jai shri ram

فوٹو: رائٹرس

دہلی فسادات: ملک کا ایسا پہلا فساد جس کی تیاری اعلانیہ طور پر کی گئی تھی …

گزشتہ دو ماہ سے حکمراں جماعت کے لوگ کھلے عام مسلمانوں کے خلاف انتہائی زہریلی اور دھمکی آمیز زبان استعما ل کررہے تھے اور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ ایک حکمت عملی کا حصہ تھا تاکہ ملک گیر سطح پر شہریت ترمیم قانون کے خلاف تحریک چلانے والوں کو خوف زدہ کیا جائے۔

 جسٹس شرد ارویند بوبڈے۔ (فائل فوٹو : پی ٹی آئی)

فسادات کو نہیں روک سکتے، ہم ایسا دباؤ نہیں جھیل سکتے: سپریم کورٹ

قومی راجدھانی دہلی میں ہوئے تشدد کو مبینہ طور پر بھڑکانے والے ہیٹ اسپیچ کے لئے رہنماؤں کےخلاف ایف آئی آر درج کرنے کی اپیل والی ایک عرضی پر فوری سماعت کے مطالبے کوٹھکراتے ہوئے سپریم کورٹ نے بدھ کو معاملے کو سننے کی بات کہی۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف(فوٹو : رائٹرس)

دہلی فسادات: ایران نے ہندوستان سے مسلمانوں کے خلاف تشدد کو روکنے کی اپیل کی

دہلی فسادات پر سرکاری طور پر رد عمل دینے والا ایران چوتھا مسلم اکثریتی ملک بن گیا ہے۔ اس سے پہلے انڈونیشیا، ترکی اور پاکستان پچھلے ہفتے دہلی کے شمال مشرقی علاقے میں ہوئے تشدد کے خلاف تبصرہ کر چکے ہیں۔

فوٹو بہ شکریہ:  Twitter/@ADcpsouthdelhi

رویش کا بلاگ: دہلی میں افواہوں کا دور ابھی چلےگا، منکی مین آ گیا ہے

کوئی ہوش میں نہیں تھا۔ آدھی بات سن کر پوری کہانی بنا رہا تھا۔ کسی نے نہیں کہا کہ خود دیکھا ہے۔ بس سنا ہے۔ اتنے پر پیغام آگے بڑھا دیا۔ جس سے بھی پوچھا کسی کے پاس جواب نہیں تھا۔ اتنا ہوش نہیں تھا کہ اگر کچھ سنا ہے تو پہلے چیک کریں۔

فوٹو: شوم بسو

دہلی کے فرقہ وارانہ تشدد کے لیے نریندر مودی کی سیاست ذمہ دار ہے

دہلی تشدد کا کوئی’ہندو’ یا ‘مسلم’ حزب نہیں ہے، بلکہ یہ لوگوں کوفرقہ وارانہ بنیاد پر تقسیم کرنے کی ایک گھناؤنی سیاسی چال ہے۔ 2002 کے فسادات نے بی جے پی کوگجرات میں ناقابل تسخیر بنا دیا۔ گجرات ماڈل کے اس بےحد اہم پہلو کو اب دہلی میں اتارنے کی کوشش زور شور سے شروع ہو گئی ہے۔

تبریز انصاری (فوٹو بہ شکریہ : فیس بک)

جھارکھنڈ لنچنگ: تبریز انصاری کے قتل معاملے کے سبھی  چھ ملزمین کو ضمانت

جھارکھنڈ کے سرائے کیلا کھرساواں ضلع‎ میں گزشتہ 18 جون کو چوری کے الزام میں تبریز انصاری نامی نو جوان کو بھیڑ نے ایک کھمبے سے باندھ‌کر بےرحمی سے کئی گھنٹوں تک پیٹا تھا، جس سے ان کی موت ہو گئی تھی۔

