منموہن سنگھ کم گو، شائستہ مزاج اور نرم خو طبعیت کے مالک تھے اور انہیں بخوبی احساس تھا کہ کب، کہاں اور کتنا بولنا ہے۔ نہ انہوں نے کبھی میڈیا سے منہ چھپایا اور نہ ہی بے وجہ کے نعرے اچھالے۔ جب بھی موقع آیا اور ضرورت پڑی، پریس کانفرنس کی اور ہر سوال کا جواب دیا۔
سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر اپنے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے صدر دروپدی مرمو نے کہا کہ ڈاکٹر سنگھ نے ہندوستانی معیشت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہیں ملک کے لیےان کی خدمات اور بے داغ سیاسی زندگی کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
دونوں علاقوں میں سخت سردیاں ہوتی ہیں، درجہ حرارت منفی پانچ سے سات تو کبھی منفی پندرہ تک بھی نیچے آجاتا ہے، مگر سردی کا سامنا کرنے کا انداز، اور بنیادی ڈھانچے کی دستیابی کے حوالے سے دونوں خطوں میں زمیں و آسمان کا فرق ہے۔
انتخابات کے دوران وی ایچ پی دہلی میں اس طرح کے 200 سے زیادہ پروگرام منعقد کر رہی ہے جس کے تحت 50000 سے زیادہ ترشول تقسیم کیے جانے ہیں۔ دہلی میں آخری بار ترشول تقسیم کرنے کی مہم ایک دہائی قبل چلائی گئی تھی۔
بی جے پی نے 19 دسمبر کو جو کچھ بھی کیا اس کی سنگینی کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ تشدد کے بعد ہمیشہ شک و شبہات پیدا ہوتے ہیں۔ دو فریق بن جاتے ہیں۔ دوسرے فریق کو وضاحت پیش کرنی پڑتی ہے۔ بی جے پی ہر عوامی تحریک یا اپوزیشن کے احتجاج کے دوران تشدد کا سہارا لےکر یہی کرتی ہے۔
جمعرات (19 دسمبر) کو پارلیامنٹ کے احاطے میں اپوزیشن اور بی جے پی کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔ کانگریس نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے ارکان پارلیامنٹ نے راہل گاندھی کو پارلیامنٹ میں داخل ہونے سے روکا اور ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔ وہیں، بی جے پی نے راہل گاندھی پر اپنے ارکان پارلیامنٹ کو چوٹ پہنچانے کا الزام لگایا۔
وزیر اعظم نریندر مودی آئین کے آگے ماتھا ٹیکتے ہیں اور بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی تصویر کے سامنے ادب سے سر کو خم کرتے ہیں، لیکن سب جانتے ہیں کہ یہ دلت ووٹ حاصل کرنے کے لیے ان کا شو آف ہے۔
ویڈیو: بدھ کو پارلیامنٹ میں زبردست ہنگامہ آرائی کے درمیان بابا صاحب امبیڈکر کا نام سرخیوں میں رہا۔ جہاں اپوزیشن جماعتوں نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ریمارکس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے معافی کا مطالبہ کیا، وہیں ان کے دفاع میں خود پی ایم مودی مورچہ سنبھالتے نظر آئے۔
منی پور میں جاری نسلی تشدد کے دوران درج معاملوں کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ نے 42 خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان ایس آئی ٹی نے 3023 درج معاملوں میں سے صرف 6 فیصد میں ہی چارج شیٹ داخل کی ہے۔
گزشتہ 17 دسمبر کو راجیہ سبھا میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ‘اب ایک فیشن ہوگیا ہے – امبیڈکر، امبیڈکر، امبیڈکر، امبیڈکر، امبیڈکر، امبیڈکر۔ اتنا نام اگر بھگوان کا لیتے تو سات جنموں کے لیے جنت مل جاتی۔’
