کیرالہ حکومت کے محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کی جانب سے منعقد ایک تقریب کے دوران دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن نے کہا کہ ماضی میں حکومتوں کی جانب سے میڈیا اور میڈیا کی آزادی کا گلا گھونٹنے کے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں، لیکن آج اس میں غیر معمولی حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔
دی وائر یا اس کے مدیران کو اس عدالتی کارروائی کی بابت کوئی نوٹس نہیں ملا تھا، اور نہ ہی انہیں کسی دوسرے ذرائع سے اس کی جانکاری دی گئی تھی۔
سال2015 سے ڈوئچے ویلے کی جانب سےیہ سالانہ اعزازصحافت کے شعبہ میں انسانی حقوق اور بولنے کی آزادی کے لیے کام کرنے کے لیے دیا جاتا رہا ہے۔ اس بار یہ ایوارڈ دنیا بھر کے ان صحافیوں کو دیا جا رہا ہے، جنہوں نے کو رونابحران کے دوران ان کے ملکوں میں اقتدارکے استحصال اور کارروائی کا سامنا کیا ہے۔
مودی حکومت کشمیریوں کے خلاف ان سخت قوانین کا استعمال کر رہی ہے جو وہ عام ہندوستانی شہریوں پر نافذ کرنے کی ہمت بھی نہیں کر سکتی۔ سدھارتھ وردراجن بتا رہے ہیں کہ کیسے مودی حکومت کشمیر کے معاملے میں دستور ہند کی روح کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔
ویڈیو: زمین تنازعہ میں سون بھدر میں ہوئے قتل معاملے پر میڈیا کا رخ اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے سمجھوتہ ایکسپریس بلاسٹ معاملے کو لے کر دیے گئے بیان پر دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن اور سینئر صحافی آرتی جیرتھ سے سینئر صحافی ارملیش کی بات چیت۔
ویڈیو: راہل گاندھی نے بدھ کو لوک سبھا الیکشن میں ہار کی ذمہ داری لیتے ہوئے رسمی طور پر کانگریس کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے مستقبل کے لیے انھوں نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ اس بارے میں دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن سے دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عارفہ خانم شیروانی کی بات چیت۔
ویڈیو: اتر پردیش کے بلند شہر میں مبینہ گئو کشی کے بعد بھڑکی بھیڑ نے انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کا قتل کر دیا۔ ریاست میں پھیلے غنڈہ راج پر دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن سے بات چیت کر رہی ہیں عارفہ خانم شیروانی۔
میڈیا مالک اخباروں اورنیوزچینلوں کی اصلاح کے لئے کچھ کریں یا نہ کریں، لیکن یہ تو طے ہے کہ جب تک ہرروز، ہر نیوزروم میں مزاحمت ہوتی رہے گی،تب تک ہندوستانی صحافت بنی رہےگی۔
ویڈیو: سابق ہندوستانی صدر پرنب مکھرجی کے ناگپور میں آر ایس آیس کے پروگرام میں جانے پر دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن اور دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر اپوروانند کی بات چیت۔
ویڈیو: میڈیا بول کے اس ایپی سوڈ میں سنیے کوبرا پوسٹ ویب سائٹ کے ذریعے مختلف میڈیا ہاؤس پر کیے گئے اسٹنگ آپریشن اور تمل ناڈو کے توتی کورن میں ہوئے تشدد پر راجستھان پتریکا کے صلاح کار مدیر اوم تھانوی اور دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن کے ساتھ ارملیش کی بات چیت۔
ویڈیو:بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور راجد سپریمو لالو پرساد یادو کے بیٹے تیجسوی یادو سے دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن کی خاص بات چیت کی دوسری قسط۔ پہلی قسط کے لیے یہاںکلککیجیے۔
انٹرویو : اتر پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو سے دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن کی خاص بات چیت۔
بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی چیف لالو پرساد یادو کے بیٹے تیجسوی یادو سے دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ وردراجن کی خاص گفتگو کی پہلی قسط
دی وائرپرجے شاہ کی کمپنی کے بارے میں لکھے ایک مضمون کو لےکر ہتک عزت کی شکایت دائر کی گئی تھی جس پر نچلی عدالت نےدی وائر کے خلاف ایک عبوری فیصلہ سنایا تھا۔
ہندو قوم پرستوں کی مربی تنظیم آرایس ایس کےلئے اسرائیل ہمیشہ سے ہی اہم ملک رہا ہے۔ہندو انتہا پسند طبقے کا خیال ہے کہ اسرائیل دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کا دشمن ہے اور انھیں ختم کرکے ہی دم لے گا ۔
دی وائر اردو کے ہفتہ وار ویڈیو شو’ان دنوں‘کے ایپی سوڈ-11 میں دیکھیے اسرائیلی وزیراعظم کے حالیہ دورۂ ہند پر دی وائر کے بانی مدیر سدھارتھ ورد راجن کے ساتھ مہتاب عالم کی بات چیت