ہولی کے دوران دو برادریوں کے خاندانوں کے درمیان جھڑپ میں ایک نوجوان کی موت کے بعد دہلی کے اتم نگر میں فرقہ وارانہ کشیدگی، دھمکیوں اور نفرت انگیز پوسٹروں کی وجہ سے عیدالفطر سے پہلے مسلم خاندانوں کے درمیان خوف وہراس کا ماحول ہے۔ کئی خاندان عید کے تہوار سے پہلے اس علاقے کو چھوڑنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔
مرکزی حکومت سوشل میڈیا پر مواد بلاک کرنے کے اختیار کو آئی ٹی وزارت سے آگے بڑھا کر دیگر وزارتوں کو دینے پر غور کر رہی ہے۔ مجوزہ تبدیلی کے تحت داخلہ، دفاع سمیت کئی وزارتیں براہ راست احکامات جاری کر سکیں گی۔ حکومت اسے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کیے گئے گمراہ کن مواد سے نمٹنے کے ایک اقدام کے طور پر دیکھ رہی ہے۔