عدالت نے عمر خالد کو دہلی فسادات سے متعلق ایک معاملے میں عبوری ضمانت دی ہے۔ دراصل، خالد کو خاندان میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے 28 دسمبر سے 3 جنوری 2025 کی شام تک جیل سے باہر رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔
بشار الاسد کے سقوط کے بعد اسرائیل شام پر لگاتار بمباری کرکے اس کی دفاعی تنصبات کو ختم کرکے ایک طرف اس کو اس حد تک غیر محفوظ بنانا چاہتا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف کوئی قدم اٹھانے کی ہمت نہ کرے اور دوسری طرف کرد علاقہ اے اے این ای ایس کی طرف بھی آنکھ اٹھا کر نہ دیکھے۔ یعنی کرد علاقوں کی خود مختاری کا دفاع اسرائیل نے اپنے ذمہ لے لیا ہے۔
اس سے قبل شمالی ہندوستان میں مختلف مقامات پر ہوئی ‘دھرم سنسد’ فرقہ وارانہ بیان بازی کی وجہ سے سرخیوں میں رہی ہے۔ 2021 میں ہری دوار میں ہوئے ایسے ہی ایک پروگرام میں مسلمانوں کی نسل کشی کی اپیل کی گئی تھی۔ اسی کے باعث یتی نرسنہانند کی صدارت میں 17 سے 21 دسمبر تک ہونے والی ‘وشو دھرم سنسد’ کی مخالفت کی جا رہی ہے۔
عالمی شہرت یافتہ طبلہ نوازاستاد ذاکر حسین امریکہ کے شہر سان فرانسسکو میں انتقال کر گئے۔ حسین چار مرتبہ گریمی ایوارڈ یافتہ تھے اور انہیں پدم شری (1988)، پدم بھوشن (2002) اور پدم وبھوشن (2023) سے نوازا گیا تھا۔
تین دہائی قبل جب یہ عبادت گاہوں کا بل پارلیامنٹ میں پیش کیا گیا تھا تو بی جے پی نے اسے ‘سیاہ ترین ‘ بل قرار دیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیاتھا کہ یہ’مغل اور برطانوی دور حکومت میں ہندو مندروں پر کی جانے والی تمام تجاوزات کو قانونی حیثیت دینے’ کی کوشش کی کرتا ہے۔ جبکہ غیر بی جے پی ارکان پارلیامنٹ نے اس کی حمایت کرتے ہوئے اسے سیکولرازم اور ہم آہنگی کے تحفظ کے لیے ایک ضروری قدم قرار دیا تھا۔
ویڈیو: کیا یوٹیوب نے صحافت کی نوعیت کو بدل دیا ہے، یوٹیوبرز کے آنے سے صحافیوں کے لیے چیلنجز بڑھ گئے ہیں؟ اس موضوع پر میڈیا تجزیہ کار اور مصنف ونیت کمار کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہے ہیں دی وائر ہندی کے مدیر آشوتوش بھاردواج۔
لوک سبھا میں اپنی پہلی تقریر میں پرینکا گاندھی واڈرا نے آئین، ریزرویشن اور ذات پر مبنی مردم شماری کے معاملوں پر حکومت کو نشانہ بنایا۔ 1975 کی ایمرجنسی کا ذکر کرتے ہوئے پرینکا نے سبق لینے کی بات کہی اور آئین کے تحفظ پر زور دیا۔
جب تک ہندوستانی عدالتوں کو پلیس آف ورشپ ایکٹ 1991 کی روح کو پامال کرنے کی اجازت دی جاتی رہے گی، تب تک تاریخ کے زخم کریدے جاتے رہیں گے، ہم آہنگی بگڑتی رہے گی اور خون خرابہ ہوتا رہے گا۔
یتی نرسنہانند کی صدارت میں 17 سے 21 دسمبر تک وشو دھرم سنسد ہونے جا رہی ہے۔ اس کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام اسلام کے خاتمے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ کیا ہندو دھرم کا بذات خود کوئی وجود نہیں ہے کہ یہ لوگ مذہب کی متضاد تعریفیں پیش کر رہے ہیں؟
سال 2016 میں مودی حکومت نےنوٹ بندی کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اس کا ایک مقصد جعلی کرنسی پر روک لگانا ہے۔ تاہم، جعلی کرنسی آج بھی ایک چیلنج ہے۔ وزارت خزانہ نے حال ہی میں بتایا ہے کہ پچھلے پانچ سالوں میں 500 روپے کے جعلی نوٹوں میں 317 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