Screenshot-2019-10-07-at-10.15.29-AM-1200x600

الور: مسلم جوڑے کو پریشان کرنے اور زبردستی جئے شری رام کا نعرہ لگوانے کے الزام میں دو گرفتار

ملزمین کو 18 اکتوبر تک کے لیے پولیس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق، ملزمیننے جئے شری رام کا نعرہ لگانے کے لیے ان کے ساتھ زبردستی کی اور ان میں سے ایک نے خاتون کے سامنے اپنی پینٹ کھول دی ۔

HBB 1 August.00_27_05_24.Still003

’جو نہ بولے جئے شری رام، اس کا بھی ہے ہندوستان‘

ویڈیو: لکھنؤ پولیس کے ذریعے گرفتار کئے گئے گلوکار ورون بہار نے ’ جو نہ بولے جئے شری رام، بھیج دو اس کو قبرستان‘نامی ایک متنازعہ نغمہ گایا ہے، جس کے بعد ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی،اسی مدعے پر سراج حسین سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔

جھارکھنڈ میں بی جے پی حکومت کے وزیر سی پی جوشی  اور کانگریس ایم ایل اے عرفان انصاری (بائیں)۔

بی جے پی ایم ایل اے نے کانگریس ایم ایل اے عرفان انصاری سے کہا، تیرے آباواجداد بھی جئے شری رام والے تھے

سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ایک ویڈیو میں جھارکھنڈ کی بی جے پی حکومت میں وزیر سی پی سنگھ، کانگریس ایم ایل اے عرفان انصاری سے ’ جئے شری رام ‘ کا نعرہ لگانے کے لئے کہتے نظر آ رہے ہیں۔

Screenshot-174-e1563612367331

مہاراشٹر: 2 لوگوں کو مبینہ طور پر ’جئے شری رام‘ بولنے کو مجبور کیا گیا، 4 گرفتار

یہ معاملہ اورنگ آباد ضلع کا ہے۔ پچھلے ایک ہفتے کے اندر یہ اس طرح کا دوسرا واقعہ ہے۔ 19 جولائی کو بیگم پورہ علاقے میں ایک نوجوان کو دس لوگوں نے ’جئے شری رام ‘ بولنے کے لیے مجبور کیا تھا۔

Screenshot-174-e1563612367331

اورنگ آباد میں مبینہ طور پر ’جئے شری رام‘ نہ کہنے پر ایک شخص کی پٹائی

پولیس نے بتایا کہ ہوٹل میں کام کرنے والا عمران اسماعیل پٹیل جمعہ کی صبح اپنے گھر لوٹ رہا تھا، جب تقریباً 10 بدمعاشوں نے اس کی بائیک روک کرچابی چھین لی اور ’جئے شری رام ‘بولنے کے لئے دباؤ ڈالا۔ 10 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔

تتھاگت رائے/ فوٹو: پی ٹی آئی

جئے شری رام کے تبصرے پر میگھالیہ کے گورنر نے امرتیہ سین سے کہا؛ اپنے کام پر توجہ دیں

امرتیہ سین کے ذریعے ’جئے شری رام‘کے نعرے پر کیے گئے تبصرے کے بارے میں میگھالیہ کے گورنر تتھاگت رائے نےکہا کہ رام راجا تلا اور سیرام پور مغربی بنگال میں ہے یا کہیں اور؟ کیا ہم بھوت -پریت سے ڈرتے ہوئے رام رام نہیں کہتے؟

امرتیہ سین (فوٹو : رائٹرس)

ان دنوں ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لوگوں کو پیٹنے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے: امرتیہ سین

نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات امرتیہ سین نے کہا کہ ماں درگا بنگالیوں کی زندگی میں ہر جگہ موجود ہیں۔ جبکہ ’جئے شری رام‘کے نعرے کا بنگالی تہذیب سے کوئی لینا-دینا نہیں ہے۔

فوٹو: پی ٹی آئی

مہاراشٹر: ٹھانے میں ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ مار پیٹ، جبراً ’جئے شری رام‘ کے نعرے لگوائے گئے

