The Wire Urdu

(اسمرتی اییرانی (فائل فوٹو : پی ٹی آئی

مودی جس دن سنیاس  لیں‌ گے، میں بھی اسی دن سیاست چھوڑ دوں‌گی: اسمرتی ایرانی

میں خود کو کافی خوش قسمت مانتی ہوں کہ میں نے اٹل بہاری واجپائی جیسے کرشمائی رہنما کے ساتھ کام کیا ہے اور موجودہ وقت میں نریندر مودی کی قیادت میں کام کر رہی ہوں اور جس دن پردھان سیوک سنیاس لے لیں‌گے، میں بھی اسی دن سیاست کو الوداع کہہ دوں‌گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی، مکیش امبانی اور کانگریس صدر راہل گاندھی (فوٹو : پی ٹی آئی / رائٹرس / ٹوئٹر)

کیوں ملک کی سیاسی اور اقتصادی طاقت کچھ خاندانوں تک سمٹ‌کر رہ گئی ہے

کیا اگلے عام انتخاب میں مودی حکومت یا مہاگٹھ بندھن میں سے کوئی رہنما یا جماعت اپنے انتخابی منشور میں یہ وعدہ کر سکتی ہے کہ وہ ملک کےعوام کو تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولت دینے کی آئینی ذمہ داری نبھانے کے لئے 2019 سے ملک کے ارب پتیوں اور امیروں پر مناسب ٹیکس لگانے کا کام کرے‌گی؟

بی ایس پی سپریمو مایاوتی/ فوٹو: پی ٹی آئی

راہل گاندھی کے حالیہ وعدے پر مایاوتی نے پوچھا، کہیں یہ غریبی ہٹاؤ کی طرح صرف نعرہ تو نہیں ؟

بی ایس پی سپریمو نے کانگریس اور بی جے پی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ان کا ہر وعدہ چھلاوہ ہی ثابت ہوا۔غور طلب ہے کہ سوموار کو راہل گاندھی نے چھتیس گڑھ کے رائے پور میں ایک ریلی کو خطاب کرتے کہا تھا کہ مرکز میں کانگریس کی حکومت بننے پر ہر غریب کے لیے Minimum Income Guarantee scheme لائی جائے گی ۔

فوٹو : پی ٹی آئی

عمر عبداللہ نے امت شاہ کے جواب میں کہا؛ ملک اوڈوماس –اوور ڈوز آف اونلی مودی اونلی شاہ سے پریشان ہے

ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے سابق فوجیوں کے لیے ون رینک ون پنشن اسکیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھاکہ کانگریس کے لیے اس کا مطلب اونلی راہل اونلی پرینکا ہے۔

نریندر مودی اور امت شاہ، پرینکا اور راہل گاندھی (فوٹو : پی ٹی آئی)

رویش کا بلاگ: کیا وزیر اعظم مودی اور امت شاہ کے لئے’پریوارواد‘کا مدعا صرف راہل اور پرینکا کے لئے ہے؟

ایک شہری اور کارکن کے طور پر محتاط رہنا چاہیے کہ سیاست چند گھرانوں کے ہاتھ میں نہ رہ جائے۔ لیکن اس سوال پر بحث کرنے کے لائق نہ تو امت شاہ ہیں، نہ نریندر مودی اور نہ راہل گاندھی۔ صرف عوام اس کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ جب تک یہ رہنما کوئی صاف لائن نہیں لیتے ہیں، پریوارواد کے نام پر ان کی بکواس نہ سنیں۔

فوٹو : پی ٹی آئی

راہل گاندھی نے کہا؛ یوپی میں نئے خواب کی تعبیر کے لیے دی گئی پرینکا اور جیوترادتیہ کو ذمہ داری

راہل گاندھی نے کہا کہ،پرینکا اور جیوترادتیہ سندھیا کو میں نے یوپی 2 مہینے کے لیے نہیں بھیجا، میں نے ان کو مشن دیا ہے کہ وہ پارٹی کی آئیڈیالوجی ، غریبوں اور کمزوروں کی آئیڈیالوجی کو آگے بڑھائیں ۔ مجھے اعتماد ہے کہ وہ اچھا کام کریں گے ۔

فوٹو: اے این آئی

دہلی حکومت کے محکموں میں ہزاروں عہدے خالی، لیکن ہمیں بحالی کرنے کا اختیار نہیں: گوپال رائے

دہلی حکومت میں لیبر اینڈ امپلائمنٹ منسٹر گوپال رائے نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت کو سروس معاملے سے متعلق اختیارات دیے جاتے ہیں تو دہلی حکومت کے مختلف محکموں میں خالی عہدوں پر فوراً بحالیاں کی جائیں گی۔

(علامتی فوٹو : رائٹرس)

چھتیس گڑھ: ڈھائی سال میں تقریباً 3 ہزار خواتین گھریلو تشدد کی شکار

نربھیا فنڈ کے تحت بنی وومین ہیلپ لائن پر آئی شکایتوں سے پتا چلا ہے کہ 25 جون 2016 سے 17 جنوری 2019 کے بیچ کل 5197 خواتین نے اس ہیلپ لائن میں اپنی شکایت درج کرائی، جن میں سب سے زیادہ 2803 معاملے گھریلو تشدد کے ہیں۔