عبادت گاہوں کے قانون کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کے سلسلے میں عدالت عظمیٰ نے کسی بھی قسم کے نئے سروے اور کیس کے اندراج پر پابندی لگاتے ہوئے مرکزی حکومت کو چار ہفتے کے اندر اپنا موقف واضح کرنے کو کہا ہے۔
اب آسام میں آدھار کارڈ جاری کرنے کے لیے این آر سی درخواست نمبر دینا ہوگا۔ چیف منسٹر ہمنتا بسوا شرما نے کہا کہ بنگلہ دیش سے دراندازی تشویشناک ہے، اسی لیے ہمیں اپنے نظام کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
دہلی ہائی کورٹ نے انسانی حقوق کے کارکن ندیم خان کو دشمنی کو فروغ دینے اور مجرمانہ سازش کے الزام والے معاملے میں گرفتاری سے تحفظ فراہم کیا ہے۔ عدالت نے تحقیقات میں تعاون کے پیش نظر خان کے خلاف جاری کیے گئے غیر ضمانتی وارنٹ کو بھی رد کر دیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایک خط جاری کرتے ہوئے زبیرکے خلاف درج کی گئی حالیہ ایف آئی آر کو فوراً واپس لینے اور مرکزی حکومت سے اظہار رائے کی آزادی کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔
جسٹس یادو نے اتوار (8 دسمبر) کو اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ہندوستان اکثریتی برادری کی خواہشات کے مطابق چلے گا۔ اس دوران انہوں نے مسلمانوں کے لیے ‘کٹھ ملا’ کا لفظ بھی استعمال کیا تھا۔
بھوپیندر سنگھ جھالا بی جے پی کارکن ہیں اور ان کی تصویریں گجرات کے وزیر اعلیٰ سمیت بی جے پی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ نظر آتی رہی ہیں۔ وہ بی جے پی کو بھاری چندہ بھی دے چکے ہیں۔ رہنماؤں کے ساتھ یہ نزدیکی ان کی اسکیم کے نفاذ کو آسان بناتی تھی۔
اسد کا زوال صرف ایک حکومت کا خاتمہ نہیں ہے۔ یہ شام کی تاریخ میں ایک ایسا انقلاب ہے، جس کی باز گشت مستقبل میں دور تک سنائی دے گی۔
کولکاتہ کے سرکاری اسپتال آر جی کر میڈیکل کالج میں ٹرینی ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے معاملے کو چار ماہ ہوچکے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد پورے بنگال میں بے مثال احتجاجی مظاہرے کا مشاہدہ کیا گیا تھا۔ متاثرہ والدین سے دی وائر کی بات چیت۔
ماہر اقتصادیات امرتیہ سین کے پرتیچی (انڈیا) ٹرسٹ سے وابستہ ایک محقق صابر احمد نے آر ٹی آئی درخواست میں بنگال کے تمام میڈیکل کالجوں سے ان کے طلباء، اساتذہ اور انتظامی عملے کے سماجی طبقے سے متعلق ڈیٹا طلب کیا تھا۔ جواب میں ریاستی پبلک انفارمیشن آفیسر نے انہیں اپنی شہریت ثابت کرنے کو کہا۔
الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شیکھر کمار یادو نے وشو ہندو پریشد کے پروگرام میں کئی متنازعہ بیانات دیے، جس میں ایک خاص مذہب کے بارے میں بھی کئی قابل اعتراض باتیں کہی گئیں۔ سوشل میڈیا پر کئی جماعتوں کے رہنماؤں نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ویڈیو: بنگلہ دیش میں غداری کے الزام میں ویشنو سنت چنمئے کرشن داس کی گرفتاری کے بعد ہندوستان کے کئی حصوں، بالخصوص شمال مشرق اور بنگال میں مظاہرے ہوئے ہیں اور ہندوؤں کے محفوظ نہیں ہونے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ اس بارے میں دی وائر کی سنگیتا بروآ پیشاروتی اور دی ہندو کے سینئر صحافی کلول بھٹاچاریہ سے تبادلہ خیال کر رہی ہیں میناکشی تیواری۔
