Jammu Kashmir Special Status

کانگریسی رہنما کرن سنگھ۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

جموں و کشمیر پر حکومت کے اقدام میں کئی مثبت باتیں، پوری طرح سے مذمت مناسب نہیں:کرن سنگھ

جموں و کشمیر کے ہندوستان میں انضمام کے سمجھوتہ پر دستخط کرنے والے مہاراجہ ہری سنگھ کے بیٹے کانگریس رہنما کرن سنگھ نے کہا کہ دو اہم پارٹیوں-نیشنل کانفریس اور پی ڈی پی کو ملک مخالف کہہ‌کر خارج کر دینا صحیح نہیں ہے۔ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کو رہا کرنا چاہیے اور بات چیت کی شروعات کرنی چاہیے۔

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان (السٹریشن: دی وائر)

آرٹیکل 370 ہمارا اندرونی معاملہ، سفارتی چینل بنائے رکھنے پر پھر غور کرے پاکستان: ہندوستان

پاکستان کے ذریعے آرٹیکل 370 میں ہوئی تبدیلیوں کے بعد ہندوستان کے ساتھ سفارتی تعلقات محدودکرنےپر ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کا آئین ہمیشہ سے خودمختار معاملہ رہا ہے اور آگے بھی رہے‌گا، پاکستان کو اپنے اقدام کا تجزیہ کرنا چاہیے۔

لداخ سے بی جے پی ایم پی جامیانگ شیرنگ نامگیال(فوٹو بہ شکریہ: فیس بک)

آرٹیکل 370 پر فیصلہ لےکر کانگریس کی غلطیوں کو ٹھیک کیا گیا: لداخ کے بی جے پی ایم پی

لداخ سے بی جے پی ایم پی جامیانگ شیرنگ نامگیال نے کہا کہ لداخ نے 71 سال تک یونین ٹیریٹری  بننے کے لئے جدو جہد کی۔ لداخ کی زبان، تہذیب اگر غائب ہوتی چلی گئی تو اس کے لئے آرٹیکل 370 اور کانگریس ذمہ دار ہیں۔ نئی دہلی: […]

فوٹو: پی ٹی آئی

کشمیر میں فون لائن، انٹرنیٹ، نیوز چینل بند کئے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر

کانگریسی کارکن تحسین پوناوالا کے ذریعے دائر عرضی میں ریاست کی زمینی حقیقت کا پتا لگانے کے لئے ایک عدالتی کمیشن کی تشکیل کرنے اور عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی جیسے رہنماؤں کو رہا کرنے کی بھی مانگ کی گئی ہے۔

فوٹو: رائٹرس

کشمیرپر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش، کہا؛ تازہ پابندیاں کشمیریوں کے جمہوری حق سے ان کو محروم کرتی ہیں

کشمیر میں آرٹیکل 370 کے کئی اہتمام ختم کیے جانے اور ریاست کو 2 یونین ٹیریٹری میں تقسیم کرنے کے فیصلے کے بعداقوام متحدہ کے ترجمان نے اظہار تشویش کیا ہے،لیکن جموں وکشمیر کی آئینی حیثیت سے متعلق اس متنازعہ ہندوستانی حکومت کے اقدام پر کچھ نہیں کہا۔

فوٹو: بہ شکریہ ٹوئٹر

کشمیر میں ڈوبھال: غلام نبی آزاد نے کہا؛ پیسے دے کر آپ کسی کو بھی ساتھ لے سکتے ہو

جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کے کئی اہتمام ختم کیے جانے اور ریاست کو 2 یونین ٹریٹری میں تقسیم کرنے کا قدم اٹھائے جانے کے بعد نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت ڈوبھال کی کشمیر وادی کے شوپیاں میں کچھ لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے تصویر سامنے آئی ہے۔

بند کے دوران سرینگر کا لال چوک (فوٹو : رائٹرس)

کشمیر میں 500 سے زیادہ سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا

جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370کو ہٹانے اور ریاست کو دو یونین ٹیری ٹیری میں تقسیم کرنے کے مرکز کے فیصلے کے بعد وادی میں پابندیوں کے بیچ نور باغ حلقے میں ایک فرد کی موت ہوگئی ۔ اس کو لے کر احتجاج کر رہے لوگوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس میں 6 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

خاکہ: پری پلب چکر برتی

کشمیر کی زمین پر قبضے اور دبدبے کے لیے آرٹیکل 370 کوختم کیا گیا

مرکز کی مودی حکومت نے صدر جمہوریہ کے حکم سے جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کو سوموار کو ختم کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کو دو یونین ٹیریٹری ریاستوں-جموں و کشمیر اور لداخ میں بانٹ دیا گیا۔

فوٹو : رائٹرس

رویش کا بلاگ: تالے میں بند کشمیر کی کوئی خبر نہیں،لیکن جشن میں ڈوبے باقی ہندوستان کو اس سے مطلب نہیں

ایوان میں امت شاہ نے کہا کہ نہرو کشمیر ہینڈل کر رہے تھے،سردار پٹیل نہیں۔ یہ تاریخ نہیں ہے مگر اب تاریخ ہو جائے‌گی کیونکہ امت شاہ نے کہا ہے۔ ان سے بڑا کوئی مؤرخ نہیں ہے۔

راہل گاندھی: پی ٹی آئی

یہ ملک یہاں کے لوگوں سے بنا ہے، زمین کے ٹکڑوں سے نہیں: راہل گاندھی

جموں و کشمیر سے خصوصی ریاست کا درجہ ہٹانے کے مودی حکومت کے فیصلے پر کانگریسی رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ جموں و کشمیر کو یکطرفہ طریقے سے منقسم کرکے، منتخب نمائندوں کو قید کر کے اور آئین کی خلاف ورزی کرکے قومی اتحاد آگے بڑھنے والا نہیں ہے۔

جموں و کشمیر(فوٹو: پی ٹی آئی)

صدر جمہوریہ نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کا آئین نافذ کرنے سے متعلق اہتمام کا حکم جاری کیا

جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے مرکز کی مودی حکومت کے فیصلے کے بعد تمام ریاستوں اور یونین ٹریٹری میں ہائی الرٹ۔ سکیورٹی فورسیز کو محتاط رہنے کو کہا گیا۔

فوٹو: پی ٹی آئی

کیا مودی حکومت نے قضیہ کشمیر ختم کردیا ہے؟

فرقہ پرست عناصر اب کشمیریو ں کی عزت نیلام کرنے اور ان کو اپنے ہی وطن میں اقلیت میں تبدیل کروانے کے لئے ایک گھناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں۔حکومت کے موجودہ قدم سے سب سے بری حالت کشمیر کی ہند نواز نیشنل کانفرنس اور پیلز کانفرنس کی ہوئی ہے۔ ان کی پوری سیاست ہی دفعہ 370اور کشمیریوں کے تشخص کو نئی دہلی کی گزند سے بچانے پر مشتمل تھی۔

(فوٹو بہ شکریہ : اے این آئی)

محبوبہ مفتی نے کہا؛ جموں و کشمیر کو لے کر ہندوستان نے توڑا وعدہ، عمر نے کہا-چیلنج کریں‌ گے

مرکزی حکومت نے سوموار کو صدر جمہوریہ کے حکم سے جموں و کشمیر سے ریاست کا خصوصی درجہ چھینتے ہوئے آرٹیکل 370 کو ہٹا دیا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے لئے راجیہ سبھا میں سفارش کی تھی۔