یہ واقعہ مہاراشٹر کے ٹھانے میں 24 جون کو اس وقت ہوا، جب مسلم ٹیکسی ڈرائیور سواری کو لےکر لوٹ رہا تھا اور بیچ راستے میں اس کی ٹیکسی خراب ہو گئی۔معاملے میں 3 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Mathura

مبینہ طور پر ’رام رام‘ کا جواب نہ دینے پر غیر ملکی شہری کو چاقو مارا، حملہ آور گرفتار

اتر پردیش کے متھرا کا معاملہ۔ پولیس نے بتایا کہ حملہ آور نے غیر ملکی عقیدت مند کو رام رام کہا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ الزام ہے کہ دوبار رام رام کرنے پر غیرملکی شہری نے اس کو تھپڑ مار دیا، جس کے بعد ملزم نے ان پر چاقو سے وار کردیا۔

ڈاکٹر ارون گدرے (فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

جنتر منتر کے پاس مبینہ طور پر مذہب پوچھ‌کر ڈاکٹر سے جئے شری رام کے نعرے لگوائے گئے

نئی دہلی کے کناٹ پلیس کا یہ معاملہ 26 مئی کا ہے۔ الزام ہے کہ صبح کی سیر پر نکلے پونے کے ڈاکٹر ارون گدرے کو روک‌کر کچھ نوجوانوں نے پہلے ان کا مذہب پوچھا اور پھر جئے شری رام کے نعرے لگانے کو مجبور کیا۔

علامتی تصویر،فوٹو: رائٹرس

رام چندر گہا کا کالم : کیا ہندوستان ایک ہندو پاکستان بننے کی راہ پر گامزن ہے؟

2019 میں بی جے پی کی مہم خصوصی طور پر ہندو اکثریت کے لیے ہے۔ پارٹی ان کے خوف اور عدم تحفظ کے احساسات کو بنیاد بنا کر ووٹ مانگ رہی ہے۔ اسی لیے امت شاہ مسلمانوں کو ‘دیمک’ بتا چکے ہیں، آدتیہ ناتھ بجرنگ بلی کو علی کے بالمقابل کھڑا کر چکے ہیں اور مودی یہ الزام لگا چکے ہیں کہ مغربی بنگال میں ہندو ‘جئے شری رام‘ کا نعرہ بھی بلند نہیں کر سکتے۔

علامتی فوٹو:پی ٹی آئی

جئے شری رام کا نعرہ رام کی عظمت کا اقرار نہیں، غنڈہ گردی  کا اعلان ہے

لال کرشن اڈوانی نے کہا تھا کہ ان کی رام تحریک مذہبی نہیں تھی۔ وہ رام نام کے پس پردہ مسلمانوں سے نفرت والےسیاسی ہندو کو تیار کرنے کی تحریک تھی۔ جئے شری رام اسی گروپ کا ایک سیاسی نعرہ ہے۔ اس نعرے کا رام سے اور رام کے احترام سے دور دور تک کوئی رشتہ نہیں۔ آپ جب جئے شری رام سنیں تو مان لیں کہ آپ کو جئے آر ایس ایس کہنے کی اور سننے کی عادت ڈالی جا رہی ہے۔

علامتی تصویر | پی ٹی آئ

مدھیہ پردیش : ضمنی انتخابات میں جیت کے بعد اسمبلی میں کانگریس ممبران اسمبلی نے ’جے شری رام ‘کے نعرے لگائے

کانگریس ارکان کے اس طرح نعرے لگانے سے سابق وزیر اعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر ممبر اسمبلی بابو لال گور نے ‘دیر آيد درست آيد’ کی کہاوت کے ذریعے کانگریس پر طنز کیا۔ بھوپال: مدھیہ پردیش اسمبلی میں آج چترکوٹ ضمنی انتخابات میں فتح حاصل کرنے […]