ایودھیا کی سبھا جھوٹ اور ادھرم کی بنیاد پر بنائی گئی ہے، کیونکہ جس کو اس کے درباری سچائی کی جیت کہتے ہیں، وہ دراصل فریب اور زبردستی کی پیداوارہے۔ عدالت کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے یہ درباری بھول جاتے ہیں کہ اسی عدالت نے 6 دسمبر کے ایودھیا—کانڈ کو جرم قرار دیا تھا۔
سنبھل کی شاہی جامع مسجد کے سروے کے دوران 24 نومبر کو ہوئے تشدد میں مسلم کمیونٹی کے پانچ لوگوں کی گولی لگنے سے موت ہوگئی تھی۔ اب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جس جگہ یہ تشدد ہوا تھا، وہاں سے اسے پاکستانی کارتوس ملا ہے۔
منگل کو مراد آباد کی ٹی ڈی آئی سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں اس وقت احتجاج شروع ہوگیا، جب کالونی میں ایک مکان اس کے ہندو مالک نے ایک مسلمان ڈاکٹر کو بیچ دیا۔ رہائشیوں نے رجسٹری رد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے آبادیاتی تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔
اگست 2021 میں مدھیہ پردیش کے اندور میں ہندو خواتین کو مبینہ طور پرہراساں کرنے کے الزام میں ایک بھیڑ نے چوڑی فروش تسلیم علی کو بری طرح سے زدوکوب کیا تھا۔ اب مقامی عدالت نے انہیں چھیڑ چھاڑ کے اس معاملے میں بری کر دیا ہے، جس کے لیے انہیں 107 دن جیل میں گزارنے پڑے۔
موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ ہر مسجد کے نیچے شیو مندر یا کوئی مورتی ڈھونڈنے کی کوشش نہیں کی جانی چاہیے۔ شاید ان کو معلوم ہے کہ اگر یہ سلسلہ شروع ہوا تو رکنے والا نہیں ہے اس کی زد میں ہندو مندر بھی آسکتے ہیں اور تاریخ کے وہ اوراق بھی کھل جائیں گے، جو ثابت کریں گے کہ کس طرح برہمنوں نے بدھ مت کو دبایا اور ان کی عبادت گاہوں کو نہ صرف مسمار کیا بلکہ بدھ بھکشووں اور بدھ مت کے ماننے والوں کو اذیت ناک موت دے کر اس مذہب کو ہی ملک سے بے دخل کر دیا۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سینئر وکیل دشینت دوے نے دی وائر کے لیے کرن تھاپر کو دیے ایک انٹرویو میں کہا کہ مسجدوں کے سروے کی اجازت دے کر سابق سی جے آئی جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے ‘آئین اور ملک کے ساتھ بڑی ناانصافی کی’ ہے۔
سمبھاونا ٹرسٹ کلینک کے ڈاکٹر رگھورام نے کہا ہے کہ گردے سے متعلق بیماریاں، جو ممکنہ طور پر زہریلی گیس لگنے کے کچھ وقت بعد شروع ہوگئی تھیں، گیس ٹریجڈی کے متاثرین میں سات گنا زیادہ پائی جا رہی ہیں۔
اجمیر کے ڈپٹی میئر نیرج جین نے ‘ڈھائی دن کا جھونپڑا’ مسجد کے حوالے سے جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس میں سنسکرت کالج اور مندر ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔ درگاہ شریف سے پانچ منٹ کی دوری پر واقع یہ مسجد اے ایس آئی کے ذریعے محفوظ کردہ یادگار ہے۔
سنبھل انتظامیہ نے اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں کو مسجد کے سروے کے دوران تشدد میں مارے گئے پانچ مسلمانوں کے اہل خانہ سے ملنے کے لیے ضلع کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔ حزب اختلاف کی جماعتوں کا کہنا ہے کہ یہ بی جے پی حکومت کی مبینہ پولیس زیادتیوں کے متاثرین تک رسائی کو روکنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